View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 1 Introduction To Biology Biology 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - یونی سیلولر آرگنائزیشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 1 - یونی سیلولر آرگنائزیشن رکھنے والے جانداروں میں صرف ایک ہی سیل جاندار کی زندگی بناتا ہے.مثلاً‌ پیرا میشیم
سوال نمبر 2 - آرگن سسٹم کیا ہے؟
جواب نمبر 2 - ایک سے زیادہ سیلز رکھنےوالے جانداروں میں آرگن بننے کے بعد تنظیم کا اگلا درجہ آرگن سسٹم ہے. ایک دوسرے سے وابستہ کا کرنے والے مختلف آرگنز مل کر ایک آرگن سسٹم تشکیل دیتے ہیں. اس آرگن سسٹم میں موجود ہر آرگن اپنا اپنا مخصوص کام کرتا ہے اور تمام آرگنز کے کام آرگن سسٹم کے افعال بن جاتے ہیں
سوال نمبر 3 - بائیولوجی سے منسلک چار پیشوں کے نام لکھیے
جواب نمبر 3 - 1. میڈیسن 2. فشریز 3. زراعت 4. فارمنگ
سوال نمبر 4 - بائیومیٹری کی تعریف کریں
جواب نمبر 4 - بائیومیٹری اس کا تعلق میتھیمیٹکس کے اصول اور طریقے استعمال کرکے بائیولوجیکل اعمال سے مطالعہ سے ہے. مثال کے طور پر تجرباتی کام کے بعد اکٹھے ہونے والے اعداد و شمار کے تجزیہ کے لیے بائیولوجسٹ کو میتھیمیٹکس کے اصول استعمال کرنے پڑتے ہیں
سوال نمبر 5 - فارماکولوجی اور ایمیو نولوجی کی تعریف کریں
جواب نمبر 5 - فارماکولوجی:فارماکولوجی میں‌ ادویات اور جانداروں کے جسم پر ان کے اثرات کے علم کا مطالعہ کیا جاتا ہے
سوال نمبر 6 - پیراسائیٹ کیا ہیں؟ پیراسائٹولوجی کی تعریف کریں
جواب نمبر 6 - پیراسائیٹس: ایسے جاندار ہیں جو دوسرے زندہ جاندار میزبانوں‌ سے خوراک اور رہنے کی جگہ لیتے ہیں. اور بدلے میں ان کو نقصان پہنچاتے ہیں
سوال نمبر 7 - مسکن کی تعریف کریں
جواب نمبر 7 - مسکن یعنی ہیبی ٹیٹ سے مراد ماحول کا وہ علاقہ جس میں جاندار رہتا ہو
سوال نمبر 8 - مائیکرو بائیولوجی اور مورفولوجی میں فرق بتائیے
جواب نمبر 8 - مائیکرو بائیولوجی : بائیولوجی کی اس شاخ میں مائیکرو آرگنزم یعنی بیکٹریا' اور وائرسز وغیرہ کا مطالعہ کیا جاتا ہے
سوال نمبر 9 - جابر بن حیان کیوں مشہور ہیں؟
جواب نمبر 9 - جابر بن حیان ایران میں پیدا ہوئے . انہوں نے کیمسٹری میں تجرباتی تحقیق کا عمل متعارف کروایا اور جانوروں پر کئی کتب تحریر کیں. انھوں نے عراق میں علم طب کی پریکٹس کی.ان مشہور کتاب'النباتات'اور الحیوان ہیں
سوال نمبر 10 - فوسلز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 10 - فوسلز: فوسلز سے مراد ناپید ہوچکے جانداروں کی باقیات ہیں‌اور فوسلز کا مطالعہ پیلیو نٹولوجی کہلاتا ہے
سوال نمبر 11 - میڈیسن سرجری ،کی وضاحت کریں
جواب نمبر 11 - میڈیسن سرجی : میڈیسن کے پیشہ کا تعلق بیماریوں کی تشخیص اور علاج سے ہے. سرجی: سرجری میں جسم کے حصے مرمت یا تبدیل کیے جاتے ہیں
