Chapter 8 نیوٹریشن Biology 9th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - فیٹ سولیوبل وائٹامن سے کیا مراد ہے؟ مثال دیں
جواب نمبر 1 - فیٹ سولیوبل وائٹامن میں وائٹامن K, E, D, A شامل ہیں . فیٹ سولیوبل وائٹامنز جسم سے کم خارج ہوتے ہیں. اس لئے ان کی مقدار میں جلدی کمی نہیں ہوسکتی. اس طرح یہ جسم میں ذخیرہ ہوجاتے ہیں
سوال نمبر 2 - سولیوبل ڈائٹری فائبرز کے ذرائع کون کون سے ہیں
جواب نمبر 2 - سولیوبل ڈائٹری فائبرز کے ذرایع 1. جنی کے دانے 2. پھلیاں 3. جو 4. کئی پھل اور سبزیاں
سوال نمبر 3 - سیچوریٹد اور ان سیچوریٹد فیٹی ایسڈ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 3 - سیچوریٹد فیٹی ایسڈ: سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ میں تمام کاربن ہائیڈروجن کے ساتھ بانڈ بنائے ہوئے ہوتے ہیں. کمرہ کے ٹمپریچر پر سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ والے لپڈز عموماً ٹھوس ہوتے ہیں. مثلاً مکھن ، گھی اور چربی وغیرہ
سوال نمبر 4 - میکرو نیوٹرینٹس اور مائیکرو نیوٹرینٹس میں فرق تحریر کریں
جواب نمبر 4 - میکرو نیوٹرینٹس: وہ نیوٹرینٹس جن کی پودوں کو بڑی مقدار میں ضرورت ہوتی ہے. میکرو نیوٹرینٹس کہلاتے ہیں. کاربن ہائیڈروجن ، آکسیجن، نائٹروجن میگنیشیم اورپوٹاشیم میکرو نیوٹرینٹس کی مثالیں ہیں
سوال نمبر 5 - جانداروں میں فاسفورس کا کیا کردار ہے؟
جواب نمبر 5 - فاسفورس جانداروں میں ہڈیوں اور دانتوں کی ڈویلپمنٹ اور بقائے خون کے جمنے میں کردار ادا کرتی ہے
سوال نمبر 6 - وٹامن سے کیا مراد ہےنام لکھیں؟
جواب نمبر 6 - وٹامن : ایسے کمپائونڈ ہیں جن کی جسم کو انتہائی قلیل مقدار میں ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ نارمل گروتھ اور میٹابولزم کےلیے لازمی ہیں. اقسام : وٹامن کی دو بڑی اقسام ہیں. فیٹ سولیوبل وائٹامن K, E, D, A واٹر سولیوبل وائٹامن B , C.
سوال نمبر 7 - پروٹین سے کیا مراد ہے اور کہاں سے حاصل ہوتی ہے؟
جواب نمبر 7 - پروٹین : پروٹین ایمائنو ایسڈز پر مشتمل ہوتی ہے. کئی پروٹینز اینزائمز کے طور پر بھی کام کرتی ہیں اور انہیں انرجی کے حصول کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے. پروٹین کے 1 گرام میں 04 کلو کیلریز ہوتی ہیں. ذرائع : پروٹینز کے غزائی ذرائع میں گوشت ، انڈے ، پھل دار پودے ، دودھ اور پنیر ہے
سوال نمبر 8 - وٹامن-سی کے اہم ذرائع کون سے ہیں
جواب نمبر 8 - ہم وائٹامن سی کو ترش پھلوں مثلاً مالٹا، چکوترے اور لیموں ، پتوں والی سبزیوں ، گائے کے جگر وغیرہ سے حاصل کرتے ہیں
سوال نمبر 9 - وٹامن سی کی وجہ سے ہونے والی کوئی سی چار علامات لکھیے
جواب نمبر 9 - وٹامن سی کی کمی سے سکروی کی بیماری پیدا ہوتی ہے جس میں غیر مستحکم کولیجن تیار ہوتے ہیں. اس کی علامات میں تھکاوٹ، متلی، مسلز اور جوڑوں میں درد، مسوڑھوں سے خون اورجلد اور بالوں میں خشکی شامل ہے
سوال نمبر 10 - کی کمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے نام لکھئے A وٹامن
جواب نمبر 10 - وٹامن A کی کمی سے پیدا ہونے والی بیماریاں درج ذیل ہیں. 1. شب کوری 2. خشک جلد 3. کم گروتھ
