Chapter 7 Bioenergetics Biology 9th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - فوٹوسنتھی سز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 1 - فوٹوسنتھی سز: ایسا عمل جس میں پودے روشنی اور کلوروفل کی موجودگی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی کے کیمیائی تعامل سے اپنی خوراک تیار کرتے ہیں فوٹوسنتھی سز کہلاتا ہے
سوال نمبر 2 - ریسپریشن کا انرجی بجٹ کیا ہے؟
جواب نمبر 2 - ریسپریشن کا انرجی بجٹ: 1. ہر NADH مالیکیول الیکٹران ٹرانسپورٹ چین میں تین ATP بناتا ہے. 2. گلائکو لائسز میں بننے والا ہرNADH دو اے ٹی پی بناتا ہے کیونکہ ATP وہ مائٹو کانڈریا سے گزرتے ہوئے خرچ کردیتا ہے. 3. FADH2 کا ہر مالیکیول دو ATP بناتا ہے
سوال نمبر 3 - سیلولر ریسپریشن بیان کریں
جواب نمبر 3 - جس طرح آکسیجن ایندھن کے مالیکیولز میں موجود C-H بانڈز توڑنے کے لیے استعمال ہوتی ہے. بالکل اسی طرح جاندار بھی اپنے سیلز میں خوراک کےC-H بانڈز توڑنے کے لیے آکسیجن استعمال کرتے ہیں. اس عمل میں انرجی ATP کی شکل میں خارج ہوتی ہے. اس عمل کے دوران C-H بانڈز کو آکسیڈیشن ریڈکشن سے توڑا جاتا ہے اور نتیجے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی بنتا ہے. سیلز کے اندر انرجی پیدا کرنے والے اس عمل کو سیلولر ریسپریشن کہتے ہیں
سوال نمبر 4 - اضافی پگمنٹس کیا ہیں؟
جواب نمبر 4 - کلوروفل -اے کے علاوہ باقی پگمنٹس اضافی پگمنٹس کہلاتے ہیں. ان میں کلوروفل بی اور کیروٹینوئڈز شامل ہیں
سوال نمبر 5 - ڈارک ری ایکشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 5 - ڈارک ری ایکشن فوٹوسنتھی سز کا دوسرا مرحلہ جس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ریڈکشن کرکے گلوکوز تیار کیا جاتا ہے. اس عمل میں ہائی انرجی مالیکیولز کی انرجی استعمال ہوتی ہے. چونکہ ان ری ایکشنز میں براہ راست لائٹ انرجی استعمال نہیں ہوتی اسی لئے انہیں ڈارک ری ایکشن کہتے ہیں. ڈارک ری ایکشن کلوروپلاسٹس کے سٹروما میں ہوتے ہیں
سوال نمبر 6 - ریڈوکس ری ایکشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 6 - ایسے کیمیکل ری ایکشنز جن میں ایٹموں کے درمیان الیکٹرانز کا تبادلہ ہوتا ہے، ری ڈوکس ری ایکشنز کہلاتے ہیں، یہ دو طرح کے ری ایکشنز کا مجموعہ ہے. آکسیڈیشن ری ایکشنز اور ری ایکشنز جانداروں میں ہونے والے ری ایکشنز عام طور پر ری ڈوکس ری ایکشنز ہی ہوتے ہیں
سوال نمبر 7 - کے ارتکاز کا فوٹوسنتھی سز پر کیا اثر ہے؟ CO2
جواب نمبر 7 - کاربن ڈائی آکسائئیڈ کی کنسٹریشن بڑھنے سے فوٹوسنتھی سز کی رفتار اس وقت تک بڑھتی ہے جب تک دوسرے عوامل اسے کم نہ کردیں . کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کنسٹریشن میں ایک حد سے ذیادہ اضافہ سے سٹومیٹا بند ہوجاتے ہیں اور فوٹوسنتھی سز کی رفتار کم ہوجاتی ہے
