Unit 3 Dynamics Physics 9th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - فورس اور مومینٹم میں کیا تعلق ہے؟
جواب نمبر 1 - کسی جسم کے مومینٹم میں تبدیلی کی شرح اس فورس کے برابر ہوتی ہے جو اس پر عمل کرتی ہے.
سوال نمبر 2 - ہینکنگ آف روڈ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 2 - ہینکنگ کا مطلب ہے کہ سڑک کے بیرونی کنارے کو اونچا کرنا. سڑک کی ہینکنگ گاڑی کو پھسلنے سے روکتی ہے اور گاڑی چلانے کو محفوظ بناتی ہے.
سوال نمبر 3 - کریم سیپریٹر کس طرح کام کرتا ہے؟
جواب نمبر 3 - سپریٹر ایک تیزی سے گھومنے والی مشین ہے. اس کے کام کرنےکا اصول وہی ہے جو ہینٹری فیوج مشین کا ہوتا ہے. اس میں ایک بڑا پیالا ہوتا ہے جس میں دودھ ڈال کر اسے تیزی سے گھمایا جاتا ہے . جس کے باعث دودھ کے بھاری اجزاء باہر کی طرف اور ہلکے اجزاء اندر کی طرف یعنی ایکسز کی طرف چلے جاتے ہیں.
سوال نمبر 4 - نیوٹن کے دوسرے قانون موشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 4 - جب ایک فورس کسی جسم پر عمل کرے تو اس میں فورس کی سمت میں ایکسلریشن پیدا ہوتا ہے. ایکسلریشن کی مقدار فورس کی مقدار کے ڈائریکٹلی پروپورشنل اور ماس کے انورسلی پروپورشنل ہوتی ہے. مساوات: F=ma
سوال نمبر 5 - سلائیڈنگ فرکشن اور رولنگ فرکشن میں فرق واضح کریں
جواب نمبر 5 - سلائڈنگ فرکشن : جب کوئی جسم کسی سطح پر سرکتا ہے تو اس دوران پیدا ہونے والی فرکشن کو سلائڈنگ فرکشن کہتے ہیں.
سوال نمبر 6 - انتہائی فرکشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 6 - انتہائی فرکشن : فرکشن کی زیادہ سے زیادہ مقدار کو انتہائی فرکشن کہتے ہیں. علامت: انتہائی فرکشن کو 'ایف ' سے ظاہر کیا جاتا ہے. انحصار: انتہائی فرکشن دو سطحوں کو آپس میں دبانے والی فورس پر منحصر ہوتی ہے.
سوال نمبر 7 - کو ایفی شینٹ آف فرکشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 7 - دو مخصوص سطحوں کے لیے انتہائی فرکشن اور نارمل ری ایکشن کا تناسب ایک کونسٹنٹ ہوتا ہے جسے فرکشن کا کوایفی شینٹ کہتے ہیں. یونٹ : کیونکہ یہ دو ایک جیسی مقداروں کے درمیان نسبت ہے لہٰزا اس کا کوئی یونٹ نہیں ہوتا.
سوال نمبر 8 - فرکشن کے دو فوائد اور دو نقصانات لکھیے.
جواب نمبر 8 - فریکشن کے دو فوائد: اگر کاغذ اور پنسل کے درمیان فرکشن نہ ہوتو ہم لکھ نہیں سکتے . فرکشن ہمیں کاغذ پر لکھنے کے قابل بناتی ہے. فرکشن ہمیں زمین پر چلنے کے قابل بناتی ہے. پھسلن والی جگہوں پر دوڑا نہیں جاسکتا کیونکہ پھسلن والی زمین بہت کم فریکشن فراہم کرتی ہے.
سوال نمبر 9 - .نیوٹن کا پہلا قانون موشن بیان کریں
جواب نمبر 9 - نیوٹن کا موشن کا پہلا قانون: نیوٹن کے موشن کے پہلے قانون کے مطابق ایک جسم اپنی ریسٹ یا سیدھی لائن میں موشن کی حالت کو جاری رکھتا ' بشرطیکہ اس پر کوئی نیٹ فورس عمل نہ کرنے
سوال نمبر 10 - فورس اور انرشیا میں فرق واضح کریں.
جواب نمبر 10 - فورس : فورس کسی جسم کو موشن میں لاتی ہے یا موشن میں لانے کی کوشش کرتی ہے. جسم کی موشن کو روکتی ہے یا روکنے کی کوشش کرتی ہے.
