View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 3 بائیوڈائیورسٹی تنوع حیات Biology 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - انڈس ڈولفن کے بارے میں‌ آپ کیا جانتے ہیں؟
جواب نمبر 1 - ورلڈ وائلڈ لائف کے مطابق دریائے سندھ میں اس سپیشیز کے صرف 600 جانور باقی بچے ہیں. اس کی پاپولیشن میں کمی کی وجہ پانی کی آلودگی مچھلیوں کا شکار والے جال میں پھنسنا اور مسکن کی تباہی ہے
سوال نمبر 2 - ٹیکسا سے کیا مراد ہے؟ایک ٹیکسا کا نام لکھیے
جواب نمبر 2 - گروپس جن میں‌ جانداروں کا کلاسیفیکیشن کی جاتی ہے ٹیکسانومی کے ٹیکسا کہلاتے ہیں اور ان کی ترتیب ٹیکسانومی کا نظام مراتب کہلاتی ہے
سوال نمبر 3 - کلاسیفیکیشن کے مقاصد بیان کریں
جواب نمبر 3 - 1. جانداروں کے مابین مشابہتیں اور اختلافات کا تعین کرنا تاکہ ان کا مطالعہ آسان ہوجائے. 2. جانداروں کے مابین اوتقائی رشتہ تلاش کرنا
سوال نمبر 4 - پاکستان میں بائیوڈائیورسٹی کے تحفظ کے دو پراجیکٹس کے نام لکھیے
جواب نمبر 4 - 1. ہمالیہ جنگل پراجیکٹ. 2. شمالی علاقوں میں ببائیوڈائیورسٹی کے تحفظ کا پراجیکٹ
سوال نمبر 5 - پیاز اور عام کوے کا سائنسی نام لکھیے
جواب نمبر 5 - پیاز: ایلیئم کیپا. عام کوا: کوروس سپلینڈنز
سوال نمبر 6 - مارکوپولو بھیڑ کے بارے میں مختصر نوٹ لکھیں
جواب نمبر 6 - مارکوپولو بھیڑ: مارکوپولو بھیڑ پاکستان میں زیادہ تر خنجراب نیشنل پارک اور اس سے متصل علاقوں میں پائے جاتے ہیں اور پچھلی دو دہائیوں سے اس کی تعداد میں تیزی سے کمی آرہی ہے. ورلڈ وائلڈ لائف نے اس کے تحفظ کے لیے پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے
سوال نمبر 7 - سپی شیز کی تعریف کریں
جواب نمبر 7 - کلاسیفیکیشن کی بنیادی اکائی سپی شیز ہے. 'سپی شیز ایسے مماثل جانداروں کا گروہ ہے جو فطری طور پر آپس میں‌ جنسی تولید کرسکتے ہوں اور جنسی تولید کی اہلیت والے نئے جاندار پیدا کرسکتے ہوں. ایک سپی شیز کے جاندار جنسی تولید کے لحاظ
'سے دوسری سپی شیز سے الگ ہوتے ہیں
سوال نمبر 8 - تین کنگڈم کلاسیفیکیشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 8 - 1866 ء میں ارنسٹ ہیکل نے دو کنگڈم کلاسیفیکیشن پہلے اعتراض کو سلجھایا اور یوگلینا کی طرح کے جانداروں کے لئے تیسرا کنگڈم پروٹسٹا تجویز کردیا اور اس کلاسیفیکیشن کو تین کنگڈم کلاسیفیکیشن سسٹم کا نام دیا . اس سسٹم میں بیکٹریا کو بھی کنگڈم پروٹسٹا میں رکھا گیا لیکن فنجائی کو ابھی بھی کنگڈم پلانٹی میں رہنے دیا گیا
سوال نمبر 9 - کلاسیفیکیشن وائرس کا کیا مقام ہے؟
