View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 5 Cell Cycle Biology 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - اے سیکسوئل ریپروڈکشن کو مثال سے واضح کریں
جواب نمبر 1 - 1. ہائیڈرا میں اے سیکوئل ری پروڈکشن بڈنگ کے ذریعہ ہوتی ہے. 2. اس عمل کے دوران سیلز کا ایک مجموعہ بنتا ہے جسے بڈ کہتے ہیں. 3. بڈ کے سیلز میں مائی ٹونس جاری رہتے ہیں اور یہ سائز میں بڑھ کر نیا ہائیڈرا بنا دیتی ہے
سوال نمبر 2 - جی1 فیز کیا ہے؟
جواب نمبر 2 - پیدائش کے بعد ایک سیل اپنا سیل سائیکل جی 1 فیز سے شروع کرتا ہے اور اس مرحلہ کے دوران سیل اپنے لیے پروٹینز کی فراہمی بڑھاتا ہے. سیل کے کئی آرگنیلیز جیسے کہ مائٹو کانڈریا اور رائبوسومز کی تعداد بڑھتی ہے. اور سائز بھی بڑھتا ہے. اس مرحلے کی ایک اور اہم پہچان ایسے اینزائمز کی تیاری ہے جو اگلے مرحلہ یعنی ایس فیز میں کروموسومز کی ڈپلیکیشن کےلییے ضروری ہے
سوال نمبر 3 - جی 2 فیز بیان کریں
جواب نمبر 3 - جی 2 فیز مرحلہ میں سیل وہ پروٹینز تیار کرتا ہے جو مائی ٹوسس ، خاص طور پر سپنڈل فائبرز بنانے کے لیے ضروری ہے. انٹرفیز جی2 فیز کے بعد سیل ڈویژن فیز میں داخل ہوجاتا ہے
سوال نمبر 4 - جی 0 فیز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 4 - ملٹی سیلولر کیریوٹس میں سیلز جی 0 فیز میں داخل ہوتے ہیں اور تقسیم ہونا روک دیتے ہیں. کچھ سیلز غیر معینہ مدت تک ایسی حالت میں چلے جاتے ہیں جیسا کہ نروسیلز. کچھ سیلز اس فیز میں مستقل طور پر داخل ہوتے ہیں جیسے کہ جگر اور گردے کے چند سیلز مخصوص حالات میں دوبارہ تقسیم کے لیے راغب کیے جاسکتے ہیں
سوال نمبر 5 - میٹاسٹیسز کی تعریف کریں
جواب نمبر 5 - میٹاسٹیسز : ملیگینٹ ٹیومرز جسم کے دوسرے حصوں میں کینسر والے سیلز بھیجتے ہیں جہاں نئے ٹیومرز بن جاتے ہیں یہ عمل سٹیس یعنی بیماری کا پھیلانا کہلاتا ہے
سوال نمبر 6 - پودے اپنے گیمیٹس می اوسس سے نہیں‌ بناتے . اس کی کیا وجہ ہے
جواب نمبر 6 - پودے اپنے گیمیٹس می اوسس سے نہیں بناتے کیونکہ یہ پہلے ہی ہیپلائیڈ ہوتے ہیں
سوال نمبر 7 - آلٹر نیشن آف جنریشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 7 - پودوں کے لائف سائیکل میں نسلوں کا تبادلہ یعنی آلٹر نیشن آف جنریشن کہلاتا ہے. ڈپلائیڈ سپوروفائٹ جنریشن کے سیلز می اوسس کرتے ہیں اور ہیپلائیڈ سپورز بناتے ہیں. جو گروتھ کے بعد ہیپلائیڈ گیمٹوفائٹ جنریشن بناتے ہیں
سوال نمبر 8 - ڈپلائڈ اور ہپلائیڈ سیلز میں فرق کریں
جواب نمبر 8 - ڈپلائیڈ سے مراد ایسے سیلز جن میں کروموسز جوڑوں کی شکل میں ہوتے ہیں
