View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 6 Enzymes Biology 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - آپٹیمم ٹمپریچر سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 1 - آپٹیمم ٹمپریچر : خاص ٹمپریچر جس پر اینزائم تیز ترین رفتار کے ساتھ کام کرتا ہے آپٹیمم ٹمپریچر کہلاتا ہے. انسانی انزائمز کا آپٹیمم ٹمپریچر37ڈگڑی سینٹی گریڈ ہے
سوال نمبر 2 - اینزائم کے کام کرنے پر pH کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟
جواب نمبر 2 - pH کی تنگ حدود کے اندر ہی تمام اینزائمز تیز ترین رفتار سے کام کرتے ہیں. یہ حدود اینزائمز کی آپٹیمم pH کہلاتی ہے. pH کی ان حدود میں تبدیلی یعنی کمی یا زیادتی اینزائمز کے کام کرنے کو آہستہ کردیتی ہے یا اسے مکمل طور پر روک دیتی ہے. ہر اینزائمز کی مخصوص آپٹیمم pH ہوتی ہے
سوال نمبر 3 - میٹابولزم کا تصور کس نے دیا؟ میٹا بولزم کی تعریف بھی کریں
جواب نمبر 3 - میٹابولزم : میٹابولزم کی اصطلاح ایک یونانی لفظ سے اخذ کی گئی ہے. جس کے معنی 'تبدیلی' ہیں. ابن نفیس نے سب سے پہلے میٹا بولزم کا تصور دیا تھا. ابن نفیس کے مطابق 'جسم اور اس کے حصے ہمیشہ تبدیلیوں سے گزررہے ہوتے ہیں. میٹابولزم سے مراد تمام بائیوکیمیکل ری ایکشنز ہیں جو جانداروں میں زندگی کی بقا کے لیے ہورہے ہوتے ہیں.جانداروں میں ہونے والے ان بائیوکیمیکل ری ایکشنز میں توانائی منتقل ہوتی ہے'. میٹابولزم کی دو اقسام ہیں. 1. اینابولزم 2. کیٹابولزم
سوال نمبر 4 - اینزائمز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 4 - بائیوکیٹالسٹ یا اینزائمز: اینزائمز سے مراد ایسی پروٹینز ہیں جو بائیوکیمیکل ری ایکشنز پر عمل کرتی ہیں. انہیں بائیوکیٹالسٹ بھی کہتے ہیں
سوال نمبر 5 - میٹابولک سلسلے سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 5 - بہت سے اینزائمز خاص ترتیب کے ساتھ اکھٹے کام کرتے ہیں جس سے میٹابولک سلسلے بنتے ہیں. ایک میٹابولک سلسلہ میں ایک اینزائم کسی اور اینزائم کے پیدا کردہ کٹ کو اپنے سبسٹریٹ کے طور پر لے لیتا ہے اور اس کا ری ایکشن کروانے کے بعد نئے پراڈکٹ کو اگلے اینزائم کو دے دیتا ہے
سوال نمبر 6 - اینا بولزم کی تعریف کریں اور مثال دیں
جواب نمبر 6 - اینا بولزم : 1. اینا بولزم تعمیری عمل ہے. 2. اینا بولزم میں چھوٹے سادہ مالیکیولز مل کر بڑے پیچیدہ ماللیکیولز بناتے ہیں. 3. اینا بولزم میں انرجی جزب ہوتی ہے. مثال : فوٹوسنتھی سز ایک انیا بولک عمل ہے
سوال نمبر 7 - ٹمپریچر میں اضافہ اینزائمز کی رفتار پر کیا اثر ڈالتا ہے؟
