View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 6 سلوشنز Chemistry 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - گیس میں گیس سلوشن کی دو مثالیں دیں
جواب نمبر 1 - 1. ہوا 2. موسمی غباروں میں ہائیڈروجن اور ہیلیم کا آمیزہ. 3. مصنوعی تنفس کے لیے بنائے گئے سلنڈروں میں نائٹروجن اور آکسیجن کا آمیزہ
سوال نمبر 2 - پرسنٹیج ماس سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 2 - سولیوٹ کی گرامز میں دو مقدار جو سلوشن کے 100گرامز میں حل ہو پرسنٹیج ماس کہلاتی ہے
سوال نمبر 3 - سسپنشن سے کیا مراد ہے؟ اسکی ایک مثال دیں
جواب نمبر 3 - سسپنشن : سسپنشن ایک دیے گئے میڈیم میں غیر حل شدہ پارٹیکلز کا ہیٹروجینیس مکسچر ہے. اس میں پارٹیکلز اس قدر بڑے ہوتے ہیں کہ انہیں خالی آنکھ سے دیکھا جاسکتا ہے. مثالیں: پانی میں‌ چاک ، ملک آف میگنیشیا ، پینٹ وغیرہ
سوال نمبر 4 - کولائڈ سلوشن کی کوئی سی چار مثالیں دیں
جواب نمبر 4 - 1. سٹارچ 2. صابن کے سلوشنز 3. خون 4. دودھ
سوال نمبر 5 - ٹروسلوشن اور کولائڈز میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 5 - ٹروسلوشن : ٹروسلوشن دو یا دو سے زیادہ اشیاء کا ہوموجینیس مکسچر سلوشن ہوتا ہے. یعنی پورے سلوشن کی کمپوزیشن یکساں ہوتی ہے. سلوشن میں اس کےاجزاء کے مابین حدود کی شناخت نہیں کی جاسکتی . مثال : نمک میں پانی
سوال نمبر 6 - سولیوٹ اور سولوینٹ میں‌ کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 6 - سولیوٹ: سلوشن کا وہ جز جو مقدار میں کم ہو سولیوٹ کہلاتا ہے. مثال: نمک کا سلوشن نمک کو پانی میں حل کرنے سے بنتا ہے اس مثال میں نمک سولیوٹ ہے اور پانی سولوینٹ ہے
سوال نمبر 7 - “Like dissolves like” کا کیا مطلب ہے؟
جواب نمبر 7 - سولوبیلٹی کا عمومی اصول یہ ہے کہ “Like dissolves like” یعنی سولیوٹ اور سولوینٹ ایک ہی قسم کے ہونے چاہئیں. 1.پولر اشیاء سولوینٹس میں حل ہوتی ہیں. مثال کے طور پر آئیونک کمپائونڈز اور پولر کوویلنٹ کمپائونڈز پانی میں‌حل ہوجاتے ہیں. 2. نان پولر اشیاء پولر سولوینٹس میں حل نہیں ہوتیں. جیسا کہ نان پولر کوویلنٹ کمپائونڈز پانی میں حل نہیں ہوتے . اسی بنا پر ایتھر بینزین اور پٹرول پانی میں حل نہیں ہوتے
سوال نمبر 8 - کولائڈ سے کیا مراد ہے؟ دو مثالیں دیں
جواب نمبر 8 - کولائڈ: کولائڈ ایسے سلوشن ہوتے ہیں جن میں سولیوٹ کے پارٹیکلز حقیقی سلوشن میں موجود سلیوٹ کے مقابلے میں بڑے ہوتے ہیں یہ ٹنڈل ایفیکٹ ظاہر کرتے ہیں. مثال کے طور پر . سٹارچ ، صابن کے سلوشنز وغیرہ
سوال نمبر 9 - کنسٹریٹڈ اور ڈائلیوٹ سلوشنز میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 9 - کنسٹریٹڈ سلوشن: ایسا سلوشن جس میں سولیوٹ کی مقدار نسبتاً زیادہ ہو وہ کنسٹریٹڈ سلوشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 10 - سلوشن اور مکسچر میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 10 - سلوشن : سلوشنز دو یا دو سے زیادہ اجزاء کے ہوموجینیس مکسچر ہوتے ہیں. مثال : پانی میں نمک ایک سلوشن ہے
