View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Unit 8 Thermal Properties Of Matter Physics 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - ویپورائزیشن کی مخفی حرارت کی تعریف کریں
جواب نمبر 1 - حرارت کی وہ مقدار جو کسی مائع کے یونٹ ماس کو ان کے ٹمپریچر میں اضافہ کیے بغیر مکمل طور پر گیس میں تبدیل کرتی ہے. ویپورائزیشن کی مخفی حرارت کہلاتی ہے.اسے H سے ظاہر کیا جاتا ہے
سوال نمبر 2 - ایویپوریشن کے عمل کی شرح کا انحصار کن عوامل پر ہے؟ نام تحریر کریں
جواب نمبر 2 - کسی مائع کی ایویپوریشن کا انحصار مندرجہ ذیل عوامل پر ہوتا ہے. 1. ٹمپریچر 2. سطح کا رقبہ 3. ہوا 4. مائع کی نوعیت
سوال نمبر 3 - تھرمومیٹر کیا ہوتا ہے ؟ مرکری کو تھرمومیٹر کے طور پر کیوں ترجیح دی جاتی ہے
جواب نمبر 3 - تھرمومیٹر: کسی جسم کے ٹمپریچر کی پیمائش کے لیے استعمال ہونے والا آلہ تھرمومیٹر کہلاتا ہے. مرکری کا استعمال: -39 ڈگڑی سینٹی گریڈ پر جم جاتا ہے.357 ڈگڑی سینٹی گریڈ پر کھولتا ہے اور یہ تھرمومیٹر میں استعمال ہونے والے مائع کی تمام خصوصیات رکھتا ہے. 1.حرارتی پھیلائو یکساں ہوتا ہے. 2. یہ گلاس کو گیلا نہیں کرتا، نظر آتا ہے. 3. یہ حرارت کا اچھا کنڈکٹر ہوتا ہے. 4. اس کی حرارت مخصوصہ بھی کم ہوتی ہے
سوال نمبر 4 - کسی گیس کے مالیکیولز کی موشن پر حرارت کا کیا اثر ہوتا ہے؟
جواب نمبر 4 - حرارت: بڑھانے سے گیس کے مالیکیولز کی موشن تیز ہوجاتی ہے اور حرارت کم کرنے سے گیس کے مالیکیولز کی موشن آہستہ ہوجاتی ہے
سوال نمبر 5 - ٹمپریچر کی تعریف کریں
جواب نمبر 5 - ٹمپریچر: کسی جسم کے گرم یا ٹھنڈے ہونےکی شدت کو ٹمپریچر کہتے ہیں. ٹمپریچر ایک سکیلر مقدار ہے. یونٹ : SI سسٹم میں اس کا یونٹ کیلون (K) ہے
سوال نمبر 6 - ہوا کس طرح ایویپوریشن پر اثر انداز ہوتی ہے؟
جواب نمبر 6 - کسی مائع کی سطح کے اوپر چلتی ہوئی تیز ہوا مائع کے ان مالیکیولز کو بہا کر لے جاتی ہے. جو اس وقت مائع کی سطح سے باہر نکل رہے ہوتے ہیں. اس طرح سے مائع کی سطح سے زیادہ مالیکیولز کو باہر نکلنے کا موقع ملتا ہے. اور ایویپوریشن کی سپیڈ بڑھا دیتی ہے
سوال نمبر 7 - ایویپوریشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 7 - ایویپوریشن : ایک مائع کی سطح سے اسے گرم کیے بغیر مائع کا بخارات میں تبدیل ہونا ایویپوریشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 8 - ٹمپریچر حرات کے بہائو کی سمت کا تعین کیسے کرتا ہے؟
جواب نمبر 8 - جب گرم چائے یا گرم پانی کا پیالہ کمرے میں رکھتے ہیں تو یہ آہستہ آہستہ ٹھنڈے ہوتے چلے چاتے ہیں اور جیسے ہی ان کا ٹمپریچر کمرے کے درجہ حرارت پر پہنچتا ہے ان کے ٹھنڈا ہونے کا عمل رک جاتا ہے. پس ٹمپریچر حرارت کے بہائو کی سمت کا تعین کرتا ہے اور حرارت ہمیشہ گرم جسم سے ٹھنڈے جسم کی طرف بہتی ہے
سوال نمبر 9 - پگھالائو کی منفی حرارت کیا ہے؟
