View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 9 ٹرانسپورٹ Biology 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - انسانی نظام دوران خون اجزاء کے نام لکھیں
جواب نمبر 1 - 1. خون 2. دل 3.خون کی نالیاں
سوال نمبر 2 - بلڈ گروپ سسٹم سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 2 - بلڈ گروپ سسٹمز سے مراد ریڈ بلڈ سیلز کی سطح پر مخصوص اینٹی جنز کی موجودگی یا غیر موجودگی کی بناوٹ پر خون کی گروہ بندی ہے
سوال نمبر 3 - ٹرانسپائریشن پودوں کے لیے کیوں نقصان دہ عمل ہے؟
جواب نمبر 3 - ٹرانسپائریشن ان معنوں میں نقصان دہ ہوسکتی ہے کہ پانی کی شدید کمی کے دوران پودے سے پانی نکلنے پر پودا ڈیسیکیشن یعنی پانی کی شدید کمی کا شکار ہوجاتا ہے، مرجھا جاتا ہے اور اکثر مرجاتا ہے
سوال نمبر 4 - ریڈ بلڈ سیلز کیا ہوتے ہیں؟ انسان میں اس کی تعداد لکھیں
جواب نمبر 4 - ریڈ بلڈ سیلز سب سے زیادہ پانے جانے والے بلڈ سیلز ہیں ِ خون کے ایک مکعب ملی میٹر میں ان کی تعداد تقریباً 5 سے 5.5 ملین سیلز مرودوں میں اور 4 سے 4.5 ملین سیلز خواتین میں ہے
سوال نمبر 5 - خون سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 5 - خون: خون ایک مخصوص جسمانی فلوئڈ ہے جو ایک مایع یعنی بلڈ پلازما اور اس میں معلق بلڈ سیلز پر مشتمل ہے . خون کا وزن ہمارے جسم کے وزن کا 1/12 ہے. ایک بالغ انسان میں خون کا حجم تقریباً 5لیٹر ہے. خون کے اہم اجزاء درج ذیل ہیں. صحت مند انسان میں خون کے حجم کا 55فیصد بلڈ پلازما پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ 45فیصد سیلز یا سیلز کی طرح کے اجسام ہوتے ہیں
سوال نمبر 6 - ویسکولر سسٹم میں پائی جانے والی دو نالیوں کے نام لکھیں
جواب نمبر 6 - ویسکولر سسٹم میں پائی جانے والی دو نالیوں کے نام درج ذیل ہیں. 1. زائیلم ویسل 2. فلوئم ویسل
سوال نمبر 7 - سٹومیٹا کا فعل لکھیے
جواب نمبر 7 - سٹومیٹا مائیکرو سکوپک سوراخ ہیں جو پتوں کی ایپی ڈرمس میں پائے جاتے ہیں. یہ پانی کے بخارات اور گیسوں کے تبادلے کے لیے استعمال ہوتے ہیں
سوال نمبر 8 - لینٹی سیلز کہاں‌ پائے جاتے ہیں اور ان کا فعل کیا ہے؟
جواب نمبر 8 - لینٹی سیلز: چند پودوں کے تنوں میں سوراخ موجود ہوتے ہیں . جنہیں لنیٹی سیلز کہتے ہیں. لینٹی سیلز کا فعل: لینٹی سیلز سے پانی بخارات بن کر ہوا میں اڑتا ہے
سوال نمبر 9 - فائبر ینوجن کیا ہے؟ اس کا کام لکھیے
جواب نمبر 9 - فائبر ینوجن : فائبر ینوجن ایک انتہائی اہم پلازما پروٹین ہے جو خون کے جمنے میں مدد کرتی ہے. یہ پروٹین پلیٹ لیٹس کےساتھ مل کر فائبرن بناتی ہے جو خون کو بہنے سے روکتی ہے اور بلڈ کلاٹ بناتی ہے
سوال نمبر 10 - بلڈ گروپ O کو یونیورسل ڈونر کیوں کہا جاتا ہے
جواب نمبر 10 - بلڈ گروپ O کو یونیورسل ریسی پینٹ اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ ان میں اینٹی جن نہیں پایا جاتا ہے . اس لئے یہ خون اے، بی، اے بی، اور O سب کو دیا جاسکتا ہے
سوال نمبر 11 - بلڈ پلازما میں پائی جانے والی دو پروٹین کے نام لکھیں