جواب نمبر 9 - وائرس کو پانچ کنگڈم کلاسیفیکیشن سسٹم سے باہر اس لیے رکھا جاتا ہے کیونکہ انہیں‌ جاندار خیال نہیں‌ کیا جاتا ہے. وائرسز کو جانداروں اور بے جان کے درمیان تصور کیا جاتا ہے
سوال نمبر 10 - پانچ کنگڈم کلاسیفیکیشن کب اور کس نے متعارف کروایا؟
جواب نمبر 10 - 1976 ء میں رابرٹ وٹیکر نے پانچ کنگڈم کلاسیفیکیشن سسٹم متعارف کروایا
سوال نمبر 11 - ٹیکسانومی اور سسٹیمیٹکس میں فرق بتائیں
جواب نمبر 11 - ٹیکسانومی:ٕ ٹیکسانومی بائیولوجی کی وہ ثاخ ہے جس میں جانداروں کی کلاسیفیکیشن کی جاتی ہے
سوال نمبر 12 - جنگلات کے خاتمہ کی دو وجوہات لکھیں
جواب نمبر 12 - 1.عام طور پر جنگلات کا خاتمہ اس وقت کیا جاتا ہے. جب لکڑی ، زراعت اور شہروں کی آبادی کی خاطر ان کو کاٹا یا ہٹایا جاتا ہے. 2.اب بھی مکانات کی تعمیر میں عمارتی لکڑی اور کاغز کی تیاری میں لکڑی کے گودے کا استعمال ہورہا ہے.ترقی پزیر ممالک کے 3 ارب لوگ کمروں کو گرم کرنے اور کھانا پکانے کے لیے لکڑی کا استعمال کرتے ہیں
سوال نمبر 13 - کلاسیفیکیشن کی بنیادی اکائی ہے؟تعریف کریں
جواب نمبر 13 - کلاسیفیکیشن کی بنیادی اکائی سپی شیز ہے.'سپی شیز ایسے مماثل جانداروں کا گروہ ہے جو فطری طور پر آپس میں‌ جنسی تولید کرسکتے ہوں اور جنسی تولید کی اہلیت والے نئے جاندار پیدا کرسکتے ہوں. ایک سپی شیز کے جاندار جنسی تولید کے لحاظ
'سے دوسری سپی شیز سے الگ ہوتے ہیں
سوال نمبر 14 - دو کنگڈم سسٹم میں جانداروں کے دو کنگڈمز کے نام لکھیے
جواب نمبر 14 - کنگڈم پلانٹی:اس گروپ میں تمام آٹوٹروفس جاندار شامل تھے . وہ جاندار جو اپنی خوراک خود تیار کرسکتے تھےمثلاً پودے
سوال نمبر 15 - کلاسیفیکیشن کے چار تیکسا لکھیے
جواب نمبر 15 - 1. کنگڈم 2. فائیلم 3. کلاس 4. آرڈر
سوال نمبر 16 - جانوروں میں‌ غیر فطری کراس سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 16 - غیر فطری کراس میں دو مختلف مگر قریبی سپی شیز کے جاندار آپس میں جنسی تولید کر سکتے ہیں مگر اس طرح غیر فطری کراس میں عموماً وہ جنسی تولید کی اہلیت سے محروم بچے پیدا کرتے ہیں
سوال نمبر 17 - پاکستان کے قومی جانور کا نام لکھیے؟
جواب نمبر 17 - پاکستان کے قومی جانور کا نام مارخور ہے
سوال نمبر 18 - جانداروں کو سائنسی نام دینے کے لیے دو اصول لکھیے
جواب نمبر 18 - جانداروں کو نام دینے کا طریقہ بائی نومیئل نومن کلچر کہلاتا ہے.جیسا کہ لفط'بائی نومیئل' سے ظاہر ہے. ہر سپی شیز کا سائنسی نام دو ناموں پر مشتمل ہے. پہلا جینس کا نام ہوتا ہے اور دوسرا سپی شیز کا نام . سویڈن کے بائیولوجسٹ کارلس لینین نے اس سسٹم کو سب سے پہلے متعارف کروایا
سوال نمبر 19 - بائیو ڈائیورسٹی کے دو فوائد لکھیے
