View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 2 ایٹم کی ساخت Chemistry 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - ردرفورڈ کے تجربات کے مشاہدات لکھیں
جواب نمبر 1 - 1. تقریباً تمام الفا پارٹیکلز سونے کے ورق میں سے بغیر راستہ تبدیل کیے سیدھے گزرتے ہیں. 2. تقریباً 20،000 الفا پارٹیکلز میں سے صرف چند کا جھکائو بہت بڑے زاویے پر ہوا اور بہت کم پارٹیکلز سونےکے ورق سے ٹکرا کر واپس آگئے
سوال نمبر 2 - ردرفورڈ کے ایٹمی ماڈل میں دو نقائص لکھیں
جواب نمبر 2 - 1.اگر الیکٹرونز مسلسل انرجی خارج کرتے ہیں تو انہیں روشنی کا مسلسل سپیکٹرم بانا چاہیے .لیکن حقیقت میں ایٹم صرف لائن سپیکٹرم بناتا ہے. 2.کلاسیکل تھیوری کے مطابق الیکٹرونز چونکہ چارج رکھتے ہیں اس لیے انہیں مسلسل انرجی کارج کرنا چاہیے اور آخر کار ان کو نیوکلیئس میں گرجانا چاہیے
سوال نمبر 3 - الیکٹرانک کنفگریشن کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 3 - نیوکلیئس کے گرد مختلف شیلز اور سب شیلز میں ان کی بڑھتی ہوئی انرجی کے مطابق الیکٹرونز کی تقسیم کو 'الیکٹرونک کنفگریشن' کہتے ہیں
سوال نمبر 4 - کن آئسو ٹوپس کو ریڈیو ایکٹو آئسوٹوپس کہتے ہیں؟
جواب نمبر 4 - ایسے آئسوٹوپس جو قدرتی طور پر ریڈی ایشنز خارج کرتے ہیں ریڈیو آئسوٹوپس کہلاتے ہیں
سوال نمبر 5 - پلم پڈنگ تھیوری کیا ہے؟
جواب نمبر 5 - تھامسن نے 'پلم پڈنگ' تھیوری پیشن کی . اس تھیوری کےمطابق ایٹم پوزیٹو چارج والی ایسی ٹھوس ساختیں ہیں جنکے ننھے ننھے نیگیٹو پارٹیکلز چپکے ہوئے ہیں. ان کی شکل پلم پڈنگ سے مشابہ ہے
سوال نمبر 6 - آیوڈین 131 کا استعمال لکھیے
جواب نمبر 6 - تھائی رائیڈ گلینڈ میں گوئٹر کی موجودگی کا پتا آیوڈین کے آئسوٹوپ 131-1 کوٹریسر کے طور پر استعمال کرکے چلایا جاسکتا ہے
سوال نمبر 7 - ایٹم کا زیادہ تر ماس کہاں واقع ہوتا ہے؟
جواب نمبر 7 - ایٹم کا زیادہ تر ماس اس کے نیوکلیئس میں واقع ہوتا ہے.نیوکلیئس میں پروٹان اور نیوٹران موجود ہوتے ہیں. ان دونوں پارٹیکلز کا مجموعی ماس ایٹم کے اٹامک ماس کے برابر ہوتا ہے
سوال نمبر 8 - ایٹم کا ماس ظاہر کرنے والے پارٹیکلز کے نام لکھیں
جواب نمبر 8 - ایٹم کا ماس ظاہر کرنے والے پارٹیکلز پروٹون اور نیوٹرون ہیں
سوال نمبر 9 - نیوکلیئر فشن ری ایکشن کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 9 - نیوکلیئر فشن ری ایکشن : جب کسی بڑے نیوکلیئس پر سست رفتار نیوٹرنز کی بوچھار کی جاتی ہے تو وہ ٹوٹ کر دو چھوٹے نیوکلیائی میں تقسیم ہوجاتا ہے اس عمل کو نیوکلیئر فشن ری ایکشن کہتے ہیں
