Unit 9 Transfer Of Heat Physics 9th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - گلائیڈنگ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 1 - گلائیڈز کے پائلٹ کنویکشن کی وجہ سے بننے والی اوپر کی جانب اٹھنے والی گرم ہوا کے کرنٹس کا استعمال کرتے ہیں اور ہوا میں اڑتے ہیں جسے گلائیڈنگ کہتے ہیں
سوال نمبر 2 - حرارت کی ریڈی ایشن اور سطح کا رقبہ کا تعلق بیان کریں
جواب نمبر 2 - ریڈی ایشن سے انتقال حرارت اخراج کنندہ یا جزب کنندہ جسم کی سطح کے ایریا سے بھی متاثر ہوتا ہے. جتنا زیادہ کسی جسم کی سطح کا ایریا ہوگا اتنا ہی زیادہ انتقال حرارت ہوگا
سوال نمبر 3 - کنڈکٹرز اور انسولیٹرز میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 3 - کنڈکٹرز؛ 1. کنڈکٹرز حرارت اور الیکٹریسٹی کے اچھے موصل ہوتے ہیں. 2. کسی جسم سے حرارت کو زیادہ تیزی سے منتقل کرنے کے لئے اچھے کنڈکٹرز استعمال کیے جاتے ہیں. 3. اسی طرح سے میٹل بکسز کو برف آئس کریم وغیرہ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے
سوال نمبر 4 - گیسز میں کنڈکشن کا عمل کیوں نہیں ہوتا ؟
جواب نمبر 4 - گیسز کے مالیکیولز ایک دوسرے سے بہت فاصلہ پر ہوتے ہیں اور ان میں آزاد الیکٹران نہیں پائے جاتے . اس لیے حرارت جلد منتقل نہیں ہوتی. اور کنڈکشن کا عمل نہیں ہو پاتا . گیسز میں حرارت کویکشن کے ذریعے منتقل ہوتی ہے
سوال نمبر 5 - انتقال حرارت کے تین طریقے لکھیے
جواب نمبر 5 - انتقال حرارت کے تین طریقے: 1. کنڈکشن . 2. کنویکشن 3. ریڈی ایشن
سوال نمبر 6 - ریڈی ایشن کا انحصار کن عوامل پر ہے؟
جواب نمبر 6 - ریڈی ایشن کا انحصار مندرجہ ذیل تین عوامل پر ہوتا ہے. 1. سطح کا رنگ 2. سطح کا ٹمپریچر 3. سطح کا ایریا
سوال نمبر 7 - حرارت سورج سے ہم تک کیسے پہنچتی ہے؟
جواب نمبر 7 - سورج ہیٹ انرجی کا بڑا ماخذ ہے. یہ ہم تک نہ تو کنڈکشن کے ذریعے پہنچ سکتی ہے اور نہ ہی کنویکشن کے ذریعہ. کیونکہ سورج اور زمین کے ایٹما سفیئر کے درمیان خلا ہے. اور تیسرا طریقہ ریڈی ایشن ہے جس کے ذریعہ حرارت ایک جگہ سے دوسری جگہ تک سفر کرتی ہے. یہ ریڈی ایشن ہے جس کے ذریعہ حرارت سورج سے ہم تک پہنچتی ہے
سوال نمبر 8 - لیزلی کیوب سے کیا مراد ہے؟ اسکی کتنی سطحیں ہیں
جواب نمبر 8 - ایک لیزلی کیوب مختلف نوعیت کی دیواروں والا ایک میٹل بکس ہوتا ہے. جو مختلف سطحوں کا موازنہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. لیزلی کیوب کی چار سطحیں ہوتی ہیں. 1. چمک دار نقرئی سطح . 2. بے رونق کالی سطح. 3. سفید سطح. 4. رنگین سطح
سوال نمبر 9 - گلوبل وارمنگ میں گرین ہائوس ایفیکٹ کے اثر کی وضاحت کریں
جواب نمبر 9 - حالیہ سالوں کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ کی فیصد شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے. گرین ہائوس ایفیکٹ کے باعث زیادہ حرارت روکنے کی وجہ سے یہ زمین کے اوسط ٹمپریچر میں اضافہ کا سبب بنتا ہے.یہ عمل گلوبل وارمنگ کے طور پر مانا جاتا ہے . اس کے زمین کی آب و ہوا پر خطرناک نتائج ہوتے ہیں