جواب نمبر 9 - پگھلائو کی منفی حرارت: کسی شے کے یونٹ ماس کو اس کا ٹمپریچر تبدیل کیے بغیر اس کے میلٹنگ پوائنٹ پر ٹھوس سے مائع حالت میں تبدیل کرنے کے لیے درکار تھرمل انرجی کو اس کے پگھلائو کی منفی حرارت کہا جاتا ہے اسے H سے ظاہر کرتے ہیں. یونٹ : پگھلائو کی منفی حرارت کا یونٹ جول فی کلو گرام ہے
سوال نمبر 10 - حرارتی پھیلائو کی تعریف کریں
جواب نمبر 10 - تعریف : کسی جسم میں حرارت کی وجہ سے پھیلائو کو حرارتی پھیلائو کہتے ہیں. وضاحت : زیادہ چیزیں ٹھوس، مائع اور گیسز گرم کرنے پر پھیلتی ہیں اور ٹھنڈا کرنے پر سکڑتیی ہیں. کسی بھی شے کے مالیکیولز کی کائینیٹک انرجی ٹمپریچر پر انحصار کرتی ہے ٹھوس کے مالیکیولز زیادہ ٹمپریچر پر زیادہ کائی نیٹک انرجی سے وائبریٹ کرتے ہیں
سوال نمبر 11 - عام زندگی حرارتی پھیلائو کے دو استعمالات تحریر کریں
جواب نمبر 11 - ریلوے کی پٹڑیوں‌ کا ٹیڑھا ہونا: ریلوے کی پٹڑیوں کو بچھاتے وقت ان کے درمیان خلا چھوڑا جاتا ہے تاکہ گرمی کے موسم کے دوران پٹڑی کا پھیلائو اس کے ٹیڑھا ہونے کا سبب نہ بنے. حرارتی پھیلائو سے پلوں اور سڑکوں‌ کا نقصان:ٕ ٹھوس اشیا کا پھیلائو پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے. کیونکہ یہ مستقل طور پر ٹمپریچر کی تبدیلیوں کے زیر اثر رہتے ہیں.لہٰزا پل اور سڑکیں تعمیر کرتے وقت ٹمپریچر کے ساتھ پھیلائو اور سکڑائوکے لیے گنجائش رکھی جاتی ہے
سوال نمبر 12 - حرارت اور انٹرنل انرجی میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 12 - حرارت: حرارت انرجی کی ایک شکل ہے جو باہمی طورپر متصل دو اجسام میں ٹمپریچر کے فرق کی وجہ سے منتقل ہوتی ہے
سوال نمبر 13 - ایویپوریشن پر اثر انداز ہونے والے دو عوامل لکھیں
جواب نمبر 13 - عوامل: ٹمپریچر: زیادہ بلند ٹمپریچر پر ایک مائع کے مالیکیولز تیز رفتاری سے حرکت کرتے ہیں. اس لیے بلند ٹمپریچر پر ایویپوریشن کا عمل زیادہ ہوتا ہے. سطح کا رقبہ: کسی مائع کی سطح کا رقبہ جتنا زیادہ ہوتا ہے اتنی ہی زیادہ تعداد میں مالیکیولز اس کی سطح سے باہر نکل آتے ہیں
سوال نمبر 14 - ٹمپریچر کا ایویپوریشن پر کیا اثر ہے؟
جواب نمبر 14 - زیادہ بلند ٹمپریچر پر ایک مائع کے زیادہ تر مالیکیولز تیز رفتاری سے حرکت کرتے ہیں یعنی ایویپوریشن کا عمل بلند ٹمپریچر پر تیز ہوتا ہے
سوال نمبر 15 - فریزنگ اور میلٹنگ پوائنٹ میں فرق لکھیں
جواب نمبر 15 - فریزنگ پوائنٹ: کسی مائع میں ٹمپریچر کا پوائنٹ جس پر مائع سے ٹھوس حالت میں جانا شروع ہوتا ہے. فریزنگ پوائنٹ وہ پوائنٹ ہے جس پر مائع ٹھوس میں تبدیل ہونا لگتا ہے. پانی 4 ڈگڑی پر برف میں تبدیل ہونا شروع ہوتا ہے
سوال نمبر 16 - والیوم میں حرارتی پھیلائو کے کوایفی شینٹ کی تعریف کریں
جواب نمبر 16 - کسی شے کے یونٹ والیوم میں ٹمپریچر کی فی کیلون تبدیلی کے ساتھ ہونےوالی تبدیلی والیوم میں پھیلائو والیوم کو کو ایفی شینٹ کہلاتی ہے