سوال نمبر 9 - سائی نیپسز کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 9 - سائی نیپسز: ہومولوگس کروموموسز کے ساتھ لگ جانے اور کیا زمیٹا بنانے کا عمل (می اوسس کے دوران) سائی نیپسز کہلاتا ہے
سوال نمبر 10 - بی نائن ٹیومرز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 10 - جب ٹیومرز ایسی جگہ پر رہیں جہاں وہ بنتے ہیں تو انہیں بی نائن ٹیومرز کہتے ہیں
سوال نمبر 11 - کیازمیٹا اور کراسنگ اوور میں فرق لکئے
جواب نمبر 11 - کیازمیٹا: می اوسس کی پروفیز-1 کے دوران ہومولوگس کروموسومز کے نان سسٹر کومائڈز کے جڑنے کا مقام کیا زمیٹا کہلاتا ہے
سوال نمبر 12 - کیازمیٹا کب بنتے ہیں؟
جواب نمبر 12 - می اوسس 1 کی پروفیز1 کے دوران جب ہومولوگس کروموسوم کے دونان سسٹر کرومائڈز اپنی لمبائی کے ساتھ چند مقامات پر ایک دوسرے سے جڑتے ہیں تو ان جڑے ہوئے مقامات پر کیازمیٹا بنتے ہیں
سوال نمبر 13 - میٹافیزپلیٹ کیسے بنتی ہے؟
جواب نمبر 13 - میٹافیزپلیٹ: مائی ٹوسز کی کیر پوکائی نیسز کی میٹافیز کے دوران کروموسومز اپنے آپ کو سیل کے خط استوا میں ترتیب دیتے ہیں اور اس طرح میٹافیزپلیٹ بناتے ہیں
سوال نمبر 14 - سائٹوپلازم کی تقسیم پر مختصر نوٹ لکھیں
جواب نمبر 14 - جانوروں کے سیلز میں سائٹو کائینسز کلیویج کے ذریعہ ہوتی ہے وہ جگہ جہاں کیریو کائنیسز کے دوران میٹا فیز پلیٹ ہوتی تھی ایک جھری بنتی ہے جو کلیویج فرو کہلاتی ہے . یہ جھری مزید گہری ہوتی جاتی ہے اور بالاآخر پیرنٹ سیل میں دو تقسیم ہوتاہے
سوال نمبر 15 - مائی ٹوسس اور می اوسس میں کوئی فرق بیان کریں
جواب نمبر 15 - مائی ٹوسس : مائی ٹوسس ایک سیل ڈویژن ہے جس میں‌ایک پیرنٹ سیل تقسیم ہوکر وہ ڈاٹرسیل بناتا ہے اور ہر ڈاٹر سیل میں کروموسومز کی تعداد اتنی ہی ہوتی ہے جتنی کہ پیرنٹ سیل مین ہوتی ہے. اس عمل کا مشاہدہ ایک جرمن بائیلوجسٹ والد رفلیمنگ نے 1830ء میں کیا . ملٹی سیلولر جانداروں میں مائی ٹوسس سیلز میں ہوتی ہے. کراسنگ آور اور میوٹیشن مائی ٹوسس کے عمل میں نہیں ہوتی ہے
سوال نمبر 16 - سیل سائیکل کے دو بڑے مراحل کے نام لکھیے
جواب نمبر 16 - سیل سائیکل کے دو بڑے مراحل ہیں. 1. انٹرفیز 2. مائی ٹوٹک فیز یا ایم فیز
سوال نمبر 17 - انٹرفیز اور مائی ٹوٹک فیز میں فرق بتائیں
جواب نمبر 17 - انٹرفیز: انٹرفیز کے دوران سیل کی میٹابولک سرگرمیاں عروج پر ہوتی ہے اور وہ اپنے زیادہ ترافعال سرانجام دے رہا ہوتا ہے. انٹرفیز کو تین مراحل میں تقسیم کیا جاتا ہے. 1. جی 1 فیز 2. ایس فیز 3.جی 2فیز
سوال نمبر 18 - مائی ٹوسس کی تعریف کریں یہ کن سیلز میں ہوتی ہیں؟
