View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Unit 6 Work And Energy Physics 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - الیکٹریکل انرجی اور لائٹ انرجی میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 1 - الیکٹریکل انرجی: 1. الیکٹریکل انرجی وسیع پیمانے پر استمال ہونے والی انرجی کی ایک قسم ہے. 2. الیکٹریکل انرجی بیٹریوں یا الیکٹرک جنریٹرز سے حاصل کی جاتی ہے. 3. الیکٹریکل انرجی کسی مطلوبہ مقام تک تاروں کے ذریعہ آسانی سے مہیا کی جاسکتی ہے
سوال نمبر 2 - بائیوماس انرجی کیا ہےِ؟
جواب نمبر 2 - بائیوماس پودوں یا جانوروں کا فضلہ ہے جسے بطور ایندھن استعمال کیا جاتا ہے. بائیوماس کی دیگر اقسام کوڑا کرکٹ، فارم ویسٹس ، گنا اور دوسرے پودے ہیں.یہ فضلہ پاور پلانٹس چلانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے. بہت سی انڈسٹریز جو فاریسٹ پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں ، اپنی نصف الیکٹریسٹی پودوں کی چھال یا چھلکا اور دیگر لکڑی کے فضلے کو جلا کر حاصل کرتی ہیں
سوال نمبر 3 - مکینیکل انرجی کو الیکٹریکل انرجی میں تبدیل کرنے کے لیے کیا استعمال کیا جاتا ہے؟
جواب نمبر 3 - جنریٹر ایک ایسا آلہ ہے جو مکینیکل انرجی کو الیکٹریکل انرجی میں تبدیل کرتا ہے
سوال نمبر 4 - پاور کی تعریفیں لکھیں
جواب نمبر 4 - پاور: کسی بھی جسم کے ورک کرنے کی شرح پاور کہلاتی ہے
سوال نمبر 5 - ایک ہیٹنگ سسٹم کن کن حصوں پر مشتمل ہوتا ہے؟
جواب نمبر 5 - ایک ہیٹنگ سسٹم درج ذیل حصوں پر مشتمل ہوتا ہے. 1. کولیکٹر 2. سٹوریج ڈیوائس 3. ڈسٹری بیوشن سسٹم
سوال نمبر 6 - ورک کے یونٹ جول کی تعریف کریں اسکا یونٹ بھی لکھیں
جواب نمبر 6 - جول: ایک جول وہ ورک ہے جو ایک نیوٹن فورس اپنی ہی سمت میں ایک میٹر تک حرکت دینے میں کرتی ہے. یونٹ: 1J = 1 N × 1 m
سوال نمبر 7 - ونڈ انرجی کے کوئی سے دو استعمالات لکھیں
جواب نمبر 7 - ونڈ انرجی: 1. ونڈ انرجی سمندروں میں چلنے والے بادبانی جہازوں کو پاور مہیا کرنے کا سبب بنتی ہے. 2. ونڈ انرجی پن چکیوں میں اناج پیسنے اور پانی کو پمپ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہے
سوال نمبر 8 - فورس کب ورق کرتی ہے ؟
جواب نمبر 8 - فزکس کے مطابق ورک اس وقت ہوتا ہے جب کسی جسم پر لگائی گئی فورس اس جسم کو فورس کی سمت میں حرکت دیتی ہے
سوال نمبر 9 - تھرمل پولیوشن کے دو نقصانات تحریر کریں
جواب نمبر 9 - 1. تھرمل پولیوشن زندگی کے توازن میں بگاڑ پیدا کرتا ہے. 2. تھرمل پولیوشن جانداروں کی مخصوص خصوصیات کی حامل کئی اقسام کی بقاء کو خطرے میں ڈال دیتا ہے
سوال نمبر 10 - میگما سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 10 - میگما : میگما زمین کے اندر بہت زیادہ گہرائی میں زمین کا اندرونی پگھلا ہوا گرم حصہ ہوتا ہے
