View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 4 Structure Of Molecules Chemistry 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - آئیونک کمپائونڈ پانی میں‌ با آسانی حل پزیر کیوں ہوتے ہیں
جواب نمبر 1 - پانی ایک پولر مرکب ہے جبکہ آئیونک مرکبات تحلیل ہوکر کیٹائن اور اینائن بناتے ہیں . ابتدا میں کیٹائن پانی کے منفی پول کے ساتھ اور اینائن پانی کے مثبت پول کے ساتھ فورس آف اٹریکشن بناکر پانی میں حل ہوجاتے ہیں
سوال نمبر 2 - میلبیلٹی سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 2 - میٹلز کی وہ خاصیت ہے کہ جس کے سبب انہیں کوٹ کوٹ کر کرشیٹس کی صورت میں پھیلایا جاسکتا میلبیلٹی کہلاتی ہے
سوال نمبر 3 - ڈپلیٹ رول اور اوکٹیٹ رول میں فرق لکھیں
جواب نمبر 3 - ڈپلیٹ رول : ویلنس شیل میں 2 الیکٹرون حاصل کرنے کو ڈپلیٹ رول کہتے ہیں
سوال نمبر 4 - ٹرپل کوویلنٹ بانڈ کی تعریف کریں
جواب نمبر 4 - ٹرپل کوویلنٹ بانڈ: جب بانڈز بنانے والا ہر ایٹم تین الیکٹرونز فراہم کرتا ہے تو بانڈز بننے کے عمل میں تین بانڈ پیئرز حصہ لیتے ہیں. اس قسم کے بانڈز کو ٹرپل کوویلنٹ بانڈ کہتے ہیں. اور اس کو ظاہر کرنے کے لیے تین چھوٹی لائن(≡) لگائی جاتی ہے
سوال نمبر 5 - کوویلنٹ کمپائونڈ کی دو خصوصیات بیان لکھیے
جواب نمبر 5 - 1. ان کے میلٹنگ اور بوائلنگ پوائنٹس عموماً کم ہوتے ہیں. 2. یہ عام طور پر بجلی کے ناقص کنڈکٹر ہوتے ہیں.ایسے کمپائونڈ جن کےبانڈ پولر خصوصیات رکھتے ہوں یعنی کہ کنڈکٹر ہوتے ہیں اور یہ پولر سولوینٹس ہی میں حل ہوتے ہیں. 3. یہ عموماً پانی میں‌ حل نہیں ہوتے لیکن پانی کے علاوہ دیگر نان ایکوس سولوینٹس مثلاً بنزین ، ایتھر ، الکحل اور ایسیٹون میں حل ہوجاتے ہیں
سوال نمبر 6 - آکسیجن کے مالیکیول میں پولر کوویلنٹ بانڈ کیوں نہیں بنتا؟
جواب نمبر 6 - پانی ہائیڈروجن اور آکسیجن کے درمیان پایا جاتا ہے جبکہ ہائیڈروجن اور آکسیجن کے درمیان الیکٹرونیگیٹو یٹی فرق پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے آکسیجین پرنیگیٹیو اور ہائڈروجن پر مثبت پول بن جاتا ہے اس لیے پانی کا مالیکیول پولر بن جاتا ہے
سوال نمبر 7 - کو آرڈینیٹ کوویلنٹ کمپائونڈ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 7 - ایسے کمپائونڈ جو دو ایٹمز کے درمیان الیکٹرونی جوڑے کے انتقال سے بنتے ہیں کو آرڈینیٹ کوویلنٹ بانڈ کہلاتے ہیں
