View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Unit 4 Turning Effect Of Forces Physics 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - مومنٹس کا اصول لکھیے
جواب نمبر 1 - مومنٹس کا اصول: ایک جسم ایکوی لبریم میں ہوتا ہے. اگر اس پر عمل کرنے والے تمام کلاک وائز مومنٹس کا ریزلنٹ تمام اینٹی کلاک وائز مومنٹس کے ریزلٹنٹ کے مساوی ہو
سوال نمبر 2 - کپل فورس سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 2 - کپل: دو ایسی اٰن لائک پیرالل فورسز جو مقدار میں مساوی لیکن ایک لائن میں نہ ہوں کپل آف فورس کہلاتی ہیں
سوال نمبر 3 - لائن آف ایکشن آف فورس کی تعریف کریں
جواب نمبر 3 - لائن آف ایکشن آف فورس: وہ خط (لائن) جس کی سمت میں کوئی فورس عمل کرتی ہے، فورس کی لائن آف ایکشن ایکشن کہلاتی ہے
سوال نمبر 4 - پیرالل فورسز کی تعریف کریں. ان کی اقسام کے نام لکھیں.
جواب نمبر 4 - پیرالل فورسز : ایسی فورسز جو ایک دوسرے کے پیرالل ہوں پیرالل فورسز کہلاتی ہیں. اقسام : پیرالل فورسز کی دو اقسام ہیں. 1. لائک پیرالل فورسز 2. ان لائک پیرالل فورسز.
سوال نمبر 5 - سنٹر آف ماس اور سنٹر آف گریویٹی میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 5 - کسی جسم کا سنٹر آف گریویٹی وہ پوائنٹ ہے جہاں اس کا تمام وزن عموداً نیچے کی جانب عمل کرتا ہوا محسوس ہوتا ہے. مثال : ایک گول پلیٹ کا مرکز اس کا سنٹر آف گریویٹی ہوتا ہے
سوال نمبر 6 - کوئی جسم ایکوی لبریم میں کیوں نہیں ہوسکتا اگر اس پر سنگل فورس عمل کررہی ہو؟
جواب نمبر 6 - سنگل فورس کے زیر اثر جسم کی ایکوی لبریم میں نہ آنے کی وجہ ہے کہ جسم پر صرف ایک فورس عمل کررہی ہے اس لیے نہ ہی فورسز کا مجموعہ اور نہ ہی ٹارک کا مجموعہ صفر ہے. اس جسم کو ایکوی لبریم میں لانے کے لیے اتنی ہی فورس مخالف سمت میں عمل کرنی چاہیے
سوال نمبر 7 - ایکوی لبریم کی تعریف کریں بیان کریں
جواب نمبر 7 - ایکوی لبریم : اگر کسی جسم پر کوئی نیٹ فورس عمل نہ کر رہی ہو تو جسم ایکوی لبریم میں ہوگا . ایک جسم ایکوی لبریم میں ریسٹ میں یا یونیفارم ولاسٹی سے موشن میں ہوگا
سوال نمبر 8 - ہیڈ ٹوٹیل رول ویکٹر کا ریزلٹنٹ معلوم کرنے میں کس طرح مدد کرتا ہے؟
جواب نمبر 8 - ہیڈ ٹویٹل رول کے مطابق ویکٹرز کا رزلٹنٹ حاصل کرنے کیلئے ایک ویکٹر اس طرح بنایا جاتا ہے کہ یہ پہلے ویکٹر کی ٹیل سے شروع ہے اور آخری ویکٹر کے ہیڈ پر ختم ہوتی ہے یہ ہمیں گرافیکلی رزلٹنٹ دیتا ہے.