سوال نمبر 11 - مولر سلوشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 11 - مولر سلوشن : کسی سولیوٹ کے ایک مول کی پانی کی کافی مقدار حل کرتے ہوئے جبکہ سولیوشن کا والیوم ایک ڈیسی میٹر کیوب پیمائشی فلاسک میں ہوجائے تو ایک سلوشن بن جاتا ہے
سوال نمبر 12 - گیس میں مائع کا محلول کی دو مثالیں دیں
جواب نمبر 12 - 1. دھند 2. کہر 3. ہوا میں آلودہ مائع مادے گیس میں مائع محلول کی مثالیں ہیںِ
سوال نمبر 13 - ایکسو تھرمک ری ایکشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 13 - ایسے ری ایکشن جن میں حرارت خارج ہو. ایکسوٹھرمک ری ایکشن کہلاتے ہیں. ایسے ری ایکشن میں ٹیسٹ ٹیوب گرم ہوجاتی ہے.لیتھیم سلفیٹ اور سیریم سلفیٹ کے آبی محلول ایکسو تھرمک ری ایکشن کی مثالیں ہیں
سوال نمبر 14 - سسپنشن ہومو جینس مکسچر کیوں نہیں بناتے؟
جواب نمبر 14 - سسپنشن میں ذرات کی سالونٹ کے مالیکیولز کے ساتھ فورس آف اٹریکشن نہیں بن پاتی . اس لیے سسپنشن ایک ہوموجینیس مکسچر نہیں ہوتا
سوال نمبر 15 - کولائڈز اس قدر قیام پزیر کیوں ہوتے ہیں؟
جواب نمبر 15 - کولائڈز میں موجود سولیوٹ کے پارٹیکلز سسپنشن کی نسبت قدرے چھوٹے لیکن سلوشن کی نسبت قدرے بڑے ہوتے ہیں اور حل ہونے پر کافی عرصے تک محلول میں معلق رہتے ہیں. سلوشن میں بیچے بیٹھے رہتے ہیں اس سے یہ قدرے قیام پزیر ہوتے ہیں
سوال نمبر 16 - سلوشن اور خالص مائع کے درمیان فرق جاننے کا سادہ ترین طریقہ تحریر کریں
جواب نمبر 16 - سلوشن اور خالص مائع کے درمیان فرق جاننے کا سادہ ترین طریقہ ایویپوریشن ہے. جب کوئی مائع مکمل طور پر بخارات بن کر اُڑ جائے اور برتن میں کچھ بھی باقی نہ رہے تو سمجھ لیں یہ ایک خالص کمپائونڈ ہے. اس کے برعکس جب کسی مائع کے ایویپوریٹ ہونے کے بعد کچھ اجزاء خشک حالت میں باقی بچ جائیں تو سمجھ لیں کہ یہ ایک سلوشن ہے
سوال نمبر 17 - سولوبیلٹی کا عام طور پر اصول کیا ہے؟
جواب نمبر 17 - سولوبیلٹی کا عمومی اصول یہ ہے کہ “Like dissolves like” یعنی سولیوٹ اور سولیونٹ ایک قسم کے ہونے چاہیں. مثلاً پولر اشیاء پولر سولوینٹس میں حل ہوتی ہیں اور نان پولر نان پولر میں حل ہوتی ہیں
سوال نمبر 18 - اینڈو تھرمک ری ایکشن کی تعریف کریں اور مثال دیں
جواب نمبر 18 - ایسے ری ایکشن جن میں حرارت جزب ہو اینڈوتھرمک ری ایکشن کہلاتے ہیں. ایسے ری ایکشن میں ٹیسٹ ٹیوب ٹھنڈی ہوجاتی ہے. مثلاً پوٹاشیم نائٹریٹ، سوڈیم نائٹریٹ اور پوٹاشیم کلورائیڈ کے آبی محلول اینڈو تھرمک ری ایکشنز ہیں
سوال نمبر 19 - دو نان پولر سالوینٹس کے نام لکھئے
جواب نمبر 19 - ٹوئلین اور بینزین دو نان پولر سالوینٹس ہیں
سوال نمبر 20 - ٹھوس، مائع محلول کیا ہوتا ہے ؟