جواب نمبر 18 - مائی ٹوسس سیل ڈویژن ہے جس میں سیل دو ڈاٹر سیلز میں‌ تقسیم ہوجاتا ہے اور ہر ڈاٹر سیل میں کروموسومز کی تعداد اتنی ہی ہوتی ہے جتنی کہ پیرنٹ سیل میں ہوتی ہے. مائی ٹوسس صرف یوکیریوٹک سیلز میں ہوتی ہے. ملٹی سیلولر جانداروں میں مائی ٹوسس سومیٹک سیلز میں ہوتی ہے
سوال نمبر 19 - سیل سائیکل میں S فیز کی وضاحت کریں
جواب نمبر 19 - اس فیز میں سیل اپنے کروموسومز کی کاپیاں تیار کرتا ہے. جس کے نتیجے میں ہر کروموسومز کے پاس ایک کی بجائے دودو سسٹر کرومائڈ بنتے ہیں
سوال نمبر 20 - می اوسس کی تعریف کریں؟ می اوسس کب اور کس نے دریافت کیا؟
جواب نمبر 20 - می اوسس: می اوسس ایسا عمل ہے جس کے دوران ایک یوکیریوٹک ڈپلائیڈ سیل تقسیم ہوکر چار ہیپلائیڈ ڈاٹر سیلز پیدا کرتا ہے. دریافت: 1876ء میں ایک جرمن بائیولوجسٹ آسکرہرٹ وگ نے می اوسس کو دریافت کیا ور پہلی مرتبہ اس کے مراحل بیان کیے
سوال نمبر 21 - ڈس جنکشن اور نان ڈس جنکشن میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 21 - ڈس جنکشن: می اوسس کی اینا فیز1 کے دوران کروموسومز الگ الگ ہوجاتے ہیں اور مخالف قطبین کی طرف جاتے ہیں جبکہ اینا فیز II کے دوران سسٹر کرومائڈز الگ الگ ہوتے ہیں. اس عمل کو ڈس جنکشن کہتے ہیں
سوال نمبر 22 - فریگموپلاسٹ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 22 - فریگموپلاسٹ: سائٹو کائنیسز کا عمل پودوں کے سیلز میں مختلف ہے. گالجی اپریٹس سے نکلنے والی چھوٹی تھیلیاں ویسکلز سیل کے درمیاں میں جمع ہوجاتی ہیں اور وہیں پر آپس میں ضم ہوکر ممبرنیز میں لپٹی ایک ڈسک بناتی ہیں. اس ڈسک کو سیل پلیٹ یا فریگموپلاسٹ کہتے ہیں
سوال نمبر 23 - ری جنریشن کیا ہے؟ایک مثال دیں
جواب نمبر 23 - ری جنریشن : کچھ جاندار اپنے جسم کے حصوں کو دوبارہ بناسکتے ہیں. اوراس کام کےلیے نئے سیلز مائی ٹوسس سے ہی بنتے ہیں جیسا کہ سی سٹار مائی ٹوسس کے ذریعے اپنے کھوئے ہوئے بازہ دوبارہ بنالیتا ہے. اس عمل کو ری جنریشن کہتے ہیں
سوال نمبر 24 - مائی ٹوسس کے مراحل کے نام بتائیں
جواب نمبر 24 - مائی ٹوسس کے دو مراحل ہیں. کیریوکائنیسز: نیوکلیس کی تقسیم کو کیریوکائنیسز کہتے ہیں. سائٹو کائنیسز:سائٹوپلازم کی تقسیم کو سائٹو کائنیسزکہتے ہیں
سوال نمبر 25 - بلیز کی تعریف لکھیے ان کا دوسرا نام کیا ہے؟
جواب نمبر 25 - بلیز: ایپ اپٹوسس کے دوران سیلزسکڑ جاتا ہے اور اینزائمز کی مدد سے سائٹوسکیلیٹن ٹوٹنے کی سے گول ہوجاتا ہے. اس کا کروماٹن سکڑ جاتا ہے اور نیوکلیر اینڈ لوپ ٹوٹ جاتا ہے. اسطرح نیوکلیس کئی کروماٹن باڈیز بن کر بکھر جاتا ہے. سیل ممبرین بے قاعدہ بڈز بناتی ہے جنہیں بلیبز کہتے ہیں. بلیبز سیل سے ٹوتے ہیں اور اب انہیں ایپ اپٹوٹک باڈیز کہا جاتا ہے. اب ایپ اپٹوٹک باڈیز کو دوسرے سیلز فیکو سائٹوسس کرکے کھا لیتے ہیں