سوال نمبر 9 - لائک پیرالل فورسز اور مومنٹ آف آرم کی تعریف کریں
جواب نمبر 9 - لائک پیرالل فورسز: لائک پیرالل فورسز وہ فورسز ہیں جو ایک دوسرے کے پیرالل اور ایک سمت میں عمل کرتی ہیں
سوال نمبر 10 - کسی جسم کے سنٹر آف ماس کی تعریف کریں
جواب نمبر 10 - سنٹر آف ماس: کسی جسم کا سنٹر آف ماس ایک ہی پوائنٹ ہوتا ہے جہاں پر لگائی گئی فورس سسٹم کو گھمائے بغیر فورس کی سمت میں حرکت دیتی ہے
سوال نمبر 11 - مومینٹس کا اصول بیان کریں
جواب نمبر 11 - اگر کسی ساکن جسم پر عمل کرنے والے تمام کلاک وائز مومینٹس کا ریزلٹنٹ تمام اینٹی کلاک وائز مومینٹس کے ریزلٹنٹ کے برابر ہو تو وہ جسم نہیں گھومتا یہ مومینٹس کا اصول کہلاتا ہے. حسابی طور پر : اینٹی کلاک وائز مومینٹس = کلاک وائز مومینٹس
سوال نمبر 12 - ٹارک اور کپل میں فرق لکھیے
جواب نمبر 12 - ٹارک : 1. کسی فورس کے گردشی اثر کو ٹارک یا مومنٹ آف فورس کہتے ہیں. 2. ٹارک پیدا کرنے کے لیے صرف ایک فورس کی ضرورت ہوتی ہے. 3. ٹارک یا مومنٹ آف فورس ، فورس اور مومنٹ آرم کے حاصل ضرب کے برابر ہوتی ہے. ٹارک کا یونٹ این ایم ہے اور یہ ایک ویکٹر مقدار ہے
سوال نمبر 13 - گراف سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 13 - گراف: گراف ایک ایسی تصویر ہے جو متغیر مقداروں کے درمیان ، جوکہ عمودی طور پر دو مقداریں ہوتی ہیں. جن سے ہر ایک ، ایک دوسرے کے عموداً لی جاتی ہے. مثال : ریزولیوشن آف فورسز.
سوال نمبر 14 - ایکوی لبریم کی پہلی شرط بیان کریں
جواب نمبر 14 - ایکوی لبریم کی پہلی شرط کے مطابق ایک جسم پر عمل کرنے والی تمام فورسز کا ریزلٹنٹ صفر ہوتا ہے
سوال نمبر 15 - غیر قیام پزیر اور نیوٹرل ایکوی لبریم میں فرق لکھیں
جواب نمبر 15 - غیر قیام پزیر ایکوی لبریم: 1. اگر کوئی جسم انتہائی معمولی سا ٹیڑھا کرکے چھوڑنے پر اپنی پہلی پوزیشن میں واپس نہیں‌ آتا تو یہ غیر قیام پزیر ایکوی لبریم کہلاتا ہے. 2. غیر قیام پزیر ایکوی لبریم میں جسم کا سنٹر آف گریویٹی بلند ترین قیام پر ہوتا ہے
سوال نمبر 16 - ٹارک اور سنٹر آف ماس کی تعریف کریں
جواب نمبر 16 - ٹارک : کسی فورس کے گردشی اثر کو ٹرک یا مومنٹ آف فورس کہتے ہیں. یونٹ : ٹارک کا SI یونٹ N m ہے.
سوال نمبر 17 - گاڑیوں کی اونچائی ممکن حد تک کم کیوں رکھی جاتی ہے؟
جواب نمبر 17 - گاڑیوں کی اونچائی ممکن حد تک اس لیے کم رکھی جاتی ہے تاکہ اس کی قیام پزیری آسانی سے حاصل کی جائے کیونکہ جتنی کار کے سنٹر آف گریویٹی کی بلندی کم ہوگی اتنا زیادہ قیام پزیر ہوگی
سوال نمبر 18 - ٹارک کی تعریف کریں اور اسکا یونٹ لکھیے
جواب نمبر 18 - ٹارک: کسی فورس کے گردشی اثر کو ٹارک یا مومنٹ آف فورس کہتے ہیں. یونٹ: ٹارک کا SI یونٹ Nm ہے . ٹارک ایک ویکٹر مقدار ہے.
سوال نمبر 19 - رجڈ باڈی اور لائن آف ایکشن آف فورس کی تعریف کریں
جواب نمبر 19 - رجڈ باڈی : کوئی بھی جسم بے شمار چھوٹے چھوٹے پارٹیکلز پر مشتمل ہوتا ہے. اگر اس جسم پر کسی فورس کے عمل کرنے سے اس کے پارٹیکلز کے مابین فاصلوں میں تبدیلی نہ آئے تو یہ ایک رجڈ باڈی کہلاتی ہے
سوال نمبر 20 - رزلٹنٹ آف فورسز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 20 - کسی جسم پر عمل کرنے والی تمام فورسز کو ہیڈٹوٹل رول سے جمع کرنے سے حاصل ہونےوالی سنگل فورس کو رزلٹنٹ آف فورس کہتے ہیں.