جواب نمبر 20 - 'جب کسی ٹھوس کو مائع کے اندر حل کیا جاتا ہے تو ان سے بننے والا سلوشن ٹھوس مائع سلوشن کہلاتا ہے.' مثال: پانی کے اندر شوگر کو حل کیا جائے تو یہ ٹھوس مائع کا محلول کہلائے گا
سوال نمبر 21 - ایک مولر سلوشن کیسے تیار کیا جاتا ہے؟
جواب نمبر 21 - ایک مولر سلوشن تیار کرنے کے لیے 1 مول سولیوٹ کو پانی کی اتنی مقدار میں حل کیا جاتا ہے کہ سلوشن کا والیم 1 ڈیسی میٹر کیوب ہوجائے . اس سلوشن کو پیمائشی فلاسک میں بنایا جاتا ہے. مثلاً سوڈیم ہائڈرو آکسائیڈ کے 1 مولر سلوشن کی تیاری کے لیے 40 گرام سوڈیم ہائڈروآکسائیڈ کو اتنے پانی میں حل کیا جاتا ہے کہ سلوشن کا والیم 1 ڈیسی میٹر کیوب ہوجائے
سوال نمبر 22 - حقیقی سلوشنز ٹیڈل ایفیکٹ کا مظاہرہ کیوں نہیں کرتے؟
جواب نمبر 22 - حقیقی سلوشنز کے پارٹیکلز اس قدر چھوٹے ہوتے ہیں کہ وہ روشنی کی شعاعوں کو منتشر نہیں کرسکتے لہزا یہ ٹنڈل ایفیکٹ کا مظاہرہ نہیں کرتے
سوال نمبر 23 - ٹنڈل ایفیکٹ کیا ہے؟
جواب نمبر 23 - ٹنڈل ایفیکٹ: جب روشنی کو کولائڈز میں سے گزارا جاتا ہے تو روشنی کی شعاعیں کولائڈز میں سولیوٹ کے پارٹیکلز کے ساتھ ٹکرا کر منتشر ہوجاتی ہیں. اس عمل کو ٹنڈل ایفیکٹ کہتے ہیں. اس کا انحصار سولیوٹ کے پارٹیکلز کے سائز پر ہے
سوال نمبر 24 - پانی میں‌ حل ہونے والے دو آئیونک کمپائونڈز کے فارمولے لکھیں
جواب نمبر 24 - پانی میں حل ہونے والے دو آئیونک کمپائونڈز مندرجہ ذیل ہیں. 1. سوڈیم کلورائیڈ 2. سوڈیم تھائیوسلفیٹ
سوال نمبر 25 - کولائڈز کی دو خصوصیات لکھیں
جواب نمبر 25 - 1. کولائڈ میں پارٹیکلز کا سائز بڑا ہوتا ہے مگر عام انسانی آنکھ سے یہ دیکھے نہیں جاسکتے ہیں. 2. کولائڈ ٹنڈل ایفیکٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں
سوال نمبر 26 - سلوشن کی مثال کےساتھ تعریف کریں
جواب نمبر 26 - سلوشن: دو یا دو سے زیادہ اشیاء کا ہوموجینیس مکسچر سلوشن کہلاتا ہے. سلوشن میں اس اجزاء کے مابین حدود کی شناخت نہیں کی جاسکتی . یعنی سلوشن ایک فیز کے طور پر موجود ہوتا ہے. مثال : پانی میں حل شدہ شوگر مائع سلوشن کی ایک مثال ہے
سوال نمبر 27 - سلوشن کو مکسچر کیوں سمجھا جاتا ہے؟
جواب نمبر 27 - سلوشن کے اجزاء کے درمیان کیمیکل ری ایکشن نہیں ہوتا اوریہ اجزاء اپنے خواص کو برقرار رکھتے ہیں اس لیے سلوشن کو مکسچر سمجھا جاتا ہے
سوال نمبر 28 - کولائڈ اور سسپنشن میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 28 - کولائڈ: 1. پارٹیکلز بڑے ہوتے ہیں جو کئی ایٹمز مالیکیولز یا آئنز پر مشتمل ہوتے ہیں. 2. ان میں پارٹیکلز بڑے ہوتے ہیں لیکن اتنے بڑے نہیں کہ آنکھ سے دکھائی دیں
سوال نمبر 29 - بینزین پانی میں‌ حل کیوں نہیں ہوتی؟
جواب نمبر 29 - سولوبیلٹی کا اصول یہ ہے کہ 'سولیوٹ اور سولوینٹ ایک ہی قسم کے ہونے چاہیں' بینزین ایک نان پولر کمپائونڈ ہے جبکہ پانی ایک پولر کمپائونڈ ہے . اسی وجہ سے بنزین پانی میں حل نہیں ہوتی
سوال نمبر 30 - سولوبیلٹی کی تعریف کریں
