View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 3 Periodic Table And Periodicity Of Properties Chemistry 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - پیریڈ میں الیکٹرونیکیویٹی کا رجحان کیا ہے؟
جواب نمبر 1 - الیکٹرونیگیٹویٹی پیریڈ میں بائیں سے دائیں جانب بڑھتی ہے کیونکہ زیڈ ایفیکٹ جتنا زیادہ ہوگا نیوکلیئس اور اشتراک شدہ الیکٹرون پیئر کا فاصلہ اتنا ہی ہوگا. نتیجتاً اشتراک شدہ الیکٹرون پیئرز کو اپنی طرف کھینچنے کی قوت اتنی ہی بڑھتی ہے
سوال نمبر 2 - مینڈلیف کے پیریاڈک لاء اور جدید پیریاڈک لاء میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 2 - مینڈلیف پیریاڈک لاء: ایلیمنٹس کے خواص ان کے ایٹمز ماسز کا پیریاڈک فنکشن ہوتے ہیں
سوال نمبر 3 - پیریاڈک ٹیبل میں گروپس اور پیریڈز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 3 - گروپس: پیریاڈک ٹیبل میں عمودی کالم کو گروپس کہتے ہیں ان کی کل تعداد اٹھارہ ہے
سوال نمبر 4 - پیریڈ میں آئیو نائزیشن انرجی کا رجحان کیا ہے؟
جواب نمبر 4 - پیریڈ میں بائیں سے دائیں جانب آئیونائزیشن انرجی کی ویلیو بڑھتی ہے. اس کی وجہ یہ ہے کہ ایٹم کا سائز کم ہوتا ہے. اور بیرونی الیکٹرونز پر نیوکلیئس کی الیکٹروسٹیٹک فورس زیادہ ہوتی ہے
سوال نمبر 5 - پیریڈ اور گروپ میں آئیونائزیشن انرجی کا رجحان کیا ہے؟
جواب نمبر 5 - پیریڈ میں آئیونائزیشن انرجی بائیں‌ سے دائیں بڑھتی ہے. جبکہ گروپس میں اوپر سے نیچے آئیونائزیشن انرجی کم ہوتی ہے
سوال نمبر 6 - ہیلوجنز گروپ کے کوئی سے چار ایلیمنٹس کے نام لکھیے
جواب نمبر 6 - 1. فلورین 2. کلورین 3. برومین 4. آئیوڈین.
سوال نمبر 7 - الیکٹرونیگیٹویٹی کی تعریف کریں ایک مثال دیں
جواب نمبر 7 - الیکٹرونیگیٹویٹی:'کسی ایٹم کا مالیکیول میں موجود اشتراک شدہ الیکٹران پئیر کو اپنی طرف کھینچنے کی سلاحیت کو الیکٹرونیگیٹویٹی کہتے ہیں'. مثالیں : نائٹروجن کی الیکٹرونیگیٹویٹی = 3.0 آکسیجن کی الیکٹرونیگیٹویٹی =3.4 فلورین کی الیکٹرونیگیٹویٹی =4
سوال نمبر 8 - کسی گروپ میں اوپر سے نیچے آئیونائزیشن انرجی کیوں کم ہوتی ہے؟
جواب نمبر 8 - جیسے جیسے پیریاڈک ٹیبل کے گروپ میں ہم نیچے کی طرف جاتے ہیں تو ایٹم کے ویلنس شیل اور نیوکلیئس کے درمیان زیادہ سے زیادہ شیلز پائے جاتے ہیں. ان اضافی شیلز کی وجہ سے ویلنس شیل میں موجود الیکٹرونز پر نیوکلیئس کی الیکٹروسٹیٹک فورسز کم ہوتی جاتی ہیں. نتیجتاً ویلنس الیکٹرونز کو آسانی سے نکالا جاسکتا ہے. اسی لیے ایلیمنٹس کی آئیونائزیشن انرجی گروپ میں اوپر سے نیچے کم ہوتی ہے
سوال نمبر 9 - شیلڈنگ ایفیکٹ کی تعریف کریں؟ پیریڈ میں اسکا رجحان تحریرکریں
جواب نمبر 9 - شیلڈنگ ایفیکٹ: کسی ایٹم کے اندرونی شیلز کے الیکٹرونز نیوکلیئس اور ویلنس الیکٹرونز کے درمیان کشش کو کم کردیتے ہیں. اس اثر کو شیلڈنگ ایفیکٹ کہتے ہیں. شیلڈنگ ایفیکٹ کا پیریڈ میں رجحان: پیریاڈک ٹیبل میں ایک پیریڈ میں جب ہم بائیں سے دائیں جاتے ہیں تو شیلڈنگ ایفیکٹ کم ہوتا جاتا ہے