سوال نمبر 8 - فوٹوسنتھی سز میں روشنی کا کیا کردار ہے
جواب نمبر 8 - لائٹ انرجی کلوروفل کے الیکٹرانز کو جوش دیتی ہے . جو بعد میں اے ٹی پی بناتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ریڈکشن میں استعمال ہوتے ہیں اس طرح لائٹ انرجی گلوکوز کے بانڈز میں کیمیکل انرجی کی صورت میں ذخیرہ ہوجاتی ہے
سوال نمبر 9 - آکسیڈیشن اور ریڈکشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 9 - آکسیڈیشن : کسی ایٹم سے الیکٹرانز کا نکل جانا آکسیڈیشن کہلاتا ہے. ری ڈیکشن: کسی ایٹم کا الیکٹرانز حاصل کرنا ریڈکشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 10 - آکسیڈیشن ، ریڈیشن ری ایکشنز کے دوران الیکٹرانز انرجی کا ذریعہ ہوسکتے ہیں؟
جواب نمبر 10 - الیکٹرانز انرجی کا ذریعہ ہوسکتے ہیں اور اس بات کا انحصار ایٹم کے اندر ان کی ترتیب اور مقام پر ہے. مثلاً جب الیکٹران آکسیجن میں موجود ہوں تو وہ آکسیجن ایٹم کے ساتھ مستحکم تعلق بناتے ہیں اور انرجی کا اچھا ذریعہ نہیں ہوتے
سوال نمبر 11 - پانی کی فوٹولائی سز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 11 - پانی کی فوٹولائیسز : لائٹ انرجی پانی کے ایک مالیکیول کو توڑتی ہے. جس سے آکسیجن خارج ہوتی ہے. اسے پانی کی فوٹولائسیز کہتے ہیں. اس کے دوران بننے ہائیڈروجن ایٹمز کلوروفل کو الیکٹرانز دے دیتے ہیں اور خود آئنز بن جاتے ہیں
سوال نمبر 12 - فوٹوسنتھی سز کے لیے چار لمٹنگ فیکٹرز کے نام لکھیں
جواب نمبر 12 - 1 روشنی 2. ٹمپریچر 3. کاربن ڈائی آکسائیڈ 4. پانی کی دستیابی
سوال نمبر 13 - لائٹ اور ڈارک ری ایکشن میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 13 - لائٹ ری ایکشن : فوٹوسنتھی سز کے ری ایکشنز جو لائٹ کی موجودگی میں ہوتے ہیں. لائٹ ری ایکشنز کہلاتے ہیں. یہ ری ایکشنز کلورو پلاٹس کی تھائلاکوئیڈ ممبرینز پر ہوتے ہیں
سوال نمبر 14 - آکسیڈیشن ریڈکشن ری ایکشنز کو ریڈوکس ری ایکشنز کیوں کہا جاتا ہے؟
جواب نمبر 14 - 1. ری ڈوکس ری ایکشنز کے دوران ایٹمز کے درمیان الیکٹرانز کا تبادلہ ہوتا ہے. 2. کسی ایٹم کے الیکٹرانز کا نکل جانا آکسیڈیشن جبکہ ایٹم کا الیکٹرانز حاصل کرنا ریڈکشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 15 - این ایروبک ریسپریشن کی کیا اہمیت ہے؟
جواب نمبر 15 - 1. این ایروبک ریسپریشن جانداروں کے لیے انرجی کا ذریعہ ہے. 2. ایروبک ریسپریشن جانداروں کے لئے آکسیجن کی کمی کی صورت میں انرجی کا ذریعہ ہیں. 3. ایروبک ریسپریشن کئی پروڈکٹس مثلاً ایتھائل الکوحل پنیر وغیرہ کا ذریعہ ہیں
سوال نمبر 16 - ATP کس کا مخفف ہے؟
جواب نمبر 16 - ATP ایڈینویسن ٹرائی فاسفیٹ کا مخفف ہے. یہ سیلز کی بڑی انرجی کرنسی ہے
