Chapter 5 Physical States Of Matter Chemistry 9th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - کنڈنسیشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 1 - کنڈنسیشن : ویپرز کا ٹھنڈے ہوکر دوبارہ مائع میں تبددیل ہونے کا عمل کنڈنسیشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 2 - بوائلنگ پوائنٹ اور میلٹنگ پوائنٹ کے درمیان فرق لکھیں
جواب نمبر 2 - بوائلنگ پوائنٹ: وہ ٹمپریچر جس پر مائع کا ویپر پریشر ایٹموسفیرک پریشر یا کسی بھی بیرونی پریشر کے برابر ہوجاتا ہے بوائلنگ پوائنٹ کہلاتا ہے
سوال نمبر 3 - سٹینڈرڈ ایٹمو سفیرک پریشر کی تعریف کریں
جواب نمبر 3 - سٹینڈرڈ ایٹمو سفیرک پریشر: وہ پریشر جو سطح سمندر پر مرکری کے 760 mm بلند کالم سے پڑے سٹینڈرڈ ایٹمو سفیرک پریشر کہلاتا ہے. یہ پریشر مرکری کالم سہارا دینے کیلئے کافی ہوتا ہے
سوال نمبر 4 - ایویپوریشن کا انحصار کن دو عوامل پر ہوتا ہے؟
جواب نمبر 4 - سطح رقبہ: ایویپوریشن ایک سطحی عمل ہے جتنا سطحی رقبہ زیادہ ہوگا ایویپوریشن کا عمل اتنا ہی زیادہ تیز ہوگا. ٹمپریچر: زیادہ ٹمپریچر ایویپوریشن کی شرح تیز ہوتی ہے کیونکہ زیادہ ٹمپریچر پر مالیکیولز کی کائی نیٹک انرجی اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ وہ انٹر مالیکیولر فورسز پر غالب آجاتے ہیں اور تیزی سے ویپرز بن جاتے ہیں
سوال نمبر 5 - گیسز کی ڈفیوژن مائع کی نسبت کیوں زیادہ ہوتی ہے؟
جواب نمبر 5 - گیسز کے مالیکیولز کے درمیان فورس آف اٹریکشن بہت کم ہوتی ہے اور مالیکیول آزادانہ حرکت کرتے ہیں اور ادھر اُدھر پھیل جاتے ہیں . اس لیے گیسز میں ڈفیوژن مائع کی نسبت زیادہ ہوتی ہے
سوال نمبر 6 - گیسوں کی موبیلیٹی کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
جواب نمبر 6 - گیس کے مالیکیول ہمیشہ حرکت میں رہتے ہیں. یہ ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کرسکتے ہیں کیونکہ ان کی کائی نیٹک انرجی بہت زیادہ ہوتی ہے. گیسوں کی اس مسلسل حرکت کو گیسوں کی موبیلیٹی کہتے ہیں
سوال نمبر 7 - میلٹنگ پوائنٹ کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 7 - وہ ٹمپریچر جس پر ایک ٹھوس پگھلنا شروع ہوتا ہے اور مائع حالت کے ساتھ ڈائنامک ایکوی لبریم میں ہوتا ہے میلٹنگ پوائنٹ کہلاتا ہے
سوال نمبر 8 - مادہ کی طبعی خصوصیات کون سی ہیں؟
جواب نمبر 8 - مادہ تین طبعی حالتوں ٹھوس، مائع اور گیس میں پایا جاتا ہے. مادہ کی سادہ ترین حالت گیس ہے. مادہ مائع حالت میں کم پائے جاتے ہیں جبکہ زیادہ تر مادہ ٹھوس حالت میں پایا جاتا ہے
سوال نمبر 9 - ایفیوژن کی تعریف کریں
جواب نمبر 9 - ایفیوژن : ایک چھوٹے سوراخ سے گیس کے مالیکیولز کا نکلنا ایفیوژن کہلاتا ہے. مثال : جب ایک ٹائر پنکچر ہوجاتا ہے تو اس میں سے ساری ہوا ایفیوز ہوجاتی ہے
سوال نمبر 10 - پریشر کیا ہے؟ اسکی مساوات لکھیے
جواب نمبر 10 - پریشر: اکائی ایریا پر عمل کرنے والی قوت کر پریشر کہتے ہیں. مساوات: P=F/A