جواب نمبر 19 - بائیو ڈائیورسٹی کی اہمیت: بائیو ڈائیورسٹی کا ایک اور اہم کردار ایکوسسٹمز کو بنانا اور قائم رکھانا ہے. یہ ہماری فضا کی کیمسٹری کا باقاعدہ بنانے اور پانی کی دستیابی میں کردار ادا کرتی ہے
سوال نمبر 20 - پانچ کنگڈم کلاسیفیکیشن سسٹم کی بنیاد کیا ہے؟
جواب نمبر 20 - 1967ء میں رابرٹ ونیکر نے پانچ کنگڈم کلاسیفیکیشن سسٹم متعارف کروایا. 1. سیلولر آرگنائزیشن کا لیول یعنی پروکیریوٹ ، یونی سیلولر یوکیریوٹک اور ملٹی سیلولر یوکیر یوٹک. 2. خواص حاصل کرنے یا تیار کرنے کے طریقے یعنی فوٹوسنتھیسز، خوراک جزب کرکے ئجسم میں لے جانا اورخوراک کھا کر جسم میں لے جانا
سوال نمبر 21 - ناپید سپی شیز کیا ہیں؟
جواب نمبر 21 - ناپید سپی شیز: ایسی سپی شیز جو دنیا میں‌ کہیں موجود نہ ہوں ناپید سپی شیز کہلاتی ہیں. کسی ایکوسسٹم میں‌سپی شیز کو اس وقت ناپید سمجھا جاتا ہے جب یہ یقین ہوجائے کہ اس کا آخری فرد بھی اس ایکوسسٹم میں مرچکا ہے. مثلایں: شیر، چیتا،ہرن پاکستان میں‌ ناپید ہونے والی سپی شیز ہیں
سوال نمبر 22 - پانچ کنگڈم سسٹم کے تمام کنگڈمز کے نام لکھیں
جواب نمبر 22 - 1.مونیرا 2. پروٹسٹا 3.فنجائی 4. پلانٹی 5.انیمیلیا
سوال نمبر 23 - کنگڈم مونیرا کے تین خواص لکھیں؟
جواب نمبر 23 - کنگڈم مونیرا میں تمام پروکیریوٹک جاندار شامل ہیں. مونیرنز یونی سیلولر ہوتے ہیں. اس کنگڈم میں دو مختلف اقسام کے جاندار یعنی بیکٹیریا اور سائنوبیکٹیریا شامل ہیں
سوال نمبر 24 - ڈی فورہسٹہشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 24 - ڈی فوریسٹیشن سے مراد جنگلاتی قطعہ زمین کو غیر جنگلاتی بنانے کے لیے درختوں کی کٹائی
سوال نمبر 25 - وائرس جاندار ہیں یا بے جان؟
جواب نمبر 25 - بے جان اشیاء کی خصوصیات: 1. کرسٹلز بن جانے کی خاصیت کی وجہ سے وائرسز کو بے جان خیال کیا جاتا ہے. 2. وائرسز اے سیلولر ہوتے ہیں. یعنی ان میں سیلولر آرگنائزیشن نہیں پائی جاتی ہیں
سوال نمبر 26 - پرائیونز اور وائرائیڈز میں فرق واضح کریں
جواب نمبر 26 - پرائیونز میں‌ صرف پروٹین ہوتا ہے. جبکہ وائرائیڈز صرف آر این اے پر مشتمل ہوتے ہیں
سوال نمبر 27 - ڈی فارسٹیشن کے دو اثرات لکھیں
جواب نمبر 27 - 1. جنگلات کے خاتمہ سی مٹی میں پانی اور فضا میں‌ نمی کی مقداروں‌ پر اثر پڑتا ہے. جس سے زمینی کٹائو، سیلاب جیسے مسائل پید ہورہے ہیں. 2.جنگلات کے خاتمہ سے ٹانسپائریشن کا عمل بھی کم ہوجاتا ہے. جس کی وجہ سے کم بادل بنتے ہیں اور بارشیں بھی کم ہوتی ہیں
سوال نمبر 28 - اے سیلولر سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 28 - ایسے پارٹیکلز جن میں‌ سیلولر آرگنائزیشن نہیں‌ پائی جاتی اے سیلولر کہلاتے ہیں
سوال نمبر 29 - کنگڈم فنجائی کے تین اہم خواص لکھیں