سوال نمبر 12 - بائیوفزکس کی تعریف کریں
جواب نمبر 12 - بائیوفزکس کا تعلق فزکس کے ان قوانین کے مطالعہ سے ہے جن کا اطلاق بائیولوجیکل مظاہر پر ہوتا ہے. مثال کے طور پر فزکس میں لیور اور بائیولوجی میں جانوروں کی ٹانگوں کے کام کرنے کے اصول ایک سے ہیں
سوال نمبر 13 - آج کے دور میں بائیو لوجیکل ایشوز کیا ہیں؟
جواب نمبر 13 - انسانی آبادی میں اضافہ متعدی بیماریاں ، نشہ آور ادویات اور ماحولیاتی آلودگی آج کے دور میں بڑے بائیولوجیکل ایشوز ہیں
سوال نمبر 14 - بائیو ٹیکنالوجی کی تعریف کریں
جواب نمبر 14 - بائیوٹیکنالوجی کا تعلق جانداروں سے ایسے مادے حاصل کرنا ہے جن سے انسانیت کو فائدہ پہنچتا ہے. مثلاً بیکٹریا سے انسولین کی تیاری کرنا
سوال نمبر 15 - سرجری کے دو استعمالات لکھیں
جواب نمبر 15 - 1. سرجری میں جسم کے حصے نکالے جاتے ہیں. 2. سرجری میں جسم کے حصے مرمت کیے جاتے ہیں. 3.سرجری میں جسم کے حصے تبدیل کیے جاتے ہیں
سوال نمبر 16 - جینز کی تعریف کریں
جواب نمبر 16 - جینز وراثتی اکائی ہے. یہ جنیٹک انفورمیشن کو ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل کرتی ہیں
سوال نمبر 17 - بائیو جیو گرافی سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 17 - بائیو جیو گرافی میں زمین کے مختلف حصوں میں جانداروں کی اقسام کی موجودگی اور ان کے پھیلائو کا مطالعہ کیا جاتا ہے. کسی علاقہ کے جغرافیائی خواص کے علم کا اطلاق کرکے اس علاقے میں پائے جانے والے مختلف جانداروں کی خصوصیات کا تعین کیا جاتا ہے
سوال نمبر 18 - فارمنگ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 18 - فارمنگ: اس پیشہ کا تعلق مختلف اقسام کے فارم تیار اور محفوظ کرنے سے ہے.مثال کے طور پر کچھ فارمز میں نسل کشی کے ایسے طریقہ کار استعمال کیے جاتے ہیں جن سے زیادہ پروٹینز اور دودھ دینے والے جانور پیدا ہوں. پولٹری فارمز سے مرغیوں اور انڈوں کی پیداوار حاصل کی جاتی ہے
سوال نمبر 19 - بائیوکیمسٹری اور مارفالوجی کی تعریف کریں
جواب نمبر 19 - بائیو کیمسٹری: بائیو کیمسٹری کا تعلق جانداروں میں‌ موجود مختلف کمپائونڈز اور کیمیکل ری ایکشنز کے مطالعہ سے ہے
سوال نمبر 20 - پیراسائیٹولوجی اور بائیوٹیکنالوجی سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 20 - پیراسائیٹولوجی: پیراسائیٹولوجی ایسی شاخ ہے جس میں پیراسائیٹس کا مطالعہ کیا جاتا ہے. مثلاً پلازموڈیم کا مطالعہ کرنا
سوال نمبر 21 - پیراسائیٹس کیا ہیں ؟ دو مثالیں دیں
جواب نمبر 21 - پیراسائیٹس سے مراد ایسے جاندار ہیں جو دوسرے زندہ جانداروں سے خوراک اور مسکن لیتے ہیں اور بدلے میں‌ ان کو نقصان پہنچاتے ہیں. انہیں‌ میزبان جاندار بھی کہتے ہیں. مثال: 1. جونک 2. ہِک ورم
