Chapter 7 Electrochemistry Chemistry 9th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - کروژن کی تعریف کریں
جواب نمبر 1 - کسی میٹل کا اردگرد کے ماحول سے آہستہ آہستہ اور مسلسل کھائے جانے کا نام کروژن ہے. یہ ریڈوکس ری ایکشن ہے جو میٹلز میں ہوا اور نمی کے ایکشن کے نتیجے میں ہوتا ہے
سوال نمبر 2 - اینوڈ اور کیتھوڈ کسے کہتے ہیں؟
جواب نمبر 2 - اینوڈ : وہ الیکٹروڈ جس پر آکسیڈیشن ہوتی ہے اینوڈ کہلاتا ہے
سوال نمبر 3 - الیکٹروپلیٹنگ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 3 - الیکٹروپلیٹنگ : الیکٹرولیسیز کے ذریعے ایک میٹل کے اوپر دوسری میٹل کی تہہ جمانے کے عمل کو الیکٹروپلیٹنگ کہا جاتا ہے.
سوال نمبر 4 - سٹیل پرٹن کی الیکٹروپلیٹنگ کیسے کی جاتی ہے
جواب نمبر 4 - عام طور پر سٹیل کو ٹن پلیٹنگ کےلیے ٹینک میں رکھا جاتا ہے. جس میں ٹن کا الیکٹرولائٹ موجود ہوتا ہے. سٹیل کو ایک الیکٹریکل سرکٹ کے ساتھ جوڑا جاتا ہے جو کیتھوڈ کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ ٹن کا بنا ہوا الیکٹروڈ اینوڈ کے طور پر کام کرتا ہے. جب سرکٹ سے کرنٹ گزرتا ہے تو سلوشن میں موجود ٹن کے آئنز ریڈیوس ہوکر سٹیل پر جم جاتے ہیں
سوال نمبر 5 - ڈائونر سیل میں سوڈیم میٹل کہاں جمع ہوتی ہے؟
جواب نمبر 5 - ڈائون سیل میں سوڈیم میٹل آئرن کیتھوڈ پر جمع ہوتی ہے
سوال نمبر 6 - الیکٹرولیسز کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 6 - کسی کمپائونڈ کو بجلی گزار کر اس کے اجزاء میں تحلیل کرنے کا عمل الیکٹرولیسز کہلاتا ہے
سوال نمبر 7 - الیکٹرولیٹک سیلز کیا ہوتے ہیں؟
جواب نمبر 7 - الیکٹروکیمیکل سیل کی ایسی قسم ہے جس میں نان سپائینیس کیمیکل ری ایکشن اس وقت وقوع پزیر ہوتا ہے جب سلوشن میں سے کرنٹ گزر رہا ہو الیکٹرولیٹک سیل کہلاتی ہے
سوال نمبر 8 - زنگ کی الیکٹروپلیٹنگ کیسےکی جاتی ہےِ؟
جواب نمبر 8 - الیکٹروپلیٹنگ کے لیے ٹارگٹ میٹل کو ڈیٹرجنٹ کے سلوشنز میں صاف کیا جاتا ہے. اس کی سطح سے زنگ یا دھبے وغیرہ دور کرنے کے لیے تیزاب استعمال کیا جاتا ہے. اب زنک کو میٹل پر جمانے کےلیے زنک شامل کیے گئے کیمیکل کو باتھ میں ڈبویا جاتا ہے. ڈی سی کرنٹ دینے سے زنک میٹل ٹارگٹ میٹل یعنی کیتھوڈ پر جمع ہوجاتا ہے
سوال نمبر 9 - ڈائونز سیل میں پیدا ہونے والی ہائی پروڈکٹ کونسی ہے؟
جواب نمبر 9 - ڈائون سیل میں کلورین ایک ہائی پروڈکٹ کے طور پر پیدا ہوتا ہے
سوال نمبر 10 - الیکٹرولائٹ کی تعریف کریں
جواب نمبر 10 - ایسی اشیاء جو اپنے سلوشن یا پگھلی ہوئی حالت میں الیکٹریسٹی گزرنے دیں الیکٹرولائٹ کہلاتا ہے
سوال نمبر 11 - نان الیکٹرولائٹس کیا ہیں؟
جواب نمبر 11 - ایسی اشیاء جو سلوشن میں آئنز میں تبدیل نہیں ہوتیں اور ان کے سلوشن میں سے کرنٹ نہیں گزرسکتا ، نان الیکٹرولائٹس کہلاتے ہیں
سوال نمبر 12 - رنگ اور گریس کا استعمال لکھیے