جواب نمبر 29 - 1. کنگڈم فنجائی میں یوکیریوٹک ملٹی سیلولر اور ہیٹروٹرافک جاندار شامل ہیں. 2.یہ جاندار خوراک کو جزب کرکے جسم میں‌ لے جاتے ہیں. 3.زیادہ تر فنجائی ڈی کمپوز ہیں اور یہ نامیاتی مادوں پر ٹشونما پاتے ہیں اور اپنے اینزائمز ان پر خارج کرتے ہیں. یہ اینزائمز پیچیدہ نامیاتی مادوں کو سادہ نامیاتی مادوں میں ڈائجسٹ کرتے ہیں جس کو فنجائی جزب کرلیتے ہیں
سوال نمبر 30 - کلاس اور آرڈز میں‌ فرق لکھیں
جواب نمبر 30 - ایک کلاس قریبی آرڈر کا گروپ ہے
سوال نمبر 31 - پاکستان میں‌ کوئی سے دو اینڈینجرڈ سپی شیز کے نام لکھیے
جواب نمبر 31 - 1. انڈس ڈولفن 2. مارکوپولو بھیڑ
سوال نمبر 32 - فلورا اور فانا میں فرق کریں؟
جواب نمبر 32 - فلورا: 1.کسی علاقے میں‌ پائے جانے والے پودوں کی ورائٹی اسکا فلورا کہلاتی ہے. ٹراپکس اور ٹمپریٹ علاقوں میں پودوں کی ورائٹی اس کی مثالیں ہیںِ
سوال نمبر 33 - اینڈینجرڈ سپی شیز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 33 - جب کسی سپی شیز کے مستقبل قریب میں باپید ہوجانے کا خطرہ ہوتو ایسی سپی شیز اینڈینجرڈ سپی شیز کہلاتی ہیں.جیسے انڈس ڈالفن
سوال نمبر 34 - وائرائیڈ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 34 - وائرائیڈ وائرس کی طرح، اے سیلولر پاٹیکلز ہوتے ہیں. وائرائیڈ صرف آر این اے پر مستمل ہوتا ہے. وائرائیڈ پودوں میں بیماریاں‌ پیدا کرتے ہیں. وائرائیڈ بھی وائرس کی طرح پانچ کنگڈم کلاسیفیکیشن سسٹم میں شامل نہیں ہیں
سوال نمبر 35 - ناپید اور اینڈینجرڈ سپی شیز میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 35 - ناپید سپی شیز : کسی ایکوسسٹم میں ایک سپی شیز اس وقت ناپید کہلاتی ہیں جب یہ یقین ہوجائے کہ اسکا آخری جاندار بھی ایکوسسٹم میں مرچکا ہے
سوال نمبر 36 - زیادہ شکار کرنے سے جانوروں کی نسل پر کیا اثرات پڑتے ہیں
جواب نمبر 36 - جانوروں کا زیادہ شکار سینکڑوں‌ سپی شیز کے معدوم ہوجانے اور اس سے بھی زیادہ کے اینڈنیجرڈ ہوجانے کی ایک بڑی وجہ ہے
سوال نمبر 37 - بائیو ڈائیورسٹی سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 37 - بائئیوڈائیورسٹی کی اصطلاح دو الفاظ بائیو اور ڈائیورسٹی سے ماخوذ ہے. بائیوڈائیورسٹی سے مراد سپی شیز کی ورائٹی اور ہر سپی شیز کے اندر موجود جانداروں کی ورائٹی ہے. بائیوڈائیورسٹی مختلف ایکوسسٹم میں‌ موجود جانداروں میں ورائٹی ماپنے کا ایک پیمانہ ہوتا ہے
سوال نمبر 38 - کنگڈم مونیرا کی تعریف کریں اور مثال دیں