جواب نمبر 11 - 1. ایلبومن 2. فائبرنیوجن 3.اینٹی باڈیز
سوال نمبر 12 - سٹومیٹل ٹرانسپائریشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 12 - پودے کی سطح سے پانی کا بخارات بن کر نکلنا ٹرانسپائریشن کہلاتا ہے. سٹومیٹا کی مدد سے ہونے والی ٹرانسپائریشن سٹومیٹل ٹرانسپائریشن کہلاتی ہے
سوال نمبر 13 - ٹمپریچر کا ٹرانسپائریشن کی رفتار پر کیا اثر ہوتا ہے؟
جواب نمبر 13 - زیادہ ٹمپریچر ارد گرد کی ہوا کی نمی کو کم کرتا ہے. اور پانی کے مالیکیولز کی کائی نیٹک انرجی میں بھی اضافہ کرتا ہے. اس طرح ٹرانسپائریشن کی رفتار بڑھ جاتی ہے. ٹمپریچر میں 10 ڈگڑٰی کے ہر اضافے سے ٹرانسپائریشن کی رفتار دوگنی ہوجاتی ہے. لیکن بہت زیادہ ٹمپریچر جیسے کہ 45-40 ڈگڑی سٹومیٹا کے بند ہونے کی وجہ بنتا ہے. اور ٹرانسپائریشن رک جاتی ہے. اس طرح پودا ضروری پانی کو ضائع نہیں کرتا
سوال نمبر 14 - پودے میں جڑ کا فعل لکھیں
جواب نمبر 14 - 1. جڑیں مٹی سے پانی اور سالٹس جزب کرتی ہیں. 2. یہ پانی اور سالٹس کو تنے کے ٹشوز تک پہچانے کے لیے کنڈکٹنگ ٹشو فراہم کرتی ہیں
سوال نمبر 15 - سیرم کی تعریف کریں
جواب نمبر 15 - سیرم: پلازما میں سے پروٹین فائبروجن علیحدہ کرلیں تو پانی بچنے والا مواد سیرم کہلاتا ہے
سوال نمبر 16 - پیری کارڈیل فلوئڈ کا کیا کام ہے اور یہ کہاں پایا جاتا ہے؟
جواب نمبر 16 - دل ممبرینز کے بنے ایک تھیلے پیری کارڈیم میں بند ہوتا ہے. پییری کارڈیم اور دل کی دیواروں کے درمیان ایک فلوئڈ موجود ہے جسے پیریکارڈیل فلوئڈ کہتے ہیں. سل کے سکڑنے دوران یہ فلوئڈ پیری کارڈیم اور دل کے درمیان رگڑ کو کم کرتا ہے
سوال نمبر 17 - ڈیسیکشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 17 - اگر پودے کے جسم کا ضروری پانی نکل جائے تو پودا پانی کی شیدی کمی یعنی ڈیسیکشن کا شکار ہوجاتا ہے. مرجھا جاتا ہے اور اکثر مر جاتا ہے
سوال نمبر 18 - پودوں کی جڑوں میں روٹ ہیرز کا کام لکھیے
جواب نمبر 18 - ایپی ڈرمل سیلز میں سے چھوٹی چھوٹی بال نما ساختیں نکلتی ہیں جنہیں روٹ ہیئئرز کہتے ہیں. روٹ ہیئرز ایپی ڈرمل سیلز کی توسیع ہوتے ہیں اور پانی اور نیوٹرینٹس کی ایبزارشن کے لیے زیادہ سطحی رقبہ فراہم کرتے ہیں
سوال نمبر 19 - پودوں میں ویسکولر سسٹم کا کردار لکھیئے
جواب نمبر 19 - تمام زمینی پودوں میں ویسکیولر سسٹمز پائے جاتے ہیں. جو پانی اور خوراک کو جسم کے تمام حصوں میں ٹرانسپورٹ کرتے ہیں. یہ ویسکولر سسٹمز زائیلم اور فلوئم ٹشوز پر مشتمل ہوتے ہیں
سوال نمبر 20 - وائیٹ بلڈ سیلز کی دو بڑی اقسام کون سی ہیں
جواب نمبر 20 - وائیٹ بلڈ سیلز کی دو بڑی اقسام ہیں. 1. گرینولوسائٹس 2. اے گرینولوسائٹس
سوال نمبر 21 - اینٹی جن کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 21 - اینٹی جن کوئی بھی ایسا مالیکیول ہوتا ہے جس کی موجودگی سے جسم میں دفاع کا ردعمل یعنی اینٹی باڈیز کی تیاری شروع ہوجائے
سوال نمبر 22 - یونیورسل ریسپینٹ اور یونیورسل ڈونر کسے کہتے ہیں؟