جواب نمبر 30 - سولوببیلٹی: سولوبیلٹی کسی سولیوٹ کی گرامز میں وہ مقدار جو کسی خاص ٹمپریچر پر 100گرام سولوینٹ میں حل ہوکر سچوریٹڈ سلوشن بنائے . کسی سولیوٹ کی سچوریٹڈ سلوشن کی کنسٹریشن کو دیئے گئے سولوینٹ میں سولوبیلٹی کہا جاتا ہے
سوال نمبر 31 - حقیقی محلول سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 31 - حقیقی محلول دو یا دو سے زائد اجزاء کے ہوموجینیس مکسچر ہوتے ہیں ہر جز اس طرح سے ملا ہوتا ہے کہ اس کی انفرادی پہچان ممکن نہیں ہوتی اس کی سادہ مثال پانی میں حل شدہ روشنائی کے قطرے کی ہے. یہ ایک حقیقی سلوشن کی عمدہ مثال ہے
سوال نمبر 32 - آپ کس طرح بیان کریں بیان کریں گے کہ دیا گیا سلوشن کولائڈل ہے یا نہیں؟
جواب نمبر 32 - اگر دیا گئے سلوشن ٹنڈل ایفیکٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں تو وہ کولائڈل اور اگر نہیں کرے گے تو کولائڈل نہیں ہوں گے
سوال نمبر 33 - پانی کو یونیورسل سولوینٹ کیوں کہا جاتا ہے؟
جواب نمبر 33 - پانی کو یونیورسل سولوینٹ کہا جاتا ہے. کیونکہ کرہ ارض میں موجود اکثر کمپائونڈز اس میں حل ہوجاتے ہیں
سوال نمبر 34 - دھند اور براس سلوشنز کی کونسی قسم ہے؟
جواب نمبر 34 - 1. دھند سلوشن مائع سولیوٹ اور گیس سولوینٹ کی قسم ہے. 2. براس سلوشن ٹھوس سولیوٹ اور ٹھوس سولوینٹ کی قسم ہے
سوال نمبر 35 - مولیرٹی کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 35 - مولیرٹی: مولیرٹی ایک کنسنٹریشن یونٹ ہے جس کی تعریف اس طرح ہے کہ سولیوٹ کے مولز کی تعداد ایک ڈیسی میٹرکیوب سلوشن میں حل کی گئی ہو اس کو M سے ظاہر کیا جاتا ہے
سوال نمبر 36 - سسپنشنز کی دو خصوصیات لکھیں
جواب نمبر 36 - سسپنشنز پارٹیکلز اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ انسانی آنکھ سے دیکھے جاسکیں . سولیوٹ کے پارٹیکلز فلٹر پیپر میں سے نہیں گزرسکتے ہیں
سوال نمبر 37 - الائے کیا ہے؟ ایک مثال دیں
جواب نمبر 37 - الائے: جب ٹھوس ہی سالونٹ اور ٹھوس ہی سولیوٹ ہوتا ہے تو اس کو ٹھوس میں ٹھوس محلول یا الائے کہتے ہیں. مثال: براس اور برونز
سوال نمبر 38 - ٹمپریچر کا سولوبیلٹی پر اثر کی وضاحت کریں
جواب نمبر 38 - ٹمپریچر کا بہت سی اشیاء کی سولوبیلٹی پر اثر پڑتا ہے. کچھ اشیاء کی سولوبیلیٹی میں ٹمپریچر بڑھانے سے اضافہ ہوتا ہے. کچھ اشیاء میں سولوبیلٹی میں ٹمپریچر بڑھانے سے کم ہو جاتی ہے. کچھ اشیاء کی سولوبیلٹی پر ٹمپریچر کا معمولی اثر ہوتا ہے
سوال نمبر 39 - سچورٹیڈ اور ان سچوریٹڈ محلول میں فرق لکھیے
جواب نمبر 39 - سچورٹیڈ سلوشن: کسی دیئے گئے درجہ حرارت پر اگر سولیوٹ کی مزید مقدار کو محلول میں حل نہ کیا جاسکے تو وہ سچوریٹد سلوشن کہلاتاہے
سوال نمبر 40 - سلوشن اور کولائڈ کی تعریف کریں
جواب نمبر 40 - سلوشن : دو یا دو سے زائد اجزاء کے ہوموجینیس مکسچر کو سلوشن کہتے ہیں. مثال : پانی میں حل شدہ روشنائی کے قطرے
Previous Question
1-40
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US