سوال نمبر 10 - نیولینڈز کے آکٹیوز لاء کی تعریف کیجیے؟
جواب نمبر 10 - 1864ء میں برطانیہ کے کیمیا دان نیولینڈز نے آکیٹوز لاء پیش کیا جس کے مطابق اگر ایلیمنٹس کو ان کے بڑھتے ہوئے اٹامک ماس کے حساب سے ترتیب دیا جائے تو آکیٹو کے آٹھویں ایلیمنٹ کی کیمیائی خصوصیات اس آکیٹو کے پہلے ایلیمنٹ کے ساتھ ملتی ہیں
سوال نمبر 11 - پیریاڈک ٹیبل کے پہلے پیریڈ کے ایلیمنٹس کے نام لکھیں
جواب نمبر 11 - پہلے پیریڈ صرف دو ایلیمنٹ پر مشتمل ہوتا ہے. ہائڈروجن اور ہیلیم پر
سوال نمبر 12 - ٹرانسزیشن ایلیمنٹس کی تعریف کریں
جواب نمبر 12 - تین سے بارہ تک کے گروپس کے ایلیمنٹس ٹرانسزیشن ایلیمنٹس کہلاتے ہیں. ان ایلیمنٹس میں 'd' سب شیل مکمل ہونے کے مراحل میں ہوتا ہے
سوال نمبر 13 - موزلے کا پیریاڈک لائ تحریر کیجیے؟
جواب نمبر 13 - 1913ئ میں ایچ موزلے نے مشاہدہ کیا کہ اٹامک ماس کی بجائے اٹامک نمبر سے ایلیمنٹس کو پیریاڈک ٹیبل میں ترتیب دیا جاسکتا ہے. اس نئی دریافت کی بنیاد پر پیریاڈک لاء کی اصلاح کی گئی کہ 'ایلیمنٹس کی خصوصیات ان کے اٹامک نمبرز کا پیریاڈک فنکشن ہیں'
سوال نمبر 14 - پیریاڈک فنکشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 14 - وہ خواص جو مناسب وقفوں کے بعد ایٹمی نمبرز کے بڑھنے کی وجہ سے دہرائے جاتے ہیں. یہ خواص ایٹمی نمبر کیوجہ سے دہرائے جاتے ہیں اس کو پیریاڈک فنکشن کہتے ہیں
سوال نمبر 15 - پیریاڈکس ٹیبل میں کتنے بلاکس ہوتے ہیں؟
جواب نمبر 15 - پیریاڈک ٹیبل میں 4 بلاکس ہیں . جنہیں d , p , s اور p کہتے ہیں
سوال نمبر 16 - نارمل پیریڈز کتنے ہوتے ہیں اور کونسے ہیں؟
جواب نمبر 16 - دوسرے اور تیسرے پیریڈز کو نارمل پیریڈز کہتےہیں
سوال نمبر 17 - مینڈلیف نے ایلیمنٹس کو پیریاڈک ٹیبل میں کیسے ترتیب دیا
جواب نمبر 17 - مینڈلیف نے اُس وقت تک معلوم شدہ 63 ایلیمنٹس کو افقی قطاروں میں بڑھتے ہوئے اٹامک ماسز کے لحاظ سے ترتیب دیا اس طرح ایک جیسی خصوصیات رکھنے والے ایلیمنٹس ایک ہی عمودی کالم میں آگئے. ایلیمنٹس کی اس ترتیب کو اس نے پیریاڈک ٹیبل کا نام دیا. مینڈلیف کے پیریاڈک لاء کے مطابق' ایلیمنٹس کے خواص ان کے اٹامک ماس کے پیریاڈک فنکشن ہوتے ہیں'
سوال نمبر 18 - الیکٹرون افینیٹی اور الیکٹرونیگیٹویٹی کی تعریف کریں
جواب نمبر 18 - الیکٹرون افینیٹی : کسی ایلیمنٹ کے آزاد گیسی ایٹم کے ویلنس شیل میں ایک الیکٹرون حاصل کرنے کے سبب خارج ہونےوالی انرجی کو الیکٹرون افینیٹی کہتے ییں
سوال نمبر 19 - آئیونائزیشن انرجی کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 19 - آئیونائزیشن انرجی: کسی گیس حالت میں آزاد ایٹم کے ویلنس شیل میں سب سے کم اٹریکشن والے الیکٹرون کو خارج کرنے کے لیے درکار انرجی آئیونائزیشن انرجی کہلاتی ہے