سوال نمبر 8 - انٹر مالیکیولر فورسز کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 8 - انٹر مالیکیولر فورسز: بانڈ بنانے والی طاقتور فورسز کےساتھ ساتھ مالیکیولز کے درمیان نسبتاً کمزور فورسز بھی پائی جاتی ہیں.جو انٹر مالیکیولر فورسز کہلاتی ہیں. مالیکیول کی انٹر مالیکیولر فورسز نقطہ دار خط کی صورت میں ظاہر کی جاتی ہے
سوال نمبر 9 - سوڈیم کلورین کے ساتھ کیمیکل بانڈ کیوں بناتا ہے؟
جواب نمبر 9 - سوڈیم اپنے ویلنس شیل سے ایک الیکٹرون دے کر +Na بن جاتا ہے. اس کے آخر سے پہلے شیل میں 8 الیکٹرونز رہ جاتے ہیں کلورین بھی ایک الیکٹرون حاصل کرکے اپنے بیرونی شیل میں 8 الیکٹرونز کی تعداد مکمل کرلیتا ہے. اور Cl-1 بن جاتا ہے. یہ دونوں آئنز مل کر خود کو زیادہ مستحکم بنالیتے ہیں
سوال نمبر 10 - ہائڈروجن بانڈنگ کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 10 - ہائڈروجن بانڈنگ : ایک مالیکیول کا پارشلی پوزیٹو چارجڈ ہائیڈروجن ایٹم دوسرے مالیکیول کے پارشلی نیگیٹو چارجڈ ایٹم کو اٹریکٹ کرتے ہوئے جو بانڈ بناتا ہے اُسے ہائیڈروجن بانڈنگ کہتے ہیں
سوال نمبر 11 - نان پولر کویلنٹ بانڈ کی تعریف کریں
جواب نمبر 11 - نان پولر کویلنٹ بانڈ: اگر کویلنٹ بانڈ دو ایک جیسے ایٹمز کے درمیان تشکیل پائے تو بانڈ پیئر الیکٹرونز کا جوڑا دونوں ایٹمز کی جانب یکساں طور پر اٹریکٹ ہوتا ہے اس قسم کے بانڈ کو نان پولر کویلنٹ بانڈ کہتے ہیں
سوال نمبر 12 - ڈونر ایٹم اور ایکسیپٹر ایٹم میں فرق واضح کریں
جواب نمبر 12 - ڈونر ایٹم : وہ ایٹم جو کو آرڈینیٹ کوویلنٹ بانڈ میں بانڈ کا جوڑا فراہم کرتا ہے. ڈونر ایٹم کہلاتا ہے
سوال نمبر 13 - کوویلنٹ کی تعریف کریں. ایک مثال دیں
جواب نمبر 13 - کوویلنٹ بانڈ: کوویلنٹ بانڈ ایسا کیمیائی بانڈ ہے. جو ایٹمز کے درمیان الیکٹرانز کے باہمی اشتراک سے بنتا ہے. مثال: گروپ 13گروپ 17 تک کے ایلیمنٹس ویلنس الیکٹرانز کے باہمی اشتراک سے کوویلنٹ بانڈ بناتے ہیں
سوال نمبر 14 - الیکٹرونز کے لون پیئر اور بانڈ پیئر میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 14 - لون پیئر: کویلنٹ بانڈ میں الیکٹران اشتراک جوڑے بنانے کے بعد جو اضافی الیکٹران بچ جاتے ہیں ان کو لون پئیر کہتے ہیں
سوال نمبر 15 - کیمیائی بانڈ کی تعریف کریں. اور اسکی اقسام لکھیں
جواب نمبر 15 - کیمیائی بانڈ: کیمیکل بانڈ ایٹمز کے درمیان عمل کرنے والی ایسی فورس ہے جو انہیں ایک مالیکیول میں جوڑے رکھتی ہے دوسرے الفاظ میں بانڈ کی تشکیل کے دوران کوئی ایسی فورس عمل میں آتی ہے جو ایٹمز کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھتی ہے. کیمیائی بانڈ کی اقسام : آئیونک بانڈ کوویلنٹ بانڈ کوآرڈینیٹ بانڈ مٹیلک بانڈ