سوال نمبر 17 - حرارتی گنجائش سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 17 - کسی جسم کی مخصوص حرارت کی وہ مقدار ہے جو اس کے ایک کلو گرام ماس میں ایک کیلون ٹمپریچر کی تبدیلی کے لیے درکار ہوتی ہے. ایس آئی یونٹ میں ماس کی پیمائش کلوگرام میں‌ کی جاتی ہے. حرارت کی پیمائش جول میں کی جاتی ہے اور ٹمپریچر میں اضافہ k میں ماپا جاتا ہے
سوال نمبر 18 - ریلوے کی پٹڑیوں کے درمیان خلا کیوں رکھا جاتا ہے؟
جواب نمبر 18 - ریلوے کی پٹڑیوں کو بچھاتے وقت ان کے درمیان خلا چھوڑا جاتا ہے تاکہ ٹمپریچر کی تبدیلی کے ساتھ موسم گرما میں پٹڑی کا پھیلائو اس کے ٹیڑھا ہونے کا سبب نہ بنے
سوال نمبر 19 - حرارت اور ٹمپریچر میں‌ کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 19 - حرارت: حرارت انرجی کی ایک شکل ہے جو باہمی طور پر متصل دو اجسام میں ٹمپریچر کے فرق کی وجہ سے منتقل ہوتی ہے
سوال نمبر 20 - انٹرنل انرجی کی تعریف کریں
جواب نمبر 20 - انٹرنل انرجی : کسی جسم کے ایٹمز اور مالیکیولز کی کائی نیٹک اور پوٹینشل انرجی کے مجموعہ کو اس کی انٹرنل انرجی کہا جاتا ہے. انٹرنل انرجی کا انحصار: کسی جسم کی انٹرنل انرجی کا انحصار جسم کے مالیکیولز کی کائی نیٹک انرجی اور پوٹینشل انرجی پر ہوتا ہے
سوال نمبر 21 - دو دھاتی پتری کے دو استعمالات لکھیے
جواب نمبر 21 - 1. دو دھاتی پتریاں تھرمومیٹرز میں ٹمپریچر کی پیمائش کے لیے استعمال کی جاتی ہیں یہ تھرمومیٹرز بھٹیوں اور تنوروں کا ٹمپریچر معلوم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں. 2. دو دھاتی پتریوں سے بنے ہوئے تھرمومیٹرز تھرموسٹیٹ میں ٹمپریچر برقرار رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں
سوال نمبر 22 - فارن ہائیٹ سکیل اور کیلون سکیل کی تعریف کریں
جواب نمبر 22 - فارن ہائیٹ سکیل : فارن ہائیٹ سکیل پر دونوں فکسڈ پوائنٹس کے درمیانی وقفہ کو 180 برابر حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے. اس پر لوئر فکسڈ پوائنٹ پر 32 فارن ہائیٹ ہوتا اور اپر فکسڈ پوائنٹ 212 فارن ہائیٹ ہوتا ہے
سوال نمبر 23 - طولی حرارتی پھیلائو سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 23 - تعریف : ٹھوس اشیاء کو گرم کرنے سے ان کی لمبائی میں پھیلائو آتا ہے اس عمل کو طولی حرارتی پھیلائو کہتے ہیں
سوال نمبر 24 - ٹمپریچر کے سکیلرز لکھیے
جواب نمبر 24 - 1. سیلسیس یا سینٹی گریڈ سکیل 2. فارن ہائیٹ سکیل 3. کیلون سکیل
سوال نمبر 25 - مائع کے لیے حرارتی والیوم میں پھیلائو کے نام لکھیے
جواب نمبر 25 - مائع کے لیے حرارتی والیوم میں پھیلائو دو طرح کے ہوتے ہیں. 1. حقیقی والیوم پھیلائو. 2. ظاہری والیوم پھیلائو
سوال نمبر 26 - ایویپوریشن ، ویپورائزیشن سے کس طرح مختلف ہے