سوال نمبر 11 - دو ناقابل تجدید ذرائع انرجی تحریر کریں
جواب نمبر 11 - ناقابل تجدید ذرائع: ایسے ذرائع جن کے مسلسل استعمال سے دو ختم ہوجائیں اور ان کو دوبارہ بننے کے لیے کئی ملین سال لگیں، ناقابل تجدید ذرائع کہلاتے ہیں. انرجی کے ناقابل تجدید ذرائع درج ذیل ہیں. 1. فیوسل فیولز. 2. نیوکلیئر فیولز
سوال نمبر 12 - جول کی تعریف کریں
جواب نمبر 12 - جول: ایک جول وہ ورک ہے جو ایک نیوٹن فورس اپنی ہی سمت میں ایک میٹر تک حرکت دینے میں‌ کرتی ہے. حسابی طور پر W = F d
سوال نمبر 13 - قابل تجدید ذرائع انرجی میں سے تین کے نام لکھیں
جواب نمبر 13 - قابل تجدید انرجی کے نام ہیں. 1. سورج کی انرجی 2 . واٹر پاور انرجی 3. بائیوماس 4. ونڈ انرجی
سوال نمبر 14 - پاور سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 14 - ورک کرنے کی شرح کو پاور کہتے ہیں. یا وہ مقدار جو ہم کو ورک کرنے کی شرح بتاتی ہے پاور کہلاتی ہے. P= W/t
سوال نمبر 15 - جیو تھرمل انرجی سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 15 - جیو تھرمل انرجی : زمین کے بعض حصوں میں زمین ہمیں گیزرز اور گرم چشموں سے پانی مہیا کرتی ہے زمین کے اندر بہت زیادہ گہرائی پر واقع زمین کا اندرونی پگھلا ہوا گرم حصہ میگما کہلاتا ہے. زمین کے بعض حصوں میں میگما کے قریب پہنچنے والا پانی میگما کے بلند ٹمپریچر کی وجہ سے بھاپ میں تبدیل ہوجاتا ہے زمین کے اندر موجود اس انرجی کو جیوتھرمل انرجی کہتے ہیں
سوال نمبر 16 - ورک اور انرجی میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 16 - ورک : ورک اس صورت میں ہوگا جب کسی جسم پر کوئی فورس عمل کرے اور وہ جسم کچھ فاصلہ فورس کی سمت میں طے کرے
سوال نمبر 17 - ایفی شینسی کی تعریف کریں اور اسکا یونٹ تحریر کریں
جواب نمبر 17 - ایفی شینسی : کس سسٹم کی ایفی شینسی اس سسٹم کے بطور آئوٹ پٹ حاصل کی گئی انرجی کی بطور ان پٹ صرف کردہ کل انرجی کے ساتھ نسبت ہے. یونٹ: اس کا کوئی یونٹ نہیں ہوتا . کیونکہ یہ دو ایک جیسی مقداروں کے درمیان نسبت ہے
سوال نمبر 18 - ہیٹ انرجی کی تعریف کریں اور اس کے کچھ ذرائع لکھیے
جواب نمبر 18 - ہیٹ انرجی: گرم اجسام سے حاصل ہونے والی انرجی ہیٹ انرجی کہلاتی ہے. ذرائع: ہیٹ انرجی کے مندرجہ ذیل ذرائع ہیں. 1.ایندھن کےجلنے سے حاصل ہونے والی حرارت 2.سورج 3. فرکشن فورس
سوال نمبر 19 - زمینی کٹائو سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 19 - دریائوں اور جھیلوں کے بہتے ہوئے پانی کی کائی نیٹک انرجی زمین اور چٹانوں سے مٹی کے کچھ ذرات اپنے ساتھ بہا لے جاتی ہے جسے زمینی کٹائو کہتے ہیں
سوال نمبر 20 - ہمیں انرجی کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟
جواب نمبر 20 - عموماً ہمیں کام کرنے، نشونما پانے اور سونے، کھیلنے کودنے کے لیے انرجی کی ضرورت ہوتی ہے. یہ سائنس کا بڑا اہم ٹصور ہے اور ہماری سب سے بڑی ضرورت ہے
سوال نمبر 21 - انرجی کی کونسی قسم کو دوسری قسم پر ترجیح دی جاتی ہے؟
جواب نمبر 21 - سولر انرجی کو دوسری اقسام پر ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ اس کے استعمال سے ایفی شینسی بڑھ جاتی ہے اور سولر پینل کی تنصیب سے بہت حد تک خرچے میں کمی آجاتی ہے . اس وجہ سے سولر انرجی کو ترجیح دی جاتی ہے
سوال نمبر 22 - انرجی کی کوئی سی چار اقسام کے نام لکھیں
جواب نمبر 22 - 1. مکینیکل انرجی 2. ہیٹ انرجی 3 . سائونڈ انرجی 4. لائیٹ انرجی
سوال نمبر 23 - فوسل فیولز کے دو بڑے نقصان لکھئے
جواب نمبر 23 - 1. ان خطرناک گیسز کی لمبے عرصہ تک کے لیے موجودگی دمہ، پھیپھروں کے کینسر ، دل کی بیماریوں اور حتٰی کہ دماغ ، اعصاب اور ہمارے جسم کے اعضا کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہے. 2. یہ صحت کے لیے سنگین مسائل جیسا کہ سردرد، ذہنی پریشانی ، غنودگی ، الرجک ری ایکشن ، آنکھوں ناک اور گلے کی خرابیاں پیدا کرتی ہیں
سوال نمبر 24 - کیٹالیٹک کنورٹر کہاں اورکیوں استعمال کیا جاتا ہے؟
جواب نمبر 24 - نئی کاروں میں کیٹالیٹک کنورٹر لگائے جاتے ہیں . یہ ڈیوائسز پولیوشن پیدا کرنے والی گیسز کو تبدیل کرتی ہیں
سوال نمبر 25 - میکنیکل انرجی کی تعریف کریں کوئی سی دو مثالیں دیں
جواب نمبر 25 - مکینیکل انرجی: کسی جسم میں اس کی موشن یا پوزیشن یا دونوں کی وجہ سے موجود انرجی مکینیکل انرجی کہلاتی ہے. مثالیں. ایک ندی میں بہتا ہوا پانی، تیز ہوا ، متحریک کار
سوال نمبر 26 - پوٹینشل انرجی کی تعریف کریں. اسکا فارمولا بھی لکھیں
جواب نمبر 26 - پوٹینشل انرجی: کسی جسم کی پوزیشن کی وجہ سے ورک کرنے کی صلاحیت کو پوٹینشل انرجی کہتے ہیں. مساوات: اگر ماس کے گرد کسی جسم کو بلندی تک اٹھایا جائے تو وہ جسم بلند کرنے میں کیے گئے ورک کے برابر پوٹینشل انرجی حاصل کرے گا. P.E = F× h
سوال نمبر 27 - کیمیکل انرجی سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 27 - کیمیکل انرجی بھی انرجی کی ایک قسم ہے. جو مختلف اشیاء میں ہونے والے کیمیکل ری ایکشنز سے پیدا ہوتی ہے. مثلاً لکڑی یا کوئلہ کے جلنے سے حاصل ہونے والی انرجی
سوال نمبر 28 - ورک کا انحصار کن عوامل پر ہوتا ہے
جواب نمبر 28 - ورک: فورس اور فورس کی سمت میں طے کردہ فاصلہ ورک کہلاتا ہے. فارمولا: W = F d cos 0 ورک کا انحصار تین چیزوں پر ہوتا ہے. 1. فورس 2. طے کردہ فاصلے 3. فورس اور فورس کی سمت کے درمیان زاویہ
سوال نمبر 29 - فشن ری ایکشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 29 - نیوکلیئر فشن ایسا طریقہ ہے جس میں ایک بڑا نیوکلیئس چھوٹے نیوکلیائی میں تقسیم ہوتا ہے اور انرجی خارج کرتا ہے. فشن ری ایکشن ایسا طریقہ کار ہے جس میں نیوکلیئس تقسیم ہوتا ہے دو یا دو سے زیادہ حصوں میں نیوٹران اور انرجی خارج کرتا ہے
