Unit 2 Kinematics Physics 9th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - وائبریٹری موشن کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 1 - کسی جسم کی اپنی وسطی پوزیشن سے آگے پیچھے دہرائی جانے والی موشن وائبریٹری موشن کہلاتی ہے. مثال : جھولے کی موشن ، پنڈولم کی حرکت.
سوال نمبر 2 - سرکلر موشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 2 - اگر کوئی جسم دائرے میں حرکت کرتا ہو تو اس کی موشن سرکلر موشن کہلاتی ہے. مثال : زمین کا سورج کے گرد گھومنا.
سوال نمبر 3 - سپیڈ اور ولاسٹی میں فرق واضح کریں.
جواب نمبر 3 - سپیڈ: 1. کس جسم کے اکائی وقت میں طے کردہ فاصلہ کو اس کی سپیڈ کہتے ہیں. 2. سپیڈ ایک سکیلر ہے. 3. اسکا یونٹ Ms-1 ہے. 4.سپیڈ درج ذیل فارمولے سے نکالی جاسکتی ہے. V=S/T
سوال نمبر 4 - گریوی ٹیشنل ایکسلریشن کی تعریف کریں.
جواب نمبر 4 - آزادانہ گرتے ہوئے اجسام کے ایکسلریشن کو گریوی ٹیشنل ایکسلریشن کہتے ہیں. اسے G سے ظاہر کرتے ہیں. زمین کی سطح پر اس کی قیمت قریباً 10ms-2 ہے.
سوال نمبر 5 - سکیلرز مقداروں کی تعریف کریں اور دو مثالیں دیں.
جواب نمبر 5 - سکیلرز مقداریں : ایسی طبعی مقداریں جن کا مکمل اظہار ان کی مقدار سے ہوسکتا ہو، سکیلرز کہلاتی ہیں. مثالیں : ماس ، لمبائی ، وقت، سپیڈ ، والیوم ، ورک اور انرجی سکیلرز کی مثالیں.
سوال نمبر 6 - ویری ایبل اور یونیفارم سپیڈ میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 6 - ویری ایبل سپیڈ: ایک جسم ویری ایبل سپیڈ سے حرکت کرتا ہے. اگر وقت کے مساوی وقفوں میں اس کا طے کردہ فاصلہ برابر نہ ہو خواہ یہ وقفے کتنے ہی مختصر کیوں نہ ہوں.
سوال نمبر 7 - ریسٹ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 7 - اگر کوئی جسم اپنے گردوپیش کے لحاظ سے اپنی پوزیشن تبدیل نہ کررہا ہو تو وہ جسم ریسٹ میں کہلاتا ہے. مثلاً سڑک کے کنارے لگے درخت.
سوال نمبر 8 - سکیلر اور ویکٹر مقداروں میں فرق بیان کریں.
جواب نمبر 8 - سکیلر مقداریں: ایسی طبعی مقداریں جن کا مکمل اظہار ان کی مقدار سے ہوسکتا ہو، سکیلرز مقداریں کہلاتی ہیں. مثالیں: ماس ، لمبای ، وقت ، سپیڈ ، والیوم ، ورک اور انرجی سکیلرز کی مثالیں ہیں.
سوال نمبر 9 - سپیڈ کی تعریف کریں اور اسکا فارمولا لکھئے.
جواب نمبر 9 - سپیڈ: کسی جسم کے اکائی وقت میں طے کردہ فاصلہ کو اس کی سپیڈ کہتے ہیں. فارمولا: V=S/T
سوال نمبر 10 - ریٹارڈیشن کیا ہے؟
جواب نمبر 10 - کسی جسم کا ایکسلریشن نیگیٹو ہوتا ہے. اگر وقت کےساتھ اس کی ولاسٹی کم ہو رہی ہو. نیگیٹو ایکسلریشن کو ریٹارڈیشن کہتے ہیں. مثال: جب چلتے ہوئے اجسام رکتے ہیں انکا ایکسلریشن ریٹارڈیشن کہلاتا ہے.
سوال نمبر 11 - ویکٹر مقداروں کی جمع اور تفریق سکیلر مقداروں کی طرح کیوں نہیں ہوتی؟
جواب نمبر 11 - ویکٹر مقداریں کی جمع اور تفریق سکیلرز مقداروں کی طرح نہیںکی جاتی ہے. کیونکہ ویکٹرز مقداریں سمتی مقداریں ہیں جبکہ سکیلرز مقداریں غیر سمتی مقداریں ہیں.
سوال نمبر 12 - یونیفارم ولاسٹی کی تعریف کریں.
جواب نمبر 12 - کسی جسم کی ولاسٹی یونیفارم ہوتی ہے اگر وقت کے مساوی وقفوں میں اس کا ڈس پلیسمنٹ یونیفارم ہو خواہ وقت کے یہ وقفے کتنے ہی مختصر کیوں نہ ہوں.