سوال نمبر 11 - ٕمائع مالیکیول موبائل کیوں ہوتے ہیں
جواب نمبر 11 - مائع کے مالیکیولز کے درمیاں فورسز یعنی مالیکیولر فورسز ٹھوس کے مقابلے میں کم ہوتی ہیں.جو کہ مالیکیولز کو ایک مقررہ جگہوں پر قائم رکھنے کے قابل نہیں ہوتی اس لیے مائع موبائل ہوتے ہیں
سوال نمبر 12 - کسی مائع کے ویپر پریشر کا انحصار کن دو عوامل پر ہوتا ہے؟
جواب نمبر 12 - 1. مائع کی فطرت: پولر مالیکیولز کا ویپرپریشر نان پولر مائعات کی نسبت کم ہوتا ہے. 2. مالیکیولز کا سائز: چھوٹے سائز کے مالیکیولز کا ویپر پریشر زیادہ ہوتا ہے
سوال نمبر 13 - ایمورفس ٹھوس اور کرسٹلائن ٹھوس میں فرق واضح کریں
جواب نمبر 13 - ایمورفس ٹھوس : ایمورفس ٹھوس کا مطلب بے شکل ہوتا ہے. ایسے ٹھوس جن کے پارٹیکلز کی ترتیب باقاعدہ نہیں ہوتی یا جن کی باقاعدہ جیومیٹریکل اشکال نہیں ہوتیں، ایمورفس ٹھوس اشیاء کہلاتی ہیں. مثال : پلاسٹک ، ربڑ اور شیشہ
سوال نمبر 14 - چارلس لاء کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 14 - 1787ء فرانس کے سائنسدان جے -چارلس نے اپنا قانون پیش کیا جس کے مطابق اگر کسی گیس کا پریشر کونسٹنٹ رکھا جائے تو گیس کے دیئے ہوئے ماس کا والیم اور ٹمپریچر ایک دوسرے کے ڈائریکٹلی پروپورشنل ہوتے ہیں. مساوات: V ∝ T
سوال نمبر 15 - مادہ کی مائع حالت کی دو خصوصیات لکھیے
جواب نمبر 15 - مادہ کی مائع حالت کی خصوصیات درج ذیل ہیں. 1. مائع کا مخصوص والیوم ہوتا ہے لیکن مخصوص شکل نہیں ہوتی . مائع کو جس برتن میں رکھا جاتا ہے یہ اس کی شکل اختیار کرلیتا ہے. 2. مائع کے پارٹیکلز ٹھوس کے مقابلے میں بہت دور ہوتے ہیں
سوال نمبر 16 - ڈیفیوژن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 16 - ڈفیوژن : ایسا عمل جس میں مالیکیول زیاہ مقدار سے کم مقدار کی طرف حرکت کرتے ہیں اور تب تک جاری رکھتے ہیں جب تک دونوں طرف مالیکیولوں کا ارتکاز برابر نہ ہوجائے ڈفیوژن کہلاتا ہے
سوال نمبر 17 - ٹمپریچر میں اضافہ سے ایویپوریشن میں اضافہ کیوں ہوتا ہے؟
جواب نمبر 17 - ٹمپریچر میںاضافہ سے ایویپوریسشن کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے. کیونکہ زیادہ ٹمپریچر پر مالیکیولز کی کائی نیٹک انرجی اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ وہ انٹر مالیکیولر فورسز پر غالب آجاتے ہیں اور تیزی سے ویپرز بن جاتے ہیں
سوال نمبر 18 - گیسز کو کیوں دبایا جاسکتا ہے؟
جواب نمبر 18 - مالیکیولز کے درمیان موجود خالی جگہوں کی وجہ سے گیسز انتہائی کمپریسیبل ہوتی ہیں. جب گیسز کو دبایا جاتا ہے تو مالیکیولز ایک دوسرے کو قریب آجاتے ہیں اور یہ گیس کم والیوم گھیرتی ہے
سوال نمبر 19 - ڈائنا مک ایکوی لبریم کی تعریف کریں
جواب نمبر 19 - جب ویپرز بننے اور ٹھنڈا ہونے کی رفتار ایک جیسی ہوجاتی ہے. اس وقت ویپرز بننے والے اور دوبارہ ٹھنڈا ہوکر مائع میں تبدیل ہونےوالے مالیکیولز کی تعداد برابر ہوجاتی ہے. درجہ حرارت کی یہ حالت کو'ڈائنامک ایکوی لبریم کہتے ہیں'