سوال نمبر 17 - کیوں کہا گیا زندگی کی تمام صورتوں کا دارومدار فوٹوسنتھی سز پر ہے؟
جواب نمبر 17 - کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سے سورج کی روشنی اور کلوروفل کی موجودگی میں گلوکوز تیار کرنا فوٹوسنتھی سز کہلاتا ہے. اس میں آکسیجن ایک بائی پراڈکٹ کے طور پر بنتی ہے.اسی لیے زندگی کی تمام صورتوں کا ذمہ دار فوٹوسنتھی سز ہے
سوال نمبر 18 - لمٹنگ فیکٹر کیا ہے؟
جواب نمبر 18 - ایسا ماحولیاتی عنصر جس کی غیر موجودگی یا کمی کی میٹابولک ری ایکشن کی رفتار کم کر دے اس مخصوص ری ایکشن کے لیے لمٹنگ فیکٹر کہلاتا ہے. ایسے عناصر جوفوٹوسنتھی سز کی رفتار کو کم کردیں فوٹوسنتھی سز کے لمٹنگ فیکٹر کہلاتے ہیں
سوال نمبر 19 - ایروبک اور این ایروبک ریسپائریشن میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 19 - ایروبک ریسپریشن: آکسیجن کی موجودگی میں گلوکوز کی مکمل آکسیڈیشن ایروبک ریسپائریشن کہلاتی ہے
سوال نمبر 20 - لیکٹک ایسڈ کی فرمینٹیشن بیان کریں
جواب نمبر 20 - ایکٹک ایسڈ : این ایروبک ریسپریشن کی قسم جس میں انسان اور جانور پائی رووک ایسڈ سے لیکٹک ایسڈ بناتے ہیں. یہ عمل عام طور پر انسان کے سکیلیٹل مسلز میں ہوتا ہے. اس کو وجہ تیز اور زیادہ جسمانی کام ہے
سوال نمبر 21 - ایروبک اور این ایروبک ریسپائریشن کے اختتامی پراڈکٹس کے نام تحریر کریں
جواب نمبر 21 - ریسپی ریشن: اختتامی پراڈکٹس: ایروبک ریسپی ریشن: کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی این ایروبک ریسپائریشن: لکٹک ایسڈ یا ایتھائیل الکوحل یا کاربن ڈائی آکسائیڈ
سوال نمبر 22 - این ایروبک ریسپریشن کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 22 - این ایروبک ریسپریشن: آکسیجن کی غیر موجودگی میں گلوکوز کی نامکمل طور پھوڑ کو این ایروبک ریسپریشن کہتے ہیں. اس کو دوسرا نام فرمینٹیشن بھی ہے. اس میں بہت کم انرجی خارج ہوتی ہے
سوال نمبر 23 - لائٹ ری ایکشنز کیا ہوتے ہیںِ؟
جواب نمبر 23 - فوٹوسنتھی سز دو بڑے مراحل میں مکمل ہوتی ہے. پہلے مرحلہ میں لائٹ انرجی کو استعمال کرکے ہائی انرجی مالیکیولز بنائے جاتے ہیں. یہ ری ایکشنز کلوروپلاسٹس کی تھائلا کوائیڈ ممبرینز ہوتے ہیں اور لائٹ ری ایکشنز کہلاتے ہیں
سوال نمبر 24 - ATP مالیکیولز کے سب یونٹس کے نام لکھیے
جواب نمبر 24 - ATP مالیکیولز کے تین سب یونٹس ہیں. 1. ایڈنین ڈبل رنگ والی نائٹروجینس بیس. 2. رائبوز 5 کاربن والی شوگر. 3. سیدھی چین میں لگے 3فاسفیٹ گروپس
سوال نمبر 25 - ریسپی ریشن کے دوران پیدا ہونے والے مرکبات کے نام لکھیں
جواب نمبر 25 - ریسپی ریشن کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ، پانی اور انرجی حاصل ہوتی ہے
