Chapter 8 Chemical Reactivity Chemistry 9th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی جانوروں اور پودوں کے لیے کیا اہمیت ہے؟
جواب نمبر 1 - زندگی نان میٹلز کی مرہون منت ہے مثلاً آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بغیر زندگی ممکن ہی نہیں کیونکہ یہ جانوروں اور پودوں ، دونوں کے تنفس کے لیے نہایت ضروری گیسز ہیں. حقیقت میں یہ گیسز زندہ رہنے کے لیے نہایت ضروری ہے
سوال نمبر 2 - میٹل کی تعریف کریں اور دو مثالیں دیں
جواب نمبر 2 - ایسے عناصر جو الیکٹرون خارج کرنے کی صلاحیت رکھیں اور کیٹائن بنائیں میٹل کہلاتے ہیں. مثلاً سوڈیم ، پوٹاشیم، کیلشیم
سوال نمبر 3 - کیا خالص سونے کو خالص آرائشی اشیاء بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے؟ اگر نہیں تو کیوں
جواب نمبر 3 - گولڈ ایک نرم دھات ہے اس لیے اس کو خالص حالت میں استعمال نہیں کیا جاسکتا بلکہ کاپر یا سلور یا کسی دوسرے میٹل کے ساتھ اس کے الائے بنائے جاتے ہیںِ
سوال نمبر 4 - ہیلوجنز کی تعریف کریں
جواب نمبر 4 - گروپ 17 کے عناصر ہیلوجنز کہلاتے ہیں. مثلاً کلورین ، فلورین ،برومین وغیرہ
سوال نمبر 5 - نان میٹلز کی کوئی سی دو کیمیائئی خصوصیات لکھیں
جواب نمبر 5 - 1. نان میٹلز عام طور پر پانی کے ساتھ ری ایکٹ نہیں کرتیں. 2. یہ ڈائیلوٹ ایسڈز کے ساتھ ری ایکٹ نہیں کرتیں کیونکہ نان میٹلز خود الیکٹرون حاصل کرتی ہیں
سوال نمبر 6 - حرارت کی سب سے کم کنڈکٹر کونسی دھات ہے؟
جواب نمبر 6 - لیڈ ایک ایسی دھات جو حرارت کی سب سے کم کنڈکٹر ہے
سوال نمبر 7 - ہیلوجنز میں نان مٹیلک رجحان بتائیے
جواب نمبر 7 - ہیلوجنز ساتویں گروپ میں پائے جانے والے عناصر فلورین ، کلورین ، برومین اور آئیوڈین ہیں. ان کی نان مٹیلک نیچر اوپر سے نیچے کی طرف کم ہوتی ہے . فلورین سب زیادہ نان مٹیلک اور آئیوڈین سب سے کم نان مٹیلک ہے
سوال نمبر 8 - سب سے کم ری ایکٹو میٹلز کے چار نام لکھیں
جواب نمبر 8 - سب سے کم ری ایکٹو میٹلز کے نام درج ذیل ہیں. 1. گولڈ 2. سلور 3. پلاٹینیم 4. کاپر
سوال نمبر 9 - دو بہت زیادہ ری ایکٹو میٹلز کے نام لکھیں
جواب نمبر 9 - دو ری ایکٹو میٹلز کے نام درج ذیل ہیں. 1.لیتھیم 2.سوڈیم
سوال نمبر 10 - کونسی دھات سب سے پیش قیمت ہے؟
جواب نمبر 10 - پلاٹینیم دھات سب سے پیش قیمت ہے
سوال نمبر 11 - سوڈیم کے کوئی سے دو استعمالالت تحریر کریں
جواب نمبر 11 - 1. سوڈیم پوٹاشیم الائے نیوکلیئر ری ایکٹرز میں حرارت جزب کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے. 2. سوڈیم ویپر لیمپ میں زرد روشنی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے
سوال نمبر 12 - نوبل میٹلز کے نام تحریر کریں؟
جواب نمبر 12 - نوبل میٹلز: ایسی میٹلز جو بہت کم ری ایکشنز دیتی ہیں نوبل میٹلز کہلاتی ہیں. نوبل میٹلز کے نام: سلور، گولڈ، پلاٹینم وغیرہ نوبل میٹلز ہیں
سوال نمبر 13 - مٹیلک کریکٹر کی تعریف کریں
جواب نمبر 13 - میٹلز اپنے ویلنس الیکٹرونز خارج کرنے کا رجحان رکھتی ہیں اور مثبت آئن بناتی ہیں. میٹلز کی اس خاصیت کو مٹیلک کریکٹر کہتے ہیں
سوال نمبر 14 - میٹلز کی کوئی سی دو اہم کیمیائی خصوصیات لکھیں
جواب نمبر 14 - 1. میٹلز باآسانی سے الیکٹران خارج کرکے پازیٹو آئن بناتی ہیں. 2. میٹلز آکسیجن کے ساتھ تعامل کرکے میٹل آکسائیڈ بناتے ہیں جن کی بیسک نیچر ہے
سوال نمبر 15 - میگنیشیم کے استعمالات تحریر کریں
