Chapter 2 Solving A Biological Problem Biology 9th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - پروڈکٹو تھیوری کے دو فوائد لکھیے؟
جواب نمبر 1 - 1. ایک بارآور یعنی پروڈکٹو تھیوری نئے ہائپوتھیس پیش کرتی ہے اور جانچنے کا عمل بھی جاری رہتا ہے. اگر پروڈکٹو تھیوری کسی طرح بھی جھٹلائی نہیں جاسکتی تو وہ ایک لاء یا پرنسپل بن جاتی ہے
سوال نمبر 2 - اے ایف اے کنگ کے دو مشاہدے لکھیں
جواب نمبر 2 - 1. کمروں سے باہر سونے والے لوگوں کو اندر سونے والے لوگوں کی نسبت ملیریا ہونےکے چانسز زیادہ ہوتے ہیں. 2. وہ افراد جو دھوئیںکے قریب سوتے تھے عام طور پر ملیریا میں مبتلا نہیںہوتے تھے
سوال نمبر 3 - بیالوجیکل پرابلم سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 3 - بائیولوجیکل پرابلم سے مراد جانداروں سے متعلق سوال ہے جو یا تو کوئی شخص یا ادارہ بائیولوجسٹ سے پوچھتا ہے یا بائیولوجسٹ کے ذہن میں خود بخود آتا ہے
سوال نمبر 4 - مقداری مشاہدات اور مابیتی مشاہدات میں فرق لکھیں
جواب نمبر 4 - مقداری مشاہدات: 1. پانی کا نقطہ انجماد 0 ڈگری جبکہ اس کا نقطہ ابال 100ڈگڑی سینٹی گریڈ ہے. 2. ایک لیٹر پانی کا وزن 1000 گرام جبکہ ایک لیٹر ایتھانول کا وزن 789 گرام ہوتا ہے
سوال نمبر 5 - مادہ مچھر خون کھینچنے سے پہلے سلائیوا کیوں جسم میں داخل کرتی ہے؟
جواب نمبر 5 - مادہ مچھر خون کھینچنے سے پہلے سلائیوا جسم میں اس لیے داخل کرتی ہے تاکہ مچھر کی خوراک کی نالی میں خون جمنے نہ پائے کیونکہ اس کے سلائیوا میں Anti-coagulant ہوتا ہے
سوال نمبر 6 - نتائج کی رپورٹنگ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 6 - نتائج کی رپورٹنگ کے دوران سائنسی رسالہ یا کتاب شائع کروائی جاتی ہے اور ان نتائج کو قومی اور بین الاقوامی میٹنگز اور یونیورسٹیز کے مباحثوں میں بھی زیر بحث لایا جاتا ہے
سوال نمبر 7 - پروڈکٹو تھیوری سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 7 - ایسی تھیوری جو نئے ہائپوتھیس پیش کرتی ہے اور جانچنے کا عمل بھی جاری رہتا ہے. پروڈکٹو تھیوری کہلاتی ہے
سوال نمبر 8 - ملیریا کے لفظی معنی کیا ہیں؟
جواب نمبر 8 - اطالوی لفظ 'مالا'کا مطلب گندی اور 'ایریا'کا مطلب ہے ہوا
سوال نمبر 9 - بائیولوجیکل لاز کی دو مثالیں دیں
جواب نمبر 9 - 1. ہارڈی-دین برگ لاء 2. مینڈل کے لاء
سوال نمبر 10 - سائنٹفک میتھڈ کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 10 - تمام سائنسدان نئے نظریات بنانے اور جانچنے کے لیے ایک ہی طریقہ کار استعمال کرتے ہیں اس طریقہ کار کو سائنٹفک میتھڈ کہتے ہیں
سوال نمبر 11 - ہائپوتھیس کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 11 - مشاہدات کی تحقیق طلب وضاحت کو ہائپو تھیس کہتے ہیں
سوال نمبر 12 - بائیولوجیکل میتھڈ کے چار مراحل کے نام لکھیں
جواب نمبر 12 - مشاہدات کرنا ڈیڈ کشنز بنانا تجربات کرنا بائیولوجیکل پرابلم کی پہچان کرنا
سوال نمبر 13 - نتائج کا خلاصہ کیسے کیا جاتا ہے؟
