View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 4 سیلز اور ٹیشوز Biology 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - کروموپلاسٹس کیا ہیں. اور انکے دو افعال لکھیں
جواب نمبر 1 - کروموپلاسٹس: پودوں کے سیلز میں پلاسٹڈز کی ایک قسم کروموپلاسٹس پائی جاتی ہے. ان کے اندر شوخ رنگ کے پگمنٹس ہوتے ہیں. افعال: کروموپلاسٹس پھولوں کے پیٹلز اور پھلوں کے سیلز میں پائے جاتے ہیں ان کا کام حصوں کو رنگ دینا ہے.ٕ کروموپلاسٹس پولی نیشن اور پھلوں کے بکھرائو میں مدد دیتے ہیں
سوال نمبر 2 - مائیکرو گراف سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 2 - مائیکرو سکوپ سے لی جانے والی فوٹوگراف کو مائیکروگراف کہتے ہیں
سوال نمبر 3 - مائیکروسکوپی اور میگنیفیکیشن کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 3 - مائیکروسکوپی: مائیکروسکوپ کا استعمال مائیکروسکوپی کہلاتا ہے. میگنیفیکیشن : میگنیفیکیشن سے مراد کسی شے کی ظاہری جسامت میں اضافہ ہے اور یہ مائیکرو سکوپی میں اہم خاصیت رکھتا ہے
سوال نمبر 4 - سیل وال اور سیل ممبرین میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 4 - سیل ممبرین : سیل ممبرین سائٹوپلازم کے گرد ایک باریک اور لچکدار ممبرین ہے. سیل ممبرین پروٹین اور لپڈز کی بنی ہوتی ہے
سوال نمبر 5 - لائسوسومز کیا ہے؟ تعریف کریں
جواب نمبر 5 - لائسوسومز: لائسوسومز سنگل ممبرین میں لپٹے آرگنیلز ہیں جن میں تیز اثر رکھنے والے ڈائی جیسٹو اینزائمز ہوتے ہیں . یہ سیل کے اندر اور باہر خوراک کی ڈائی جیشن اور بیکار مادوں کی توڑ پھوڑ کا کام کرتے ہیں. اس دوران ایک لائسوسومز ایک ویکیول کے ساتھ ضم ہوجاتا ہے. جس کے اندر توڑا جانے والا میٹیریل موجود ہو اور لائسوسوم کے اینزائمز اس مادو کو توڑ دیتے ہیں
سوال نمبر 6 - ڈفیوژن کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 6 - مالیکیولز کا اپنے زیادہ ارتکاز والے علاقے سے کم ارتکاز والے علاقے کی طرف جانا ڈفیوژن کہلاتا ہے. اس میں انرجی کی ضرورت نہیں ہوتی
سوال نمبر 7 - فلٹریشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 7 - فلٹریشن : فلٹریشن وہ عمل ہے جس میں چھوٹے مالیکیولز کو ہائیڈ رو سٹیٹک پریشر یعنی پانی کا پریشر یا بلڈ پریشر کی مدد سے سیمی پرمی ایبل ممبرین سے گزرتا ہے
سوال نمبر 8 - سائٹوپلازم کے دو افعال بیان کریں
جواب نمبر 8 - 1.کئی پلازم آرگنیلیز کو افعال سرانجام دینے کے لیے جگہ فراہم کرتا ہے. 2. کئی بائیوکیمیکل ری ایکسشنز بھی سائیٹو پلازم میں ہوتے ہیں
سوال نمبر 9 - لیوکو پلاسٹس کیا ہیں اور یہ کہاں پائے جاتے ہیں؟
جواب نمبر 9 - 1. لیوکو پلاسٹس بے رنگ ہوتے ہیں اور سٹارچ'پروٹینز اور لپڈز کو ذخیرہ کرتے ہیں. 2. یہ پودوں کے ان حصوں کے سیلز میں‌ پائے جاتے ہیں جہاں خوراک کو ذخیرہ کیا جاتا ہے