سوال نمبر 26 - کریبز سائیکل سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 26 - کریبز سائیکل ِ: کریبز سائیکل میں پائی رودک ایسڈ کے مالیکیولز کی مکمل آکسیڈیشن کردی جاتی ہے اور اس دوران ATP, NADH, FADH2 بنتے ہیں. کریبز سائیکل میں داخل ہونے سے پہلے پائی رودک ایسڈ کو ایک 2کاربن والے کمپائونڈ ایسیٹائل کو -اینزائم اے میں تبدیل کردیا جاتا ہے
سوال نمبر 27 - FAD کس کا مخفف ہے؟
جواب نمبر 27 - فلیون ایڈنین ڈائی نیوکلیوٹائڈ FAD بھی ایک کو- اینزائم ہے جیسے کہ NAD ہے . یہ دو ہائیڈروجن لیتا ہے اور ریڈیوس ہوکر FADH 2 ہوجاتا ہے
سوال نمبر 28 - ایروبک ریسپریشن کے اہم مراحل کے نام لکھئے
جواب نمبر 28 - ایروبک ریسپریشن کے مراحل : ایروبک ریسپریشن کے اہم مراحل درج ذیل ہیں. 1. گلائی کوسز 2. کریبز سائیکل 3. الیکٹران ٹرانسپورٹ چین
سوال نمبر 29 - ایروبک ریسپریشن کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 29 - آکسیجن کی موجودگی میں ہونے والے ریسپریشن کو ایروبک ریسپریشن کہتے ہیں
سوال نمبر 30 - فوٹو سسٹم سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 30 - فوٹوسسٹم : فوٹوسنتھی سز کے پگمنٹس کلوروپلاسٹس کی تھائی لا کوائڈ ممبرینز پر گھچوں یعنی فوٹو سسٹمز کی شکل میں پائے جاتے ہیں
سوال نمبر 31 - ATP کے ایک مول سے کتتی انرجی خارج ہوتی ہے؟
جواب نمبر 31 - ATP کے ایک مول سے تقریباً 7.3 کلو کیلوریز یعنی 7300کیلوریز انرجی خارج ہوتی ہے
سوال نمبر 32 - فوٹوسنتھی سز میں کلوروفل کا کیا کردار ہے؟
جواب نمبر 32 - سورج کی روشنی کو کلوروفل جزب کرتا ہے بعد میں اسے فوٹوسنتھی سز کے عمل سے کیمیکل انرجی میں تبدیل کیا جاتا ہے
سوال نمبر 33 - کارل لومین نے کب اور کیا دریافت کیا؟
جواب نمبر 33 - 1929ء میں کارل لومین نے ATP کو دریافت کیا . اسے 1941ء میں نوبل انعام یافتہ فرزلپمین نے انرجی کے تبادلہ کے اہم مالیکیول کے طور پر بیان کیا
سوال نمبر 34 - سویاساس کیسے بنائی جاتی ہے؟
جواب نمبر 34 - ایک فنگس ایسپرجیلس کی فرمنٹیشن سے سویاپودے کی چٹنی یا سویاساس بنائی جاتی ہے
سوال نمبر 35 - ریسپریشن اور سیلولر سیسپی ریشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 35 - ریسپریشن : جانداروں اور ماحول کے درمیان گیسوں کا تبادلہ ریسپریشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 36 - این ایروبز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 36 - این ایروبز: ایسے جاندار جو این ایروبک ریسپریشن سے انرجی حاصل کرتے ہیں این ایرویز کہلاتے ہیں. مثالیں: بیسر یا فنجائی ایسے جاندار ہیں جو آج بھی آزاد آکسیجن دستیاب ہونے کے باوجود این ایروبک ریسپریشن سے ہی انرجی حاصل کرتے ہیں
سوال نمبر 37 - ATP مالیکیول کس نے دریافت کیا اور سیل میں اس کا کیا کام ہے؟
