View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Unit 7 Properties Of Matter Physics 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - ایٹما سفیرک پریشر سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 1 - ہمارے اردگرد موجود گیسوں کے غلاف کی وجہ سے جو پریشر ہوتا ہے اسے ایٹما سفیرک پریشر کہتے ہیں
سوال نمبر 2 - ڈینسٹی کیا ہے؟ سسٹم انٹرنیشنل میں اس کا یونٹ کیا ہے
جواب نمبر 2 - ڈینسٹی : کسی جسم کے یونٹ والیوم کا ماس ڈینسٹی کہلاتا ہے. ڈینسٹی کا یونٹ: سسٹم انٹرنیشنل میں ڈینسٹی کا یونٹ کلو گرام فی کیوبک میٹر ہے
سوال نمبر 3 - بحری جہاز اور آبدوز میں دو فرق اور دو یکسانیت لکھئے.
جواب نمبر 3 - بحری جہاز: فرق: بحری جہاز پانی کے نیچے نہیں‌چل سکتا. بحری جہاز پانی میں ڈوب سکتا ہے. یکسانیت: 1. بحری جہاز پانی کی سطح پر چل سکتے ہیں. 2. بحری جہاز کے اصول تیرنے کے اصول کے مطابق بنائے جاتے ہیں
سوال نمبر 4 - ٹینسائل سٹرین کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 4 - سٹریس کی وجہ سے کسی جسم کی اصل لمبائی میں تبدیلی کے موازنہ کو ٹینسائل سٹرین کہتے ہیں. اگر سٹرین کسی جسم کی لمبائی میں تبدیلی پیدا کرے تو ایسی سٹرین کو ٹینسائل سٹرین کہیں گے
سوال نمبر 5 - بیرومیٹر کیا ہے اور سٹرین کی تعریف کریں
جواب نمبر 5 - بیرومیٹر: ایٹما سفیرک پریشر ماپنے والے آلہ کو بیرومیٹر کہتے ہیں. یہ ایک میٹر لمبی شیشے کی ٹیوب پر مشتمل ہوتا ہے جسے مرکری سے بھرا جاتا ہے
سوال نمبر 6 - ارشمیدس کا اصول بیان کریں
جواب نمبر 6 - جب کسی جسم کو کسی مائع کے اندر مکمل طور پر یا کسی حد تک ڈبویا جاتا ہے تو مائع اس جسم پر اچھال کی فورس لگاتا ہے جو مائع کے وزن کے مساوی ہوتی ہے جو جسم کے ڈبونے سے اس جگہ سے پرے ہٹ جاتا ہے . اس اصول کے ارشمیدس کا اصول کہتے ہیں. اچھال کی فورس=P g v
سوال نمبر 7 - مائع کے پریشر کا انحصار کن عوامل پر ہے؟
جواب نمبر 7 - مائع کے پریشر کا انحصار مائع کی ڈینسٹی اور گہرائی پر ہے. فارمولا: مائع کا پریشر درج ذیل فارمولے سے معلوم کیا جاسکتا ہے P=pgh
سوال نمبر 8 - مائع کی دو خصوصیات بیان کریں
جواب نمبر 8 - 1. مائع میں مالیکیولز کے درمیان فاصلہ ٹھوس اجسام کی نسبت زیادہ ہوتا ہے لہٰزا ان کے درمیان کشش کی فورس کمزور ہوتی ہے. 2. ٹھوس اجسام کی طرح مائع کے مالیکیولز بھی اپنی وسطی پوزیشن کے گرد وائبریٹ کرتے ہیں. لیکن ایک دوسرے سے مضبوطی سے جڑے نہیں ہوتے
سوال نمبر 9 - ہک کا قانون بیان کریں
جواب نمبر 9 - ایلاسٹک لمٹ کے اندر کسی بھی جسم میں پیدا شدہ سٹرین اس پر لگائی جانے والی سٹریس کے ڈائریکٹلی پروپورشنل ہوتا ہے. سٹرین × کونسٹنٹ = سٹریس
سوال نمبر 10 - پاسکل کا قانون بیان کریں
جواب نمبر 10 - پاسکل کا قانون: جب کسی برتن میں موجود مائع کے کسی پوائنٹ پر پریشر لگایا جاتا ہے تو یہ پریشر بغیر کسی کمی کے مائع کے دوسرے تمام حصوں کو مساوی طور پر منتقل ہوجاتا ہے
سوال نمبر 11 - مادے کے کائی نیٹک مالیکیولر ماڈل کی چند خصوصیات لکھیے
جواب نمبر 11 - 1. مادہ ذرات سے مل کر بنا ہے جنہیں مالیکیولز کہتے ہیں. 2. مالیکیولز مسلسل حرکت کرتے رہتے ہیں. 3. مالیکیولز کے درمیان کشش کی فورس موجود ہوتی ہے
سوال نمبر 12 - سٹریس کی تعریف کریں اور اسکا یونٹ لکھیں
جواب نمبر 12 - وہ فورس جو کسی جسم کے یونٹ ایریا پر عمل کرکے اس کی شکل میں بگاڑ پیدا کرے سٹریس کہلاتی ہے. یونٹ: سسٹم انٹرنیشنل میں سٹریس کا یونٹ نیوٹن فی مربع میٹر ہے
سوال نمبر 13 - پریشر کی تعریف کریں. اسکا یونٹ لکھیے.