جواب نمبر 22 - یونیورسل ڈونر: بلڈ گروپ O کے حامل لوگوں کو ہمہ گیر دہندہ خون یعنی یونیورسل ڈونرز کہتے ہیں.ایسے لوگ A B O سسٹم کے ہر بلڈ گروپ کے لوگوں کو خون دے سکتے ہیں
سوال نمبر 23 - نبض سے کیا مراد ہے؟ یہ کہاں محسوس کی جاسکتی ہے؟
جواب نمبر 23 - بنض سے مراد آرٹری میں باقاعدہ تواتر سے ہونے والا پھیلائو اور سکٹرائو میں جو دل سکڑنے سے خون اس میں جانے سے پیدا ہوتے ہیں. بنض کو جسم کے ان حصوں میں محسوس کیا جاسکتا ہے جہاں آرٹری جلد کے قریب ہو مثلاً کلائی ، گردن، گرائن علاقہ یا پائوں کے اوپر
سوال نمبر 24 - پریشر-فلومیکانزم کی تعریف کریں
جواب نمبر 24 - پریشر-فلومیکانزم کے مطابق سنک کے کنارے پر پریشر کم ہوجاتا ہے اور خوراک سورس سے سنک کی طرف حرکت کرتی ہے
سوال نمبر 25 - ٹرگر کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 25 - ٹرگر: پودے کے سیلز کی دیواروں پر پانی کی وجہ سے پڑنے والا دبائو ٹرگر کہلاتا ہے
سوال نمبر 26 - ٹرانسپائریشن کی رفتار پر ہوا میں نمی کی وجہ سے کیا اثر پڑتا ہے
جواب نمبر 26 - جب ہوا خشک ہوتو میزوفل سیلز سطحوں سے پانی کے بخارات تیزی سے ایئر سپیسز اور پھر وہاں سے سٹومیٹا کے ذریعہ باہر ہوا میں ڈفیوز کرتے ہیں. اس سے ٹرانسپائریشن کی رفتار بڑھ جاتی ہے . نمی والی ہوا میں پانی کے بخارات کی ڈفیوژن کی رفتار کم ہوتی ہے. اس لیے ٹرانسپائریشن کی رفتار بھی کم ہوجاتی ہے
سوال نمبر 27 - انسان میں ٹرنسپورٹ کے دو سسٹمز کے نام لکھیں
جواب نمبر 27 - انسان میں مادہ جات کی ٹرانسپورٹ کا نظام بہت پیچیدہ ہے. اس کے لئے دو سسٹمز ہوتے ہیں. 1. بلڈ سرکولیٹری سسٹم 2. لمفیٹک سسٹم. یہ دونوں سسٹمز باہمی رابطہ رکھتے ہیں. اور ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں
سوال نمبر 28 - نیوٹروفلز اور بیسو فیلو کا فعل لکھیے
جواب نمبر 28 - 1. نیوٹروفلز فیگو سائٹوسس کرکے چھوٹے پاٹیکلز کو توڑتے ہیں. 2. سیوفلز خون کو جمنے سے روکتے ہیں
سوال نمبر 29 - پلیٹ لیٹس میں ڈینگی فیور کا اثر بیان کریں
جواب نمبر 29 - ڈینگی فیور میں خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد تیرزی سے کم ہوتی ہے اس کی وجہ سے مریض کے ناک مسوڑوں اور جلد کے نیچے سے خون بہتا ہے
سوال نمبر 30 - زائیلم اور فلوئم ٹشوز کے افعال بیان کریں
جواب نمبر 30 - زائیلم ٹشو: یہ ٹشو جڑوں سے پانی اور حل شدہ مادوں کو زمین سے فضائی حصوں تک پہنچاتے ہیں.سیل کی سکینڈری وال میں لگنن ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ بے لچک اور موٹی ہوتی ہے
سوال نمبر 31 - ٹرانسپریشن پل کی تعریف کریں اور کوئی سی دو وجوہات لکھیں
جواب نمبر 31 - ٹرانسپریشن پل وہ قوت ہے جو پانی اور سالٹس کو اپر لے جاتی ہے. ٹرانسپریشن پل کی وجوہات: 1. پانی کے مالیکیولز زائیلم ٹیوب کی دیواروں سے چپکے ہوتے ہیں. اسے پانی اور ٹیوب کے درمیان ایڈہیژن کہتے ہیں. 2.پانی کے مالیکیولز آپس میں بھی ملے ہوتے ہیں. اسے مالیکیولز کی آپس میں کوہیژن کہتے ہیں