سوال نمبر 20 - پریشر بڑھنے سے گیس کا والیوم کیوں کم ہوجاتا ہے؟
جواب نمبر 20 - مالیکیولز کے درمیان موجود خالی جگہوں کی وجہ سے گیسز انتہائی کمپریسیبل ہوتی ہیں. جب گیسز کو دبایا جاتا ہے تو مالیکیولز ایک دوسرے کے قریب آجاتے ہیں گیس کا والیوم کم ہوجاتا ہے. یہ پھیلی ہوئی گیس کی نسبت کم والیوم رکھتی ہے
سوال نمبر 21 - ایلوٹروپی کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 21 - ایلوٹروپی : کسی ایلیمنٹ کا مختلف اشکال میں پایا جانا جن کی طبعی خصوصیات تقریباً ایک جیسی ہوتی ہیں. جبکہ کیمیائی خصوصیات مختلف ہوتی ہیں ایلوٹروپی کہلاتا ہے
سوال نمبر 22 - ایویپوریشن کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 22 - کسی مائع کے ویپرز میں تبدیلی ہونے کے عمل کو ایویپوریشن کہتے ہیں
سوال نمبر 23 - ٹرانزیشن ٹمپریچر کی تعریف کریں
جواب نمبر 23 - وہ ٹمپریچر جس پر ایک ایلوٹروپ دوسرے میں تبدیل ہو ٹرانزیشن ٹمپریچر کہلاتا ہے. مثال : سلفر کا ٹرانزیشن ٹمپریچر 96ڈگڑی سینٹی گریڈ ہے. اس سے کم ٹمپریچر پر سلفر رومبک شکل میں پایا جاتا ہے. اور اگر اسے 96ڈگڑی پر گرم کیا جائے تو یہ مونوکلینک شکل میں تبدیل ہوجاتا ہے اور اس ٹمپریچر سے اوپر یعنی 100ڈگڑی سینٹی گریڈ پر یہ مونوکلینک شکل میں پایا جاتا ہے
سوال نمبر 24 - کیا ٹھنڈا ہونے پر گیسز کی ڈینستی زیادہ ہوتی ہے؟
جواب نمبر 24 - گیسز کو ٹھنڈا کرنے سے ان کا والیم کم ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے ان کی ڈینسٹی بڑھتی ہے. گیسز کا والیوم کم ہونے کی وجہ مالیکیول قریب قریب آجاتے ہیں
سوال نمبر 25 - ویپر پریشر کیا ہے؟
جواب نمبر 25 - ویپر پریشر: ایک خاص ٹمپریچر پر مائع کے ویپرز کا مائع کے ساتھ ایکوی لبریم کی حالت میں پرنے والا پریشر اس مائع کا ویپر پریشر کہلاتا ہے. کم ٹمپریچر کی نسبت زیادہ ٹمپریچر پر ویپرز کا ٹمپریچر زیادہ ہوتا ہے زیادہ ٹمپریچر پر مالیکیول کی کائی نیٹک انرجی کافی بڑھ جاتی ہے اور وہ انہیں ویپرز بننے اور زیادہ ویپرز پریشر ڈالنے کے قابل بناتی ہے
سوال نمبر 26 - ڈفیوژن اور افیوژن میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 26 - ڈفیوژن : وہ عمل جس میں گیسز بے ترتیبی حرکت اور ٹکرائو سے ہوموجینس مکسچر بناتی ہیں ڈفیوژن کا عمل کہلاتا ہے. مثال : سیاہی کے قطرے کا پانی کے گلاس میں پھیلنا
سوال نمبر 27 - ایبسولیوٹ ٹمپریچر سکیل کیا ہے؟
جواب نمبر 27 - لارڈ کیلون نے ایبسولیوٹ ٹمپریچر سکیل یا کیلون سکیل کو متعارف کروایا . ٹمپریچر کا یہ سکیل 0K یا -273.15ڈگڑی سینٹی گریڈ سے شروع ہوتا ہے. جسے ایبسولیوٹ زیرہ کا نام دیا گیا ہے. یہ وہ ٹمپریچر ہے جس پر آئیڈل گیس کا والیم زیرو ہوجاتا ہے
سوال نمبر 28 - ویپر پریشر پر ٹمپریچر کا کیا اثر ہوتا ہے؟
جواب نمبر 28 - ٹمپریچر بڑھانے سے ویپر پریشر بڑھتا ہے اور ٹمپریچر کم کونے سے ویپر پریشر کم ہوجاتا ہے
