View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Unit 1 طبیعی مقداریں اور پیمائش Physics 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - یونٹ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 1 - ایک یا ایک میعار مقرر کرلیے جائیں تو یہ مقداریں ان معیاروں کے حوالے سے بیان کی جاسکتی ہیں ان معیاری مقداروں کو یونٹ کہتے ہیں.
سوال نمبر 2 - الیکٹرونک بیلنس سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 2 - الیکٹرونک بیلنس ایک ایسا آلہ ہے جس سے کسی شے کا ماس معلوم کیا جاتا ہے. یہ بیلنس مختلف رینج مین آتے ہیں. ملی گرام رینج، گرام رینج، کلوگرام رینج وغیرہ وغیرہ . الیکٹرونک بیلنس بہت حساس بیلنس ہے.
سوال نمبر 3 - فزکس کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 3 - فزکس: فزکس سائنس کی ایسی شاخ ہے جس میں مادہ ، انرجی کے خواص اور ان کے مابین باہمی تعلق کا مطالعہ کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 4 - سکریوگیج کیا ہے؟
جواب نمبر 4 - سکریوگیج : سکریوگیج ایک ایسا آلہ ہے جسے ورنیئر کیلیپرزکی نسبت بہ زیادہ درستگی سے چھوٹی چھوٹی لمبائیوں کی پیمائش معلوم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. اسے مائیکرو میٹر سکریو گیج بھی کہتے ہیں. اس کا لیسٹ کائونٹ 0.01 ملی میٹر ہوتا ہے.
سوال نمبر 5 - پیمائشی سلنڈر کی تعریف کریں اور اسکا استعمال لکھیے.
جواب نمبر 5 - پیمائشی سلنڈر شیشے یا پلاسٹک کا بنا ہوتا ہے جس کی لمبائی کے رخ پر ملی میٹر کے درجے لگے ہوتے ہیں. استعمالات: پیمائشی سلنڈر مائع یا پائوڈر اشیاء کے والیوم کی پیمائش کے لیے استعمال ہوتا ہے یہ مائع میں ناحل پزیر اشیاء کے والیوم کی پیمائش کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 6 - جیو فزکس اور میکینکس کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 6 - جیو فزکس: جیوفزکس میں زمین کی اندرونی ساخت کا مطالعہ کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 7 - پلازمہ فزکس اور نیوکلیئر فزکس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 7 - پلازمہ فزکس : فزکس کی وہ شاخ جس میں مادہ کی آئیونک حالت کی پیدائش اور خواص پر بحث کی جاتئ پے. پلازمہ فزکس کہلاتی ہے یہ مادہ کی چوتھی حالت ہے.
سوال نمبر 8 - پیمائشی آلہ میں زیرو ایرر کا استعمال کیوں ضروری ہے؟
جواب نمبر 8 - پیمائشی آلہ میں زیرو ایرر کا استعمال ان آلات کی انتہائی درست پیمائش حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے. زیرو ایرر کے استعمال سے زیروکوریکشن کے ذریعے پیمائش میں غلطی کا امکان بالکل ختم کیا جاسکتا ہے.
سوال نمبر 9 - اصطلاح روشنی کی تعریف کریں.
جواب نمبر 9 - روشنی انرجی کی وہ قسم ہے . ایسی الیکٹرومیگنیٹک ریڈی ایشنز جن کو انسانی آنکھیں ڈیٹکٹ کرتی ہیں روشنی کہلاتی ہے. روشنی ایک جنرل اصطاح جو عام طور پر ویزی ایبل سپیکٹرم کے لیے استعمال ہوتی ہے. ویزی ایبل کا مطلب ہے کچھ چیزیں جو آنکھ استعمال کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں.یہ اُن ان ویزی ایبل چیزوں کے مخالف ہے جن کو آنکھ نہیں‌ دیکھ سکتی.
سوال نمبر 10 - اٹامک فزکس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 10 - اٹامک فزکس: اس میں ایٹم کی ساخت اور اس کے خواص کا مطالعہ کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 11 - بنیادی مقداروں کی تعریف کریں. بنیادی مقداروں کے نام بھی لکھیں.
جواب نمبر 11 - بنیادی مقداریں: وہ مقداریں جن کی بنیاد پر دوسری مقداریں اخذ کی جائیں بنیادی مقداریں کہلاتی ہیں. بنیادی مقداروں کے نام: لمبائی، ماس، وقت ، الیکٹرک کرنٹ، روشنی کی شدت، ٹمپریچر ، شے کے مقدار.
سوال نمبر 12 - مکینیکل سٹاپ واچ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 12 - 1. مکینیکل سٹاپ واچ کی مدد سے کم از کم 0.1 سیکنڈ تک کے وقفے کی پیمائش کی جاسکتی ہے. 2. مکینیکل سٹاپ واچ میں ریڈنگ سوئیوں کی مدد سے پڑھی جاتی ہے. 3. مکینیکل سٹاپ واچ میں ریڈنگ پڑھتے ہوئے غلطی ہوسکتی ہے.