سوال نمبر 22 - ایناٹمی کی تعریف کریں
جواب نمبر 22 - اندرونی ساختوں‌ کے مطالعہ کو ایناٹمی کہتے ہیں
سوال نمبر 23 - کمیونٹی لیول کیا ہے؟
جواب نمبر 23 - مختلف پاپولیشنز جو ایک ہی ماحول میں رہتی ہوں اورآپس میں لین دین کرتی ہوں ایک کمیونٹی بناتی ہیں. مثال کے طور پر جنگل ایک کمیونٹی ہے اس میں‌ پودوں مائیکرو آرگنزمز ، فنجائی اور جانوروں کی مختلف سپیشز رہتی ہیں
سوال نمبر 24 - پاپولیشن کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 24 - ایک خاص وقت میں ایک جگہ پر موجود ایک ہی شپیشیز کے جانداروں کا گروپ ایک پاپولیشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 25 - بائیو اکنامکس سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 25 - بائیواکنامکس کا تعلق معاشی حوالہ سے جانداروں کے مطالعہ سے ہے. مثال کے طور پر بائیواکنامکس کے ذریعہ گندم کی فصل پر لگائے جانے والے سرمایہ اور اس کی قیمت فروخت کا تعین کر کے نقصان یا نفح کا حساب لگایا جاسکتا ہے
سوال نمبر 26 - سیل بائیولوجی اور ہسٹولوجی میں‌ فرق واضح کریں
جواب نمبر 26 - سیل بائیولوجی : سیل اور سیل میں پائے جانے والے آرکنیلیز کی ساخت اور افعال کا مطالعہ سیل بائیولوجی میں کیا جاتا ہے. سیل بائیولوجی میں سیل کی تقسیم یعنی سیل کی ڈویژن کا مطالعہ بھی کیا جاتا ہے
سوال نمبر 27 - بائیوکیمسٹری کی تعریف کریں
جواب نمبر 27 - جانداروں میں‌ پائے جانے والے مختلف کمپائونڈز اور ان میں ہونے والے کیمیکل ری ایکشنز کا مطلعہ بائیو کیمسٹری کہلاتا ہے
سوال نمبر 28 - پاپولیشن اور کمیونٹی میں فرق کریں؟
جواب نمبر 28 - ایک خاص وقت میں ایک جگہ پر موجود ایک ہی شپیشیز کے جانداروں کا گروپ ایک پاپولیشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 29 - مارفولوجی اور فزیالوجی میں‌ فرق واضح کریں
جواب نمبر 29 - مارفولوجی: اس شاخ کا تعلق جانداروں کی بناوٹ اور ساختوں کے مطالعہ سے ہے
سوال نمبر 30 - سائنس کیا ہے؟
جواب نمبر 30 - سائنس: سائنس وہ علم ہے جس میں‌ فطرت کے اصولوں کو سمجھنے کے لیے مشاہدات اور تجربات کیے جاتے ہیں اور منطقی نتائج اخذ کیے جاتے ہیں
سوال نمبر 31 - ایمیونولوجی کی تعریف کریں
جواب نمبر 31 - ایمیو نولوجی : ایمیو نولوجی جانوروں کے مدافعتی نظام یعنی ایمیون سسٹم کا علم ہے جو جسم میں‌ نقصان دہ مائیکرو آرگنزمز کے خلاف دفاع دیتا ہے
سوال نمبر 32 - بائیوایلیمنٹس سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 32 - قدرتی طور پر پائے جانے والے 92 ایلیمنٹس میں 16 بائیو ایلیمنٹس ہیں . جانداروں کی اجسام کا مادہ بنانے میں یہ بائیوایلیمنٹس حصہ لیتے ہیں. ان 16 بائیوایلیمنٹس میں صرف O,C,H,CH ایسے ایلیمنٹس ہیں جو پورے جسم کی کمیت کا 99فیصد ہوتے ییں. باقی کے مل کر جسم کی کمیت کا صرف 10فیصد ہوتے ہیں