سوال نمبر 11 - پروٹین انرجی میل نیوٹریشن سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 11 - 1. پروٹین انرجی میل نیوٹریشن سے مراد جسم میں انرجی اور پروٹینز کی ناکافی دستیابی ہے. 2. ترقی پذیر ممالک میں بچوں میں اموات کی یہ بڑی وجہ ہے. 3. پروٹین انرجی میل درج ذیل بیماریوں کہ وجہ بن سکتی ہے . 1. کواشیارکر 2. میراسمیس
سوال نمبر 12 - .لپڈز کیا ہیں. دو افعال لکھیں
جواب نمبر 12 - لپڈز: یہ اہم غزائی اجزاء ہیں خوراک میں شامل گلیسرول کے ساتھ جڑے فیٹی ایسڈز پر مشتمل ہوتے ہیں. افعال: لپڈز ممبرینز، نیورانز کے گروشیتھ اور چند ہارمونز بنانے کےلیے استعمال ہوتے ہیں.لپڈز انرجی کے بہت مفید ذرائع ہیں اور ان کے ایک گرام میں 09 کلو کیلریز انرجی موجود ہوتی ہے
سوال نمبر 13 - وٹامن سی جسم میں کیا کام کرتا ہے؟
جواب نمبر 13 - وٹامن سی ایک ریشہ دارپروٹین یعنی کولچن کے بنانے کے لیے ضروری ہے. کولیجن کنیکٹو ٹشوز کو مضبوطی دیتا ہے. زخموں کے بھرنے کے لیے کولیجن کی ضرورت ہوتی ہے
سوال نمبر 14 - نیوٹریشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 14 - وہ تمام اعمال جن میں خوراک کھانا یا اس کو تیار کرنا، اسے جزب کرنا اور گروتھ اور انرجی کے لیے جسمانی مادوں میں بدل دینا شامل ہیں. مجموعی طور پر نیوٹریشن کہلاتے ہیں. اہمیت: جانداروں کی گروتھ و انرجی اور مارمل افعال کے ہیے نیوٹریشن کے ذریعے حاصل ہونے والے نیوٹریٹس کی ضرورت ہوتی ہے
سوال نمبر 15 - واٹر سولیوبل وائٹامن کیا ہیں مثالیں دیں
جواب نمبر 15 - واٹر سولیوبل وائٹامنز : واٹر سولیوبل وائٹامنز ایسے وائٹامنز ہیں جوپانی میں حل پزیر ہیں. واٹر سولیوبل وائٹامنز میں وائٹامن بی کمپلیکس اور وائٹامن سی شامل ہیں
سوال نمبر 16 - سے کیا مراد ہے؟ W F P
جواب نمبر 16 - W F P سے مراد 'ورلڈ فوڈ پروگرام' ہے یہ اقوام متحدہ کی خوراک سے متعلق معاونتی شاخ ہے. یہ دنیا کی سب سے بڑی ایجنسی ہے جو 80 ممالک میں 9 کروڑ سے زئد لوگوں کو خوراک فراہم کرتی ہے
سوال نمبر 17 - کیلشیم کی کمی سے انسان میں کون سی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں؟
جواب نمبر 17 - کیلشیم کی کمی سے نروامپلس خود بخود جاری ہونے کی بیماری ہوسکتی ہے. جس کا نتیجہ ٹیٹنی ہے. اس کی کمی سے ہڈیاں بھی نرم پڑ جاتی ہیں. خون آہستہ جمتا ہے. ذخم آہستہ مندمل ہوتا ہے
سوال نمبر 18 - کواشیار کیا ہے؟
جواب نمبر 18 - کواشیار: کواشیارکر بیماری تقریباً 12 ماہ کی عمر میں پروٹین کی کمی سے ہوتی ہے. جب بچہ ماں کا دودھ چھوڑتا ہے.. اس کے بعد یہ بیماری بچہ کی گروتھ کی عمر کے دوران بھی ہوسکتی ہے. اس میں بچے کا قد تو نارمل ہوتا ہے لیکن وہ غیر معمولی طور پر دبلا ہوجاتا ہے
سوال نمبر 19 - نائٹروجن اور میگنیشیم پودوں کی زندگی میں کیا کردار ادا کرتی ہے؟
جواب نمبر 19 - 1. نائٹروجن پودے کی زندگی کے لیے لازمی کمپائونڈز مثلاً پروٹینز، نیوکلئیک ایسڈز ، ہارمونز، کلوروفل، وائٹامنز اور اینزائمز کا اہم جزو ہے. 2.نائٹروجن کی کمی پیداوار کو کم کردیتی ہے
سوال نمبر 20 - کھادوں کی زراعت میں کیا اہمیت ہے؟