جواب نمبر 13 - بائیولوجسٹ تجربات سے حاصل ہونےوالا حقیقی اورمقداری ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے. ہر گروپ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا کا اوسط نکالا جاتا ہے اور ان کا شماریاتی موازنہ کیا جاتا ہے. حتمی نتیجہ کے لیے بائیولوجسٹ شماریاتی تجزیہ کرتا ہے
سوال نمبر 14 - کنٹرول اور تجرباتی گروپ میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 14 - کنٹرول گروپ: صحت مند افراد کا گروپ کنٹرول گروپ کہلاتا ہے. مثلاً فوٹوسنتھیسز کی ضرورت کو ٹیسٹ کرنےکے لیے پودے کو CO 2 مہیا کی گئی ہو وہ کنٹرول گروپ کہلاتا ہے
سوال نمبر 15 - بائیو انفورمیٹکس کیا ہیں؟
جواب نمبر 15 - بائیو انفورمیٹکس سے مراد بائیولوجیکل ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے لیے کمپیوٹیشنل اور شماریاتی تکنیک کا استعمال ہے
سوال نمبر 16 - سائنٹیفک لاء کیا ہے؟
جواب نمبر 16 - اگر ایک تھیوری تحقیق و تنقید کے بعد بھی قائم رہے تو وہ ایک لاء یا پرنسپل بن جاتی ہے. سائنٹفک لاء فطرت کی کبھی نہ بدلنے والی حقیقت ہے. مطلب یہ کہ لاء یا پرنسپل ایک ناقابل تردید تھیوری ہے. لاء تھیوری کی نسبت زیادہ عمومی ہوتا ہے
سوال نمبر 17 - ایڈیز مچھر ڈینگی فیور کیسے پھیلاتا ہے؟
جواب نمبر 17 - جب ایک ایڈیز مچھر کسی کو جلد پر کاٹتا ہے تو اس اپنے منہ کے آگے لگے حصوں کے ذریعے وہاں سے خون کو کھینچتا ہے. اور تھوڑی سی مقدار میں اپنا سلائیوا داخل کردیتا ہے. جس میںڈینگی فیور کے جراثیم ہوتے ہیں جو بعد میں ڈینگی فیور کا سبب بنتے ہیں
سوال نمبر 18 - بائیولوجیکل میتھڈ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 18 - تقریباً 500سالوں سے بائیولوجیکل میتھڈ سائنسی تحقیق میں معاون ہے. 1590ء میںکلیلیو کے تجربات سے لے کر موجودہ دور کی تحقیقق تک بائیولوجیکل میتھڈ نے ویکسین ، میڈیسن ، اور ٹیکنالوجی میں اہم کردار ادا کیا ہے. اس میتھڈ نے ڈیٹا کے میعار کو عام استعمال کےلیے پرُ یقین بنایا ہے. نئی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے بائیولوجیکل میتھڈ ہی اہم کردار ادا کرسکتا ہے
سوال نمبر 19 - مشاہدہ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 19 - بائیولوجیکل پرابلم کے حل کے لیے پہلے مرحلہ میں بائیولوجسٹ اپنے سابقہ مشاہدات کو دہرانے کے ساتھ ساتھ نئے مشاہدات بھی کرتا ہے. مشاہدات کے لیے دیکھنے ، سننے، سونگھنے، چکھنے اور چھونے کی پانچ حسیں استعمال کی جاتی ہیں
سوال نمبر 20 - کیونا کیونا کا سنکونا سے کیا تعلق ہے؟
جواب نمبر 20 - سترہویں صدی میں جب نئی دنیا (امریکہ ) دریافت ہوئی تو کئی پودے دوائی کے طور پر استعمال کے لیے امریکہ سے یورپ بھیجے گئے . ایک درخت'کیونا کیونا ' کی چھال بخار کے علاج کے لیے بہت مناسب تھی . یہ اتنی فائدہ مند تھی کہ جلدی ہی یہ ناممکن ہوگیا کہ یورپ میں یہ کافی مقدار میں بھیجی جاسکے . کچھ بے ایمان تاجروں ایک اور درخت سنکونا کی چھال کو متبادل کے طورپر بھیجنا شروع کردیا . سنکونا اورکیونا کیونا کی چھال میں بہت مشاہبت تھی . سنکونا کی چھال ملیریا کے علاج کے لیے بہت عمدہ پائی گئی
سوال نمبر 21 - بائیولوجیکل میتھڈ میں مقداری مشاہدات کیسے بہتر ہوتے ہیں؟