سوال نمبر 32 - ڈینگی فیور کی علامات بیان کریں
جواب نمبر 32 - 1. بہت زیادہ بخار 2 شدید سر درد 3. آنکھوں کے پیچھے درد 4. مسلز اور جوڑوں میں درد 5. جلد پر نشانات 6. پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ سے بلیڈنگ
سوال نمبر 33 - پس کس طرح بنتی ہے؟
جواب نمبر 33 - پس: جراثیموں کو مارتے ہوئے ان کو ہلاک کرنے والے میکروفیج اور نیوٹروفلز خود بھی مرجاتے ہیں اور یہ مردہ لیوکو سائٹس اور مردہ جراثیم جمع ہوکر ایک سفید مواد بناتے ہیں جسے پس کہتے ہیں. یہ انفیکشن کے مقام پر نظر آتا ہے
سوال نمبر 34 - لوکیمیا کیا ہے؟ اس کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟
جواب نمبر 34 - لیوکیمیا (بلڈ کینسر) : لیو کیمیا سے مراد نابالغ اور ابنارمل وائٹ بلڈ سیلز کی بڑی تعداد کا بن جانا ہے. اس کی وجہ بون میرو یا لمف ٹشوز کے سیلز میں کینسر والی میوٹیشن یعنی جینز میں تبدیلی ہے. اس میوٹیشن کی وجہ سے لیوکوسائٹس کا بننا بے قابو ہوجاتا ہے اور ناقص لیوکوسائٹس بنتے ہیں
سوال نمبر 35 - ٹرانسپائریشن پر اثر انداز ہونے والے عوامل کے نام لکھیں
جواب نمبر 35 - 1. ٹمپریچر 2. ہوا میں نمی 3. ہوائی حرکت 4. پتے کا سطحی رقبہ
سوال نمبر 36 - وائٹ بلڈ سیلز اور پلیٹ لیٹس کے افعال تحریر کریں
جواب نمبر 36 - وائٹ بلڈ سیلز کے افعال : وائٹ بلڈ سیلز کا کام جراثیموں کو مارنا، جسمانی دفاع کو مضبوط کرنا، چھوٹے پارٹیکلز کو نگلنا، اینٹی باڈیز بنانا اور اینٹی ککوا ایگولینٹس خارج کرنا
سوال نمبر 37 - کلوزڈسرکولیٹری سسٹم سے کیا مراد ہے؟‌یہ کن جانوروں میں ہوتا ہے؟
جواب نمبر 37 - دوسرے ورٹیبریٹس کی طرح انسان میں کلوز بلڈ سرکولیٹری سسٹم پایا جاتا ہے. کلوزڈ بلڈ سرکولیٹری سسٹم کا مطلب ہے کہ'خون کبھی کبھی آرٹریز ، وینز اور کیپلریز کے جال سے باہر نہیں نکلتا
سوال نمبر 38 - بلڈ پلازما سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 38 - بلڈ پلازما: بلڈ پلازما بنیادی طور پر پانی ہے جس میں پروٹینز، سالٹس، میٹابولائٹس اور بے کار مادے حل ہوئے ہوتے ہیں. پانی پلازما کا 92-90 فیصد بناتا ہے جبکہ 10-8 فیصد حل شدہ مادے ہیں. سالٹس بلحاظ وزن پلازما کا 0.9فیصد ہوتے ہیں
سوال نمبر 39 - انسانی دل کے مختلف خانوں کے نام لکھیں
جواب نمبر 39 - تعارف: دل ایک مسکولر آرگن ہے جو بابار سکڑنے سے بلڈ ویسلز میں خون کو پمپ کرتا ہے. دل کے خانوں کی دیواروں کا زیادہ حصہ کارڈیک مسلز کا بنا ہوتا ہے. خانوں کے نام: 1. دایاں ایٹریم 2. بایاں ایٹریم 3. دایاں وینٹریکل 4. بایاں وینٹریکل
سوال نمبر 40 - دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار کا آپس میں کیا تعلق ہے؟
جواب نمبر 40 - 1.دھڑکن کی رفتار کو ننض محسوس کرکے ماپا جاسکتا ہے. 2. آرام یا معمولی نوعیت کی سرگرمی کے وقت ایک صحت مند مرد کے دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار 70 فی منٹ ہوتیہ ہے. 3. دھڑکن اور نبض کی رفتار میں جسمانی سرگرمی اور ذہنی تنائو یعنی سٹریس کے لحاظ سے تبدیل ہوتی رہتی ہے