جواب نمبر 12 - 1. آئرن کی سطح پر گریس یا رنگ کرنے سے اس کو زنگ سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے. 2. جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے رنگ تیار کیے گئے ہیں. جو مختلف کیمیکلز جنہیں سٹیبلائزر کہا جاتا ہے. یہ آئرن کو توڑ پھوڑ اور زنگ لگنے کے علاوہ دیگر موسمی اثرات سے بھی محفوظ رکھتے ہیں. 3.آئرن پر گریس کی تہ جما کر اسے زنگ آلود ہونے سے بچایا جاسکتا ہے
سوال نمبر 13 - نیلسن سیل میں کونسے ہائی پروڈکٹس بنتے ہیں؟
جواب نمبر 13 - نیلسن سیل میں ہائیڈروجن اور کلورین ہائی پراڈکٹ کے طور پر پیدا ہوتے ہیں
سوال نمبر 14 - الیکٹرولیٹک سیل اور وولٹک سیل میں فرق بیان کریں؟
جواب نمبر 14 - الیکٹرولیٹک سیل: 1.یہ مکمل سیل پر مشتمل ہوتا ہے جو بیٹری سے جڑا ہوتا ہے. 2.اینوڈ پر پوزیٹو چارج جبکہ کیتھوڈ پر نیگیٹو چارج ہوتا ہے. 3. الیکٹریکل انرجی کو کیمیکل انرجی میں تبدیل کیا جاتا ہے. 4. نان سپائٹنس کیمیکل ری ایکشن کیلئے کرنٹ استعمال کیا جاتا ہے
سوال نمبر 15 - برائن کی تعریف کریں
جواب نمبر 15 - سوڈیم کلورائیڈ کا سچوریٹڈ سلوشن برائن کہلاتا ہے
سوال نمبر 16 - روزمرہ زندگی میں ریڈوکس ری ایکشنز کے دو استعمالات لکھیے
جواب نمبر 16 - ریڈوکس ری ایکشن روز مرہ زندگی میں الیکٹریسٹی پیدا کرتے ہیں اور یہ الیکٹریسٹی نان سپاٹینیس ایکشن کو وقوع پزیر کرانے میں مدد گار ہوتے ہیں
سوال نمبر 17 - کمزور الیکٹرولائٹ کیا ہوتے ہیں؟
جواب نمبر 17 - ایسے الیکٹرولائٹس جو ایکوئس سلوشنز میں بہت کم آئن پیدا کریں کمزور الیکٹرولائٹس کہلاتے ہیں
سوال نمبر 18 - آکسیڈیشن نمبر تفویض کے کے کوئی سے دو اصول لکھیں
جواب نمبر 18 - 1. ایسا آئن جو صرف ایک ایلیمنٹ پر مشتمل ہو ، اس کا آکسیڈیشن نمبر وہی ہوگا جو آئن پر چارج ہوگا. 2. کسی کمپائونڈ میں زیادہ الیکٹرونیگیٹیویٹی والے ایٹم کا آکسیڈیشن نمبر نیگیٹیو ہوتا ہے
سوال نمبر 19 - طاقتور الیکٹرولائٹ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 19 - ایسے الیکٹرولائٹس ہوتے ہیں جو ایکوئس سلوشن میں مکمل طور پر آئنز میں تبددیل ہوجائیں اور بہت زیادہ آئنز پیدا کرتے ہیں . طاقتور الیکٹرولائٹس کہلاتے ہیں. مثال: سوڈیم کلورائیڈ، سیلفیورک ایسڈ
سوال نمبر 20 - ٹن کوٹنگ کا طریقہ کار بیان کریں
جواب نمبر 20 - 1 اس عمل میں آئرن کی صاف شیٹ کو زنگ کی بجائے پگھلی ہوئی ٹن میں ڈبو دیا جاتا ہے. پھر اسے گرم رولرز میں گزارا جاتا ہے. 2.یہ شیٹس مشروبات اور خوراک پیک کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں. 3.یہ ٹن صرف ایک وقت تک آئرن کی حفاظت کرتی ہے. جب تک اس کی حفاظتی تہ صیح سلامت رہتی ہے
سوال نمبر 21 - ایلومینیم کو زنگ کیوں نہیں لگتا؟
جواب نمبر 21 - ایلومینیم ٹوٹتا پھوٹتا رہتا ہے لیکن اس کو زنگ نہیں لگتا . زنگ صرف آئرن اور سٹیل کو لگتا ہے. ایلیو مینیم زنگ سے اس لیے بچا رہتا ہے کیونکہ ایک بہت ہی سخت شے ایلومینیم آکسائیڈ کو کروژن سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ آئرن کا کروژن ہوتا تو اس کا رنگ تبدیل ہونے لگتا ہے جو آئرن کو مزید زنگ لگنے کا باعث بنتا ہے
سوال نمبر 22 - پیس میکر کسے کہتے ہیں؟
جواب نمبر 22 - پیس میکر ایک ایسا آلہ ہے جس میں باڈی فلوئیڈ الیکٹرولائٹ کے طور پر کام کرتا ہے. یہ آلہ دل کی دھڑکن کو باقاعدہ بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے
سوال نمبر 23 - آپ الیکٹرولیٹک سیل کی تیاری کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
جواب نمبر 23 - 1. الیکٹرولیٹک سیل الیکٹرولائٹ کے سلوشن دو الیکٹروڈ جو سلوشن میں ڈبو کر بیٹری سے جوڑ دیے جاتے ہیں پر مشتمل ہوتا ہے. 2. وہ الیکٹروڈ جو پوزیٹوٹرمینل سے جڑا ہوتا ہے اینوڈ کہلاتا ہے اور جو الیکٹرو نیگیٹو ٹرمینل سے جڑا ہوتا ہے کیتھوڈ کہلاتا ہے
سوال نمبر 24 - الیکٹروکیمیکل سیل کی تعریف کریں. اور ان کی اقسام لکھیں
جواب نمبر 24 - الیکٹروکیمیکل سیل: الیکٹروکیمیکل سیل توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے ایسا آلہ ہے جس میں یا تو الیکٹرک کرنٹ کے ذریعے کیمیکل ری ایکشن واقع ہوتا ہے یا کیمیکل ری ایکشن الیکٹرک کرنٹ پیدا کرتا ہے. اقسام : الیکٹروکیمیکل کی دو اقسام ہیں.الیکٹرولیٹک سیل اور گیلوانک سیل ہیں
سوال نمبر 25 - سپانینس ری ایکشن اور نان سپانینس ری ایکشن میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 25 - سپانینس ری ایکشن: 1. ایسے ری ایکشن جو کسی بیرونی ایجنٹ کی موجودگی کے بغیر وقوع پزیر ہوتے ہیں. 2. یہ کیمیکل ری ایکشن کیلوانک سیل میں وقوع پزیر ہوتے ہیں
سوال نمبر 26 - نیلسن سیل میں کیتھوڈ کی شکل کیسی ہوتی ہے؟ یہ سوراخ دار کیوں ہے؟
جواب نمبر 26 - نیلسن سیل میں کیتھوڈ آئرن کا بنا ہوتا ہے جوکہ U کی شکل کا ہوتا ہے اور سوراخ ہوتا ہے. اس کے سوراخوں سے سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ آہستہ آہستہ جالی سے چھن کر بیسن میں جمع ہوتا رہتا ہے
سوال نمبر 27 - ریڈاکس ری ایکشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 27 - ریڈاکس ری ایکشن: ایسا کیمیکل ایکشن جس میں آکسیڈیشن اور ریڈکشن کے ری ایکشنز بیک وقت وقوع پزیر ہوں اسے آکسیڈیشن ریڈکشن ری ایکشن یا ریڈاکس ایکشن کہا جاتا ہے
سوال نمبر 28 - آکسیڈیشن اور ریڈکشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 28 - آکسیڈیشن : کسی کیمیائی تعامل میں آکسیجن کا حصول یا ہائڈروجن کا اخراج یا الیکٹران کا اخراج آکسیڈیشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 29 - کرومیم کی الیکٹروپلیٹنگ میں کونسا سالٹ بطور الیکٹرولائٹ استعمال ہوتا ہے؟
جواب نمبر 29 - کرومیم سلفیٹ کے سلوشن کو کرومیم کی الیکٹروپلیٹنگ میں بطور الیکٹرولائٹ استعمال کیا جاتا ہے
سوال نمبر 30 - گیلوانک سیل کے ہاف سیلز کو کیسے جوڑا جاتا ہے؟ سالٹ برج کا کیا کام ہوتا ہے؟
جواب نمبر 30 - گیلوانک سیل دو ہاف سیلز پر مشتمل ہوتا ہے. ان دوہاف سیلز کو آُپس میں سالٹ برج کے ذریعے جوڑا جاتا ہے. سالٹ برج کے ساخت: یہ U شکل کی ایک ٹیوب ہوتی ہے. جس کے اندر الیکٹرولائٹ کو بھرا جاتا ہے.یہ چھوٹے سائز کے آئنز کو ایک ہاف سیلز سے دوسرے ہاف سیلز میں منتقل کرنے کا کام سر انجام دیتا ہے. سالٹ برج کا کام: 'سالٹ برج' کا بنیادی کام آئنز کو مائیگریش کے لیے راستہ دے کر دونوں ہاف سیلز کے سلوشنز کو نیوٹرل رکھنا ہوتا ہے
سوال نمبر 31 - کروژن سے بچائو کے طریقے لکھیے