سوال نمبر 10 - ردر فورڈ کی اٹامک تھیوری اور بوہر کی اٹامک تھیوری میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 10 - ردرفورڈ اٹامک تھیوری : 1. ردرفورڈ اٹامک تھیوری کی بنیاد کلاسیکل تھیوری پر تھی. 2. الیکٹرانز نیوکلیئس کے گرد گردش کرتے ہیں. 3.آرہنس کے متعلق کوئی تصور پیش نہ کیا. 4. ایٹمز کو مسلسل سپیکٹرم ظاہر کرنا چاہیے. 5. ایٹمز کو فنا ہوجانا ہے
سوال نمبر 11 - کاربن ڈیٹنگ کی تعریف کریں
جواب نمبر 11 - کاربن ڈیٹنگ : فوسلز جیسا کہ مردہ پودوں ، جانوروں اور پتھروں وغیرہ کی عمر کا اندازہ لگانے کے لیے . ریڈیو ایکٹو آئسوٹوپس استعمال کیے جاتے ہیں. ریڈیو ایکٹو آئسوٹوپس کی ہاف لائف کی بنیاد پر بہت پرانے اجسام کی عمر معلوم کرنے کا طریقہ ریڈیو ایکٹو آئسوٹوپ ڈیٹنگ آئسوٹوپس کہلاتا ہے
سوال نمبر 12 - C-12 اور C-13 میں کتنے نیوٹرونز ہیں؟
جواب نمبر 12 - C-12 میں نیوٹرونز کی تعداد 06 ہے. C-13 میں نیوٹرونز کی تعداد 07 ہے
سوال نمبر 13 - ایک ہی ایلیمنٹ کے ماس نمبر مختلف کیوں ہوتے ہیں؟
جواب نمبر 13 - کسی ایلیمنٹ کے آئسوٹوپس میں پروٹان اور الیکٹران کی تعداد برابر ہوتی ہے لیکن نیوٹران کی تعداد مختلف ہوتی ہے. اس لئے اٹامک ماس مختلف ہوتا ہے جبکہ اٹامک نمبرز ایک جیسا رہتا ہے
سوال نمبر 14 - ایک ایلیمنٹ کے M شیل میں‌ 5 الیکٹرون ہیں اس کا اٹماک نمبر معلوم کریں
جواب نمبر 14 - جس ایلیمنٹ کے M شیل میں‌ 5 الیکٹرون ہوں اس کا اٹامک نمبر 15 ہے اور اس ایلیمنٹ کا نام فاسفورس ہے
سوال نمبر 15 - ڈالٹن اٹامک تھیوری کے بنیادی نکات لکھیں
جواب نمبر 15 - 1. ایٹم ایک ناقابل تقسیم ،سخت اور کثیف پارٹیکل ہے. 2.کسی ایک ایلیمنٹ کے تمام ایٹمز کیمیائی طور پر ایک جیسے ہوتے ہیں. 3. جان ڈالٹن کے مطابق ایٹمز کمپائونڈز بانے کےلیے مختلف طریقوں سے ملاپ کرتے ہیں
سوال نمبر 16 - آئسوٹوپس کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 16 - کسی ایلیمنٹ کے ایسے ایٹمز جن کا ایٹمی نمبر ایک جیسا ہو اور ایٹمی ماس مختلف ہو آئسوٹوپس کہلاتے ہیں
سوال نمبر 17 - کوانٹم سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 17 - کوانٹم کا مطلب مخصوص انرجی ہے یہ انرجی کی سب سےکم مقدار ہے جو الیکٹرومیگنیٹک ریڈی ایشنز کی صورت میں خارج یا جزب ہوسکتی ہے . کوانٹم کی جمع کوانٹا ہے. جرمی کے طبیعیات دان میکس پلانک (1947-1858) کو کوانٹم تھیوری پر کام کی وجہ سے 1918ء میں فزکس میں نوبل پرائز سے نوزا گیا