جواب نمبر 7 - ڈی نیچرنگ آف اینزائمز: ہر اینزائم کا مخصوص آپٹیمم ٹمپریچر ہوتا ہے.جس پر یہ تیز رفتار کے ساتھ کام کرتا ہے. یہ جب ٹمپریچر کسی حد تک بڑھتا ہے تو حرارت ایکٹیویشن انرجی میں اضافہ کرتی ہے اور کائی نیٹک انرجی فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے ری ایکشن کی رفتار بڑھ جاتی ہے. جب ٹمپریچر آپٹیمم سے بڑھ جائے تو زیادہ حرارت سے اینزائمز کے مالیکیولز میں ارتعاش بڑھ جاتا ہے اور اینزائمز کا گلوبیولر سٹرکچر قائم نہیں رہتا. اسے اینزائمز کا ڈی نیچر ہونا کہتے ہیں. اینزائمز کے ڈی نیچرہونے سے اینزائمز ایکشن کی رفتار میں بہت تیزی سے کمی آتی ہے اور اینزائم ایکشن مکمل طور پر رک بھی سکتا ہے
سوال نمبر 8 - دو کواینزائمز کے نام لکھیے
جواب نمبر 8 - 1. رائبوفلیون 2. تھایامین 3. فولک ایسڈ
سوال نمبر 9 - لاک اینڈ کی ماڈل کس نے پیش کیا؟ تعریف کریں
جواب نمبر 9 - لاک اینڈ کی ماڈل: 1894ء میں جرمن کیمسٹ ایمل فشر نے اینزائم ایکشن کی وضاحت کے لیے لاک اینڈ کی ماڈل پیش کیا. اس ماڈل کے مطابق اینزائم اور سبسٹریٹ دونوں کی اشکال مخصوص ہوتی ہیں اور دونوں ایک دوسرے میں مکمل طور پر فٹ ہوجاتے ہیں. اس ماڈل سے اینزائم کے مخصوص ہونے کی وضاحت حاصل ہوتی ہے
سوال نمبر 10 - کو-فیکٹر اور کو اینزائم کی تعریف کریں
جواب نمبر 10 - کو-فیکٹر: چند اینزائم کو اپنی مکمل صلاحیت دکھانے کے لیے اضافی اجزا کی ضرورت نہیں‌ ہوتی . تاہم دوسرے اینزائمز کام کرنے کے لیے نان پروٹین مالیکیولز چاہتے ہیں.جنہیں کو-فیکٹرز کہتے ہیں
سوال نمبر 11 - پیپسن اور ٹریپسن اینزائم کس میڈیم میں کام کرتے ہیں؟
جواب نمبر 11 - پیپسن انیزائم تیزابی میڈیم میں کام کرتا ہے. ٹریپسن انیزائم الکائن میڈیم میں کام کرتاہے
سوال نمبر 12 - ایکٹیویشن انرجی کی تعریف کریں
جواب نمبر 12 - ایکٹیویشن انرجی : ایکٹیویشن انرجی وہ کم سے کم توانائی ہے جو کسی ری ایکشن کے آغاز کے لیے ضروری ہوتی ہے. اینزائمز کئی طریقوں سے ایکٹیویشن انرجی کو کم کرتے ہیں. وہ سبسٹریٹس کی شکل تبدیل کرسکتے ہیں اور اس طرح اس تبدیلی کے لیے انرجی کی ضرورت کم کرسکتے ہیں. کچھ اینزائمز سبسٹریٹ پر موجودا چارجز کی تقسیم میں خلل ڈال کر ایسا کرتے ہیں. اینزائمز سبسٹریٹ کو عمل کرنے کےلیے درست سمتوں اور مقامات پر لاکر بھی ایکٹیویشن انرجی کم کرتے ہیں
سوال نمبر 13 - انڈیوسڈفٹ ماڈل کی تعریف کریں اور یہ کس نے پیش کیا؟
جواب نمبر 13 - انڈیوسڈفٹ ماڈل : 1958ء میں ایک امریکی بائیولوجسٹ ڈینئیل کوشلینڈ نے لاک اینڈ کی ماڈل میں تبدیلی کی تجویز دی اور انڈیوسڈفٹ ماڈل پیش کرکے اینزائم ایکشن کی وضاحت کی. یہ ماڈل لاک اینڈ کی ماڈل کی نسبت زیادہ قابل قبول ہے. اس میں ڈینئیل کو شلینڈ نے بتایا کہ اینزائمز لچکدار اجسام ہیں اور ان کی ایکٹوسائٹ جب سبسٹریٹ سے ملتی ہے تو اپنی شکل تبدیل کرلیتی ہے. اس ماڈل کی روسے ایکٹوسائٹ کوئی بے لچک ساخت نہیں ہے بلکہ اپنے کام کو کرنے کے لیے یہ مناسب اور درست حالت میں ڈھل جاتی ہے
سوال نمبر 14 - ان صنعتوں کے نام لکھیے جہاں اینزائمز کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے؟