سوال نمبر 10 - حرارت کے بہائو کی شرح سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 10 - حرارت کی وہ مقدار جو یونٹ وقت میں بہتی ہے حرارت کے بہائو کی شرح کہلاتی ہے. یونٹ: اس کا یونٹ جول فی سیکنڈ ہے
سوال نمبر 11 - حرارت کے اچھے اور ناقص کنڈکٹرز کی دو مثالیں لکھیں
جواب نمبر 11 - حرارت کے اچھے کنڈکٹرز میں ایلومینیم ' کاپر' چاندی اور سونا شامل ہیں. جبکہ حرارت کے ناقص کنڈکٹرز میں لکڑی اور پلاسٹک شامل ہیں
سوال نمبر 12 - ماہر تھرمل سوا پرندوں میں سے کوئی سے دو کے نام تحریر کریں
جواب نمبر 12 - پرندے اپنے پروں کو باہر کی جانب پھیلا کر ان تھرملز میں چکر لگاتے ہیں ان تھرملز میں ہوا کی اوپر کی جانب موومنٹ پرندوں کو اپنے ساتھ بلند ہونے میں مدد دیتی ہے. 1. عقاب 2 . شکرے 3. گدھ ماہر تھرمل سوار ہوتے ہیں
سوال نمبر 13 - گرین ہائوس ایفیکٹ کیا ہے؟
جواب نمبر 13 - زمین کے ایٹما سفیئر میں کاربن ڈائی آکسائڈ اور آبی بخارات شامل ہوتے ہیں. کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی بھی گلاس اور پولی تھین کی طرح سورج کی ریڈی ایشنز کو داخل تو ہونے دیتے ہیں مگر اسے ایٹما سفیر سے واپس نہیں جانے دیتے اور ریڈی ایشنز کو پھانس کر زمین کے ٹمپریچر کے اضافے کا باعث بنتے ہیں اور زمین کا ٹمپریچر برقرار رکھتے ہیں اس سارے عمل کو گرین ہائوس ایفیکٹ کہتے ہیں جو کہ گلوبل وارمنگ کا باعث بنتا جارہا ہے
سوال نمبر 14 - ریڈی ایشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 14 - ریڈی ایشن انتقال حرارت کا وہ طریقہ ہے جس میں حرارت ایک جگہ سے دوسری جگہ ویوز کی صورت میں سفر کرتی ہے. ان ویوز کو الیکٹرومیگنیٹک ویوز کہا جاتا ہے
سوال نمبر 15 - کنڈکشن آف ہیٹ کی تعریف کریں
جواب نمبر 15 - کنڈکشن: ٹھوس اجسام میں ایٹمز کی وائبریشنز اور آزاد الیکٹرونز کی تیز رفتاری سے گرم حصوں سے سرد حصوں کی جانب انتقال حرارت کا طریقہ کنڈکشن یا کنڈکشن آف ہیٹ کہلاتا ہے. مثال: تمام میٹلز حرارت کی اچھی کنڈکٹر ہیں،
سوال نمبر 16 - کنویکشن کرنٹس کے دو استعمالات لکھیں
جواب نمبر 16 - عمارتوں میں سنٹرل ہیٹنگ سسٹم کنویکشن کے طریقہ پر ورک کرتا ہے. الیکٹرک ، گیس یا کوئلے کہ ہیٹروں سے تشکیل پانے والے کنویکشن کرنٹس ہمارے گھروں اور دفاتر کو گرم رکھنے میں مدد دیتے ہیں
سوال نمبر 17 - انرجی کی بچت کے لیے کوئی سے دو اقدامات لکھیے
جواب نمبر 17 - انرجی کی بچت کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کیے جاسکتے ہیں. 1. گرم پانی کی ٹینکیوں کو پلاسٹک یا فوم سے انسولیٹ کردیا جائے. 2. وال کیوی ٹیز کو پلاسٹک فوم یا معدنی اون سے بھر دیا جائے
سوال نمبر 18 - انتقال حرارت سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 18 - انتقال حرارت: گرم جسم کی تھرمل انرجی حرارت کی صورت میں سرد جسم کی جانب بہتی ہے. اسے انتقال حرارت کہتے ہیں. انتقال حرارت ایک قدرتی عمل ہے
سوال نمبر 19 - تھرماس فلاسک کیا ہے؟
جواب نمبر 19 - تھرماس فلاسک گلاس کی دوہری دیواروں والے برتن پر مشتمل ہوتی ہے. جو کنڈکشن ، کنویکشن اور ریڈی ایشن سے ہونے والے انتقال حرارت کو انتہائی کم کرتی ہے