سوال نمبر 33 - ہارٹیکچر کے پیشے کو مختصراً بیان کریں
جواب نمبر 33 - ہورٹیکچر: ہورٹیکچر کا تعلق باغبانی سے ہے. ہورٹیکچر زراعت سے منسلک ہے کیونکہ ہوٹیکچر کے ماہر افراد سجاوٹ کے لیے استعمال ہونےوالے پودوں اور پھلوں‌والے پودوں کی موجودہ اقسام کی بہتری کے لیے اور نئی اقسام پیدا کرنے کے لیے کام کرتے ہیں
سوال نمبر 34 - اینیمل ہسینڈری سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 34 - اینیمل ہسینڈری:اینیمل ہسینڈرییہ ایگریکلچر کی ہی ایک شاخ‌ ہے جس میں‌ پالتو جانوروں کی حفاظت اور نسل کشی کی جاتی ہے. اینیمل ہسینڈری کے پیشہ ورانہ کورسز ہائرسیکنڈری تعلیم کے بعد اختیار کیے جاسکتے ہیں
سوال نمبر 35 - جابر بن حیان کی مشہور کتابوں کے نام لکھیں.عبد الملک اصمعی کی مشہور کتابوں کے نام لکھیں
جواب نمبر 35 - جابر بن حیان نے پودوں اور جانوروں پر کئی کتب تحریر کیں. ان کی مشہور کتب' النباتات اور الحیوان 'ہیں
سوال نمبر 36 - ٹشو کی تعریف کریں
جواب نمبر 36 - ٹشو: ملٹی سیلولر جانداروں میں ایک جیسے افعال والے سیلز گروپس کی شکل میں ہوتے ہیں جن کو ٹشوز کہتے ہیں . ایک ٹشو مشترکہ کام کے لیے سیلز کا گروپ مخصوص ہوتا ہے
سوال نمبر 37 - مائیکرو مالیکیولزاور میکرو مالیکیولز میں فرق واضح کریں اور ہر ایک کی ایک مثال دیں
جواب نمبر 37 - مائیکرو مالیکیولز: کم مالیکیولر ویٹ والے بائیومالیکیولز کو مائیکرو مالیکیولز کہتے ہیں.مثالیں گلوکوز، پانی
سوال نمبر 38 - لفظ بائیو لوجی کن دو یونانی الفاظ سے مل کر بنا ہے؟
جواب نمبر 38 - بائئیولوجی: زندگی کا سائنسی مطالعہ کہلاتا ہے. لفظ بائیولوجی کا ماخذ دو یونانی الفاظ 'بائی اوس' یعنی زندگی اور 'لوگوس'سوچنا اور تلاش کرنا ہے
سوال نمبر 39 - زولوجی اور باٹنی میں‌کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 39 - زولوجی: بائیولوجی کی اس ڈویژن کا تعلق جانوروں کے سائنسی مطالعہ سے ہے
سوال نمبر 40 - سیل لیول اور ٹشو لیول میں‌‌ آپ کیسے فرق کرسکتے ہیں؟
جواب نمبر 40 - سیل لیول: سیل جانداروں کی ساخت اور فعل کی بنیادی اکائی ہے. سیل مختلف سب سیلولر ساختوں جنہیں آرگنیلز کہتے ہیں سے ملکر بنا ہوتا ہے
سوال نمبر 41 - جینٹکس کی تعریف کریں
جواب نمبر 41 - جینز کا مطالعہ اور وراثت میں ان کے کردار کا علم جینٹکس کہلاتا ہے. وراثت سے مراد خصوصیات کا ایک نسل سے دوسری نسل میں‌ منتقل ہونا ہے
سوال نمبر 42 - مالیکیولر بائیولوجی کی تعریف کریں اور مثال بھی دیں
جواب نمبر 42 - زندگی کے مالیکیولز کے مطالعہ مالیکیولر بائیولوجی کہلاتا ہے.مثلاً پروٹینز ، کاروہائیڈریٹ
سوال نمبر 43 - سوشیو بائیولوجی کی تعریف کریں