سوال نمبر 13 - ٹرمینل ولاسٹی کی تعریف کریں.
جواب نمبر 13 - تعریف : آزادانہ گرتے ہوئے اجسام جو یونیفارم ولاسٹی حاصل کرلیتے ہیں اس کو ٹرمینل ولاسٹی کہتے ہیں. مثال : ایک چھاتہ بردار زمین پر اترتے ہوئے یونیفارم ولاسٹی حاصل کرلیتا ہے اسے ٹرمینل ولاسٹی کہتے ہیں جس ولاسٹی سے وہ زمین پر آتا ہے.
سوال نمبر 14 - حرکت کی اقسام لکھیں.
جواب نمبر 14 - حرکت کی تین اقسام ہیں. ٹرانسلیٹری موشن روٹیٹری موشن وائبریٹری موشن.
سوال نمبر 15 - موشن کی دو اقسام کی تعریف لکھیے.
جواب نمبر 15 - روٹیٹری موشن : کسی جسم کا اپنے ایکسز کے گرد گھومنا روٹیٹری موشن کہلاتا ہے. مثال: چھت پر لگے پنکھے کی موشن . وائبریٹری موشن: کسی جسم کی اپنی وسطی پوزیشن سے آگے پیچھے دہرائی جانے والی موشن وائبریٹری موشن کہلاتی ہے. مثال : جھولے کی موشن.
سوال نمبر 16 - فاصلہ اور ڈسپلیسمنٹ میں فرق بیان کریں.
جواب نمبر 16 - فاصلہ : دو پوائنٹس کے درمیان راستہ کی لمبائی ان کے درمیان فاصلہ کہلاتی ہے. فاصلہ ایک سکیلر مقدار ہے. فاصلہ کو S سے ظاہر کیا جاتا ہے. فاصلہ کو درج ذیل فارمولے سے نکالا جاسکتا ہے. S= V*T
سوال نمبر 17 - موشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 17 - اگر کسی جسم کی پوزیشن اپنے گردوپیش کے لحاظ سے تبدیل ہورہی ہوتو وہ جسم موشن میں کہلاتا ہے. مثال: سڑک پر متحرک کار.
سوال نمبر 18 - ویکٹر کی تعریف کریں. اور دو ویکٹر مقداروں کے لکھیے.
جواب نمبر 18 - ویکٹرز: ایسی مقداریں جن کو مقدار اور سمت کی مدد سے مکمل طور پر بیان کیا جاسکے ، ویکٹرز کہلاتی ہیں. مثالیں : 1. ولاسٹی 2. ڈس پلیسمنٹ 3. فورس 4. مومینٹم 5. ٹارک وغیرہ ویکٹرز کی مثالیں ہیں.
سوال نمبر 19 - روز مرہ زندگی میں ویکٹرمقداروں کی اہمیت بیان کریں؟
جواب نمبر 19 - ویکٹر مقداروں کی ہماری روز مرہ زندگی میں بہت اہمیت حاصلل ہے جیسے انجینیئرنگ میں، تعمیراتی کام اور نقشے وغیرہ تیار کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں. کسی حرکت ہوتے جسم کی معلوم کی جاسکتی ہے کسی خاص سمت کی مثالاً مشرق، مغرب، شمال ، جبوب وغیرہ کی نشاندہی کی جاتی ہے.
سوال نمبر 20 - مثبت اور منفی ایکسلریشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 20 - مثبت ایکسلریشن : 1. کسی جسم کا ایکسلریشن پوزیٹو ہوتا ہے اگر وقت کے ساتھ اس کی ولاسٹی زیادہ ہورہی ہو پوزیٹو ایکسلریشن کہتے ہیں. 2. جس اجسام کی ولاسٹی بڑھ رہی ہوایکسلریشن پوزیٹو ہوتا ہے. 3. پوزیٹو ایکسلریشن کی سمت وہی ہوتی ہے جس سمت میں جسم حرکت کر رہا ہو.
سوال نمبر 21 - یونیفارم ایکسلریشن کی تعریف کریں.
جواب نمبر 21 - یونیفارم ایکسلریشن : اگر کسی جسم کی ولاسٹی وقت کے مساوی وقفوں میں ایک ہی جتنی تبدیل ہو ، خواہ یہ وقفے کتنے ہی چھوٹے کیوں نہ ہوں تو اس صورت میں ایکسلریشن یونیفارم ہوتا ہے. مثال: یونیفارم ایکسلریشن کی مثال سپیس کیپسول ہے. تمام آزادانہ گرتے ہوئے اجسام کا ایکسلریشن بھی مستقل ہوتا ہے..
