Chapter 1 Fundamentals Of Chemistry Chemistry 9th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - مکسچر سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 1 - جب دو یا دو سے زائد اشیاء آپس میں طبعی طور پر متعین نسبت سے ملیں تو مکسچر بنتا ہے. مثالیں: ہوا نائٹروجن ، آکسیجن ، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور نوبل گیسز کا مکسچر ہے. اس طرح ریت چکنی مٹی، معدنی نمکیات، پانی اور مکسچر ہیں
سوال نمبر 2 - نیوکلیئر اور انوارنمنٹل کیمسٹری میں فرق واضح کریں
جواب نمبر 2 - نیوکلیئر کیمسٹری: کیمسٹری کی وہ شاخ جو ریڈیو ایکٹویٹی نیوکلیئر ری ایکشنز اور نیوکلیئر خواص کے مطالعے سے تعلق رکھتی ہو نیوکلیئر کیمسٹری کہلاتی ہے. یہ میڈیکل علاج ، خوراک کو محفوظ کرنا اور نیوکلیئر ری ایکٹر سے الیکٹرک پاور پیدا کرنے میں استعمال ہوتی ہے
سوال نمبر 3 - امپیریکل فارمولا کی تعریف ایک مثال دیں
جواب نمبر 3 - ایسا فارمولا جو کسی مالیکیول میں موجود ایٹموں کے درمیان سادہ ترین عددی نسبت کو ظاہر کرتا ہے اس کو امپیریکل فارمولا کہتے ہیں. مثال: بینزین کا امپیریکل فارمولا CH ہے
سوال نمبر 4 - آئن سے کیا مراد ہے مثال دیں
جواب نمبر 4 - ایٹم یا ایٹمز کا ایسا مجموعہ جس پر چارج ہو آئن کہلاتا ہے. مثال کے طور پر: سوڈیم اور پوٹاشیم دونوں آئن ہیں
سوال نمبر 5 - فری ریڈیکل کیسے بنتا ہے؟
جواب نمبر 5 - فری ریڈیکل : فری ریڈیکل بنانے کے لیے دو ایٹمز کے درمیان موجود الیکٹرونز کی مساویانہ تقسیم کی جاتی ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب یہ ایٹم انرجی یا لائیٹ جزب کریں. مثال : ہائڈروجن پر آکسائیڈ، نائٹرک آکسائیڈ
سوال نمبر 6 - اٹامک نمبر اور اٹامک ماس کی تعریف کریں
جواب نمبر 6 - اٹامک نمبر: 1. کسی ایٹم کے نیوکلیس میں موجود پروٹانز کی کل تعداد اٹامک نمبر کہلاتی ہے. 2. اس کو 'Z' سے ظاہر کیا جاتا ہے. کاربن کا اٹامک نمبر 6 ہوتا ہے
سوال نمبر 7 - آرگینک کیمسٹری کی تعریف کریں اور یہ کن صنعتوں کا احاطہ کرتی ہے؟
جواب نمبر 7 - کاربن اور ہائڈروجن کے کوویلنٹ کمپائونڈز ہائڈرو کاربنز اور ان سے ماخوذ کمپائونڈز کا مطالعہ آرگینک کیمسٹری کہلاتی ہے اہمیت : 1. آرگینک کیمسٹ قدرتی اور لیبارٹری میں تیار کردہ آرگینک کمپائونڈز کی ساخت اور ان کے خواص متعین کرتے ہیں. 2.کیمسٹری کی یہ شاخ پیٹرولیم ، ادویات اور ادویات کی صنعتوں کا بھی احاطہ کرتی ہے
سوال نمبر 8 - دو ایسے عناصر کے نام لکھیے جو عام درجہ حرارت پر مائع حالت میں پائے جاتے ہیں
جواب نمبر 8 - مرکری اور برومین دو ایسے عناصر ہیں جو عام درجہ حرارت پر مائع حالت میں ہوتے ہیں
سوال نمبر 9 - آرگینک اور ان آرگینک کیمسٹری میں فرق لکھیں
جواب نمبر 9 - آرگینک کیمسٹری : ہائڈروکاربنز اور ان سے ماخوذ کمپائونڈز کے مطالعہ کو آرگینک کیمسٹری کہتے ہیں
سوال نمبر 10 - ایلیمنٹ کو سمبل سے لکھنے کی کیا اہمیت ہے؟