جواب نمبر 20 - 1. کھادیں فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہیں. 2. کھادیں مٹی میں پانی کی نکاسی ، اس میں ہوا کا گزر اور نیوٹرینٹس پر گرفت رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں
سوال نمبر 21 - ڈی ہائیڈریشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 21 - ڈی ہائیڈریشن : پانی کی جسم میں بہت زیادہ کمی ڈی ہائیڈریشن کہلاتی ہے
سوال نمبر 22 - پودوں میں کلورین اور نکل کا کردار بیان کریں
جواب نمبر 22 - کلورین پانی کی اوسموس کے لیے ضروری ہے. نکل: نائٹروجن کے میٹابولزم کے لیے ضروری ہے
سوال نمبر 23 - کے چار ذرائع کے نام لکھیں A وٹامن
جواب نمبر 23 - وٹامن A سبزیوں مثلاً گاجر ، پالک زرد اور نارنجی رنگوں پھلوں مثلاً آم ، جگر مچھلی ،انڈے، دودھ اور مکھن وغیرہ سے حاصل ہوتا ہے
سوال نمبر 24 - یوٹروفیکیشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 24 - یوٹروفیکیشن سے مراد ایکوسسٹم میں کیمیکل نیوٹرینٹس کا اضافہ ہے
سوال نمبر 25 - فرٹیلائزرز کیا ہوتے ہیںِ ان کی دو اقسام لکھیں؟
جواب نمبر 25 - ایسے کیمیکل کمپائونڈز جو پودے کی تیز گروتھ اور مناسب نشونما کےلیے استعمال کیے جاتے ہیں فرٹیلائزرز کہلاتے ہیں. فرٹیلائزرز مٹی میں ڈال دینے سے پودے پسند خواص حاصل ہوتے ہیں. اقسام : ان - آرگینک فرٹیلائزرز آرگینک فرٹیلائزر
سوال نمبر 26 - نیوٹریشن اور نیوٹرینٹس میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 26 - نیوٹریشن : وہ تمام اعمال جن میں خوراک کھانا یا اس کو تیار کرنا، اسے جزب کرنا اور گروتھ اور انرجی کے لیے جسمانی مادوں میں بدل دینا شامل ہیں. مجموعی طور پر نیوٹریشن کہلاتے ہیں
سوال نمبر 27 - ان-آرگینک فرٹیلائزرز اورآرگینک فرٹیلائزر میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 27 - آرگینک فرٹیلائزرز: ایسے فرٹیلائزرز جو آرگینک کمپائونڈز پر مشتمل ہوں اور پودوں اور جانوروں کے مادوں سے حاصل کیے جاتے ہوں آرگینک فرٹیلائزرز کہلاتے ہیں
سوال نمبر 28 - سکروی کی علامات لکھیں
جواب نمبر 28 - 1. مسلز اور جوڑوں میں درد 2. سوجے ہوئے اور خون رستے مسوڑھے 3. زخم کا آہستہ مندمل ہونا 4. خشک جلد
سوال نمبر 29 - قدرتی طور پر پائے جانے والے دو ان آرگینیک فرٹیلائزرز کے نام لکھیں
جواب نمبر 29 - 1. چٹانی فاسفیٹ 2. ایلیمنٹل سلفر 3. جپسم
سوال نمبر 30 - میجر منرلز اور ٹریس منرلز میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 30 - میجر منرلز کی روزانہ کی ضرورت 100 ملی گرام یا اس سے زائد ہیں. سوڈیم ، پوٹاشیم ، کلورائیڈ کیلشیم ، میگنیشیم اور فاسفورس اس کی مثالیں ہیں
سوال نمبر 31 - ڈائی جیشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 31 - ڈائی جیشن : خوراک میں موجود بڑے پیچیدہ اور ناقابل نفوذ مادوں کو چھوٹے اور قابل نفوذ مادوں میں تبدیل کرنا ڈائی جیشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 32 - انسانی غزا کے نام لکھیں
جواب نمبر 32 - 1.کاربوہائیڈریٹس. 2. لپڈز 3. پروٹینز 4. منرلز 5. وائٹامنز 6. پانی 7. غزا کی ریشہ