جواب نمبر 21 - مقداری مشاہدات ماہتی مشاہدات سے زیادہ درست مانا جاتا ہے کیونکہ یہ متغیر نہیں ہوتے ماپے جاسکتے ہیں' اور ان کا اندراج ہندسوں کی صورت میں کیا جاتا ہے
سوال نمبر 22 - مادہ اینوفلیز کیا ہے اور اس کا تعلق کس مرض سے ہے؟
جواب نمبر 22 - مادہ اینوفلیز ایک مچھر ہے جو پلازموڈیم کے پھیلائو کا ذمہ دار ہے اور اس کا تعلق ملیریا سے ہے
سوال نمبر 23 - نسبت اور تناسب کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 23 - نسبت: جب دو مقداروں مثلاً a اور b میں تعلق کو حاصل تقسیم کی صورت میں ظاہر کیا جائے تو ایسے تعلق کو ایک مقدار کو دوسرے کے ساتھ نسبت کہتے ہیں.نسبت کو دونوںمقداروںکے درمیان تقسیم یا کولن کی علامت دے کر لکھا جاتا ہے
سوال نمبر 24 - اچھے ہائپوتھیس کی چار خصوصیات لکھیں
جواب نمبر 24 - 1. یہ ایک عمومی بیان ہو. 2. تحقیق طلب خیال ہو. 3. ممکن حد تک سادہ ہونا چاہیے. 4. اسے دستیاب مشاہدات سے متفق ہونا چاہیے
سوال نمبر 25 - ملیریا کے متعلق کوئی سے چار مشاہدات لکھیں
جواب نمبر 25 - 1. ملیریا اور دلدلی علاقوں کا کچھ تعلق ہے. 2. ملیریا کے علاج کے لیے موثر دوا کونین ہے. 3. دلدلی علاقوں کا کھڑا پانی پینے سے ملیریا نہیں ہوتا . 4. ملیریا میں مبتلا مریض کے خون میں پلازموڈیم دیکھے گئے
سوال نمبر 26 - بائیولوجیکل میتھڈ میں ڈیٹا انیالانسز کی اہمیت لکھیں
جواب نمبر 26 - بائیولوجیکل میتھڈ: 'وہ سائینٹیفک میتھڈ جس میں بائیولوجیکل پرابلمز کو حل کیا جاتا ہے بائیولوجیکل میتھڈ کہلاتا ہے. بائیولوجیکل میتھڈ میں ڈیٹا انیالائسز کی اہمیت : ہائپوتھیس کو تجربات کے ذریعے درست یا غلط ثابت کرنے کے لئے ڈیٹا اینا لائسز کرنا بے حد ضروری ہے. ڈیٹا کو ترتیب دینا اور اسکا تجزیہ کرتا بائیولوجیکل میتھڈ کا بہت ضروری مرحلہ ہے کیونکہ اس سے خام ڈیٹا معلومات کی صورت اختیار کرلیتا ہے. جن کو نتائج کا خلاصہ کرنے اور انہیں رپورٹ کرنے کے لئے استعمال کیا
'جاسکتا ہے
'جاسکتا ہے
سوال نمبر 27 - اے ایف اے کنگ کا کارنامہ لکھیے
جواب نمبر 27 - 1883ء میں اے -ایف -اے کنگ نے بیس مشاہدات بیان کیے. اُن مشاہدات کی بنیاد پر کنگ نے بائیوتھیس تجویز کیا.'مچھر پلازموڈیم کو منتقل کرتے ہیں اس لیے ملیریا کے
'پھیلائو کا ذمہ دار ہے
'پھیلائو کا ذمہ دار ہے
سوال نمبر 28 - کیولکس اور ایلوفلیز مچھر کیوں مشہور ہیں؟
جواب نمبر 28 - کیولکس: کیولکس مچھر چڑیوں میں ملیریا کا ذمہ دار ہوتا ہے. ایڈیز مچھر: ایڈیز مچھر انسان میں ڈینگی فیور کا ذمہ دار ہوتا ہے
سوال نمبر 29 - ہائپوتھیس کیسے تشکیل دیا جاتا ہے؟
جواب نمبر 29 - بائیولوجسٹ اپنے اور دوسروں کے مشاہدات کو اعداد و شمار یعنی ڈیٹا کی صورت میں ترتیب دیتا ہے اور ایک ایسا بیان بناتا ہے جو زیر علم بائیولوجیکل پرابلم کا حل ثابت ہوسکتا ہو. مشاہدات کا یہ تحقیق طلب وضاحت ہائپوتھیس کہلاتا ہے
سوال نمبر 30 - سیلائیوا کی مچھر کے لیے اہمیت لکھیے
جواب نمبر 30 - مچھر کا سیلائیوا اس کی خوراک کی نالی میں خون کو جمنے سے روکتا ہے
سوال نمبر 31 - انکیوبیشن پیریڈ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 31 - انکیوبیشن پیریڈ سے مراد کسی پیراسائٹ کے میزبان کے جسم میں داخل ہونے اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے کے درمیان کا وقفہ ہے