سوال نمبر 41 - ٹرانسپائریشن کی تعریف کریں. نیز ٹرانسپائریشن کے ذرائع لکھیے
جواب نمبر 41 - پودے کی سطح سے پانی کے بخارات بن کر نکلنا ٹرانسپائریشن کہلاتا ہے. 1. پتوں کے سٹومیٹا کے ذریعہ . 2. پتے کی ایپی ڈرمس پر موجود کیوٹیکل کے ذریعہ. 3.چند پودوں کے تنوں میں موجود سوراخوں یعنی لینیٹی سیلز کے ذریعہ
سوال نمبر 42 - پودوں کے لئے ٹرانسپائریشن کیوں ضروری ہے؟
جواب نمبر 42 - ٹرانسپائریشن کو پودوں کے لئے ضروری برائی مانا جاتا ہے. اس کا مطلب ہے کہ نقصان دہ ہونے کے باوجود ییہ عمل ناگزیر بھی ہے اور لازمی بھی کیونکہ یہ پودے میں کھچائو کی ایک قوت پیدا کرتا ہے جسے ٹرانسپائریشنل کہتے ہیں. یہ قوت اصولی طرو پر پانی اور سالٹس کو جڑوں سے پودے کے اوپر والے حصوں تک پہنچانے کے ذمہ دار ہے
سوال نمبر 43 - سورس اور سنک میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 43 - سورس: سورس سے مراد وہ آرگن ہےجہاں سے خوراک دوسرے حصوں کو درآمد ہوتی ہے. مثلاً پتا اور وہ آرگنز جہاں خوراک ذخیرہ ہو یعنی سٹوریج آرگنز وغیرہ
سوال نمبر 44 - سٹومیٹا کے کھلنے اور بند ہونے کا انحصار کس بات پر ہے؟
جواب نمبر 44 - 1. گارڈ سیلز میں سولیوٹس کی کنسنٹریشن سٹومیٹا کے کھلنے اور بند ہونے کی ذمہ دار ہے. 2. حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ روشنی پڑنے پر پوٹاشیم آئنز گارڈسیلز کے کھلنے اور بند ہونے کے ذمہ دار ہیں
سوال نمبر 45 - گرینولوسائٹس سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 45 - وائٹ بلڈ سیلز کی ایک قسم گرینولوسائٹس ہیں گرینولوسائٹس کا سائٹو پلازم دانے دار ہوتا ہے
سوال نمبر 46 - نارمل بالغوں کے دل کا وزن اور سائز کیا ہے؟
جواب نمبر 46 - نارمل بالغوں میں دل کا وزن 350-250 گرام ہے. اور اس کا سائز بند مٹھی کے برابر ہوتا ہے
سوال نمبر 47 - دو اہم سائنسدانوں کے نام لکھیے جنہوں نے بلڈ سرکولیٹری سسٹم کا علم پھیلایا
جواب نمبر 47 - دو اہم سائنسدان جنہوں نے بلڈ سرکولیٹری سسٹم کے علم کو پھیلایا وہ ابن نفیس اور ولیم ہاروے ہیں
سوال نمبر 48 - کوہیژن ٹینشن تھیوری کی تعریف کریں
جواب نمبر 48 - کوہیژن ٹینشن تھیوری: کوہیژن ٹینشن تھیوری کے مطابق ٹرانسپائریشنل پل وہ قوت ہے جو پانی اور حل شدہ سالٹس کو اورپر لے جاتی ہے.ٹرانسپائریشن سے دبائو کا ایک فرق پیدا ہوتا ہے. جو پانی اورسالٹس کو جڑوں سے کھینچتا ہے
سوال نمبر 49 - جسم میں‌ وائٹ بلڈ سیلز کی تعداد کتنی ہے ؟ اور یہ کیا کام کرتے ہیں؟
جواب نمبر 49 - وائیٹ بلڈ سیلز کی تعداد: خون کے ایک مکعب ملی میٹر میں وائیٹ بلڈ سیلز کی تعداد 7000 سے 8000 تک ہوتی ہے. وائیٹ بلڈ سیلز کا کام: وائیٹ بلڈ سیلز کی قسم مونوسائٹس میکروفیج بن جاتے ہیں اور جراثیموں کو نگل لیتے ہیں. وائیٹ بلڈ سیلز کی قسم ایک لمفوسائٹس ہے. بی اور ٹی لمفوسائٹس اینٹی باڈیز تیار کرتے ہیں اور جراثیموں کو مارتے ہیں
Previous Question
1-49
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US