جواب نمبر 10 - کیمسٹری میں ایلیمنٹس کو سمبلز سے ظاہر کیا جاتا ہے اس طرح کسی بھی ایلیمنٹ کے مکمل نام کی بجائے اس کو مختصر طور پر انگلش کے ایک Alphabet یا دو Alphabet سے ظاہر کیا جاتا ہے. اس طرح ان کے فارمولے اور کیمیائی ایکشن آسانی سے لکھے جاسکتے ہیں
سوال نمبر 11 - ڈائی اٹامک مالیکیول کی تعریف کریں
جواب نمبر 11 - اگر کوئی مالیکیول دو ایٹمز پر مشتمل ہو تو وہ ڈائی اٹامک مالیکیول کہلاتا ہے. مثال کے طور پر ہائیڈروجن گیس، آکسیجن گیس وغیرہ
سوال نمبر 12 - مالیکیولر آئن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 12 - مالیکیولر آئن: جب کسی مالیکیول میں سے ایک یا زیادہ الیکٹرونز نکل جائیں یا اس میں داخل ہوجائیں تو یہ مالیکیولر آئن بن جاتا ہے
سوال نمبر 13 - آئن اور فری ریڈیکل میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 13 - 1. آئنز ایسے ایٹمز ہیں جن پر چارج ہوتا ہے. 2.یہ سلوشن یا کرسٹل لیٹس میں رہ سکتے ہیں. 3.روشنی کی موجودگی ان کے بننے پر کوئی اثر نہیں رکھتی
سوال نمبر 14 - مالیکیول اور مالیکیولر آئن کیسے ایک دوسرے سے مختلف ہیں
جواب نمبر 14 - مالیکیول: جب دو یا دو سے زائد ایٹم آپس میں ملتے ہیں تو ان کے کیمیائی تعامل سے مالیکیول بنتا ہے جو اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھ سکتا ہے. 2. یہ ایک قیام پزیر یونٹ ہے. 3.یہ ہمیشہ نیوٹرل ہوتا ہے. 4. یہ ایٹمز کے ملنے سے وجود میں آتا ہے
سوال نمبر 15 - ایلیمنٹ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 15 - ایلیمنٹ ایک ایسی شے ہے جو ایک ہی قسم کے ایٹمز پر مشتمل ہوتا ہے جن کا اٹامک نمبر یکساں ہوتا ہے اور اسے کیمیائی طریقوں سے سادہ تر شے میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا.مثلاً سوڈیم ، آکسیجن وغیرہ
سوال نمبر 16 - ایک کیٹائن یا ایک اینائن کیسے بنتا ہے؟
جواب نمبر 16 - کسی ایٹم میں سے ایک یا ایک سے زیادہ الیکٹرونز کے نکل جانے سے کیٹائن بنتا ہے. کسی ایٹم میں سے ایک یا ایک سے زیادہ الیکٹرونز داخل ہونے سے اینائن بنتا ہے
سوال نمبر 17 - ہومواٹامک مالیکیولز اور ہیٹرواٹامک مالیکیولز میں فرق لکھیں
جواب نمبر 17 - ہومو اٹامک مالیکیولز : ایسے مالیکیولز جن میں تمام ایٹمز ایک ہی قسم کے ہوں ہومو اٹامک مالیکیولز کہلاتے ہیں
سوال نمبر 18 - سوفٹ ڈرنک مکسچر ہے اور پانی کمپائونڈ ہے وجہ بیان کریں
جواب نمبر 18 - پانی : پانی ہائیڈروجن اور آکسیجن کیمیائی تعامل سے بنتا ہے اس لیے اس کو کمپائونڈ کہا جاتا ہے. سوفٹ ڈرنک: سوفٹ ڈرنک پانی چینی ، فلیور اور گیس کے طبعی ملاپ سے بنتی ہے اور اس میں خام اجزاء اپنی خصوصیات برقرار رکھتی ہیں اس کو سوفٹ واٹر کہتے ہیں
سوال نمبر 19 - کیمسٹری کی تعریف کریں ؟ کیمسٹری کی کوئی سی دو شاخوں کی وضاحت کریں