سوال نمبر 10 - مائیکرو ٹیوبیولز اور مائیکرو فلامنٹس میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 10 - مائیکرو ٹیوبیولز: مائیکروٹیوبیولز ، ٹیوبیولن پروٹین کے بنے ہوتے ہیں. مائیکرو ٹیوبیولز سیلیا اور فلے جیلا کی ساخت کا بھی بڑا حصہ ہیں. مائیکروٹیوبیولز سیل کی شکل کو برقرا رکھتے ہیں
سوال نمبر 11 - سائیٹو پلازم کسے کہتے ہیں؟ اس میں‌کون سے آرگینک مالیکیولز ہوتے ہیں
جواب نمبر 11 - سائیٹو پلازم: 1. پلازما ممبرین اور نیوکلیر اینویولپ کے درمیان جو مواد پایا جاتا ہے اسے سائٹو پلازم کہتے ہیں . سائیٹو پلازم نیم گاڑھا سیال اور نیم شفاف مادہ ہے. سائیٹو پلازم کے کیمیائی تجزیے سے معلوم ہوا ہے اس کے اندر پانی ہے جس میں مالیکیولز مثلاً پروٹینز، کاروہائڈریٹس اور لپڈز وغیرہ ہوتے ہیں
سوال نمبر 12 - ایکسو سائٹوسس سے کیا مرا د ہے؟
جواب نمبر 12 - ایکسو سائٹوسس کے دوران زیادہ جسامت والے میٹیریلز سیل سے باہر نکالے جاتے ہیں. اس عمل کے دوران سیل ممبرین میں سے نئی ممبرین کا اضافہ ہوجاتا ہے. اور اینڈو سائٹوسس کے دوران کم ہونے والے ممبرین کا بدل ملتا ہے
سوال نمبر 13 - سیل کے اندر ویکیولز کا کام بیان کریں؟
جواب نمبر 13 - پودوں کےسیل میں ویکیول انہیں ٹرجڈنی فراہم کرتا ہے. کئی سیلز باہر سے میٹریلز کو فوڈ ویکیولز کی شکل میں اندر لے جاتے ہیں
سوال نمبر 14 - پرائمری اور سیکنڈری وال میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 14 - پرائمری وال : پودوں کےسیل کی بیرونی تہہ پرائمری وال کہلاتی ہے. اس میں سیلولوز ہوتا ہے
سوال نمبر 15 - ٹرانسمیشن اور سکینگ الیکٹران مائیکروسکوپ میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 15 - ٹرانسمیشن الیکتران مائیکروسکوپ: ٹرانسمیشن الیکتران مائیکروسکوپ میں الیکٹرانز نمونہ میں گزر جاتے ہیں.یہ مائیکروسکوپ سیل کی اندرونی ساخت کی تفصیل دیکھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے
سوال نمبر 16 - رابرٹ ہک نےسیل کیسے دریافت کیا؟
جواب نمبر 16 - 1665ء ایک برطانوی سائنسدان رابرٹ ہک نے پہلی مرتبہ سیل کو بیان کیا. اس نے کارک کی باریک قاش کا معائنہ کرنے کے لیے خود ساختہ لائٹ مائیکروسکوپ استعمال کی. اُس نے شہد کی مکھیوں کے چھلہ کی طرح خالی خانے دیکھے. اس نے ان خالی خانوں کو 'سیلولائی'کا نام دیا بعد میں اسکی اختیار کی گئی اسی اصطلاح سے لفظ'سیل'کو اخز کیا گیا.
سوال نمبر 17 - فیسیلی ٹیٹڈ ڈفیوژن کی تعریف کریں
جواب نمبر 17 - فیسیلی ٹیٹڈ ڈفیوژن: اکثر مالیکیولز اپنی جسامت اور چارج کی وجہ سے آزادی کے ساتھ سیل ممبرین کے آر پار ڈفیوز نہیں‌کرسکتے . اگر ٹرانسپورٹ پروٹینز مالیکیولز کی زیادہ سے کم ارتکاز کی طرف حرکت میں مدد دیں تو ایسی ڈفیوژن فیسیلی ٹیٹڈ ڈفیوژن کہلاتی ہے.یہ پیسیو ٹرانسپورٹ کی ایک قسم ہے
سوال نمبر 18 - سیل تھیوری کے اصول لکھیے
جواب نمبر 18 - 1. تمام جاندار ایک یا ایک سے زائد سیلز پر مشتمل ہوتے ہیں. 2. سب سے چھوٹی زندہ چیز سیل ہے. یہ تمام جانداروں کی تنظیم کی بنیادی اکائی ہے. 3.سیلز صرف پہلے سے موجود سیلز کی تقسیم کے ذریعہ ہی وجود میں آتے ہیں