جواب نمبر 13 - پریشر: کسی جسم کے یونٹ ایریا پر عموداً لگائی جانے والی فورس پریشر کہلاتی ہے. پریشر کا انحصار: پریشر کا انحصار لگائی جانے والے فورس اور ایریا ہوتا ہے. حسابی مساوات: P= F/A یونٹ؛ نیوٹن فی مربع میٹر جوکہ پاسکل کے برابر ہوتا ہے
سوال نمبر 14 - کسی جگہ پر ایٹما سفیرک پریشر کا یک دم کم ہونا کیا ظاہر کرتا ہے؟
جواب نمبر 14 - کسی جگہ پر ایٹما سفیرک پریشر کا یک دم کم ہونے پر چند گھنٹوں کے دوران آندھی ، بارش اور طوفان کے امکان کو ظاہر کرتی ہے
سوال نمبر 15 - بحری جہاز اور آبدوزیں کس اصول پر پانی میں تیرتی ہیں اور کیوں؟
جواب نمبر 15 - بحری جہاز اور آبدوزیں تیرنے کے اصول کے تحت پانی پر تیرتے ہیں. اگر جہاز اور آبدوز کا وزن اچھال کی فورس کے برابر یا کم ہوتو جسم مائع کی سطح پر تیرنے لگتا ہے
سوال نمبر 16 - اچھال کی فورس سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 16 - اچھال کی فورس ؛ مائع کے اندر موجود جسم پر اور کی طرف ایک فورس عمل کرتی ہے اس فورس کو مائع کے اچھال کی فورس کہتے ہیں
سوال نمبر 17 - مادہ کی چوتھی حالت پلازما کی دو خصوصیات لکھیے
جواب نمبر 17 - پلازما: پلازما اس حالت کو کہتے ہیں جس میں ایٹمز اور مالیکیولز بہت زیادہ ٹمپریچر کی وجہ سے آپس میں ٹکراتے ہیں. پلازما کی خصوصیات: 1. پلازما میں گیس آئیونک حالت میں پائی جاتی ہے. 2. پلازما میں نیوٹرل پارٹیکلز بھی پائے جاتے ہیں
سوال نمبر 18 - ایٹما سفیر کی تعریف کریں
جواب نمبر 18 - زمین کو ہوا کے غلاف نے گھیرا رکھا ہے جسے ایٹما سفیر(کرہ ہوائی ) کہتے ہیں
سوال نمبر 19 - ایلاسٹیسٹی کی تعریف کریں
جواب نمبر 19 - ایلاسٹیسٹی : ایلاسٹیسٹی کسی جسم کی ایسی خاصیت جس میں ڈیفارمنگ فورس کے ختم ہونے پر اپنی اصل جسامت اور شکل میں واپس لوٹ آئے ، ایلاسٹیسٹی کہلاتی ہے
سوال نمبر 20 - تیرنے کا اصول بیان کریں
جواب نمبر 20 - تیرنے کا اصول : کسی مائع میں تیرنے والا جسم اپنے وزن کے مساوی وزن کا مائع اپنی جگہ سے پرے ہٹاتا ہے
سوال نمبر 21 - ڈی فارمنگ فورس سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 21 - ڈی فارمنگ فورس: ایسی فورس جو کسی شے کی شکل لمبائی یا والیوم میں تبدیلی پیدا کرے ڈی فارمنگ فورس کہلاتی ہے
سوال نمبر 22 - لکڑی کا تختہ پانی پر تیرتا کیوں ہے؟