سوال نمبر 16 - آئیونک کمپائونڈ کی مخصوص خصوصیات لکھیں
جواب نمبر 16 - 1. آئیونک کمپائونڈز زیادہ تر کرسٹلائن ٹھوس ہوتے ہیں. 2. آئیونک کمپائونڈ کا میلٹنگ اور بوائلنگ پوائنٹ زیادہ ہوتا ہے. 3.آئیونک کمپائونڈز پانی میں سولیوبل ہوتے ہیں. 4. ٹھوس حالت میں آئیونک کمپائونڈ بجلی کے کنڈکٹر نہیں ہوتے
سوال نمبر 17 - سنگل کوویلنٹ بانڈ کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 17 - ' جب کوویلنٹ بانڈ بنانے والا ہر ایٹم ایک ایک الیکٹرون فراہم کرتا ہے تو ایک بانڈ پیئر وجود میں آتا ہے. اسے سنگل کوویلنٹ بانڈ کہتے ہیں. ' کسی بھی مالیکیول میں دو ایٹمز کے درمیان سنگل کوویلنٹ بانڈ پیئر کو (-) سے ظاہر کیا جاتا ہے
سوال نمبر 18 - ڈبل کوویلنٹ بانڈ کی تعریف کریں
جواب نمبر 18 - جب ہر بانڈ بنانے والا ایٹم دو دو الیکٹرونز فراہم کرتا ہے تو دو عدد بانڈ پیئر کی شراکت بنتی ہے اور ایک ڈبل کوویلنٹ وجود میں آتا ہے. ایسے بانڈ کو ڈبل لائن (=)‌سے ظاہر کیا جاتا ہے
سوال نمبر 19 - آکٹیٹ رول سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 19 - آکٹیٹ رول: ایٹم کے اندر اپنے آخری شیل یا ویلنس شیل میں آٹھ الیکٹران مکمل کرنے کے رجحان کو آکٹیٹ رول کہا جاتا ہے. ایٹم اپنے بیرونی شیل میں الیکٹرون حاصل کرکے یا خارج کرکے یا دوسرے ایٹموں کےساتھ الیکٹرانوں کا اشتراک کرکے اپنا اوکٹیٹ مکمل کرتے ہیں
سوال نمبر 20 - کو آرڈینیٹ کوویلنٹ بانڈ کی تعریف کریں
جواب نمبر 20 - کو آرڈینیٹ کوویلنٹ بانڈ : کو آرڈینیٹ کوویلنٹ بانڈنگ ایک ایسی کوویلنٹ بانڈنگ ہے جس میں الیکٹرونز کا بانڈز پیئر صرف ایک ایٹم دیتا ہے. کوآرڈنیٹ کوویلنٹ بانڈ کو ڈیٹو کوویلنٹ بانڈ بھی کہتے ہیں. وہ ایٹم جو بانڈ فراہم کرتا ہے. ڈونر کہلاتا ہے اور جو ایٹم اس پیئر کو حاصل کرتا ہے وہ ایکسپٹر کہلاتا ہے
سوال نمبر 21 - پولرکوویلنٹ بانڈ اور نان پولر کوویلنٹ بانڈ کا فرق بیان کریں
جواب نمبر 21 - پولر کوویلنٹ بانڈ: ایسا کوویلنٹ بانڈ جو مختلف ایٹم کے درمیان پایا جائے تو الیکٹرو نیگیٹویٹی کے فرق کی وجہ سے مالیکیول کی ایک ایٹم مثبت پول بن جاتا ہے اور دوسرے پر منفی پول بن جاتا ہے اس کو پولر کوویلنٹ بانڈ کہا جاتا ہے
سوال نمبر 22 - ایک کوویلنٹ بانڈ پولر کیوں بن جاتا ہے؟
جواب نمبر 22 - جب دو مختلف ایٹموں کے درمیان کوویلنٹ بانڈ بنتا ہے تو الیکٹرونیگیٹیویٹی کے فرق کی وجہ سے ایک ایٹم پر مثبت پول اور دوسرے ایٹم پر منفی پول بن جاتا ہے یہ کوویلنٹ بانڈ کو پولر کوویلنٹ بانڈ کہلاتا ہے
سوال نمبر 23 - آئیونک بانڈ اور کوویلنٹ بانڈ کے درمیان فرق واضح لکھیں