سوال نمبر 20 - ٹھوس شے کی لمبائی کا تھرمل کنڈکٹیویٹی پر کیا اثر ہے؟
جواب نمبر 20 - گرم اور ٹھنڈے حصوں کے درمیان ٹھوس جسم کی لمبائی جتنی زیادہ ہوگی ، حرارت کو گرم سے ٹھنڈے حصے تک پہنچنے میں اتنا ہی زیادہ وقت لگے گا اور حرارت کے بہائو کی شرح اسی قدر کم ہوگی
سوال نمبر 21 - ہم موسم گرما میں سفید اور ہلکے رنگ کے کپڑے کیوں پہنتے ہیں؟
جواب نمبر 21 - ہم موسم گرما میں سفید اور ہلکے رنگ کے کپڑے اس لیے پہنتے ہیں کیونکہ گرم دن کے وقت ہم پہنچنے والی حرارت کی ریڈی ایشنز کا بیشتر حصہ رفلیکٹ کردیتے ہیں
سوال نمبر 22 - کنویکشن کرنٹس کا کیا مطلب ہے؟
جواب نمبر 22 - سیال مادے گرم ہوکر ہلکے ہوجاتے ہیں اور یہ گرم کیے گئے ایریا سے اوپر اٹھتے ہیں.اردگرد سے ٹھنڈے سیال مادے اس خالی کی گئی جگہ کو پُر کرتے ہیں اور پھر یہ بھی گرم ہوکر اوپر اٹھتے ہیں . اسی طرح کنویکشن کرنٹس تشکیل پاتے ہیں. فطرت میں بڑے پیمانے پر کنویکشن کرنٹس تشکیل پاتے ہیں. نسیم بری اور نسیم بحری بھی کنویکشن کی مثالیں ہیں
سوال نمبر 23 - کنویکشن کی تعریف کریں اور مثال لکھئے
جواب نمبر 23 - انتقال حرارت کا وہ طریقہ جو مالیکیولز کی گرم جگہ سے سرد جگہ کی جانب حقیقی موومنٹ سے عمل میں آتا ہے کنویکشن کہلاتا ہے. مثال: گرم ہوا سے بھرا ہوا غبارہ اوپر کی طرف اٹھتا ہے . یہ کنویکشن کی وجہ سے ہے
سوال نمبر 24 - ریڈی ایشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 24 - دیڈی ایشن انتقال حرارت کا وہ طریقہ ہے جس میں حرارت ایک جگہ سے دوسری جگہ ویوز کی صورت میں سفر کرتی ہے. ان ویوز کو الیکٹرومیگنیٹک ویوز کہا جاتا ہے
سوال نمبر 25 - ریڈی ایشن کے دو اثرات لکھئے
جواب نمبر 25 - 1. ہم کھانا پکانے والے برتنوں کی اندرونی سطح کو ہیٹ ریڈی ایشنز کو رفلیکٹ کرنے کے لیے پالش کرتے ہیں. 2. کھانا پکانے والے برتنوں کے پیندے حرارت کی زیادہ مقدار جزب کرنے کے لیے سیاہ کردیے جاتے ہیں
سوال نمبر 26 - نسیم بری اور نسیم بحری کی تعریف کریں
جواب نمبر 26 - نسیم بری : رات کے وقت زمین سمندر کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ٹھنڈی ہوجاتی ہے. اس لیے سمندر کے اوپر کی ہوا نسبتاً زیادہ گرم ہونے کے باعث اوپر اٹھتی ہے. اس کی جگہ لینے کے قریب کی خشکی سے نسبتاً ٹھنڈی ہوا سمندر کی طرف چلتی ہے. اسے نسیم بری کہتے ہیں
سوال نمبر 27 - نسیم بری خشکی سے سمندر کی جانب کیوں چلتی ہے؟
جواب نمبر 27 - نسیم بری خشکی سے سمندر کی جانب اس لئے چلتی ہے کیونکہ رات کے وقت زمین سمندر کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ٹھنڈی ہوجاتی ہے اس لیے سمندر کے اوپر کی ہوا نسبتاً زیادہ گرم ہونے کے باعث اوپر اٹھتی ہے . اس کی جگہ لینے کے لئے قریب کی خشکی سے نسبتاً ٹھنڈی ہوا سمندر کی طرف چلتی ہے
سوال نمبر 28 - کنڈکشن اور کنویکشن میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 28 - کنڈکشن: ٹھوس اجسام میں ایٹمز کی وائبریشنز اور آزاد الیکٹرونز کی تیز رفتاری سے گرم حصوں سے سرد حصوں کی جانب انتقال حرارت کا طریقہ کنڈکشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 29 - کنڈکٹرز اور نان کنڈکٹرز کے استعمال لکھیے