سوال نمبر 13 - پری فکسز کیا ہیں؟
جواب نمبر 13 - پری فکسز: پری فکسز وہ الفاظ یا حروف ہیں جو کسی یونٹ کے شروع میں اضافی طور پر شامل کیے جاتے ہیں. جو یہ یونٹ کے ملٹی پلز اور سب ملٹی پلز کو ظاہر کرتے ہیں. مثال : کلو ، میگا وغیرہ
سوال نمبر 14 - لمبائی کے دو پیمائشی آلات کے نام لکھئے.
جواب نمبر 14 - 1. میٹر راڈ 2. پیمائشی ٹیپ ورنیئر کیلی پر 4. سکریوگیج.
سوال نمبر 15 - ماخوذ مقداروں کی تعریف کریں اور ماخوذ مقداروں کے نام لکھیں.
جواب نمبر 15 - ماخوذ مقداریں: وہ مقداریں جو بنیادی مقداروں‌ سے اخذ کی گئی ہوں ماخوذ مقداریں کہلاتی ہیں. مثالیں: ایریا ، والیوم ، سپیڈ ، فورس ، ورک ، انرجی اور پاور وغیرہ.
سوال نمبر 16 - اہم ہندسوں سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 16 - کسی بھی مقدار میں درست معلوم ہندسے اور ان سے منسلک دائیں طرف کا پہلا تخمینی یا مشکوک ہندسہ اس کے اہم ہندسے کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 17 - کسی پیمائشی آلہ کے زیرو ایرر کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟
جواب نمبر 17 - 1. پیمائش میں وہ کم سے کم غلطی جو کسی پیمائشی آلے میں ہوسکتی ہے زیرو ایرر کہلاتی ہے. 2. زیرو ایرر مثبت بھی ہوسکتا ہے اور منفی بھی . 3. اگر پیمائشی آلہ اصل مقدار سے زیادہ پیمائش کرے تو زیرو ایرر مثبت ہوگا. 4.اگر پیمائشی آلہ اصل مقدار سے کم پیمائش کرے تو زیرو ایرر منفی ہوگا. 5. اگر پیمائشی آلہ درست پیمائش نہ کرے تو اس میں زیرو ایرر ہوگا.
سوال نمبر 18 - فزیکل بیلنس کا کیا استعمال ہے؟
جواب نمبر 18 - لیبارٹری میں فزیکل بیلنس کی مدد سے مختلف اجسام کا ماس معلوم کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 19 - فزکس کی شاخیں بیان کریں.
جواب نمبر 19 - 1.میکینکس 2. جیو فزکس 3. اٹامک فزکس 4. نیوکلیئز فزکس 5. پلازمہ فزکس.
سوال نمبر 20 - سٹاپ واچ کیسے استعمال کی جاتی ہے؟
جواب نمبر 20 - 1.مکینیکل سٹاپ واچ کو چابی دینے کے لیے ایک ناب موجود ہوتی ہے. 2. سٹاپ واچ کو چلانے کیلئے روکنے کیلئے اور دوبارہ سیٹ کرنے کے لیے بٹن لگا ہوتا ہے. 3. سٹاپ واچ کو چلانے کیلئے ایک بار بٹن دبایا جاتا ہے. 4. دوسری بار دبانے سے سٹاپ واچ رک جاتی ہے. 5. تیسری بار دبانے پر سٹاپ واچ کی سوئی صفر پر آجاتی ہے.
سوال نمبر 21 - لیسٹ کائونٹ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 21 - لیسٹ کائونٹ : وہ کم سے کم پیمائش جو کسی بھی پیمائشی آلہ سے درست پیمائش کی جائے' اس پیمائشی آلہ کا نام لیسٹ کائونٹ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 22 - طبعی مقداریں اور ماخوذ مقداروں میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 22 - طبعی مقداریں: تمام قابل پیمائش مقداروں کو طبعی مقداریں کہتے ہیں. مثال : لمبائی ، ماس ، وقت اور ٹمپریچر وغیرہ .
سوال نمبر 23 - میٹر راڈ کا استعمال کیا ہے؟
جواب نمبر 23 - 1. میٹر راڈ لمبائی کا پیمائشی آلہ ہے. 2. میٹر راڈ لیبارٹری میں کسی چیز کی لمبائی یا دو پوائنٹس کے درمیان فاصلہ کی پیمائش کے لیے استعمال ہوتا ہے. میٹر راڈ ایک ملی میٹر تک صیح پیمائش کے لئے استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 24 - زیرو ایرر اور زیرو کوریکشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 24 - زیرو ایرر : پیمائش میں وہ کم سے کم غلطی جو کسی پیمائشی آلہ میں ہوسکتی ہے زیرو ایرر کہلاتی ہے. زیروکوریکشن: زیرو ایرر جاننے سے ضروری تصحیح کرکے صیح پیمائش معلوم کی جاسکتی ہے. اسی قسم کی تصحیح زیرو کوریکشن کہلاتی ہے.
