View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 2 مرزا غالب کے عادات و خصائل Urdu 9th Class Kpk Short Questions

سوال نمبر 1 - مرزا غالب کیسے اخلاق کےمالک تھے
جواب نمبر 1 - مرزا غالب نہایت وسیع اخلاق کے مالک تھے جو ان سے ملنے جاتا تھا بہت کشادہ پیشانی سے ملتے تھے
سوال نمبر 2 - مرزا غالب کو کہاں کہاں سے خط آتے تھے
جواب نمبر 2 - مرزا غالب کو نہ صرف دلی بلکہ پورے ہندوستان سے خط آتے تھے
سوال نمبر 3 - مرزا غالب کو کون سا پھل پسند تھا
جواب نمبر 3 - مرزا غالب کو فواکہ میں آم بہت مرغوب تھا
سوال نمبر 4 - دوستوں کے ساتھ مرزا غالب کا سلوک کیسا تھا
جواب نمبر 4 - مرزا اپنے دوستوں کے ساتھ جو گردش روزگار سے بگڑ گئے تھے نہایت شریفانہ انداز میں پیش آتے تھے
سوال نمبر 5 - دوستوں کو دیکھ کر غالب کی حالت کیا ہوتی تھی
جواب نمبر 5 - دوستوں کو دیکھ کر غالب باغ باغ ہوجاتے تھے اور ان کی خوشی سے خوش اور غم سے غمگین ہوتےتھے
سوال نمبر 6 - اکثر لوگ غالب کو کس طرح کے خط بھیجتے تھے
جواب نمبر 6 - اکثر لوگ غالب کو بیرنگ خط بھیجتے تھے مگر ان کو کبھی نہ گوار نہ گزرتا تھا
سوال نمبر 7 - مرزا غالب کے مزاج کی خاص خوبی کیا تھی
جواب نمبر 7 - مرزا غالب کے مزاج کی خاص خوبی ظرافت تھی. آپ کو حیوان ناطق کے حیوان ظریف کہا جائے تو بجا ہے؛
سوال نمبر 8 - سائلوں کے ساتھ مرزا غالب کا سلوک کیسا تھا
جواب نمبر 8 - اگرچہ مرزا غالب کی آمدنی بہت قلیل تھی مگر حوصلہ فراخ تھا. سائل ان کے دروازے سے خالی ہاتھ بہت کم جاتا تھا-وہ ان کی مدد اپنی بساط سے زیادہ کرتے تھے
سوال نمبر 9 - سبق مرزاغالب کے عادات و خصآئل کس کتاب سے لیا گیا ہے
جواب نمبر 9 - سبق 'مرزا غالب کے عادات و خصائل 'مولانا حالی کی کتاب' یادگار غالب' سے لیا گیا ہے
Previous Question
1-9
Next Question

Urdu

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US