جواب نمبر 37 - ATP : تمام سیلز میں انرجی کی بڑی کرنسی کو نیوکلیوٹائیڈ کہتے ہیں.یہ نیوکلیوٹائیڈ ATP یعنی ایڈینوسین ٹرائی فاسفیٹ کہلاتا ہے. ATP کی دریافت: 1929ء میں کارل لومین نے ATP دریافت کیا
سوال نمبر 38 - پگمنٹس سے کیا مراد ہے؟ فوٹوسنتھی سز میں استعمال ہونے والے پگمنٹس کے نام لکھیں
جواب نمبر 38 - پگمنٹس: 1. کلوروفل -اے 2. کلوروفل -بی 3. کیروٹینوئڈز. نظر آنے والی روشنی جزب کرنے والے مادوں کو پگمنٹ کہتے ہیں. مختلف پگمنٹس مختلف ویولینتھ کی روشنی کو جزب کرتے ہیں. اہم فوٹوسینتھیٹک پگمنٹ کلوروفل کلوروفل -اے کلوروفل -بی کیروٹینوئڈز شامل ہیں
سوال نمبر 39 - فوٹوسنتھی سز کے لیے دو ضروری شرائط لکھیے
جواب نمبر 39 - 1. مناسب مقدار میں پانی ہونا چاہیے. 2. فوٹوسنتھی سز کے عمل کے لیے کلوروفل اور روشنی بہت ضروری ہے
سوال نمبر 40 - فرمینٹیشن کی تعریف کریں. دو اقسام کے نام لکھیے
جواب نمبر 40 - فرمینٹیشن : آکسیجن کی غیر موجودگی میں گلوکوز کی نامکل آکسڈیشن فرمینٹیشن کہلاتی ہے. اسے این ایروبک ریسپی ریشن بھی کہتے ہیں. اس میں بہت کم انرجی خارج ہوتی ہے. فرمینٹیشن کی اقسام : الکحلک فرمینٹیشن ، لیکٹک ایسڈ فرمینٹیشن
سوال نمبر 41 - فوٹوسنتھی سز کے دوران کون سے پراڈکٹس بنتے ہیں؟
جواب نمبر 41 - فوٹوسنتھی سز کے دوران گلوکوز، آکسیجن ، اور پانی کے مالیکیولز بنتے ہیں
سوال نمبر 42 - گلائکولائسز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 42 - گلائکولائسز : گلائکولائسز سیلولر ریسپریشن کا ایک مرحلہ ہے جس میں گلوکوز مالیکیول کو پائرودک ایسڈ کے دو مالیکیول میں توڑا جاتا ہے. گلائکولائسز سائیٹو پلازم میں ہوتا ہے اور اس کے لیے آکسیجن کی ضرورت نہیں ہوتی . اس لیے یہ ایروبک اور این ایروبک ریسپریشن دونوں میں ہوتا ہے
سوال نمبر 43 - ییسٹ میں ہونے والی فرمنٹیشن کے استعمالات تحریر کریں
جواب نمبر 43 - ییسٹ میں فرمینٹیشن شراب اور بیکری کی صنعت میں استعمال کیا جاتا ہے
سوال نمبر 44 - الیکٹران ٹرانسپورٹ چین سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 44 - الیکٹران ٹرانسپورٹ چین : الیکٹران ٹرانسپورٹ چین سیلولر ریسپریشن کا آخری مرحلہ ہے جس میں الیکٹرانز کے پاس موجود انرجی اے ٹی پی بنانے میں استعمال ہوتی ہے. اس میں NADH اور FADH2 الیکٹرانز خارج کرتے ہیں جن کو الیکٹران کیرئیرز پر منتقل کردیا جاتا ہے اس سے انرجی نکلتی ہےجس سے اے ٹی پی مالیکیول بنائے جاتے ہیں. چین کے آخر میں الیکٹرانز اور ہائیڈروجن آئنز آکسیجن کے ساتھ مل کر پانی بناتے ہیں
Previous Question
1-44
Next Question
Biology
9th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
9th Class Online Preparation
9th Class 2026 Online
9th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