سوال نمبر 26 - کس فیز کو تین مراحل میں‌ تقسیم کیا گیا ہے؟
جواب نمبر 26 - انٹرفیز کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے. 1. جی 1 فیز 2. ایس فیز 3. جی 2 فیز
سوال نمبر 27 - مائی ٹوسس کا ڈویلپمنٹ اور گروتھ مین کیا کردار ہے؟
جواب نمبر 27 - مائی ٹوسس کی اہمیت دراصل کروموسومز کے مقررہ سیٹ کو قائم رکھنا ہے. جانداروں میں سیلز کی تعداد مائی ٹوسس سے بڑھتی ہے. ایک سنگل یعنی زائیگوٹ سے ملٹی سیلولر جسم کے بننے کی اور نشونما پانے کی یہی بنیاد ہے
سوال نمبر 28 - ملیگینٹ ٹیومرز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 28 - اگر ٹیومرز دوسرے ٹشوز پر حملہ کردیں تو انہیں ملیگینٹ یعنی کینسر سٹیومرز کہتے ہیں. ایسے ٹیومرز جسم کے دوسرے حصوں میں کینسر والے سیلزبھیجتے ہیں جہاں نئے ٹیومرز بن جاتے ہیں
سوال نمبر 29 - سیل سائیکل کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 29 - سیل سائیکل سے مراد ان تمام واقعات کا سلسلہ ہے جن میں ایک سیل پیدا ہونے سے لے کے مائی ٹوسس کے ذریعے اپنے جیسے نئے سیلز بناتا ہے
سوال نمبر 30 - کروماٹن اور کروموسومز میں فرق لکھیے
جواب نمبر 30 - کروماٹن : کروماٹن نیوکلیئس میں موجود وراثتی مادہ ہے جو ڈھیلے اور باریک دھاگوں کی شکل میں ہوتا ہے. یہ عام حالات میں سیل کی تقسیم کی عدم موجودگی میں ہوتا ہے
سوال نمبر 31 - ری پروڈکشن کی اقسام لکھیں
جواب نمبر 31 - 1. اے سیکسوئل ری پروڈکشن یعنی غیر جنسی تولید. 2. سیکسوئل ری پروڈکشن یعنی جنسی تولید. 3. سیکسوئل ری پروڈکشن یعنی جنسی تولید
سوال نمبر 32 - ٹیومرز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 32 - سیلز کی ایبنورمل تقسیم سے ایبنارمل سیلز کی زائد افزائش سے رسولیاں بن جاتی ہے جنہیں ٹیومرز کہتے ہیں
سوال نمبر 33 - نیکروسس کے وقوع پزیر ہونے کے دو ذرائع لکھیے
جواب نمبر 33 - 1.ذخم 2. انفیکشن 3. کینسر
سوال نمبر 34 - مائی ٹوسس کا عمل کب اور کس نے دریافت کیا؟
جواب نمبر 34 - 1880ء کی دہائی میں جرمن بائیولوجسٹ والد رفلیمنگ نے یہ مشاہدہ کیا کہ تقسیم ہوتے سیل میں نیوکلیس تبدیلیوں کے ایک سلسلہ سے گزرتا ہے. اس سلسلے کو مائی ٹوسس کا نام دیا گیا
سوال نمبر 35 - ایپ اپٹوسس اور ٹیکروسس میں فرق لکھیں
جواب نمبر 35 - ایپ اپٹوسس:'ایپ اپٹوسس ان اعمال میں سے ایک ہے جن میں سیل کی موت پروگرام کے مطابق ہوتی ہے' 2. ایپ اپٹوسس اس وقت ہوسکتی ہے جب سیل تباہ ہوچکا ہویا تنائو کا شکار ہو.