سوال نمبر 20 - گروپ میں‌ آئیونائزیشن انرجی کا رجحان کیا ہے؟
جواب نمبر 20 - گروپ میں نیچے کی طرف جاتے ہیں تو ایٹم کے ویلنس شیل اور نیوکلئیس کے درمیان زیادہ سے زیادہ شیلز پائے جاتے ہیں ان اضافی شیلز کیوجہ سے ویلنس شیل میں موجود الیکٹرونز کی الیکٹروسٹیٹک فورس کم ہوجاتی ہے. نتیجتاً ویلنس الیکٹرونز کو آسانی سے نکالا جاسکتا ہے. اسی لیے ایلیمنٹس کی آئیونائزیشن انرجی گروپ میں‌ اوپر سے نیچے کم ہوجاتی ہے
سوال نمبر 21 - ٹرائی ایڈز اور لاء آف آکٹیو کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 21 - ٹرائی ایڈز: تین ایلیمنٹس کے گروپس کو ٹرائی ایڈز کہتے ہیں.'ان گروپس میں مرکزی یا درمیانی ایلیمنٹ باقی دو ایلیمنٹس کا اوسط اٹامک ماس رکھتا تھا'
سوال نمبر 22 - پیریڈ میں الیکٹرون افینیٹی اور الیکٹرونیگیٹویٹی کا رجحان ایک جیسا کیوں ہے؟
جواب نمبر 22 - الیکٹرونیگیٹویٹی اور الیکٹران افینٹی دونوں کا انحصار ایٹم کے سائز اور موئثر نیوکلیئر چارج پر ہے اور چونکہ پیریڈ بائیں‌ سے دائیں نیوکلیئر سائز کم ہوتا ہے اور نیوکلیئر چارج بڑھتا ہے اس لیے ان دونوں مقداروں کا رجحان یکساں ہے
سوال نمبر 23 - گروپ میں ایٹم کا سائز زیادہ کیوں ہوتا ہے؟
جواب نمبر 23 - ایک ہی گروپ میں ایٹم کا سائز یا ریڈیس اوپر سے نیچے بتدریج بڑھتا ہے اس کی وجہ نچلے یا اگلے پیریڈ میں الیکٹرونز کے نئے شیل کا اضافہ ہے. جس کی وجہ سے موثر نیوکلیئر چارج میں کمی ہوتی ہے
سوال نمبر 24 - نوبل گیسس کی تعریف کریں اور مثالیں دیں
جواب نمبر 24 - گروپ 18 کے ایلیمنٹس نوبل گیسز کہلاتے ہیں. تمام نوبل گیسوں کے بیرونی شیل مکمل ہوتے ہیں اس لیے یہی وجہ ہے کہ یہ کیمیائی تعامل نہیں کرتی ہیں یہ کیمیائی طور پر انرٹ ہوتی ہیں. مثالیں : ہیلیم، آرگون، نی اون وغیرہ
سوال نمبر 25 - دوسری آئیونائزیشن انرجی پہلی آئیونائزیشن انرجی سے زیادہ کیوں ہوتی ہے؟
جواب نمبر 25 - دوسری آئیونائزیشن انرجی پہلی آئیونائزیشن انرجی سے زیادہ اس لیے ہوتی ہے کہ جب کسی ایٹم سے ایک الیکٹران نکال دیا جائے تو اس میں نیوکلیئر چارج مستقل رہتا ہے مگر الیکٹرون کی تعداد کم ہوجاتی ہے. اس طرح باقی رہ جانے والے الیکٹرانوں پر نیوکلیس کی گرفت مضبوط ہوجاتی ہے اور دوسرا الیکٹران نکالنا مشکل ہوجاتا ہے اس طرح دوسری آئیونائزیشن انجی پہلی آئیونائزیشن کی نسبت بہت زیادہ ہوتی ہے
سوال نمبر 26 - خصوصیات کی پریاڈیسٹی کسی ایٹم میں موجود پروٹونز کی تعداد پر کیسے منحصر ہے؟
جواب نمبر 26 - الیکٹرونک کنفگریشن کی بنیاد اٹامک نمبر پر ہے اور اٹامک نمبر پروٹونز اور نیوٹرونز کی تعداد پر منحصر کرتا ہے. اس لیے خصوصیات کی پیریاڈیسٹی کسی ایٹم میں موجود پروٹونز کی تعداد پر منحصر ہے
سوال نمبر 27 - اٹامک ریڈیس سے کیا مراد ہے؟ اس کا یونٹ تحریر کریں
جواب نمبر 27 - اٹامک ریڈیس: دو جڑے ہوئے ایٹمز کے نیوکلیائی کے درمیان فاصلے کے نصف کو اس ایتم کا اٹامک ریڈیس کہا جاتےگا . یونٹ: اس کو یونٹ پیکو میٹر ہے
