View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 8 لہواور قالین Urdu 9th Class Balochistan Short Questions

سوال نمبر 1 - نیازی نے اپنی تصویریں اختر کے حوالے کیوں کیں
جواب نمبر 1 - نیازی ایک غریب اور مفلس مصور تھا اسے اپنی بہن کی شادی اور معاشرے میں عزت و آبرو کے ساتھ رہنے کے لیے پیسوں کی ضرورت تھی- اختر اسے پیسے مہیا کر سکتا تھا اس لیے نیازی نے اپنی تصویریں اختر کے حوالے کردیں تاکہ وہ پیسہ حاصل کرسکے
سوال نمبر 2 - سردار تجمل حسین کی کوٹھی کا نام کیا تھا
جواب نمبر 2 - سردار تجمل حسین کی کوٹھی کا نام'النشاط' تھا
سوال نمبر 3 - تجمل نے اختر کے بارے میں کس قسم کے خیالات کا اظہار کیا
جواب نمبر 3 - تجمل نے اختر کے بارے میں کہا کہ فنکار لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ دوسروں سے الگ تھلگ رہتے ہیں اور ہمیشہ کسی نہ کسی سوچ میں ڈوبے رہتے ہیں
سوال نمبر 4 - سردار تجمل حسین کی عمر کتنی تھی
جواب نمبر 4 - تجمل کی عمر چالیس اور پنتالیس کے درمیان تھی
سوال نمبر 5 - تجمل نے اختر کو مبارکباد دینے کے لیے کن لوگوں کو دعوت دی
جواب نمبر 5 - تجمل نے اختر کو مبارکباد دینے کے لیے شہر کے معززین کو چائے کی دعوت دی
سوال نمبر 6 - سردار تجمل حسین نے اختر کو کونسی خوشخبری سنائی
جواب نمبر 6 - تجمل نے اختر کو خوشخبری سنائی کہ ججوں نے اس کی تصویر کو اول انعام کا ستحق قرار دیا ہے
سوال نمبر 7 - اختر کے نزدیک نیازی کا قاتل کون تھا
جواب نمبر 7 - اختر کے نزدیک نیازی کا قاتل تجمل حسین تھا
سوال نمبر 8 - اختر کا حلیہ بیان کریں
جواب نمبر 8 - اختر ایک ادھیڑ عمر شخص ، سر کے بال بکھرے ہوئے ، آنکھیں شب بیداری کی وجہ سے سرخ لباس پاجامہ قمیص آستینیں چڑھی ہوئیں آنکھوں کے گرد حلقے زیادہ نمایاں ہیں
سوال نمبر 9 - اختر تجمل کے بارے میں کیا سوچتا تھا
جواب نمبر 9 - تجمل نے جب اختر کی بنائی ہوئی تصویروں کو رسائل و فرائد میں چھپایا تو اختر کی نظر میں تجمل ایک دیوتا تھا ایک ایسی ہستی تھا جس کی تعریف ہمارے قصوں ،کہانیوں میں ہوتی ہے۔
سوال نمبر 10 - اختر دو سال قبل کہاں رہتا تھا
جواب نمبر 10 - اختر دو سال قبل ایک تنگ و تاریک گلی کے خستہ اور بدنما مکان میں رہتا تھا
سوال نمبر 11 - اختر کو کون کون تصویریں بنا کر دیتا تھا
جواب نمبر 11 - اختر کو دوست نیاسی تصویریں بناکر دیتا تھا
سوال نمبر 12 - اس ڈارمے کے کرداروں کے نام تحریر کریں
جواب نمبر 12 - بابا جو کہ نوکر ہے، تجمل ایک سرمایہ دار، اختر غریب مصور، رؤف تجمل کا پرائیوٹ سیکرٹری
Previous Question
1-12
Next Question

Urdu

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US