سوال نمبر 19 - رائبوسوم کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 19 - رائبوسومز چھوٹی چھوٹی دانےدار ساختیں ہیں جو یا تو سائٹوپلازم میں آزادانہ تیرتی ہیں یا پھر اینڈو پلازمک ریٹی کولم کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں. آراین اے تقریباً برابر مقدار کا بنا ہوتا ہے
سوال نمبر 20 - پلازموڈیز میٹا کی تعریف کریں
جواب نمبر 20 - پودوں میں مائیکروسکوپک و بریک سوراخ‌ ہوتے ہیں جو سیل وال سے گزرتے ہیں یہ قریبی سیلز اور سائٹوپلازم کے درمیان رابطہ کرواتے ہیں
سوال نمبر 21 - سائیٹو پلازم کےدو افعال لکھیں
جواب نمبر 21 - 1.کئی پلازم آرگنیلیز کو افعال سرانجام دینے کے لیے جگہ فراہم کرتا ہے. 2. کئی بائیوکیمیکل ری ایکسشنز بھی سائیٹو پلازم میں ہوتے ہیں
سوال نمبر 22 - پلازمولائسس کی تعریف کریں
جواب نمبر 22 - پلازمولائسس : سیل سے پانی باہر نکلنے کی وجہ سے سائیٹوپلازم کے سکڑ جانے کوپلازمولائسس کہتے ہیں
سوال نمبر 23 - فنجائی اور پروکیریوٹس کی سیل وال کی کیمیائی ساخت بیان کریں
جواب نمبر 23 - فنجائی کی سیل : فنجائی کی سیل وال میں کائٹن ہوتا ہے. پروکیریوٹس کی سیل: پروکیریوٹس کی سیل وال ایک کیمیکل پیپٹائڈ و گلایکین سے بنی ہوتی ہے. پیپٹائڈ و گلایکین ایمائنو ایسڈز اور سوگرز سے بننے والا ایک پیچیدہ مالیکیول ہے
سوال نمبر 24 - نیوکلئیر اینویلپ کیا ہوتی ہے؟
جواب نمبر 24 - نیوکلئییس ایک ڈبل ممبرین میں لپٹا ہوتا ہے. جسے نیوکلئیر اینویلپ کہتے ہیں. نیوکلیئر اینو یلپ میں کئی چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں. نیوکلیئر اینویلپ کے اندر ایک دانےدار سیال مائع نیوکلیو پالازم موجود ہے
سوال نمبر 25 - مائیکروسکوپ کی ریزولونگ پاور سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 25 - ریزولوشن پاور سے مراد کسی عکس کا صاف نظر آنا ہے. یہ وہ کم سے کم فاصلہ ہے جس پر موجود اشیاء الگ الگ دیکھی جاسکتی ہوں
سوال نمبر 26 - ریورس اوسموس کی تعریف کریں
جواب نمبر 26 - ریورس اوسموس: پینے کی پانی کی صفائی کے جدید طریقوں میں بھی ایسے فلٹریسشن سسٹمز لگے ہوتے ہیں جن میں سیمی پرمی ایبل ممبرینز لگی ہوتی ہیں . اس عمل میں سیمی پرمی ایبل ممبر ینز پانی سے نمکیات کو الگ کرتی ہیں اس عمل کو ریورس اوسموس کہتے ہیں
سوال نمبر 27 - شیلڈن اور شوان نے کیا دریافت کیا؟
جواب نمبر 27 - شیلڈن کی خدمات: شیلڈن جرمن ماہر نباتات تھا. اس نے 1836ء میں‌ پودوں کے ٹشوز کا مطالعہ کیا اور سیل تھیوری کا پہلا بیان جاری کیا اس کے مطابق تمام پودے 'ایسے
'انفرادی سیلز کا مجموعہ ہیں جو کہ مکمل طور پر آزاد ہوتے یہں
سوال نمبر 28 - یوکیروٹک سیل میں پائی جانے والی دو آرگینیلز کے نام لکھیں
جواب نمبر 28 - 1. مائی ٹو کانڈیا 2. رائبوسومز
سوال نمبر 29 - فلوئیڈ موزک ماڈل کیا ہے؟
جواب نمبر 29 - فلوئیڈ موزک ماڈل : فلوئیڈ موزک ماڈل کے مطابق سیل ممبرین میں لپڈز کی ایک دوہری تہہ بے جس میں‌ پروٹین مالیکیولز دھنسے ہوتے ہیں. لپڈز کی دوہری تہہ میں ہی سیل ممبرین کے مائع پن اور لچک کی وجہ ہے. یوکیرونک سیلز میں لپڈز کی دوہری تہہ کے اندر کولسٹرول بھی پایا جاتا ہے