سوال نمبر 22 - ویکٹرز کو ہم کیسے ظاہر کرتے ہیں ؟
جواب نمبر 22 - علامتی طریقہ: 1. ویکٹرز کو سکیلرز سے نمایاں کرنے کے لیے عموماً تہجی سے لکھا جاسکتا ہے. 2. ویکٹرز کے اظہار کے لیے حروف پر بار یا تیر کی علامت ڈال دی جاتی ہے. ویکٹرز کا گرافیکلی اظہار: کسی ویکٹرز کو گرافیکلی ظاہر کرنے کے لیے ایک سیدھی لائن کھینچی جاتی ہے. اس کے ایک سرے پر تیر کا نشان اس ویکٹر کی سمت کو ظاہر کرتا ہے. لائن کی لمبائی ویکٹرز کی عددی قیمت یا مقدار کو ظاہر کرتی ہے.
سوال نمبر 23 - روٹیٹری موشن کی تعریف کریں اور ایک مثال دیں.
جواب نمبر 23 - روٹیٹری موشن: کسی جسم کا اپنے ایکسز کے گرد گھومنا روٹیٹری موشن کہلاتا ہے. مثال: لٹو کی اپنے ایکسز کے گرد حرکت.
سوال نمبر 24 - پوزیشن کی تعریف کریں اور ایک مثال دیں.
جواب نمبر 24 - کسی جگہ یا پوائنٹ کا کسی مخصوص مقام یا ریفرنس پوائنٹ سے فاصلہ اور سمت اس جگہ کی پوزیشن کہلاتی ہے. مثال . شکل میں P ، ریفرنس پوائنٹ ' O ' کے لحاظ سے جسم کی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے.
سوال نمبر 25 - کیا کونسٹنٹ سپیڈ سے حرکت کرنے والے جسم میں ایکسلریشن ہوسکتا ہے؟
جواب نمبر 25 - جی ہاں ! کونسٹنٹ سپیڈ سے حرکت کرنے والے جسم میں ایکسلریشن ہوسکتا ہے. بشرطیکہ اسکی سمت ہر لمحہ تبدیل ہورہی ہو . جیسا کہ دائرہ میں حرکت کرنے والے اجسام .
سوال نمبر 26 - لی نیئر موشن اور رینڈم موشن کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 26 - لی نیئر موشن : کسی جسم کی خط مستقیم میں حرکت لی نیئر موشن کہلاتی ہے. مثال: سڑک پر سیدھی چلتی ہوئی کار . رینڈم موشن : کسی جسم کی بے ترتیب انداز سے حرکت کو رینڈم موشن کہیں گے. مثلاً کیڑے مکوڑوں کی حرکت .
سوال نمبر 27 - لڈار گن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 27 - ویری ایبل روشنی کا پتہ چلانے اور سپیڈ کا تعین کرنے والی گن ہے. یہ لیزر پلسز کی مدد سے کسی گاڑی کے فاصلہ کی سلسلہ وار پیمائش کرتی ہے. اسی ڈیٹا سے گاڑی کی سپیڈ معلوم کی جاتی ہے.
سوال نمبر 28 - کائنی میٹکس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 28 - کائنی میٹکس : موشن کی وجہ کو زیر بحث لائے بغیر کسی جسم کی موشن کے مطالعہ کو کائی نیٹکس کہتے ہیں.
سوال نمبر 29 - ایکسلریشن کی تعریف اور سسٹم انٹرنیشنل یونٹ لکھیے.
جواب نمبر 29 - ایکسلریشن: کسی جسم میں ولاسٹی کی تبدیلی کی شرح کو ایکسلریشن کہتے ہیں. یونٹ : SI یونٹس میں ایکسلریشن کا یونٹ میٹر فی سیکنڈ (Ms-2) ہے. مساوات: a=(V e-V i)/t
سوال نمبر 30 - ویری ایبل سپیڈ سے حرکت کرنے والے جسم کی سپیڈ کس شکل میں ہوگی؟
جواب نمبر 30 - ویری ایبل سپیڈ سے حرکت کرنے والے جسم کی سپیڈ ٹائم گراف کی شکل ہمیشہ کرو ہوگی کبھی بھی سیدہی لائن نہیں ہوگی.
Previous Question
1-30
Next Question
Physics
- Physical Quantitative and Measurements
- Kinematics
- Dynamics
- Turning Effect of Forces
- Gravitation
- Work and Energy
- Properties of Matter
- Thermal Properties of Matter
- Transfer of Heat
- Physical Quantitative and Measurements
- Kinematics
- Dynamics
- Turning Effect of Forces
- Gravitation
- Work and Energy
- Properties of Matter
- Thermal Properties of Matter
- Transfer of Heat
9th Class Online Classes 2026
Updated on: 10-05-2026
9th Class Online Preparation
9th Class 2026 Online
9th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