جواب نمبر 15 - 1. ہلکے الائے بنانے کے کام آتا ہے. 2.میگنیشم فلیش لائٹ اور آتش بازی میں استعمال ہوتا ہے. 3.تھرمائیٹ پروسیس میں ایلومینیم پائوڈر کو جلانے کے کام آتا ہے
سوال نمبر 16 - بجلی کی تاریں بنانے کے لیے کاپر کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟
جواب نمبر 16 - بجلی کی تاریں بنانے کے لیے کاپر اس لیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ بہت زیادہ ڈکٹائل ہے اور سب سے کم ری ایکٹو سے یعنی کاپر نوبل میٹلز میں سے ہے
سوال نمبر 17 - سوڈیم کا آکسیجن کے ساتھ کیمیائی عمل لکھیےِ؟
جواب نمبر 17 - سوڈیم آکسیجن کے ساتھ درج ذیل عمل کرکے سوڈیم آکسائیڈ بناتا ہے. 4Na+O3⟶2Na2O
سوال نمبر 18 - گروپ میں نیچے کی طرف میٹلز کی ری ایکٹیویٹی کیوں بڑھتی ہے؟
جواب نمبر 18 - گروپ میں نیچے کی طرف جاتے ہوئے ایٹمی سائز بڑھتا جاتا ہے اور شیلڈنگ ایفیکٹ بھی زیادہ ہوتا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کے ویلنس شیل سے الیکٹرون نکالنا آسان ہوتا چلا جاتا ہے. اس طرح آئیونائزیشن انرجی کی ویلیو بھی کم ہوجاتی ہے. اس لیے شیلز کی ری ایکٹیویٹی بڑھتی چلی جاتی ہے
سوال نمبر 19 - پیریاڈک ٹیبل کے کسی ایک گروپ میں مٹیلک کریکٹر کیسے تبدیل ہوتا ہے؟
جواب نمبر 19 - پیریاڈک ٹیبل کے گروپ میں نیچے کی طرف ایٹم کا سائز بڑھنے سے الیکٹروپوزیٹو خاصیت بڑھتی ہے مثلاً پوٹاشیم ، سوڈیم سے زیادہ الیکٹروپوزیٹو ہے
سوال نمبر 20 - آئیو نائزیشن انرجی کا انحصار کن چیزوں پر ہے؟
جواب نمبر 20 - الیکٹروپوزیٹی ، آئیونائزیشن انرجی کے الٹ ہے. گروپ میں اوپر سے نیچے کی جانب جائیں تو آئیونائزیشن انرجی کم ہوتی ہے اور الیکٹروپازیٹویٹی زیادہ ہوتی ہے
سوال نمبر 21 - میگنشیم کے دو طبعی خواص تحریر کریں
جواب نمبر 21 - 1. میگنشیم حرارت اور بجلی کی اچھی کنڈکٹر ہوتی ہے . 2. جلنے پر شعلے کا رنگ بھڑکیلا سفید ہوجاتا ہے
سوال نمبر 22 - سوڈیم اور کیلشیم ہوا میں جلنے پر کس رنگ کا شعلہ پیدا کرتی ہے؟
جواب نمبر 22 - 1. سوڈیم ہوا میں جلنے پر سنہری پیلے رنگ کا شعلہ پید کرتی ہے. 2. کیلشیم ہوا میں جلنے پر اینٹوں کی طرح کا سرخ رنگ پیدا کرتی ہے
سوال نمبر 23 - میٹلز کی چار طبعی خصوصیات لکھیں
جواب نمبر 23 - 1. تقریباً تمام میٹلز سوائے مرکری ٹھوس ہیں. 2. ان کے میلٹنگ اور بوائلنگ پوائنٹ بہت زیادہ ہوتے ہیں. (ماسوائے الکلی میٹلز کے) 3.ان میں متیلک چمک ہوتی ہے اور انہیں پالش کیا جاسکتا ہے. 4. یہ حرارت اور بجلی کی اچھی کنڈکٹر ہوتی ہیں
سوال نمبر 24 - کیلشیم کے دو استعمال لکھیں
جواب نمبر 24 - 1.یہ پیٹرولیم پروڈکٹس میں سلفر ختم کرنے کے استعمال کیا جاتا ہے. 2. یہ Cr , U , Zr پیدا کرنے کےلیے ریڈیوسنگ ایجنٹ کے طور پر استعمال ہوتا ہے
سوال نمبر 25 - سٹیل اور سٹین لیس سٹیل میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 25 - سٹیل: آئرن کا کسی دوسرے میٹل کے ساتھ الائے سٹیل کہلاتا ہے
سوال نمبر 26 - میٹلز اور نان میٹلز کے دو طبعی خواص کا موازنہ کریں
جواب نمبر 26 - میٹلز: 1. تقریباً تمام میٹلز ٹھوس ہیں (سوائے مرکری) کے . 2. میٹلز کو گرم کرنے پر وہ نرم اور لچکدار ہوجاتی ہیں
سوال نمبر 27 - نان میٹلز کی کوئی دو طبعی خصوصیات لکھیں
جواب نمبر 27 - 1. نان میٹلز کے میلٹنگ اور بوائلنگ پوائنٹ کم ہوتے ہیں. 2.یہ عام طور پر نرم ہیں سوائے ڈائمنڈ کے
سوال نمبر 28 - دھات نما سے کیا مراد ہے کوئی سی دو مثالیں دیں