سوال نمبر 28 - لونگ پیریڈ کون کونسے ہیں ؟ ان میں کتنے عناصر ہیں؟
جواب نمبر 28 - لونگ فارم آف پیریاڈک ٹیبل کا چھٹا اور پانچواں پیریڈ لونگ پیریڈ کہلاتا ہے ان میں سے ہر پیریڈ 18 ایلیمنتس پر مشتمل ہیں
سوال نمبر 29 - موئثر نیوکلیئر چارج کی تعریف کریں
جواب نمبر 29 - موئثر نیوکلیئر چارج: کسی ایٹم میں نیوکلیئس کی طرف سب سے باہر والے الیکٹرانز کی اٹریکشن میں درمیانی الیکٹرانز کی وجہ سے کمی ہوجاتی ہے. نتیجہ ایک ایٹم کو اصل چارج کے مقابلے میں کم نیوکلیئر چارج کا سامنا کرنا پڑتا ہے
سوال نمبر 30 - لونگ فارم پیریاڈک ٹیبل کی دو خصوصیات لکھیں
جواب نمبر 30 - 1. یہ سات افقی قطاروں پر مشتمل ہے جس کو پیریڈ کہتے ہیں . 2. ایک پیریڈ کے ایلیمنٹس مختلف خصوصیات ظاہر کرتے ہیں. 3. کسی بھی گروپ میں ایلیمنٹس ایک جیسی خصوصیات ظاہر کرتے ہیں
سوال نمبر 31 - ڈوبرائنز کا ایلیمنٹس کی کلاسیفیکیشن میں کیا حصہ ہے؟
جواب نمبر 31 - ڈوبرائنز نے تین تین ایلیمنٹس کے گروپس بنائے جنہیں ٹرائی ایڈز کہتے ہیں ان گروپس کے ایلیمنٹس کا ماسز کے درمیان تعلق تھا. اس کے مطابق ان گروپس میں سے مرکزی یا درمیانی ایلیمنٹس کا باقی دو کا اوسط اٹامک ماس رکھتا ہے. مثال: ٹرائی ایڈز کا ایک گروپ کیلشیم (40) ، سٹرانشیم (88) اور بیریم (137) ہے. سٹرانشیم کا ماس کیلشیم اور بیریم کے اٹامک ماس کے اوسط کے برابر ہے
سوال نمبر 32 - الیکٹران افینٹی کا پیریڈ میں کیا رجحان ہے؟
جواب نمبر 32 - الیکٹران افینٹی : جب الیکٹران کو آئسولیٹڈ گیسی حالت میں موجود ایٹم کے ویلنس شیل میں داخل کیا جاتا ہے تو توانائی خارج ہوتی ہے. خارج ہونے والی توانائی کی کم سے کم مقدار الیکٹرون افینٹی کہلاتی ہے. یونٹ: اس کی اکائی KJ/mol ہے
سوال نمبر 33 - پہلے گروپ کے کوئی چارایلیمنٹس کے نام لکھیں
جواب نمبر 33 - 1. ہائڈروجن 2. لیتھیم 3. سوڈیم 4. پوٹاشیم
سوال نمبر 34 - پیریاڈک ٹیبل میں ہائیڈروجن کی پوزیشن کے متعلق تحریر کریں
جواب نمبر 34 - پہلا پیریڈ ہائڈروجن سے شروع ہوتا ہے. اس کے آخر شیل میں ایک الیکٹرون کی وجہ سے اسے پہلے گروپ اور پہلے پیریڈ میں رکھا گیا ہے
سوال نمبر 35 - گروپ اور پیریڈ میں شیلڈنگ ایفیکٹ کا رجحان کیا ہے؟
جواب نمبر 35 - پیریاڈک ٹیبل میں شیلڈنگ ایفیکٹ گروپ میں نیچے کی طرف بڑھتا ہے . اسی وجہ سے سوڈیم کی نسبت پوٹاشیم میں سے الیکٹرون نکالنا آسان ہے. اسی طرح جب ہم پیریڈ میں بائیں سے دائیں جانب جاتے ہیں تو شیلڈنگ ایفیکٹ میں کمی ہوتی ہے
سوال نمبر 36 - شیلڈنگ ایفیکٹ کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 36 - شیلڈنگ ایفیکٹ: کسی ایٹم کے اندرونی شیلز کے الیکٹرونز نیوکلیئس اور ویلنس الیکٹرونز کے درمیان کشش کو کم کردیتے ہیں. اس اثر کو شیلڈنگ ایفیکٹ کہتے ہیں
Previous Question
1-36
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US