جواب نمبر 23 - آئیونک بانڈ: ایسا کیمیکل بانڈ جو ایک ایٹم سے دوسرے ایٹم میں الیکٹرون کی منتقلی سے وجود میں آتا ہے آئیونک بانڈ کہلاتا ہے
سوال نمبر 24 - آئیونک کمپائونڈ کا میلٹنگ اور بوائلنگ پوائنٹ کیوں زیادہ ہے؟
جواب نمبر 24 - آئیونک کمپائونڈ کے میلٹنگ اور بوائلنگ پوائنٹ اس لئے زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ یہ مثبت اور منفی آئنز کے بنے ہوئے ہیں. ان چارجڈ آئنز کے درمیان مضبوط الیکٹروسٹیٹک فورسز اٹریکشن ہوتی ہیں. اس طرح ان فورسز کو توڑنے کے لئے بہت زیادہ انرجی کی ضرورت ہوتی ہے
سوال نمبر 25 - ڈائی پول فورسز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 25 - ڈائی پول فورسز : جب ایک مالیکیول کے مختلف حصوں میں پارشل پوزیٹیو اور پارشل نیگیٹیو چارج پیدا ہو جاتا ہے تو اس سے گردونواح کے مالیکیول اپنی پوزیشن میں اس طرح سے تبدیلی پیدا کرلیتے ہیں کہ ان کا نیگیٹیو چارج والا حصہ دوسرے مالیکیول کے پوزیٹو چارج والے حصے کے قریب ہوجائے
سوال نمبر 26 - مٹیلک بانڈ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 26 - مٹیلک بانڈ : مٹیلک بانڈ ایک ایسا بانڈ ہے جو مٹیلک ایٹمز کے درمیان موبائل الیکٹرونز کی وجہ سے تشکیل پاتا ہے
سوال نمبر 27 - بانڈنگ الیکٹرونز کی تعریف کریں
جواب نمبر 27 - بانڈنگ الیکٹرونز : کیمیکل بانڈنگ میں حصہ لینے والے ویلنس الیکٹرونز کو بانڈنگ الیکٹرونز کہتے ہیں.یہ الیکٹرونز ایٹم کے سب سے بیرونی نامکمل شیل میں ہوتے ہیں
سوال نمبر 28 - پولر کویلنٹ بانڈ کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 28 - پولر کویلنٹ بانڈ: جب دو کویلنٹ بانڈ بنانے والے ایٹمز کے درمیان بانڈ پیئر کی اٹریکشن غیر مساوی ہوگی اس کے نتیجے میں‌ پولر کوویلنٹ بانڈ تشکیل پاتا ہے. اس پولر کوویلنٹ بانڈ کے نتیجے میں بننے والے کمپائونڈ کو پولر کویلنٹ بانڈ کہتے ہیں
سوال نمبر 29 - میگنیشیم کیوں الیکٹرون دینے کی صلاحیت رکھتا ہے؟
جواب نمبر 29 - میگنیشیم کی الیکٹرانک کنفگریشن 2،8،2 ہے اس کے آخری میں 2 الیکٹران ہیں. یہ دو الیکٹران خارج کرکے نوبل گیسز جیسی مستحکم الیکٹرنی کنفگریشن کرتا ہے
سوال نمبر 30 - ایک ایٹم کے مستحکم ہونے کی علامت ہے؟
جواب نمبر 30 - ایٹمز استحکام نوبل گیسوں جیسی الیکٹرانک کنفگریشن اختیار کرکے حاصل کرتے ہیں.کسی ایٹم کے ویلنس شیل میں 2 یا 8 الیکٹرونز کی موجودگی استحکام کی علامت ہے. ویلنس شیل میں 2 الیکٹرون حاصل کرنے کو ڈپلیٹ رول کہتے ہیں جبکہ ویلنس شیل میں آٹھ الیکٹرونز حاصل کرنے کو اوکٹیٹ رول کہتے ہیں