سوال نمبر 25 - سائنس کی ترقی میں SI یونٹ نے کیا کرادر ادا کیا؟
جواب نمبر 25 - SI یونٹس نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں ایک مشترکہ قابل قبول یونٹس کے نظام کی بے انتہا ضرورت پوری کی.
سوال نمبر 26 - ورنیئر سکیل پر کتنے درجے ہوتے ہیں؟
جواب نمبر 26 - ورنیئر سکیل کو دس برابر حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے. ہر حصہ 0.9 ملی میٹر کے مساوی ہوتا ہے.
سوال نمبر 27 - سکریو گیج کا زیرو ایرر کب نیگیٹیو ہوتا ہے؟
جواب نمبر 27 - اگر سرکلر سکیل کی زیرو لائن ، انڈکس لائن کو عبور کرکے آگے نکل جائے تو زیرو ایرر نیگیٹو ہوگا. اس صورت میں زیرو کوریکشن پوزیٹیو ہوگی.
سوال نمبر 28 - سکریوگیج کے لیسٹ کائونٹ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 28 - سکریوگیج کا لیسٹ کائونٹ: وہ کم سے کم پیمائش جو ایک سکریو گیج سے معلوم کی جاسکتی ہے اسے سکریوگیج کا لیسٹ کائونٹ کہتے ہیں.
سوال نمبر 29 - فزیکل بیلنس اور الیکٹرونک بیلنس میں فرق بیان کریں.
جواب نمبر 29 - فزیکل بیلنس : 1. فزیکل بیلنس کا لیسٹ کاونٹ 0.01 گرام یا 10 ملی گرام ہوتا ہے. 2. فزیکل بیلنس کا استعمال الیکٹرونک بیلنس کی بہ نسبت مشکل ہے.
سوال نمبر 30 - لیسٹ کائونٹ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 30 - وہ کم سے کم پیمائش جو کسی بھی پیمائشی آلہ سے درست پیمائش کی جاسکے اس کو پیمائشی آلہ کا لیسٹ کائونٹ کہتے ہیں.
سوال نمبر 31 - ورنیئر کونسٹنٹ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 31 - ورنیئر کونسٹنٹ کو ورنیئر کیلیپرز کالیسٹ کائونٹ بھی کہتے ہیں. مین سکیل اور ورنیئر سکیل کے چھوٹے حصوں کے مابین 0.1 ملی میٹر کا فرق ہوتا ہے. جسے ورنیئر کیلیپرز لیسٹ کائونٹ یا ورنیئر کونسٹنٹ کہتے ہیں.
سوال نمبر 32 - بنیادی یونٹس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 32 - بنیادی یونٹس: وہ یونٹ جو بنیادی مقداروں کو بیان کرتے ہیں بنیادی یونٹس کہلاتے ہیں . بنیادی مقدار کا ایک SI یونٹ ہوتا ہے.
سوال نمبر 33 - بنیادی مقداریں اور بنیادی یونٹس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 33 - بنیادی مقداریں: وہ مقداریں جن کی بنیاد پر دوسری مقداریں اخز کی جائیں بنیادی مقداریں کہہلاتی ہیں.
سوال نمبر 34 - یونٹس کے انٹرنیشنل سسٹم کی تعریف کریں.
جواب نمبر 34 - انٹرنیشنل سسٹم آف یونٹس ایک سائنسی طریقہ ہے جو قدرتی مظاہر کی مقدار کو ظاہر کرتا ہے اس سسٹم میں سات بنیادی یونٹس ہیں جن سے باقی تمام یونٹس اخز کیے جاتے ہیں اس سسٹم کو میٹر، کلوگرا، سیکنڈ سسٹم بھی کہتے ہیں.
سوال نمبر 35 - فزیکل بیلنس میں لگے متوازن کرنے والے سکریوز کا کیا مقصد ہے؟
جواب نمبر 35 - فزیکل بیلنس میں لگے متوازن کرنے والے سکریوز کی مدد سے فزیکل بیلنس کی سکیل کی سوئی کو صفر پر لاتے ہیں.
سوال نمبر 36 - سائنٹفیک نوٹیشن کی تعریف کریں.
جواب نمبر 36 - سائنٹفیک نوٹیشن: سائنٹفیک نوٹیشن میں اعداد کو دس کی مناسب پاور یا پری فکسس سے لکھا جاتا ہے اور ڈیسی مل پوائنٹ سے پہلے صرف ایک نان زیرو ہندسہ ہوتا ہے.
سوال نمبر 37 - پازیٹو زیرو ایرر اور نیگیٹو زیرو ایرر میں فرق واضح کریں.
جواب نمبر 37 - نیگیٹیو زیرو ایرر: اگر ورنیئر سکیل کی زیرو لائن مین سکیل کی زیرو لائن کے عین سامنے نہ ہو اور بائیں جانب ہو تو نیگیٹو ایرر ہوگا.
Previous Question
1-37
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US