سوال نمبر 21 - کوئی جسم کب ایکوی لبریم میں ہوتا ہے
جواب نمبر 21 - کوئی جسم اس وقت ایکوی لبریم کی حالت میں ہوگا جب وہ ایکوی لبریم کی دونوں شرائط ایک وقت پوری کر رہا ہو
سوال نمبر 22 - عمودی کمپونینٹس سےکیا مراد ہے؟
جواب نمبر 22 - اگر کوئی ویکٹر دو ایک دوسرے پر عمود ہوں تو ایسے کمپونینٹس کو عمودی کمپونینٹس کہتے ہیں. یا اگر دو ویکٹرز ایک دوسرے پر عموداً ہوں تو ایسے کمپونینٹس کو عمودی کمپونینٹس کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 23 - سنٹر آف گریویٹی کی تعریف کریں
جواب نمبر 23 - کسی جسم کا سنٹرآف گریویٹی ایک ایسا پوائنٹ ہے جس پر جسم کا سائز وزن نیچے کی طرف عمودی عمل کرتا ہے.
سوال نمبر 24 - رجڈ باڈی سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 24 - رجڈ باڈی: رجڈ باڈی بے شمار چھوٹے چھوٹے پارٹیکلز پر مشتمل ہوتی ہے. اگر اس جسم پر کسی فورس کے عمل کرنے سے اس کے پارٹیکلز کے مابین فاصلوں میں تبدیلی نہ آئے تو یہ ایک رجڈ باڈی کہلاتی ہے. مثال : لکڑی یا کارڈ بورڈ کا بنا جسم رجڈ باڈی کہلاتا ہے
سوال نمبر 25 - ایکوی لبریم کی دوسری شرط بیان کریں
جواب نمبر 25 - ایکوی لبریم کی دوسری شرط کے مطابق ایک جسم پر عمل کرنے والے تمام ٹارکس کا ریزلٹنٹ ٹارک صفر ہوتا ہے
سوال نمبر 26 - لائک پیرالل اور ان لائک پیرالل فورسز میں فرق واضح کریں
جواب نمبر 26 - لائک پیرالل فورسز : لائک پیرالل فورسز وہ فورسز ہیں جو ایک دوسرے کے پیرالل اور ایک ہی سمت میں عمل کرتی ہیں.
سوال نمبر 27 - ان لائک پیرالل فورسز کی تعریف کریں.
جواب نمبر 27 - ان لائک پیرالل فورسز وہ فورسز ہیں جو ایک دوسرے کے پیرالل لیکن مخالف سمت میں عمل کرتی ہیں.
سوال نمبر 28 - قیام پزیر اور غیر قیام پزیر ایکوی لبریم میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 28 - قیام پزیر ایکوی لبریم : 1. کوئی بھی جسم قیام پزیر ایکوی لبریم میں کہلاتا ہے اگر اسے تھوڑا سا اٹھا کر چھوڑ دیا جائے اور وہ اپنی پہلی حالت میں واپس آجائے . 2. میز پر رکھی ہوئی کتاب قیام پزیر ایکوی لبریم کی مثال ہے
سوال نمبر 29 - کلاک وائز مومنٹ اور اینٹی کلاک وائز مومنٹ میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 29 - کلاک وائز مومنٹ : وہ فورس جو سیپیز کو کلاک وائز سمت میں گھماتیی ہے کلاک وائز فورس کہلاتی ہے. اس سے پیدا کیے جانے والا مومنٹ آف فورس یا ٹارک کلاک وائز مومنٹ کہلاتا ہے. مثال : نٹ کو گسنے کے دوران پیدا ہونے والا مومنٹ
سوال نمبر 30 - ریزلٹنٹ ویکٹر کی تعریف کریں
جواب نمبر 30 - دو یا دو سے زیادہ ویکٹرز کو جمع کرنے سے حاصل ہونےوالا سنگل ویکٹر ریزلٹنٹ کہلاتا ہے
سوال نمبر 31 - پلمب لائن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 31 - پلمب لائن: پلمب لائن ایک چھوٹے سے دھاتی گولے پر مشتمل ہوتا ہے جسے ایک ڈوری سے لٹکایا جاتا ہے تو یہ اپنے وزن کے باعث جوکہ عموداً نیچے کی جانب عمل کرتا ہے عمودی سمت میں ٹھر جاتا ہے.
سوال نمبر 32 - ریزولیوشن آف فورسز اور اس کے عمودی کمپونینٹس کی تعریف کریں
جواب نمبر 32 - فورس کی ریزولیوشن: کسی فورس کو اس کے عمودی کمپونینٹس میں تحلیل کرنا اس کی ریزولیوشن کہلاتا ہے. یا : کسی ویکٹر فورس کو اس کے فورس کے اجزاء میں تحلیل کرنا ریزولوشن آف فورسز کہلاتا ہے.
سوال نمبر 33 - ایکسز آف روٹیشن اور مومنٹ آرم میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 33 - ایکسز آف روٹیشن : کسی جسم میں سے گزرنے والی ایسی لائن جس کے گرد جسم گھوم سکے ایکسز آف روٹیشن کہلاتی ہے
Previous Question
1-33
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US