سوال نمبر 31 - نوبل گیسز نان ری ایکٹو کیوں ہوتی ہیں؟
جواب نمبر 31 - نوبل گیسز کے آخری شیل میں دو یا آٹھ الیکٹرانز ہوتے ہیں. نوبل گیسز کے ویلنس شیل مکمل ہوتے ہیں . ان کے ایٹمز میں مزید الیکٹرونز سمانے کے لیے خالی جگہ نہیں ہوتی . اس لیے یہ نان ری ایکٹو ہوتی ہیں
سوال نمبر 32 - ایک کمزور تیزاب کیوں ہے؟ HF
جواب نمبر 32 - ایچ ایف کی آئیونائزیشن کم ہوتی ہے اور اس کے مالیکیولز کے درمیان ہائڈروجن بانڈنگ ہوتی ہے. اس لیے یہ ایک کمزور تیزاب ہوتا ہے
سوال نمبر 33 - آئیونک کمپائونڈ اور آئیونک کمپائونڈ کی تعریف کریں
جواب نمبر 33 - آئیونک بانڈ: آئیونک بانڈ ایسا کیمیائی بانڈ ہے جو ایک ایٹم سے دوسرے ایٹم پر الیکٹرون کی مکمل منتقلی کے نتیجے میں بنتا ہے
سوال نمبر 34 - میٹلز بجلی کی اچھی کنڈکٹر کیوں ہوتی ہیں؟
جواب نمبر 34 - میٹلز موبائل الیکٹرونز رکھنے کی وجہ سے ٹھوس یا مائع حالت میں الیکٹریسٹی اور حرارت کے بہت اچھی کنڈکٹر ہیں
سوال نمبر 35 - لون پیئر کسے کہتے ہیں؟ امونیا میں نائٹروجن پر کتنے لون پیئر پائے جاتے ہیں؟
جواب نمبر 35 - لون پیئر: نان بانڈنگ الیکٹران پیئر جو ایک ایٹم پر موجود ہوتا ہے لون پیئر کہلاتا ہے. امونیا میں نائٹروجن پر ایک الیکٹران پیئر پایا جاتا ہے
سوال نمبر 36 - آئیونک کمپائونڈ ٹھوس ہوتے ہیں . واضح کریں
جواب نمبر 36 - آئیونک کمپائونڈز پوزیٹو اور نیگیٹیو چارج والے آئنز سے مل کر بنتے ہیں . لہٰزا یہ کمپائونڈ مالیکیولز کی بجائے آئنز پر مشتمل ہوتے ہیں پوزیٹیو اور نیگیٹیو چارج کے حامل یہ آئنز طاقت اور الیکٹروسٹیٹک فورس کے ذریعے ٹھوس یا کرسٹل کی شکل میں باہم جڑے ہوتے ہیں
سوال نمبر 37 - کلورین ایک الیکٹران قبول کرکے 1- چارج کیوں حاصل کرتا ہے؟
جواب نمبر 37 - کلورین کے آخری سیل میں سات (7) الیکٹرونز پائے جاتے ہیں اسے اپنا ویلنس شیل مکمل کرنے کے لیے اسے ایک الیکٹران درکار ہوتا ہے. اس لیے کلورین ایک الیکٹرون حاصل کرکے 1- چارج لیتی ہے
سوال نمبر 38 - دھاتوں کی کوئی سی دو خصوصیات لکھیں
جواب نمبر 38 - 1. ان میں مٹیلک چمک پائی جاتی ہے. 2. یہ عموماً میلیبہل اور ڈکٹائل ہوتی ہیں
سوال نمبر 39 - ایٹمز کیوں بانڈز بناتے ہیں؟
جواب نمبر 39 - یہ ایک یونیورسل اصول ہے کہ ہر چیز زیادہ سے زیادہ مستحکم ہونے پر مائل ہوتی ہے. ایٹمز استحکام حاصل کرنے کے لیے ری ایکٹ کرتے ہیں . ایٹمز یہ استحکام نوبل گیسوں جیسی الیکٹرانک کنفگریشن اختیار کرکے حاصل کرتے ہیں
Previous Question
1-39
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US