جواب نمبر 38 - کنگڈم مونیرا میں شامل جاندار پر وکیرویوٹک ہوتے ہیں. یہ جاندار پروکیریوٹک سیلز کے بنے ہوتے ہیں. مونیرنز یونی سیلولر ہوتے ہیں. تاہم ان کی کچھ اقسام سیلز کی زنجییریں ،گچھے یا کولونیاں بناسکتی ہیں. بیکٹیریا اور سائٹوبیکٹریا کنگڈم مونیرا کی مثالیں ہیں
سوال نمبر 39 - دو کنگڈم کلاسیفیکیشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 39 - دو کنگڈم کلاسیفیکیشن سسٹم سب سے پرانا سسٹم ہے اور جانداروں کی کلاسیفیکیشن دو کنگڈمز یعنی کنگڈم پلانٹی اور کنگڈم ایلیمیلیا میں کرتا ہے. اس سسٹم کی بنیاد جانداروں کی خوراک تیار کرنے کی صلاحٰیت پر بھی ہے اس کے مطابق آٹوٹرافس یعنی وہ جاندار جو اپنی خوراک خود تیار کرسکتے ہیں انکو کنگڈم پلانٹی میں رکھا گیا اور تمام ہیٹروٹروفس یعنی جو جاندار اپنی خوراک خود تیار نہیں‌ کرسکتے ان کو کنگڈم ایلیمیلیا میں رکھا گیا جبکہ بیکٹریا، الجی اور فنجائی کی کلاسیفیکیشن ظاہری مشابہتوں کی بناء پر کنگڈم پلانٹی میں کی گئی
سوال نمبر 40 - انسان اور مٹر کے سائنسی پودے کا نام؟
جواب نمبر 40 - انسان کا سائنسی نام ہوموسیپی اینز ہے. مٹر کے پودے کا سائنسی نام پی سم سیٹی وم ہے
سوال نمبر 41 - بائیوڈائیورسٹی کے تحفظ کے لیے دو تنظیموں‌کے نام لکھیں
جواب نمبر 41 - 1. انٹرنیشنل یونین فاردی کنزرویشن آف نیچر اور نیچرل ریسورسز. 2. ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ.پاکستان
سوال نمبر 42 - کارلس لینس کی کلاسیفیکیشن میں خدمات بیان کریں
جواب نمبر 42 - کارلس لینس نے فطرت کو تین کنگڈمز میں تقسیم کی تھا جو کہ منرلز، سبزیاں ،اور جانور تھے. لینیئس کی زیادہ شہرت اس وجہ سے ہے کہ اس نے وہ طریقہ متعارف کروایا تھا جو آج بھی سپی شیز کے سائنسی نام رکھنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے
سوال نمبر 43 - آٹو ٹرافس اور ہیٹرو ٹروفس میں فرق لکھیں؟
جواب نمبر 43 - آٹو ٹرافس: ایسے جاندار جو اپنی خوراک خود تیار کرسکتے ہیں آٹو ٹرافس کہلاتے ہیں
سوال نمبر 44 - کوئی سے دو ڈی کمپوز کے نام لکھیں
جواب نمبر 44 - 1. بیکٹیریا 2. فنجائی
سوال نمبر 45 - پروٹسٹس کی کتنی اقسام ہیں؟ نام لکھیں
جواب نمبر 45 - پروٹسٹس کی درج ذیل تین اقسام ہیں. 1. الجی 2. پروٹوزونز 3. فنجائی کی طرز کے پروٹسٹس:
سوال نمبر 46 - فنجائی میں نیوٹریشن اور جانوروں‌ میں نیوٹریشن میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 46 - فنجائی میں‌ نیوٹریشن : فنجائی ملٹی سیلولر ہیٹروفس ہیں. جو خوراک کو جزب کرکے جسم میں‌ لے جاتے ہیں. زیادہ تر فنجائی ڈی کمپوزر ہیں
سوال نمبر 47 - بائیو ڈائیورسٹی میں‌ کمی کی دو وجوہات لکھیں
جواب نمبر 47 - 1. جنگلات کی کٹائی 2. زیادہ شکار
Previous Question
1-47
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US