سوال نمبر 30 - اوسموس کی تعریف کریں
جواب نمبر 30 - اوسموس : اوسموس سے مراد پانی کا ایک سیمی پرمی ایبل ممبرین سے گزر کر کم ارتکاز والے سولیوشن سے زیادہ ارتکاز والے سولیوشن کی طرف جانا ہے
سوال نمبر 31 - تھائیلا کوائڈز اور اورسٹروما میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 31 - تھائیلا کوائڈز : مائٹو کانڈریا کی طرح کلوروپلاسٹ بھی ڈبل ممبرین میں لپٹے ہوتے ہیں.کلوروپلاسٹ کی بیرونی ممبرین ہموار ہوتی ہے جبکہ اندرونی ممبرین تھیلیاں بناتی ہے جنہیں تھائیلا کوائڈز کہتے ہیں
سوال نمبر 32 - کروموسومز کہاں پائے جاتے ہیں اور یہ کس چیز کے بنے ہوتے ہیں؟
جواب نمبر 32 - کروموسومز نیوکلیوپلازم میں پائے جاتے ہیں. کروموسومز پروٹین اور ڈی این اے سے مل کر بنتے ہیں
سوال نمبر 33 - میری سسٹیمیٹک تشوز کی تعریف کریں
جواب نمبر 33 - میری سسٹیمیٹک ٹشوز ایسے سلز سے مل کر بنتے ہیں جن میں‌ تقسیم ہونے کی صلاحیت ہوتی ہے. مثال: لیٹرل میرسٹمیٹک تشوز
سوال نمبر 34 - ہائبر ٹانک اور ہائپو ٹانک میں‌ کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 34 - ہائپر ٹونک سلوشن : سولیوشن جس میں نسبتاً زیادہ سولیوٹ ہوتا ہے.ہائپر ٹونک سلوشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 35 - سیل تھیوری کی تشکیل میں رڈولف ورچو اور لوئس پاسچر کی خدمات لکھیں
جواب نمبر 35 - رڈولف ورچو کی‌ خدمات: 1855ء میں جرمن طبیب رڈولف ورچو نے سیل تھیوری میں ایک اہم اضافہ کیا. اس نے کہا کہ 'تمام زندہ سیلز پہلے سے موجود سیلز سے بنتے
'ہیں
سوال نمبر 36 - سیل ممبرین اور پلازما ممبرین کے مابین کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 36 - سیل ممبرین اور پلازما ممبرین میں کوئی فرق نہیں‌ دونوں ایک دوسرے کے متبادل نام ہیں
سوال نمبر 37 - پیسو ڈفیوژن سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 37 - مالیکیولز کا اپنے زیادہ ارتکاز والے علاقے سے کم ارتکاز والے علاقے کی طرف جانا ڈفیوژن کہلاتا ہے. چونکہ سیل مالیکیولز کی ممبرین کے ڈفیوژن کے لئے کوئی توانائی خرچ نہیں کرتا اس لئے ڈفیوژن کو ہم پیسو ڈفیوژن بھی کہتے ہیں
سوال نمبر 38 - سموتھ اینڈ پلازمک رینی کولم کا فعل تحریر کریں
جواب نمبر 38 - 1.یہ لپڈز کے میٹابولزم کے علاوہ مختلف مادوں کی سیل کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حمل کا ذمہ دار ہے. 2. یہ سیل کے اندر داخل ہونے والے زہریلے مادوں کا زہریلا اثر ختم کرتا ہے
سوال نمبر 39 - پروکریوٹس اور یوکیریوٹس میں دو فرق لکھیں
جواب نمبر 39 - پروکریوٹس : ان میں واضح نیوکلیس نہیں ہوتا . رائبوسومز یوکیروٹک سیل کی نسبت چھوٹے ہوتے ہیں
سوال نمبر 40 - کوئی سے چارسیل آرگینیلز کے نام تحریر کیجے
جواب نمبر 40 - 1. مائیٹو کانڈریا 2. رائبو سومز 3. لائی سومز 4. پلاسٹڈز
سوال نمبر 41 - نیوکلئیس کا سیل میں کیا کام ہے؟