جواب نمبر 26 - ایویپوریشن : ایک مائع کی سطح سے اسے گرم کیے بغیر مائع کا بخارات میں تبدیل ہونا ایویپوریشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 27 - تھرمومیٹر میں استعمال ہونے والے مائع کی خصوصیات لکھیں
جواب نمبر 27 - عام طور پر تھرمومیٹر میں مناسب مائع شے کو تھرمومیٹر کے میٹریل کے طور پر استعمال کرکے بنایا جاتا ہے. ایک تھرمومیٹر میں استعمال ہونے والے مائع مندرجہ ذیل خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے. 1. یہ نظر آنا چاہیے. 2. یہ یکساں حرارتی پھیلائو رکھتا ہے. 3. اس کا فریزنگ پوائنٹ کم ہونا چاہیے. 4. اس کا بوائلنگ پوائنٹ زیادہ ہونا چاہیے
سوال نمبر 28 - حرارتی گنجائش اور شے کی مقدار کا تعلق بیان کریں
جواب نمبر 28 - حرارتی گنجائش کسی شے کی مقدار کے ڈائریکٹلی پروپورشنل ہوتی ہے یعنی جتنی کسی شے کی مقدار زیادہ ہوگی اتنی ہی حرارتی گنجائش بھی زیادہ ہوگی
سوال نمبر 29 - گیلے کپڑے گرمیوں میں سردیوں کی نسبت جلد کیوں سوکھ جاتے ہیں ؟ نیز اس عمل کی تعریف کریں
جواب نمبر 29 - گیلے کپڑے گرمیوں میں سردیوں کی نسبت اس لیے جلد سوکھ جاتے ہیں کیونکہ گرمیوں میں ٹمپریچر زیادہ ہوتا ہے جس سے ایویپوریشن کا عمل تیز ہوتا ہے. ایویپوریشن : ایویپوریشن ایک ایسا عمل ہے جس میں ایک مائع کی سطح سے اسے گرم کیے بغیر اس کا بخارات میں تبدیل ہونا ایویپوریشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 30 - تھرمل ایکوی لبریم کی تعریف کریں
جواب نمبر 30 - جب دو مختلف ٹمپریچر والے اجسام ایک دوسرے کے قریب لائے جاتے ہیں تو تھوڑے وقت کے بعد ان دونوں اجسام کا ٹمپریچر ایک جیسا ہوجاتا ہے. ان کی اس حالت کو تھرمل ایکوی لبریم کہتے ہیں
سوال نمبر 31 - فارن ہائیٹ سکیل بیان کریں
جواب نمبر 31 - 1. فارن ہائیٹ سکیل میں لوئر فکسڈ پوائنٹ پر 32 فارن ہائیٹ ہوتا ہے 2. فارن ہائیٹ سکیل میں اپر فکسڈ پوائنٹ پر 212 فارن ہائیٹ ہوتا ہے. 3. فارن ہائیٹ سکیل پر دونوں فکسڈ پوائنٹس کے درمیانی وقفہ کو 180 برابر حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے
سوال نمبر 32 - اپر اور لوئر فکسڈ پوائنٹ کی تعریف کریں
جواب نمبر 32 - اپر فکسڈ پوائنٹ: تھرمومیٹر میں اپر فکسڈ پوائنٹ تھر مومیٹر میں مرکری کی اس پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے جس پر پانی کھولتا ہے
سوال نمبر 33 - تھرما میٹر کی اقسام کے نام لکھیں
جواب نمبر 33 - 1. سٹرپ تھرما میٹر 2. مرکری تھرمامیٹر 3. الیکٹرک رزسٹنس تھرما میٹر
سوال نمبر 34 - طولی پھیلائو کے کو ایفی شینٹ کی تعریف کریں
جواب نمبر 34 - طولی پھیلائو کے کو ایفی شینٹ: اگر کسی سلاخ کی ایک میٹر لمبائی کو 1K ٹمپریچر کے فرق تک گرم کیا جائے تو اس کی لمبائی میں اضافے کو طولی پھیلائو کا کو ایفی شینٹ کہتے ہیں
Previous Question
1-34
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US