جواب نمبر 29 - کنڈکٹرز کے استعمالات: کسی جسم سے حرارت کو زیادہ تیزی سے منتقل کرنے کے لیے اچھے کنڈکٹرز استعمال کیے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کوکنگ پلیٹ' بوائلر' ریڈی ایٹرز اور ریفریجریٹرز وغیرہ یا میٹلز جیسا کہ ایلومینیم یا کاپر بنائے جاتے ہیں
سوال نمبر 30 - گلائیڈر کے ہوا میں رہنے کا سبب کیا ہے؟
جواب نمبر 30 - گلائیڈرز حرارت کی کنویکشن کے باعث اوپر کی جانب ہونے الی گرم ہوا کے کرنٹس کا استعمال کرتے ہیں. ہوا کے کرنٹس ایک لمبے عرصہ کے لیے انہیں ہوا میں ٹھرنے میں مدد دیتے ہیں
سوال نمبر 31 - حرارت کے بہائو کی شرح کا انحصار کن عوامل پر ہے؟
جواب نمبر 31 - حرارت کے بہائو کی شرح:حرارت کی وہ مقدار جو یونٹ وقت میں بہتی ہے حرارت کے بہائو کی شرح کہلاتی ہے. انحصار: حرارت کے بہائو کی شرح کا انحصار مندرجہ ذیل عوامل پر ہے. 1.ٹھوس شے کا کراس ایریا. 2. ٹھوس شے کی لمبائی 3. ٹھوس شے کے سروں کے درمیان ٹمپریچر کا فرق
سوال نمبر 32 - دو عوامل جن پر ریڈی ایشن کے ذریعے خارج ہونے کی شرح کا دارومدار ہے لکھیے
جواب نمبر 32 - تمام اجسام ریڈی ایشن کے ذریعے انرجی خارج کرتے ہیں. ریڈی ایشن کی صورت میں حرارت خارج ہونے کی شرح کا انحصار جن عوامل پہ ہوتا ہے وہ یہ ہیں: 1. سطح کا رنگ اور ساخت 2. سطح کا ٹمپریچر 3. سطح کا ایریا
سوال نمبر 33 - میٹلز حرارت کی اچھی کنڈکٹرکیوں ہیں؟
جواب نمبر 33 - میٹلز میں آزادانہ الیکٹرونز ہوتے ہیں. یہ آزاد الیکٹرونز میٹلز میں ہر وقت انتہائی تیز رفتاری سے متحرک رہتے ہیں اور اپنی تیز رفتاری کے باعث حرارت کو بہت تیزی سے گرم حصوں سے سرد حصوں کو منتقل کرتے ہیں.اسی لیے حرارت میٹلز سے بہت تیزی سے گزرتی ہے اور میٹلز اچھی کنڈکٹرز ہوتی ہیں
سوال نمبر 34 - تھرمل کنڈکٹیویٹی کی تعریف کریں
جواب نمبر 34 - ایک میٹر کیوب کی مخالف سطحوں کے درمیان حرارت کے بہائو کی شرح جن کے درمیان ایک کیلون ٹمپریچر کا فرق رکھا گیا ہو، کیوب کے میٹیرل کی تھرمل کنڈکٹیویٹی کہلاتی ہے
سوال نمبر 35 - سٹائرو فوم کا استعمال لکھیے
جواب نمبر 35 - سٹائرو فوم حرارت کا ناقص کنڈکٹر ہے. یہ حرارت کو ڈبے سے آسانی سے خارج نہیں ہونے دیتا ، ہلکے سٹائرو فوم کے ڈبوں میں رکھی ہوئی گرم خوراک ایک لمبے عرصے تک گرم رہتی ہے
Previous Question
1-35
Next Question
Physics
- Physical Quantitative and Measurements
- Kinematics
- Dynamics
- Turning Effect of Forces
- Gravitation
- Work and Energy
- Properties of Matter
- Thermal Properties of Matter
- Transfer of Heat
- Physical Quantitative and Measurements
- Kinematics
- Dynamics
- Turning Effect of Forces
- Gravitation
- Work and Energy
- Properties of Matter
- Thermal Properties of Matter
- Transfer of Heat
9th Class Online Classes 2026
Updated on: 10-05-2026
9th Class Online Preparation
9th Class 2026 Online
9th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