جواب نمبر 14 - خوراک کی صنعت ، الکحل کی صنعت ، کاغذ کی صنعت
سوال نمبر 15 - اینزائم کی کوئی سی دو خصوصیات لکھیں
جواب نمبر 15 - اینزائم کی خصوصیات: 1. تقریباً اینزائمز پروٹین ہوتے ہیں یعنی وہ ایمائنوایسڈ سے بنے ہیں. 2. اینزائمز کی موجودگی میں ری ایکشنز کی سپیڈان کے بغیر ہونے والے ری ایکشنز کی نسبت لاکھوں گنا تیز ہوتی ہے. کیٹالسٹس کی طرح اینزائمز بھی ری ایکشن میں استعمال ہوکر ختم نہیں ہوتے
سوال نمبر 16 - کاغذ کی صنعت میں اینزائمز کا کیا کردار ہے
جواب نمبر 16 - اینزائم سٹارچ کو توڑ کر اس کے گاڑھا پن کو کم کرتے ہیں. جو کاغذ کی تیاری میں مدد دیتا ہے
سوال نمبر 17 - اینزائم کی اصطلاح پہلے کس نے استعمال کی؟
جواب نمبر 17 - 1878 ء میں ایک جرمن فزیالوجسٹ ون ہیلم کونے نے پہلی مرتبہ اصطلاح 'اینزائم' استعمال کی
سوال نمبر 18 - اینا بولزم اور کیٹا بولزم میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 18 - اینا بولزم : اینابولزم میں وہ تمام بائیوکیمیکل ری ایکشنز شامل ہیں جن چھوٹے مالیکیولز سے بڑے مالیکیولز بنائے جاتے ہیں. 2. اینا بولزم میں توانائی استعمال ہوتی ہے
سوال نمبر 19 - پراستھیٹک گروپ کی تعریف کریں
جواب نمبر 19 - پراستھیٹک گروپ: جب آرگینگ کو- فیکٹرزاینزائم کے ساتھ مضبوطی سے بندھے ہوں تو انہیں پراستھیٹک گروپ کہتے ہیں
سوال نمبر 20 - بائیولوجیکل ڈیٹرجنٹس کے دو استعمالات لکھیں
جواب نمبر 20 - 1. کپڑوں پر لگے پروٹینز کے دھبے اتارنے کے لیے پروٹی ایز اینزائمز استعمال ہوتے ہیں. 2. ایمائلیز اینزائمز برتن دھونے میں استعمال ہوتے ہیں اور ان پر لگے ہوئے سٹارچ کے مزاحم رسوب اتارتے ہیں
سوال نمبر 21 - پروٹین اور سٹارچ کو توڑنے والے اینزائمز کے نام لکھیں
جواب نمبر 21 - 1. سٹارچ اینزائم ایمائی لیز سے ٹوٹتا ہے. 2. پروٹین اینزائم پروٹی ایز سے ٹوٹتی ہے
سوال نمبر 22 - ایکسٹرا سیلولر اور انٹراسیلولرانزائمز میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 22 - انٹراسیلولر: اینزائمز کی گروبندی اس مقام کی بناء پر کی جاسکتی جہاں وہ کام کرتے ہیں. یعنی انٹراسیلولر انزائمز
سوال نمبر 23 - کو-فیکٹر کی تعریف کریں
جواب نمبر 23 - کوفیکٹرز: کچھ اینزائمز کو کام کرنے کے لیے نان پروٹین مالیکیولز چاہتے ہیں جنہیں کو-فیکٹرزکہتے ہیں. مثالیں : فلیون اور ہیم
سوال نمبر 24 - انزائم ری ایکشن کی رفتار پر کون سے فیکٹرز اثر انداز ہوتے ہیں؟ نام لکھیں
جواب نمبر 24 - 1. ٹمپریچر 2. سبسٹریٹ کنسنٹریشن 3. تیزابیت
سوال نمبر 25 - ایٹکوسائٹس کے دو فوائد لکھیں
جواب نمبر 25 - 1. ایکٹوسائٹس سبٹریٹ کی پہچان کرتی ہے. 2. ایکٹوسائٹس سبٹریٹ کے ساتھ جڑ جاتی ہے اور اس کا ری ایکشن کرواتی ہے
سوال نمبر 26 - سبسٹریت اور پراڈکٹ کی تعریف کریں