سوال نمبر 36 - ایپ اپٹوسس سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 36 - ایپ اپٹوسس میں سیل کی موت پروگرام کے مطابق ہوتی ہے.ایپ اپٹوسس اس وقت ہوسکتی ہے جب سیل تباہ ہوچکا ہو یا تنائو کا شکار ہو
سوال نمبر 37 - مائی ٹوسس کی اہمیت بیان کرین؟
جواب نمبر 37 - مائی ٹوسس: سیلز کی تبدیلی : نئے سیلز مائی ٹوسس سے بنتے ہیں اس لیے بالکل ویسے ہی ہوتے ہیں کہ جیسے کہ علیحدہ ہونےوالے ہوتے ہیں. اسی طرح ریڈ بلڈ سیلز کی زندگی مختصر ہوتی ہے. یہ تقریباً 4ماہ زندہ رہتے ہیں اور نئے بلڈ سیلز بنانے کا عمل مائی ٹوسس سے ہی سر انجام پاتا ہے. ری جنریشن: کچھ جاندار اپنے جسم کے حصوں کو دوبارہ بناسکتے ہیں اور اس کام کے لیے نئے سیلز مائی ٹوسس سے ہی بنتے ہیں جیسا کہ سی سٹار مائی ٹوسس کے ذریعے اپنے کھوئے ہوئے بازو دوبارہ بنا لیتا ہے
سوال نمبر 38 - مائی ٹوٹک سپنڈل فائبر کیا ہے؟
جواب نمبر 38 - پروفیز میں دونوں سینٹروسومز کی مخالف قطبین کی طرف چلے جاتے ہیں. یہاں وہ سائٹو پلازم میں پڑی ٹیوبیولن پروٹینز کو جوڑ کر مائیکرو ٹیوبیولز بناتے ہیں. اس طرح سے بننے والی کو سپنڈل فائبرز کہتے ہیں.سیل میں سے بننے والے سپنڈل فائبر کے مکمل سیٹ کو مائی ٹوٹک سپنڈل فائبر کہتے ہیں
سوال نمبر 39 - کراسنگ اوور عمل میں کیا زمیٹا کا فعل لکھیے
جواب نمبر 39 - کیا زمیٹا: کراسنگ اوور میں ہومولوگس کروموسومز کے نان سسٹر کرومائڈز کے جڑنے کا مقام کیازمیٹا کہلاتا ہے. یہ بغیر کسی ترتیب کے کروموسومز حصوں کا تبادلہ کرنے کا پہلا مرحلہ ہے
سوال نمبر 40 - انسانی جسم کے لئے ٹیومرز کیوں خطرناک ہے؟
جواب نمبر 40 - انسانی جسم کےلیے ٹیومرز اس وقت خطرناک ثابت ہوتی ہیں جب یہ دوسرے ٹشوز پر حملہ کردیں . ایسے ٹیومرز کو ملیگینٹ یعنی کینسرس ٹیومرز کہتے ہیں. ایسے ٹیومرز جسم کے دوسرے حصوں میں کینسر والے سیلز بھیجتے ہیں
سوال نمبر 41 - سومیٹک سیلز اور جرم سیلز میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 41 - سومیٹک سیلز: جاندار کا جسم بنانے والے سیلز سومیٹک سیلز کہلاتے ہیں سومیٹک سیلز مائی ٹوسس سے گزرتے ہیں
سوال نمبر 42 - کراسنگ اوور کی تعریف کیجیئے
جواب نمبر 42 - کراسنگ اوور: می اوسس کے دوران ہومولوگس کروموسومز کے نان سسٹر کرومائڈز آُپس میں بغیر کسی ترتیب کے اپٔنے حصوں کا باہمی تبادلہ کرتے ہیں. یہ عمل کراسنگ اوور کہلاتا ہے
Previous Question
1-42
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US