جواب نمبر 19 - کیمسٹری سائنس کی وہ شاخ ہے جو مادے کی ترکیب ساخت، خواص اور مادوں کے ری ایکشن سے متعلق ہے. فزیکل کیمسٹری : کیمسٹری کی وہ برانچ جو مادے کی ترکیب اور اس کے طبعی خواص کے مابین تعلق اور ان دونوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کرتی ہے فزیکل کیمسٹری کہلاتی ہے. نیوکلیئر کیمسٹری: کیمسٹری کی وہ شاخ جو ریڈیو ایکٹویٹی نیوکلیئر ری ایکشنز اور نیوکلیئر خواص کے مطالعے سے تعلق رکھتی ہو نیوکلیئر کیمسٹری کہلاتی ہے
سوال نمبر 20 - ایلیمنٹس اور کمپائونڈ میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 20 - ایلیمنٹس: 1. ایلیمنٹ ایک ایسی شے ہے جو ایک ہی قسم کے ایٹمز پر مشتمل ہوتا ہے. جن کا اٹامک نمبر یکساں ہوتا ہے اور اسے کیمیائی طریقوں سے سادہ تر شے میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا . مثال: سوڈیم ، کاپر
سوال نمبر 21 - کرہ ہوائی اور سمندر میں آکسیجن کی بلحاظ فیصد لکھیے
جواب نمبر 21 - کرہ ہوائی میں آکسیجن 21فیصد ہے جبکہ سمندر میں آکسیجن کی مقدار 86 فیصد ہے
سوال نمبر 22 - مالیکیولر فارمولا کی تعریف کریں اور ایک مثال دیں
جواب نمبر 22 - مالیکیولر فارمولا: کسی عنصر یا مرکب کو سمبلز کی مدد سے ظاہر کرنے کو مالیکیولر فارمولا کہتے ہیں. مالیکیول میں موجود تمام عناصر کے ایٹمز کے حقیقی تعداد کو ظاہر کرتا ہے. مثلاً C 6 H 6 بینزین
سوال نمبر 23 - فزیکل کیمسٹری اور بائیو کیمسٹری کےدرمیان فرق لکھیں
جواب نمبر 23 - فزیکل کیمسٹری : کیمسٹری کی وہ برانچ جو مادے کی ترکیب اور اس کے طبعی خواص کے مابین تعلق اور ان دونوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کرتی ہے فزیکل کیمسٹری کہلاتی ہے
سوال نمبر 24 - گرام اٹامک ماس اور گرام مالیکیولر ماس کے فرق واضح کریں
جواب نمبر 24 - گرام اٹامک ماس: جب کسی ایلیمنٹ کا اٹامک ماس گرامز میں ظاہر کیا جائے تو یہ گرام اٹامک ماس یا گرام ایٹم کہلاتا ہے. اس کو ایک مول بھی کہتے ہیں
سوال نمبر 25 - بائیو کیمسٹری کی تعریف کریں
جواب نمبر 25 - کیمسٹری کی وہ شاخ جس میں ہم جاندار کے اندر پائے جانے والے کیمیائی مادوں کی ساخت ، ترکیب اور ان کے کیمیائی عمل کا مطالعہ کرتے ہیں بائیوکیمسٹری کہلاتی ہے
سوال نمبر 26 - ایٹم اور آئن کے درمیان دو فرق لکھیں
جواب نمبر 26 - ایٹم: 1. یہ کسی ایلیمنٹ کا سب سے چھوٹا پارٹیکل ہے. 2. ایٹم پر مجموعی طور پر کوئی چارج نہیں ہوتا یعنی یہ الیکٹریکل نیوٹرل ہوتا ہے
سوال نمبر 27 - انڈسٹریل کیمسٹری اور اینا لیٹیکل کیمسٹری کی تعریف کریں
جواب نمبر 27 - انڈسٹریل کیمسٹری : کیمسٹری کی وہ شاخ جس میں تجارتی پیمانے پر کمپائونڈ بنانے کے طریقوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے انڈسٹریل کیمسٹری کہلاتی ہے
سوال نمبر 28 - کیمیائی فارمولا کے دو خواص لکھیں