سوال نمبر 33 - آٹو ٹرافس اور ہیٹرو ٹرافس میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 33 - آٹو ٹرافس: ایسے جاندار جو اپنی خوراک خود تیار کرسکتے ہیں آٹوٹرافس کہلاتے ہیں. مثلاً پودے
سوال نمبر 34 - فائبر والی غزائوں کے کوئی سے دو فائدے لکھیے
جواب نمبر 34 - 1. فائبر قبض سے بچاتا ہے اور اگر ہوتو اسے ختم کرتا ہے. یہ انٹسٹائن کے مسلز کو تحریک دیتا ہے اور اس کی دیواروں کےساتھ لگ کر فضلے کا گزرنا آسان بنا دیتا ہے. 2. ان-سولیبل فائبر فضلہ میں موجود کارسینوجینز یعنی کینسر کرنے والے کیمیکلز کا فضلہ کے ساتھ گزرجانا تیز کرتا ہے
سوال نمبر 35 - سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز کے نقصانات لکھیں
جواب نمبر 35 - سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز جسم میں کولیسٹرول کو مقدار بڑھانے کا باعث ہیں . کولیسٹرول کا زیادہ ہوجانا آرٹریز میں رکاوٹ ڈالتا ہے اور حتمی طور پر دل کی بیماریوں کا باعث بناتا ہے
سوال نمبر 36 - اوسٹیومیلیشیا کس وجہ سے ہوتی ہے؟ اسکی علامت کیا ہیں
جواب نمبر 36 - وٹامن D کی کمی کی وجہ سے اوسٹیو میلیشیا ہوتی ہے. اس میں ہڈیاں نرم ہوجاتی ہیں اور فریکچر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.
سوال نمبر 37 - کی کمی سے ہونے والی دو بیماریوں کے نام لکھیں D وٹامن
جواب نمبر 37 - وٹامن D کی کمی سے بچوں میں رکٹس ہوجاتی ہے. اور بڑوں میں اوسیٹومیلشیا ہوتی ہے. ان بیماریوں سے ہڈیاں کمزور اور نرم ہوجاتی ہیں
سوال نمبر 38 - متوازن غزا کی تعریف کریں
جواب نمبر 38 - متوازن غذا سے مراد ایسی غذا ہے جس میں جسم کی نامل گروتھ اور ڈویلپمنٹ کے لیے درکار تمام ضروری نیوٹرینٹس مناسب تناسب سے موجود ہوں. انسان صحت مند رہنے کے لیے مختلف نیوٹرینٹس کی ضرورت ہوتی ہے خوراک میں یہ نیوٹرینٹس مناسب مقدار موجود ہونے چاہیں
سوال نمبر 39 - ڈائیٹری فائبرز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 39 - ڈائیٹری فائبرز: ڈائیٹری فائبر کو رفیج بھی کہتے ہیں. ڈائیٹری فائبر انسان کی خوراک کا وہ حصہ ہے جو ڈائی جیسٹ ہونے کے قابل نہیں ہوتا . یہ مواد صرف پودوں پر مشتمل خوراک میں ہوتا ہے. یہ مواد ڈائی جیسٹ ہوئے بغیر معدہ اور سمال انٹسٹائن سے گزر کر کولون میں آجاتا ہے
سوال نمبر 40 - نائٹ بلائنڈنس کیا ہے؟
جواب نمبر 40 - وٹامن A کی کمی دنیا بھر میں بچوں میں اندھے پن کی بڑی وجہ ہے.اس کی کمی کی ایک علامت رات کےوقت اندھا پن یعنی سب کوری ہے. یہ عارضی ہوسکتا ہے لیکن اگر علاج نہ کروایا جائے تو یہ مستقل اندھے پن کی وجہ بنتا ہے
سوال نمبر 41 - پودوں کی زندگی میں کیلشیم کا کردار کیا ہے؟
جواب نمبر 41 - 1. پودوں میں کیلشیم اینزائمز کو فعال بناتا ہے. 2. پودوں میں کیلشیم سیل وال کی ساخت کا حصہ ہے. 3. پودوں میں کیلشیم سیلز میں پانی کی حرکات پر اثر رکھتا ہے
Previous Question
1-41
Next Question
Biology
9th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
9th Class Online Preparation
9th Class 2026 Online
9th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