جواب نمبر 41 - نیوکلئیس میں وراثتی مادہ موجود ہوتا ہےجونہ صرف سیل کی تمام سرگرمیاں کو کنٹرول کرتا ہےبلکہ اسے اگلی نسل میں بھی منتقل کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے
سوال نمبر 42 - سوڈیم = پاٹاشیم پمپ کی تعریف کریں
جواب نمبر 42 - اس عمل میں سیل ممبرینز موجود کیریر پروٹینز توانائی استعمال کرتی ہیں اور مالیکیولز کو کم ارتکاز سے زیادہ کی طرف حرکت دیتی ہے
سوال نمبر 43 - گالجی اپریٹس کا افعال لکھیں
جواب نمبر 43 - گالجی اپریٹس کو ایک اطالوی فزیشن کمیلیو گالجی نے دریافت کیا تھا. یہ پودوں اور جانوروں دونوں کے سیلز میں پایا جاتا ہے. افعال: اس کا کام رف اینڈو پلازمک ریٹی کولم سے آنے والے مالیکیولز میں تبدیلی کرکے انہیں ممبرین میں لپٹی چھوٹی چھوٹی تھیلیوں میں پیک کرنا ہے گالجی اپریٹس سے بننے والی ان تھیلیوں کو گالجی ویزیکلز کہتے ہیں جنہیں سیل کے مختلف حصوں یا سیل سے باہر سیکریشن کی شکل میں بھیجا جاتا ہے
سوال نمبر 44 - مائٹوکانڈریا کا کیا کام ہے؟
جواب نمبر 44 - مائٹو کانڈریا ایروبک ریسپریشن کے مقامات یعنی توانائی پیدا کرنے کے بڑے مراکز ہیں
سوال نمبر 45 - مائیکروسکوپ میگنیفیکیشن اور ریزولوشن میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 45 - میگنیفیکیشن :میگنیفیکیشن سے مراد کسی شے کی ظاہری جسامت میں اضافہ ہے. اور یہ مائیکروسکوپی میں‌ ایک اہم خاصیت ہے
سوال نمبر 46 - بائیولوجسٹ کتنی اقسام کے مائیکروسکوپ استعام کرتے ہیں؟
جواب نمبر 46 - بائیولوجسٹ دو طرح کے الیکٹران مائیکروسکوپ استعمال کرتے ہیں. ٹرانسمیشن الیکٹران مائیکروسکوپ . سکینگ الیکٹران مائیکروسکوپ
سوال نمبر 47 - پلاسٹڈ کیا ہیں انکی اقسام لکھیے
جواب نمبر 47 - پلاسٹڈ : پلاسٹڈز ممبرین میں‌ لپٹے آرگنیلیز ہیں. یہ صرف پودوں میں اور ایسے پروٹسٹس میں پائے جاتے ہیضں جو فوٹوسنتھی سیز کرتے ہیں. اقسام: کلوروپلاسٹس کروموپلاسٹس لیوکوپلاسٹس
سوال نمبر 48 - سیل وال سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 48 - 1. سیل وال سیل کا سخت اور بے جان حصہ ہوتا ہے جوکہ سیل ممبرین کے بیرونی طرف پایا جاتا ہے. 2. تمام جانداروں کے سیلز کے گرد سیل وال نہیں ہوتی . جانور اور جانوروں کی طرح کے پروٹسٹس میں سیل وال نہیں ہوتی . 3. سیل وال پروکیریوٹس اور پودوں کی طرح کے پروٹسٹس میں ہوتی ہے. عام پودوں میں سیل وال پائی جاتی ہے
سوال نمبر 49 - پلاسٹڈ کیا ہیں اور انکی اقسام لکھیں
جواب نمبر 49 - پلاسٹڈ : پلاسٹڈز ممبرین میں‌ لپٹے آرگنیلیز ہیں. یہ صرف پودوں میں اور ایسے پروٹسٹس میں پائے جاتے ہیضں جو فوٹوسنتھی سیز کرتے ہیں. اقسام: کلوروپلاسٹس کروموپلاسٹس لیوکوپلاسٹس
سوال نمبر 50 - کسی دو سب سیلولر پارٹیکلز کے نام لکھیں
جواب نمبر 50 - پرائیونز اور وائرائیڈز وائرس کی طرح کے اے سیلولر پارٹیکلز ہیں . انہیں ارتقاء کے لحاظ سے سب سیلولر پاٹیکلز بھی کہتے ہیں
Previous Question
1-50
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US