سوال نمبر 32 - ڈیڈکشن اور تھیوری میں فرق کیجیے
جواب نمبر 32 - ڈیڈکشن: ہائپوتھیس کے منطقی نتائج کو ڈیڈکشنز کہتے ہیں. ہائپوتھیس کو صیح مان کر اس سے متوقع نتائج نکالے جاتے ہیں اور ان متوقع نتائج کو ڈ یڈکشنز کہتے ہیں. بائیولوجیکل میتھڈ میں عام طور پر اگر ہائپوتھیس درست ہوتو کسی کو ایک خاص نتیجہ کی توقع ہوسکتی ہے.ڈیڈکشنز کے لیے 'اگر اور تب' کی منطق استعمال ہوتی ہے
سوال نمبر 33 - انسان ہمیشہ ایک بیالوجسٹ رہا ہے وضاحت کریں
جواب نمبر 33 - ہمیشہ سے ہی انسان ایک بائیولوجسٹ ہے. زندگی گزارنے کے لیے اسے بائیولوجسٹ بننا پڑا. جانداروں کے بارے میںاسکے ذہن میں ابھرنے والے سوالات نے اسے ایسے پرابلمز فراہم کیے ہیں جن پر تحقیق کرکے انسان نے اپنی بقاء میں نہ صرف مدد پائی بلکہ اپنے جاننے اور سیکھنے کی خواہش کو بھی پورا کیا ہے
سوال نمبر 34 - فرانسیسی آرمی فزیشن لیوران کی خدمات لکھیں
جواب نمبر 34 - 1878 ء میں فرانس کے آرمی کے ایک ڈاکٹر لیوران نے ملیریا کی وجہ جاننے کا کام شروع کیا. اس نے ملیریا کے ایک مریض کا تھوڑا سا خون لیا اور مائیکرو سکوپ کے نیچے اس کا مشاہدہ کیا. اس نے خون میں چند چھوٹے چھوٹے زندہ جاندار دیکھے . لیوران کی دریافت کی دوسری سائنسدانوں نے حمایت نہیں کی . دو سال بعد ایک اور ڈاکٹر نے ملیریا کے ایک اور مریضکے خون میں ویسی ہی جاندار مخلوق دیکھی. دوسری دریافت کے تین سال بعد ' وہی مخلوق تیسری مرتبہ دیکھی گئی اس جاندار کا نام پلازموڈیم رکھ دیا گیا
سوال نمبر 35 - ملیریا کے دو کنٹرول تحریر کریں
جواب نمبر 35 - سونے کی جگہ اگر کھلی ہوں تو دھوئیں کا استعمال کیا جائے. ملیریا کے کنٹرول کے لیے دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی کا استعمال کریں تاکہ مچھر کو دور رکھا جائے
سوال نمبر 36 - کنٹرول تجربات سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 36 - 1. سائنس میں جب بھی کوئی تجربہ کیا جاتا ہے یہ ایک کنٹرولڈ تجربہ ہوتا ہے. 2. اس میں سائنسدان ایک تجرباتی گروپ کا مقابلہ ایک کنٹرول گروپ کے ساتھ کرتا ہے. 3.دونوں گروپس کو ایک جیسے حالات میں رکھا جاتا ہے،سوائے جانچے جانےوالے متغیر کے
سوال نمبر 37 - مچھر کے کاٹنے پر ہم خارش کیوں کرتے ہیں؟
جواب نمبر 37 - جب ایک مچھر کسی کی جلد پر کاٹتا ہے تو وہ وہاں تھوڑی سی مقدار میں اپنا سلائیوا اندر داخل کردیتا ہے. یہی سلائیوا خارش کا سبب بنتا ہے. مچھر کے کاٹنے کے بعد ہماری جلد پر بننے والا ابھار زخم کے خلاف ہمارا ردعمل نہیں ہوتا بلکہ مچھر کے سلائیوا کے خلاف الرجی کی وجہ سے ہوتا ہے
سوال نمبر 38 - نظریہ اور قانون میں فرق لکھیے
جواب نمبر 38 - نظریہ : ایسے ہائپوتھیس جو وقت کے امتحان میں قائم رہیں یعنی اکثر ٹیسٹ کیے جائیں اور کبھی بھی مسترد نہ ہوں. تھیوریز یا نظریہ کہلاتے ہیں
Previous Question
1-38
Next Question
Biology
9th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
9th Class Online Preparation
9th Class 2026 Online
9th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