جواب نمبر 43 - سوشیو بائیولوجی ایسی شاخ ہےجس میں جانوروں کے معاشرتی رویوں کا مطالعہ کیاجاتا ہے جو سوسائٹیز بنا کر رہتے ہیں
سوال نمبر 44 - سرسوں کے پودے کا سائنسی نام اور استعمال لکھیںِ
جواب نمبر 44 - سرسوں کے پودے کا سائنسی نام براسیکا کمپیسٹریس ہے. استعمال اور فوائد: پودے کا جسم سبزی کے طور پر استعمال ہوتا ہے. اس کے بیج تیل نکالنے کے کام آتے ہیں
سوال نمبر 45 - مورفولوجی اور ہسٹولوجی میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 45 - مورفولوجی: بائیولوجی کی اس شاخ کا تعلق جانداروں کی بناوٹ اور ساختوں کے مطالعہ سے ہے
سوال نمبر 46 - اینوائرمینٹل بائیولوجی اور سیل بائیولوجی میں‌ کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 46 - اینوائرمینٹل بائیولوجی: جانداروں اور انکے ماحول کے درمیان باہمی عمل کا مطالعہ ماحولیاتی یعنی اینوائرمینٹل بائیولوجی کہلاتا ہے. اینوائرمینٹل بائیولوجی کا متبادل اصطلاح ایکولوجی بھی ہے
سوال نمبر 47 - بوعلی سینا کی بیالوجی میں خدمات لکھیں
جواب نمبر 47 - بو علی سینا(1037-980) : انہیں علم طب کا بانی مانا جاتا ہے. بوعلی سینا کو مغرب میں ایویسینا پکارا جاتا ہے وہ ایک طبیب'فلاسفر'ماہر فلکیات'اور ایک شاعر تھے . ان کی کتاب 'القانون فی الطب 'کو مغرب میں علم طب کے قانون کا درجہ حاصل ہے
سوال نمبر 48 - بائیو مالیکیول سے کیا مراد ہے؟ گروپس کے نام لکھیں
جواب نمبر 48 - بائیومالیکیولز : جانداروں میں بائیوایلیمنٹس کے درمیان آئیونک اور کوویلنٹ بانڈز کے بننے سے تیار ہونے والے متوازن پارٹیکلز کو بائیو مالیکیولز کہتے ہیں. گروپس: مائیکرو مالیکیولز، میکرو مالیکیولز
سوال نمبر 49 - ٹیکسانومی کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 49 - ٹیکسانومی جانداروں کے سائنسی نام رکھنے اور ان کی گروپس اور چھوٹے گروپس میں گروہ بندی یعنی کلاسیفیکشن کا علم ہے
سوال نمبر 50 - سپی شیز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 50 - سپی شیز سے مراد جانداروں کا ایسا گروپ جو بارآور جاندار پیدا کرنے کے لیے آپس میں جنسی تولید کرسکیں.مثال انسان
سوال نمبر 51 - اینٹو مولوجی کی تعریف کریں
جواب نمبر 51 - اینٹو مولوجی : بائیولوجی کی یہ شاخ حشرات کے علم کا مطالعہ کرتی ہے. مثلاً لال بیگ ، چیونٹی وغیرہ
سوال نمبر 52 - بائیو لوجی کی تین بڑی ڈویژن کے نام لکھیے
جواب نمبر 52 - بائیو لوجی کی تین بڑی ڈویژن کے نام درج ذیل ہیں. 1. زولوجی (اس ڈویژن میں‌جانوروں‌ کا سائنسی علم حاصل کیا جاتا ہے) 2.بوٹنی (اس ڈویژن میں‌ پودوں کا سائنسی علم حاصل کیا جاتا ہے) 3.مائیکرو بائیولوجی (اس ڈویژن کا تعلق مائیکرو آرگنزمز مثلاً بیکٹریا وغیرہ کے سائنسی مطالعہ سے ہے
Previous Question
1-52
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US