جواب نمبر 28 - 1. یہ کمپائونڈ کے ماس کو A m u یا گرامز میں ظاہر کرتا ہے. 2. یہ کسی شے کے نام کو بھی ظاہر کرتا ہے جیسے کاربن ڈائی آکسائیڈ، پانی وغیرہ. 3.یہ متوازی کیمیائی مساوات میں کمپائونڈ کے مالیکیولز کے ایک مول کو ظاہر کرتا ہے
سوال نمبر 29 - طبعی خصوصیات اور کیمیائی خصوصیات میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 29 - طبعی خصوصیات: 1. ایسی خصوصیات جو مادے کی طبعی حالت سے متعلق ہوں طبعی خصوصیات کہلاتی ہیں. 2. ان خصوصیات میں رنگ ، بو، ذائقہ، سخت پن، کرسٹل کی شکل، سالوبیلٹی ، میلٹنگ اور بوائلنگ پوائنٹس وغیرہ شامل ہیں
سوال نمبر 30 - کوئی سے دو عناصر کے نام لکھیں جو گیسی حالت میں پائے جاتے ہیں
جواب نمبر 30 - نائٹروجن اور آکسیجن دونوں گیسی حالت میں پائے جاتے ہیں
سوال نمبر 31 - کیٹائن اور اینائن کی تعریف کریں
جواب نمبر 31 - کیٹائن : ایٹم یا ایٹمز کا ایسا مجموعہ جس پر پوزیٹو چارج ہو کیٹائن کہلاتا ہے. مثلاً Na, k وغیرہ . اینائن : ایٹم یا ایٹمز کا ایسا مجموعہ جس پر نیگٹیو چارج ہو اینائن کہلاتا ہے. مثلاً کلورین ، آکسیجن وغیرہ
سوال نمبر 32 - مول کی تعریف کریں اور ایک مثال دیں
جواب نمبر 32 - مول: کسی ایٹم یا مالیکیول کے ایٹمی ماس یا مالیکیولر ماس کو گرامز میں ظاہر کردیں تو وہ اس ایلیمنٹ کا ایک مول ہوگا. مثال : کاربن کا ایک مول =12گرام
سوال نمبر 33 - فارمولا ماس کی تعریف کریں اور ایک مثال دیں
جواب نمبر 33 - ایک فارمولا یونٹ میں موجود ایٹمز کے ماسز کو جمع کریں تو فارمولا ماس ہوتا ہے. 2. آئیونک کمپائونڈز کے لیے فارمولا ماس معلوم کرتے ہیں. 3. مثال : سوڈیم کلورائیڈ کا فارمولاماس
سوال نمبر 34 - مادہ اور مکسچر کی تعریف کریں
جواب نمبر 34 - مادہ : ہر وہ شے جو کچھ ماس رکھتی ہے اور جگہ گھیرتی ہے مادہ کہلاتی ہے. یہ تین حالتوں میں پایا جاتا ہے. ٹھوس ، مائع اور گیس. مثالیں : پانی، لکڑی ، پیٹرول وغیرہ
سوال نمبر 35 - بائیو کیمسٹری اور انڈسٹریل کیمسٹری میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 35 - بائیو کیمسٹری : کیمسٹری کی وہ شاخ جس میں ہم جاندار کے اندر پائے جانے والے کیمیائی مادوں کی ساخت ، ترکیب اور ان کے کیمیائی عمل کا مطالعہ کرتے ہیں بائیوکیمسٹری کہلاتی ہے
Previous Question
1-35
Next Question
Chemistry
- Fundamentals of Chemistry
- Structure of Atoms
- Periodic Table and Periodicity of Properties
- Structure of Molecules
- Physical States of Matter
- Solutions
- Electrochemistry
- Chemical Reactivity
- Fundamentals of Chemistry
- Structure of Atoms
- Periodic Table and Periodicity of Properties
- Structure of Molecules
- Physical States of Matter
- Solutions
- Electrochemistry
- Chemical Reactivity
9th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
9th Class Online Preparation
9th Class 2026 Online
9th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