سوال نمبر 29 - فریزنگ پوائنٹ کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 29 - ایسا ٹمپریچر جس پر مائع اور ٹھوس ایک دوسرے کے ساتھ ڈائنامک ایکوی لبریم میں پائے جاتے ہیں اور یہ مائع کا فریزنگ پوائنٹ کہلاتا ہے. مثال پانی کا فریزنگ پوائنٹ صفر ہے
سوال نمبر 30 - ڈفیوژن پر اثر انداز ہونے والے کوئی سے دو فیکٹرز کی وضاحت کریں
جواب نمبر 30 - 1. مالیکولز کا ماس: بڑے سائز کے مالیکیولز میں ڈفیوژن کا عمل سست ہوتا ہے. 2. انٹر مالیکیولر فورسز: ایسے مائعات جن میں کمزور انٹر مالیکیولر فورسز ہوتی ہیں ان میں ڈفیوژن کا عمل تیز ہوگا
سوال نمبر 31 - چارلس کے قانون میں کس کو کانسٹنٹ رکھا جاتا ہے؟
جواب نمبر 31 - چارلس کے قانون میں پریشر کو کانسٹنٹ رکھا جاتا ہے
سوال نمبر 32 - پاسکل کی تعریف کریں بتائیں یہ کس کی اکائی ہے؟
جواب نمبر 32 - پاسکل: اگر 1 نیوٹن فورس Im2 پر عمل کرے تو وہ پریشر ایک پاسکل ہوگا. پاسکل پریشر کی اکائی ہے
سوال نمبر 33 - سلفر کے دو ایلوٹراپس کے نام لکھیں
جواب نمبر 33 - 1. مونوکلینک سلفر. 2. رومبک سلفر
سوال نمبر 34 - گیسسوں کے دو خواص تحریر کریں
جواب نمبر 34 - 1. گیسوں کے مالیکیول ہمیشہ حرکت میں رہتے ہیں. انکی K.E بہت زیادہ ہوتی ہے. 2. گیسز کی ڈینسٹی بہت کم ہوتی ہے اس لیے ان کا والیم بہت زیادہ ہوتا ہے
سوال نمبر 35 - ٹھوس میں ریجیڈیٹی سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 35 - ٹھوس حالت میں مالیکیولز ایک دوسرے کے بہت قریب ہوتے ہیں اور آپس میں مضبوتی سے جڑے ہوتے ہیں . انٹر مالیکیولر فورسز اس قدر مضبوط ہوتی ہیں کہ پارٹیکلز میں صرف وائبریشنل موشن ہوتی ہے. اس لیے ٹھوس مائع کی نسبت سخت ہوتے ہیں
سوال نمبر 36 - ایویپوریشن سے ٹھنڈک کیوں پیدا ہوتی ہے؟
جواب نمبر 36 - ایویپوریشن کے نتیجے میں ٹھنڈک پیدا ہوتی ہے. جب زیادہ کائی نیٹک انرجی والے مالیکیولز ویپرز بن کر سطح سے باہر نکل جاتے ہیں تو باقی مالیکیولز کا ٹمپریچر کم ہوجاتا ہے. انرجی کی اس کمی کو پورا کرنے کیلئے مائع کے مالیکیولز گردونواح سے انرجی جزب کرتے ہیں. نتیجے کے طور پر گردونواح کا ٹمپریچر کم ہوجاتا ہے اور ہم ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں
سوال نمبر 37 - جسم کے ٹمپریچر کی پیمائش کن یونٹس میں کی جاتی ہے؟
جواب نمبر 37 - جسم کے ٹمپریچر کی پیمائش فارن ہائیٹ سکیل میں کی جاتی ہے
Previous Question
1-37
Next Question
Chemistry
- Fundamentals of Chemistry
- Structure of Atoms
- Periodic Table and Periodicity of Properties
- Structure of Molecules
- Physical States of Matter
- Solutions
- Electrochemistry
- Chemical Reactivity
- Fundamentals of Chemistry
- Structure of Atoms
- Periodic Table and Periodicity of Properties
- Structure of Molecules
- Physical States of Matter
- Solutions
- Electrochemistry
- Chemical Reactivity
9th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
9th Class Online Preparation
9th Class 2026 Online
9th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