جواب نمبر 26 - سبسٹریٹ: وہ مالیکیولز جن پر اینزائمز اثر انداز ہوتے ہیں سبسٹریٹس کہلاتے ہیں. مثال: پروٹینز پرپیسن اینزائم اثرانداز ہوتا ہے لہٰزا پروٹینز سبسٹریٹ ہیں
سوال نمبر 27 - پروٹی ایز اینزائم اور ایمائی لیز اینزائم میں فرق تحریر کریں
جواب نمبر 27 - پروٹی ایز اینزائم : پروٹی ایز اینزائم پروٹین سٹریٹ کے لیے مخصوص ہوتے ہیں. پروٹی ایز اینزائمز کوکپڑوں پر لگے پروٹینز کے دھبے اتارنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے
سوال نمبر 28 - اینزائم ایکشن کے میکانزم کی مختصر وضاحت کریں
جواب نمبر 28 - اینزائم ایکشن : ایک عارضی اینزائم -سبسٹریٹ کمپلیکس اینزائم کے سبسٹریٹ سے جڑنے پر بنتا ہے . اس کے بعد اینزائم ری ایکشن کو کیٹالائز کرکے سبسٹریٹ پراڈکٹ میں تبدیل ہوجاتا ہے. کمپلیکس کے ٹوٹنے پر اینزائم اور پراڈکٹ آزاد ہوجاتے ہیں
سوال نمبر 29 - اینزائمز کے کیا استعمالات ہیں؟
جواب نمبر 29 - خوراک کی صنعت : وہ اینزائمز جو سٹارچ کو سادہ شوگرز میں توڑتے ہیں. انہیں روٹی، بنز وغیرہ بنانے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے. مشروبات : اینزائمز سٹارچ اور پروٹینز کو توڑتے ہیں . ان کے پراڈکٹس کو پیسٹ الکحل بنانے کے لیے فرمینٹیشن میں استعمال کرتا ہے
سوال نمبر 30 - کیا تمام بائیوکیٹالسٹس پروٹین ہوتے ہیں؟واضح کریں
جواب نمبر 30 - تمام بائیوکیٹالسٹس پروٹین نہیں ہوتے . مثال کے طور پر چند آر این اے مالیکیولز بھی ری ایکشنز کےلیے کیٹالسٹ کا کام کرتے ہیں
سوال نمبر 31 - دو ایننزائمز کے نام لکھیں
جواب نمبر 31 - 1. ایمائی لیز 2. لائی پیز
سوال نمبر 32 - بائیوکیٹالسٹس کے دو فوائد لکھئے
جواب نمبر 32 - بائیوکیٹالٹس کے فوائد: 1.بائیوکیٹالسٹس ایسی پروٹینز ہیں جو بائیوکیمیکل ری ایکشنز کو کیٹالائیز تیز کرتی ہیں. 2.بائیوکیٹالسٹس ایسی پروٹینز ہیں جو ری ایکشن کے دوران خود تبدیل نہیں ہوتیں
سوال نمبر 33 - کو-اینزائمز کی تعریف کریں
جواب نمبر 33 - کو-اینزائم : جب آرگینگ کو- فیکٹرز اینزائمز کےستھ کمزور جوڑ بناتے ہیں تو یہ کو-اینزائم کہلاتے ہیں
سوال نمبر 34 - اینزائمز کی تخصیص سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 34 - سبسٹریٹس کے لحاظ سے اینزائمز مخصوص ہوتے ہیں. مثلاً اینزائمز پروٹی ایز سٹارچ پر عمل نہیں کرتا یہ پروٹینز میں موجود پیپٹائڈز بانڈ توڑتا ہے جبکہ سٹارچ کا مخصوص اینزائم ایمائی لیز ہے جس سے یہ ٹوٹتی ہے. اینزائم لائی پیز صرف لپڈز کے لیے مخصوص ہے اور انہیں فیٹی ایسڈ گلیسرول میں ڈائی جیسٹ کرتا ہے
سوال نمبر 35 - آپٹیمم pH کسے کہتے ہیں؟
جواب نمبر 35 - تمام اینزائمز pH کی تنگ حدود کے اندر ہی تیز رفتار سے کام کرتے ہیں. ان حدود کو اینزائم کی آپٹیمم pH کہتے ہیں
Previous Question
1-35
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US