سوال نمبر 11 - انرشیا کا قانون کیا ہے؟
جواب نمبر 11 - انرشیا: نیوٹن کے موشن کے پہلے قانون کے مطابق ایک جسم اپنی ریسٹ یا سیدھی لائن میں موشن کی حالت کو جاری رکھتا ہے . بشرطیکہ اس پر کوئی نیٹ فورس
.عمل نہ کرے .نیوٹن کے اس قانون حرکت کو ہی انرشیا کا قانون کہتے ہیں
.عمل نہ کرے .نیوٹن کے اس قانون حرکت کو ہی انرشیا کا قانون کہتے ہیں
سوال نمبر 12 - گاڑی کو چلاتے وقت ہیلمٹ باندھنے کے دو فوائد لکھیں.
جواب نمبر 12 - 1. یہ سیٹ بیلٹ باندھے ہوئے آدمی کو بیرونی فورس مہیا کرتے ہیں. 2. سیٹ بیلٹ کو کھینچنے کے لیے اضافی وقت درکار ہوتا ہے. اس سے مومینٹم میں تبدیلی کا وقت بڑھ جاتا ہے اور تصادم کا اثر کم ہوجاتا ہے.
سوال نمبر 13 - راکٹ کی حرکت کا اصول بیان کریں.
جواب نمبر 13 - راکٹ موشن کے تیسرے قانون کے اصول کے مطابق حرکت کرتا ہے. راکٹ چلایا جاتا ہے تو انتہائی گرم گیسز تیز رفتاری سے اس کے زیریں حصہ سے خارج ہوتی ہے اس عمل کا ری ایکشن راکٹ کی اوپر کی جانب حرکت کا سبب بنتا ہے.
سوال نمبر 14 - انرشیا کی تعریف کریں. ایک مثال بھی دیں.
جواب نمبر 14 - انرشیا: انرشیا کسی جسم کی وہ خصوصیت ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی ریسٹ پوزیشن یا یونیفارم موشن میں تبدیلی کے خلاف مزاحمت کرتا ہے. مثالیں : 1. گلاس کے اوپر کارڈ بورڈ پر رکھا ہوا سکہ گلاس پر گر جاتا ہے اگر ہم گلاس کے اوپر سے کارڈ بورڈ کو ہٹادیں.
سوال نمبر 15 - ایٹ وڈمشین کیا ہے؟ اسکا ایک استعمال تحریر کریں.
جواب نمبر 15 - ایٹ وڈ مشین: ایٹ وڈ مشین دو غیر مساوی ماسز کے اجسام کے سسٹم پر مشتمل ہے. دونوں اجسام ایک ڈوری کےسروں سے منسلک ہوتے ہیں. یہ ڈوری ایک بے فرکشن پلی کے اوپر سے گزرتی ہے. استعمال : اس سسٹم کو بعض اوقات گریوی ٹیشنل ایکسلریشن g کی قیمت معلوم کرنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے
سوال نمبر 16 - سینٹری پیٹل فورس اور سینٹری فیوگل فورس کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 16 - سینٹری پیٹل فورس: سینٹری پیٹل فورس وہ فورس ہے جو کسی جسم کو دائرے میں حرکت کرنے پر مجبور کرتی ہے اس کو ایف سے ظاہر کرتے ہیں.
سوال نمبر 17 - جب ایک بندوق چلائی جاتی ہے تو یہ پیچھے کو جھٹکا کھاتی ہے کیوں؟
جواب نمبر 17 - جب بندوق سے فائر کیا جاتا ہے. گولی تیزی سے باہر نکلتی ہے اور اس طرح کچھ مومینٹم حاصل کرلیتی ہے. سسٹم کا مومینٹم کونسٹنٹ رکھنے کے لیے بندوق پیچھے کو جھٹکا کھاتی ہے. یہ تیسرے قانون کی مثال ہے.
سوال نمبر 18 - مومینٹم کے کنزرویشن کا قانون کیا ہے؟
جواب نمبر 18 - آپس میں ٹکرانے والے دو یا دو سے زیادہ اجسام پر مشتمل آئسولیٹڈ سسٹم کا مومینٹم ہمیشہ کونسٹنٹ رہتا ہے. مثالیں: 1. آئسولیٹڈ سسٹم دو گیند نما اجسام کا آپس میں ٹکرائو. 2. بندوق سے گولی چلانا. 3. ہوا سے بھرے ہوئے غبارہ سے ہوا کا خارج ہونا.
سوال نمبر 19 - رولنگ فرکشن اور سلائڈنگ فرکشن میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 19 - رولنگ فرکشن ' سلائڈنگ فرکشن کے مقابلے میں انتہائی کم ہوتی ہے کیونکہ اس میں دو سطحوں کے کنٹیکٹ پوائنٹ کا رقبہ سلائڈنگ فرکشن سے کم ہوتا ہے.
سوال نمبر 20 - ہینکنگ آف روڈ کا فائدہ تحریر کریں
جواب نمبر 20 - سڑک کی ہینکنگ گاڑی کو پھسلنے سے روکتی ہے اور گاڑی چلانے کو محفوظ بناتی ہے. اور گاڑی کو سینٹری پیٹل فورس مہیا کرتی ہے.