سوال نمبر 18 - نیوٹرون پارٹیکلز کی دو خصوصیات لکھیں
جواب نمبر 18 - 1. نیوٹرون پر کوئی چارج نہیں ہوتا اسی لیے یہ الیکٹران نیوٹرل ہوتے ہیں. 2. یہ پارٹیکلز مادے میں بہت اندر تک سرائیت یا نفوذ پزیر ہوتے ہیں
سوال نمبر 19 - شیل اور سب شیل میں فرق بیان کریں؟
جواب نمبر 19 - شیل : 1. الیکٹرون اپنی انرجی کے لحاظ سے نیوکلیئس کے گرد مختلف فاصلوں پر گردش کرتے ہیں. ان کو انرجی کے لیولز یا شیل کہتے ہیں. 2. انرجی لیولز کی ویلیوز کو n ظاہر کرتے ہیں جوکہ 4،3،2،1.... ہوسکتی ہے. 3. ان شیلز کا نام انگریزی حروف M, L, K سے ظاہر کیاجاتا ہے
سوال نمبر 20 - الیکٹرون کب انرجی خارج یا جزب کرتا ہے؟
جواب نمبر 20 - 1. بوہر کے نظریہ کے مطابق جب الیکٹرون کسی ہائر انرجی آربٹ سے لوئر انرجی آربٹ میں آتے ہیں تو انرجی خارج کرتے ہیں. 2. اسی طرح جب الیکٹرون لوئر انرجی آربٹ سے ہائر انرجی آربٹ میں آتے ہیں انرجی جزب کرتے ہیں
سوال نمبر 21 - آئسوٹوپ کے دو استعمال لکھیں
جواب نمبر 21 - 1. میڈیسن کے شعبے میں گوئٹر کی بیماری کی تشخیص کے لیے آئیوڈین کا آئسوٹوپ 131-1 استعمال ہوتا ہے. 2. جب U-235 کا نیوکلیئس ٹوٹتا ہے تو بہت زیادہ مقدار میں توانائی پیدا ہوتی ہے . یہ توانائی پانی کو بھاپ میں تبدیل کرتی ہے اس کی مدد سے بجلی پیدا کی جاتی ہے
سوال نمبر 22 - پروٹان، الیکٹران اور نیوٹران کی دریافت کس نے کی؟
جواب نمبر 22 - 1. جےجے تھامسن نے 1897ء میں الیکٹران دریافت کیا. 2. گولڈ سٹائن نے 1886ء میں پروٹان دریافت کیا. 3. جیمز چیڈوک نے 1932ء میں نیوٹران کی دریافت کیا
سوال نمبر 23 - ایک میٹل کی زیادہ سے زیادہ گنجائش کیا ہے؟
جواب نمبر 23 - ایک میٹل کی زیادہ سے زیادہ گنجائش مندرجہ ذیل ہے. 1. K شیل میں 2 الیکٹرانز ہوتے ہیں. 2. L شیل میں 8 الیکٹرانز ہوتے ہیں. 3. M شیل میں 18 الیکٹرانز ہوتے ہیں 4. Nشیل میں‌ 32 الیکٹرانز ہوتے ہیں. 5. 0 شیل میں‌ 50 الیکٹرانز ہوتے ہیں
سوال نمبر 24 - میڈیسن اور ریڈیو تھراپی میں‌ ریڈیو ایکٹو آئسوٹوپ کے استعمال کی ایک ایک مثال دیں
جواب نمبر 24 - میڈیسن کے شعنے میں کوئٹر کی بیماری کی تشخیص کے لیے آئیوڈین کا آئسوٹوپ 131-1 استعمال ہوتا ہے. جبکہ ریڈیوتھراپی میں 'پی-32' اور 'Sr-90' استعمال کیے جاتے ہیں
سوال نمبر 25 - نیل بوہر کے اٹامک ماڈل کے دو مفروضے تحریر کریں
جواب نمبر 25 - 1. ہائڈروجن ایٹم ایک چھوٹے نیوکلیئس پر مشتمل ہے. اس میں الیکٹرون نیوکلیئس کے گرد ریڈیس 'r' کے کسی ایک گول آربٹ میں گردش کرتے ہیں. 2. ہر آربٹ کی ایک مخصوص انرجی ہی جوکہ کوانٹائزڈ ہے