جواب نمبر 22 - لکڑی کا تختہ پانی پر تیرتا ہے ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ جسم کے والیوم کے مساوی مائع کا وزن جسم کےوزن سے زیادہ ہوتا ہے تیرنے کے اصول کے مطابق کوئی جسم اس وقت پانی میں تیرتا ہے جب وہ جسم پانی میں مکمل یا نامکمل حد تک ڈوبنے کی صورت اپنے وزن کے مساوی وزن کا پانی اپنی جگہ سے ہٹا دے
سوال نمبر 23 - ینگز موڈلس کی تعریف کریں
جواب نمبر 23 - ینگز موڈلس: ہک کے قانون کے مطابق جسم کی ایلاسٹک لمٹ کے اندر اس کی سٹریس اور ٹینسائل سٹرین کی نسبت کونسٹنٹ ہوگی. سٹریس اور ٹینسائل سٹرین کی اس نسبت کو ینگز موڈولس کہتے ہیں. ینگز موڈلس کا یونٹ نیوٹن فی مربع میٹر ہے
سوال نمبر 24 - سٹریس اور سٹرین میں فرق واضح کریں
جواب نمبر 24 - سٹریس: 1. وہ فورس جو کسی جسم کےیونٹ ایریا پر عمل کرکے اس کی شکل میں بگاڑ پیداکردے ، سٹریس کہلاتی ہے. 2. سٹریس کا یونٹ نیوٹن فی مربع میٹر ہے
سوال نمبر 25 - مادہ کی تعریف کریں اور اسکی تین حالتوں کے نام لکھیے
جواب نمبر 25 - مادہ: ہر وہ چیز جو وزن رکھے اور جگہ گھیرے ، مادہ کہلاتی ہے. 1. ٹھوس 2. مائع 3 . گیس
سوال نمبر 26 - ایٹما سفیرک پریشر بلندی کے ساتھ کیوں بدلتا ہے؟
جواب نمبر 26 - ہوا مختلف گیسز کا مکسچر ہے. ایٹما سفیر میں ہوا کی ڈینسٹی ایک جسی نہیں ہے . جیسے جیسے بلندی کی طرف جائیں یہ مسلسل کم ہوتی جاتی ہے. اس سے ایٹما سفیرک پریشر بلندی کے ساتھ تبدیل ہوتا جاتا ہے
سوال نمبر 27 - پاسکل کے قانون کے اطلاق کی کوئی سی دو مثالیں لکھیں
جواب نمبر 27 - روزمرہ زندگی میں پاسکل کے قانون کا اطلاق بہت جگہوں پر ہوتا ہے. مثلاً گاڑیوں کے ہائیڈرولک بریک سسٹم ، ہائیڈرولک جیک ، اور دیگر ہائیڈرولک مشینوں پر
سوال نمبر 28 - ایلاسٹک لمٹ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 28 - ایلاسٹک لمٹ: ایلاسٹک لمٹ وہ لمٹ ہے جس کے اندر جب جسم پر سے ڈیفارمنگ فورس کو ہٹایا جائے تو جسم اپنی اصل لمبائی ، والیوم یا شکل میں واپس لوٹ آتا ہے
سوال نمبر 29 - ٹھوس اور گیس کے درمیان کوئی سے دو فرق لکھیں
جواب نمبر 29 - ٹھوس: 1. ٹھوس اجسام کی مخصوص شکل اور والیوم ہوتا ہے. 2. ٹھوس گیسز کے مقابلے میں بھاری ہوتے ہیں. 3. ٹھوس کی مثالیں پتھر، دھاتیں پنسیل وغیرہ ہے
سوال نمبر 30 - کیا مادہ کی چوتھی حالت پائی جاتی ہے؟ اگر ہاں تو کونسی ہے؟
جواب نمبر 30 - مادہ کی چوتھی حالت پلازما کہلاتی ہے. پلازما: پلازما اس حالت کو کہتے ہیں جس میں ایٹمز اور مالیکیولز بہت زیادہ ٹمپریچر کی وجہ سے آپس میں ٹکراتے ہیں
Previous Question
1-30
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US