جواب نمبر 28 - ایسے عناصر جن میں دھاتوں اور غیر دھاتوں دونوں کی خصوصیات پائی جاتی ہیں دھات کہلاتی ہیں. مثلاً Ge , Si
سوال نمبر 29 - کوئی سے دو معتدل ایکٹو میٹلز کے نام لکھیے
جواب نمبر 29 - 1. سلور 2. میگنیشیم
سوال نمبر 30 - الیکٹروپازیٹویٹی کیا ہے؟
جواب نمبر 30 - تمام میٹلز اپنے ویلنس الیکٹرونز کو خارج کرنے کا رجحان رکھتی ہیں میٹلز کی اس خاصیت کو الیکٹروپوزیٹویٹی یا مٹیلک کریکٹر کہتے ہیں
سوال نمبر 31 - کوئی سے چار ہیلوجنز کے نام تحریر کریں
جواب نمبر 31 - 1. فلورین 2. کلورین 3. برومین 4. آئیوڈین
سوال نمبر 32 - سوڈیم کے دو طبعی خواص لکھیے
جواب نمبر 32 - اس کا میلٹنگ پوائنٹ 97ڈگڑی سینٹی گریڈ ہے. یہ مٹیلک چک کے ساتھ سلور، سفید، بہت نرم اور اسے چھری کے ساتھ کاٹا جاسکتا ہے
سوال نمبر 33 - سوڈیم میٹل میگنیشیم کی نسبت کیوں زیادہ ری ایکٹو ہے؟
جواب نمبر 33 - سوڈیم کی آئیو نائزیشن انرجی میگنیشیم کی نسبت کم ہے اس لیے سوڈیم میٹل میگنیشیم کی نسبت زیادہ ری ایکٹو ہے
سوال نمبر 34 - سوڈیم ہائڈروآکسائیڈ کے دو طبعی خواص لکھیں
جواب نمبر 34 - سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ کے طبعی خواص. 1.یہ پانی میں تیزی سے حل ہوکر الکلی محلول ہوتا ہے. 2. یہ سرخ لٹمس پیپر کو نیلا کرتا ہے
سوال نمبر 35 - کیلشیم دھات کے چار طبعی خواس لکھیں
جواب نمبر 35 - 1. کیلشیم سلوری گرے اور مناسب طورپر نسبتاً سخت میٹلز ہے. 2. حرارت اور بجلی کی اچھی کنڈکٹر ہے. 3. اس کا میلٹنگ پوائنگ 839 ڈگڑی سینٹی گریڈ ہے. 4.جلنے پر شعلے کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے
سوال نمبر 36 - زندگی کی بقا کے لیے پانی کی اہمیت کیا ہے؟
جواب نمبر 36 - تمام جانداروں کی بقاء کے لیے پانی ایک اہم کمپائونڈ ہے جو کہ نان میٹلز کا بنا ہوا ہے. پانی نہ صرف ماس کے لحاظ سے جانداروں کے جسم کا بنیادی حصہ ہے بلکہ یہ زندگی کی بقاء کے لیے بہت اہم ہے. کوئی بھی جاندار چند دن تک تو پانی کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے. لیکن عرصے کے لیے نہیں. اسکی کمی موت کا سبب بنتی ہے
سوال نمبر 37 - سب سے زیادہ میلیبل اور ڈکٹائل میٹلز کونی ہیں؟
جواب نمبر 37 - گولڈ میٹلز میں سب سے زیادہ میلیبل اور ڈکٹائل ہے. ایک گرام گولڈ کو کھینچ کر ڈیڑھ کلومیٹر تار بنائی جاسکتی ہے
سوال نمبر 38 - نان میٹلز الیکٹرون کیوں حاصل کرتی ہیں؟
جواب نمبر 38 - ان کے بیرونی شیل میں چند الیکٹرونز کی کمی ہوتی ہے. اس لیے یہ اپنے ویلنس شیل مکمل کرنے کے لیے الیکٹرونز قبول کرلیتی ہیں اور مستحکم ہوجاتی ہیں
سوال نمبر 39 - میلیبل میٹل اور ڈکٹائل میٹل میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 39 - میلیبل میٹلز: ایسی میٹلز جن کی شیٹ بنائی جاسکتی ہے
Previous Question
1-39
Next Question
Chemistry
- Fundamentals of Chemistry
- Structure of Atoms
- Periodic Table and Periodicity of Properties
- Structure of Molecules
- Physical States of Matter
- Solutions
- Electrochemistry
- Chemical Reactivity
- Fundamentals of Chemistry
- Structure of Atoms
- Periodic Table and Periodicity of Properties
- Structure of Molecules
- Physical States of Matter
- Solutions
- Electrochemistry
- Chemical Reactivity
9th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
9th Class Online Preparation
9th Class 2026 Online
9th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