سوال نمبر 21 - ڈائنامکس کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 21 - میکنکس کی وہ برانچ جس میں کسی جسم کی فورس کے اثرات کے بارے میں پڑھا جاتا ہے. ڈائنامکس کہلاتی ہے.
سوال نمبر 22 - نیوٹن کا تیسرا قانون حرکت بیان کریں.
جواب نمبر 22 - نیوٹن کا تیسرا قانون : ہر ایکشن کا ایک ری ایکشن ہوتا ہے جو مقدار میں ایکشن کے مساوی لیکن سمت میں اس کے مخالف ہوتا ہے.
سوال نمبر 23 - فرکشن کی تعریف کریںِ؟
جواب نمبر 23 - فرکشن: وہ فورس جو دو سطحوں کے مابین موشن میں مزاحمت پیدا کرتی ہے فرکشن کہلاتی ہے.
سوال نمبر 24 - .فرکشن کو کم کرنے کے دو طریقے لکھیے
جواب نمبر 24 - 1. ایک دوسرے پر حرکت کرنے والی سطحوں کو ہموار بنایا جائے . 2. دھاتی پرزوں کے درمیان فرکشن کو کم کرنے کے لیے تیل یا گریس لگا دی جائے. 3. فرکشن کو کم کرنے کے لیے رولنگ فرکشن استعمال کی جاتی جائے.
سوال نمبر 25 - ماس اور وزن میں دو فرق لکھیں.
جواب نمبر 25 - ماس: 1. کسی جسم میں مادہ کی مقدار کو اس جسم کا ماس کہتے ہیں. 2. یہ ایک سکیلر مقدار ہے. 3.ماس کی مقدار جسم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے سے تبدیل نہیں ہوتی.
سوال نمبر 26 - فورس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 26 - فورس: فورس کسی جسم کو موشن میں لاتی ہے یا موشن میںلانے کی کوشش کرتی ہے جسم کی موشن کو روکتی ہے یا روکنے کی کوشش کرتی ہے. ایس آئی یونٹ : فورس کا یونٹ نیوٹن ہے.
سوال نمبر 27 - نیوٹن کی تعریف کریں.
جواب نمبر 27 - فورس کا یونٹ نیوٹن ہے. تعریف : ایک نیوٹن وہ فورس ہے جو 1کلوگرام ماس والے جسم 1Ms-2 ایکسلریشن پیدا کرتی ہے. مساوات : F=ma
سوال نمبر 28 - فرکشن موشن کو کیوں روکتی ہے؟
جواب نمبر 28 - فرکشن : وہ فورس جو دو سطحوں کے مابین موشن میں مزاحمت پیدا کرتی ہے . فرکشن کہلاتی ہے. وضاحت : فرکشن موشن کو اس لیے روکتی ہے کیونکہ کوئی سطح مکمل طور پر ہموار نہیں ہوتی. اس لیے دو سطحوں کے اتصال کے پوائنٹس پر ایک قسم کے کولڈ ویلڈز دوسری سطح پر حرکت دینے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں اور موشن آہستہ آہستہ رک جاتی ہے.
سوال نمبر 29 - ایکشن اور ری ایکشن میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 29 - ایکشن: جب کسی جسم پر فورس لگائی جاتی ہے تو یہ ایکشن کہلاتا ہے.
سوال نمبر 30 - وزن کی تعریف کریں کیجیے اور اسکا یونٹ بھی لکھیں.
جواب نمبر 30 - وزن : زمین پر کسی جسم کا وزن وہ فورس ہے جس سے زمین اس جسم کو اپنی طرف کھینچتی ہے. علامت: وزن کو W سے ظاہر کرتے ہیں وزن ایک ویکٹر مقدار ہے. یونٹ : وزن کا ایس آئی یونٹ نیوٹن ہے.
سوال نمبر 31 - .مومینٹم کی تعریف کریں اور مساوات بھی لکھیں
جواب نمبر 31 - مومینٹم : کسی جسم میں اس کے ماس اور ولاسٹی کی وجہ سے موشن کی مقدار مومینٹم کہلاتی ہے. مساوات: P=m*v
Previous Question
1-31
Next Question
Physics
- Physical Quantitative and Measurements
- Kinematics
- Dynamics
- Turning Effect of Forces
- Gravitation
- Work and Energy
- Properties of Matter
- Thermal Properties of Matter
- Transfer of Heat
- Physical Quantitative and Measurements
- Kinematics
- Dynamics
- Turning Effect of Forces
- Gravitation
- Work and Energy
- Properties of Matter
- Thermal Properties of Matter
- Transfer of Heat
9th Class Online Classes 2026
Updated on: 10-05-2026
9th Class Online Preparation
9th Class 2026 Online
9th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