سوال نمبر 30 - سولر سیل کا دوسرا نام کیا ہے اوریہ کیسے بنتا ہے؟
جواب نمبر 30 - سولر سیل کا دوسرا نام فو ٹو سیل ہے . سولر سیل کو سلیکان ویفر سے بنایا جاتا ہے جب سورج کی روشنی سولر سیل پر پڑتی ہے تو یہ روشنی کو الیکٹریکل انرجی میں تبدیل کردیتا ہے. یہ سولر سیل گھڑیوں اور کھلونوں میں استعمال ہوتا ہے
سوال نمبر 31 - کائی نیٹک انرجی اور پوٹینشل انرجی میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 31 - کائی نیٹک انرجی: کسی جسم میں اس کی موشن کے باعث پائی جانے والی انرجی کائی نیٹک انرجی کہلاتی ہے
سوال نمبر 32 - نیوکلیئر انرجی سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 32 - نیوکلیئر انرجی: نیوکلیئر ری ایکشنز جیسا کہ فشن اور فیوژن ری ایکشنز کے نتیجہ میں خارج ہونےوالی انرجی نیوکلیئر انرجی کہلاتی ہے
سوال نمبر 33 - ورک اور جول کی تعریف کریں
جواب نمبر 33 - ورک: ورک اس صورت میں ہوگا جب کسی جسم پر کوئی فورس عمل کرے اور وہ جسم کچھ فاصلہ فورس کی سمت میں طے کرے
سوال نمبر 34 - جیو تھرمل اور ایلاسٹک پوٹینشل انرجی کی تعریف کریں
جواب نمبر 34 - جیو تھرمل انرجی : زمین کے اندر بہت زیادہ گہرائی میں واقع زمین کا اندرونی پگھلا ہوا حصہ میگما کہتے ہیں ، کے قریب پہنچنے والا پانی میگما کے بلند ٹمپریچر کی وجہ سے بھاپ میں تبدیل ہوجاتا ہے. زمین کے اندر موجود اس انرجی کو جیو تھرمل انرجی کہتے ہیں.اس انرجی کو زمین میں کھدائی کرکے جیو تھرمل کنواں بنانے سے زیر استعمال لایا جاسکتا ہے
سوال نمبر 35 - سائونڈ انرجی اور مکینیکل انرجی میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 35 - سائونڈ انرجی : کسی جسم میں وائبریشن سے پیدا ہونے والی انرجی سائونڈ انرجی کہلاتی ہے
سوال نمبر 36 - لائٹ انرجی کے استعمالات لکھیں
جواب نمبر 36 - لائٹ انرجی کے استعمالات: 1. پودے روشنی کی موجودگی میں خوراک بناتے ہیں. 2. چیزوں کو دیکھنے کے لیے لائٹ کی ضرورت ہوتی ہے
سوال نمبر 37 - ورک کی تعریف کریں اور مساوات لکھیے
جواب نمبر 37 - ورک: ورک اس صورت میں‌ ہوگا جب کسی جسم پر کوئی فورس عمل کرے اور وہ جسم کچھ فاصلہ فورس کی سمت میں طے کرے. ورک کی حسابی مساوات: حسابی طریقہ سے ورک ، فورس F اور فورس کی سمت میں ہونے والے ڈس پلیسمبٹ S کا حاصل ضرب ہے. W=F S یونٹ: SI میں‌ اسکا یونٹ جول ہوتا ہے
سوال نمبر 38 - کائی نیٹک انرجی کی تعریف کریں اور مساوات لکھیں
جواب نمبر 38 - کائی نیٹک انرجی : کسی جسم میں اس کی موشن کے باعث پائی جانے والی انرجی کائی نیٹک انرجی کہلاتی ہے. مساوات: K.E = 1/2 m v 2
Previous Question
1-38
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US