سوال نمبر 26 - تشخیص اور دوا کیلئے بطور ٹریسر ، ریڈیو ایکٹو آئسوٹوپس کے دو استعمالات لکھیے
جواب نمبر 26 - 1. میڈیسن کے شعبے میں انسانی جسم میں ٹیومر کی موجودگی کی تشخیص کے لئے ریڈیو ایکٹو آئسوٹوپس ٹریسر کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں. 2. تھائی رائیڈ گلینڈ میں گوئٹر کی تشخیص کے لئے آیوڈین کے آئسوٹوپس استعمال کیے جاتے ہیں. اسی طرح ہڈی کی ٹشو نما کا معائنہ کرنے کیلئے ٹیکنیٹیم استعمال کیا جاتا ہے
سوال نمبر 27 - کیتھوڈ ریز پر چارج کی کیا نوعیت ہے؟
جواب نمبر 27 - کیتھوڈ ریز منفی چارج ہوتا ہے کیونکہ یہ الیکٹرک یا میگنیٹک فیلڈ کے مثبت پول کی طرف جھکتے ہیں. 2.کیتھوڈ ریز پر منفی چارج ہوتا ہے. 3. کیتھوڈ ریز ڈسچارج ٹیوب کے کیتھوڈ سے نکلتی ہیں
سوال نمبر 28 - پوزیٹو ریز کی دو خصوصیات لکھیں
جواب نمبر 28 - 1. پوزیٹو ریز خط مستقیم میں لیکن کیتھوڈریز کے مخالف سمت میں سفر کرتی ہیں اور اپنے راستہ میں آنے والے ٹھوس جسم کا سایہ بناتی ہیں. 2.الیکٹرک اور میگنیٹک فیلڈ میں ان کا جھکائو ثابت کرتا ہے کہ یہ پوزیٹو چارج کی حامل ہیں
سوال نمبر 29 - کیتھوڈ ریز کی دو خصوصیات لکھیں
جواب نمبر 29 - 1.کیتھوڈ ریز کیتھوڈ سطح سے عموداً خارج ہوتی ہیں. 2. ان کے راستے میں اگر کوئی غیر شفاف ٹھوس چیز رکھ دی جائے تو اس کا سایہ بناتی ہیں. 3. یہ ریز جس جسم پر بھی پڑیں اس کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے
سوال نمبر 30 - نیوٹرون کی دریافت پر مختصر نوٹ لکھیے
جواب نمبر 30 - 1932ء ایک سائنسدان ان چیڈوک نے نیوٹرون دریافت کیا. یہ پارٹیکلز اس وقت دریافت ہوئے جب اس نے عنصر بیریلیم پر الفا پارٹیکلز کی بوچھاڑ کی. اس نے مشاہدہ کیا کہ اس عمل سے خاصی زیادہ سرائیت کرنے والی ریڈی ایشنز پیدا ہوئیں‌.ان ریڈی ایشنز کو نیوٹرون کا نام دیا گیا
سوال نمبر 31 - ریڈیو تھراپی سے کینسر کے علاج کی وضاحت کریں
جواب نمبر 31 - 1. سکن کینسر کے علاج کے لیے مختلف آئسوٹوپس استعمال کرتے ہیں. جیسا کہ P=32 اور Sr=90 کیونکہ یہ کم سرائیت کرنےوالے بیٹا B ریڈی ایشنز خارج کرتے ہیں. 2. کینسر کے علاج کے لیے جسم کے اندر اثر انداز ہونے کے لیے CO-60 آئسوٹوپ استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ زیادہ سرائیت کرنے والی گیما ریڈی ایشنز خارج کرتا ہے
Previous Question
1-31
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US