جواب نمبر 31 - 1.رنگ اور گریس کا استعمال : آئرن کی سطح پر گریس یا رنگ کرنے سے اس کو زنگ سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے. الائنگ: الائے کا بنانا زنگ آلودگی کے خلاف ایک بہت ہی کیامیاب تکنیک ہے. اس تکنیک کی بہترین مثال اسٹین لیس سٹیل ہے. دھبوں کا خاتمہ: آئرن پر موجود دھبے ہی زنگ لگنے کی اہم جگہ ہیں. آئرن کی سطح کو اچھی طرح سے صاف رکھا جائے اور اس پر دھبوں کو ختم کیا جائے تو زنگ لگنے سے بچایا جاسکتا ہے
سوال نمبر 32 - ویلنسی اور آکسیڈیشن سٹیٹ میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 32 - کسی کیمیائی تعامل کے دوران کوئی ایٹم یا آئن جتنے الیکٹرون جزب یا خارج کرتا ہے وہ تعداد اس کی ویلنسی کہلاتی ہے. ویلنسی لکھتے وقت عدد پہلے اور چارج بعد میں لکھتے ہیں جیسا کہ +2- مثال : کلوروین کی ویلنسی 1 ہوتی ہے
سوال نمبر 33 - لوہے کی زنگ لگنے سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 33 - لوہے کے زنگ لگنے سے مراد لوہے کی کروژن ہے. زنگ لگنے کے لیے سب سے زیادہ ضروری کردار ہوا ہے
سوال نمبر 34 - آکسیڈائزنگ اور ریڈیوسنگ ایجنٹ میں فرق واضح کریں
جواب نمبر 34 - آکسیڈائزنگ ایجنٹ: 1. آکسیڈائزنگ ایجنٹ ایسی نوع ہے جو کسی شے سے الیکٹران لے کر اس کی آکسیڈیشن کرتا ہے. 2.اس طرح وہ شے جو الیکٹرون لے کر خو کو ریڈیوس کرے وہ بھی آکسیڈائزنگ ایجنٹ کہلاتا ہے
سوال نمبر 35 - کرومیم کی الیکٹروپلیٹنگ کے دوران استعمال ہونےوالا الیکٹروڈ کیسا ہوتا ہے؟
جواب نمبر 35 - کرومیم کی الیکٹروپلیٹنگ کے دوران کیتھوڈ اس شے کو بنایا جاتا ہے. جس کی الیکٹروپلیٹنگ کرنی ہوتی ہے جبکہ اینوڈ اینٹی مونیل لیڈ کا بنا ہوتا ہے
سوال نمبر 36 - الیکٹرو کیمسٹری کی تعریف کریں
جواب نمبر 36 - کیمسٹری کی وہ برانچ جو الیکٹریسٹی اور کیمیکل ری ایکشنز کے مابین تعلق کو بیان کرتی ہے. الیکٹرو کیمسٹری کہلاتی ہے
سوال نمبر 37 - ریڈکشن ری ایکشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 37 - 'کسی ایٹم یا آئن کا ایک یا ایک سے زیادہ الیکٹرانز حاصل کرنا ریڈکشن ری ایکشن کہلاتا ہے.'
سوال نمبر 38 - گیلوانک سیل کسے کہتے ہیں؟
جواب نمبر 38 - ایسا الیکٹروکیمیکل سیل جس میں سپانٹیئس ری ایکشن ہوتا ہے. یعنی خود بخود تعامل وقوع پزیر ہوتا ہے اور بجلی پیدا ہوتی ہے کیلوانک سیل کہلاتا ہے
Previous Question
1-38
Next Question
Chemistry
- Fundamentals of Chemistry
- Structure of Atoms
- Periodic Table and Periodicity of Properties
- Structure of Molecules
- Physical States of Matter
- Solutions
- Electrochemistry
- Chemical Reactivity
- Fundamentals of Chemistry
- Structure of Atoms
- Periodic Table and Periodicity of Properties
- Structure of Molecules
- Physical States of Matter
- Solutions
- Electrochemistry
- Chemical Reactivity
9th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
9th Class Online Preparation
9th Class 2026 Online
9th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









