View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Unit 5 Gravitation Physics 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - گریوی ٹیشنل فورس کے انتہائی کم ہونے کی وجہ بیان کریں
جواب نمبر 1 - G کی قیمت انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ہمارے اطراف میں موجود اجسام کے درمیان کشش کی فورس انتہائی کم ہوتی ہے جسے ہم محسوس نہیں کرسکتے
سوال نمبر 2 - جیو سٹیشنری سیٹلائیٹ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 2 - جیو سٹیشنری سیٹلائیٹ وہ سیٹلائیٹ ہیں جن کی زمین کے لحاظ سے ولاسٹی صفر ہوتی ہے. یہ سیٹلائیٹ زمین کی سطح سے تقریباً 42300 کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے لحاظ سے ریسٹ میں ہوتے ہیں
سوال نمبر 3 - فیلڈ فورس اور گریوی ٹیشنل فیلڈ فورس کی طاقت کی تعریف کریں
جواب نمبر 3 - فیلڈ فورس: ایسی فورس جو کسی جسم پر کسی فیلڈ کی وجہ سے اثر انداز ہو، فیلڈ فورس کہلاتی ہے
سوال نمبر 4 - گریوی ٹیشن کا قانون بیان کریں
جواب نمبر 4 - گریوی ٹیشنل کا قانون : کائنات میں ہر جسم ہر دوسرے جسم کو ایک ایسی فورس سے اپنی جانب کھینچتا ہے جو ان کے ماسز کے حاصل ضرب کے ڈائریکٹلی پروپورشنل اور ان کے مراکز کے درمیان فاصلہ کے مربع کے انورسلی پروپورشنل ہوتی ہے. F=G m1m2/d2
سوال نمبر 5 - آپ کس طرح کہ سکتے ہیں کہ گریوی ٹیشنل فورس ایک فیلڈ فورس ہے؟
جواب نمبر 5 - گریوی ٹیشنل فورس ایک فیلڈ فورس ہے کیونکہ یہ کسی بھی جسم پر عمل کرتی ہے چاہے یہ جسم اس سے متصل ہو یا نہ ہو
سوال نمبر 6 - سیٹلائیٹ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 6 - سیٹلائیٹ: 'کوئی جسم جو کسی سیارے کے گرد گھومتا ہے. وہ سیٹلائیٹ کہلاتا ہے' مثال : قدرتی سیٹلائیٹ : چاند زمین کے گرد چکر لگاتا ہے . اس لیے چاند زمین کا قدرتی سیٹلائیٹ ہے
سوال نمبر 7 - نچلے آربٹ کے سٹیلائٹ کی گردش کرنےکی سپیڈ کیا ہوتی ہے؟
جواب نمبر 7 - زمین کے انتہائی قریب گردش کرنے والے سٹیلائیٹ کی سپیڈ 29000kmh-1 ہوگی
سوال نمبر 8 - چاند کا زمین سے فاصلہ کتنا ہے؟ چاند کتنے دنوں میں زمین کے گرد چکر مکمل کرتا ہے؟
جواب نمبر 8 - چاند زمین سے قریباً 3،80،000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے چاند 27.3 دنوں میں زمین کے گرد اپنا ایک چکر پورا کرتا ہے
سوال نمبر 9 - کمیونیکشن سیٹلائٹس سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 9 - کمیونیکشن سیٹلائٹس: ایسے سیٹلائٹس جو کمیونیکیشن کے لیے استعمال ہوتے ہیں. کمیونیکشن سیٹلائٹس کہلاتے ہیں. ان کی زمین سے بلندی 42300 کلومیٹر ہے
سوال نمبر 10 - گریوی ٹیشن کا قانون ہمارے لیے کیوں اہم ہے؟
جواب نمبر 10 - گریوی ٹیشن کے قانون کی اہمیت: 1. اس قانون کی مدد سے ہم زمین کا ماس معلوم کرسکتے ہیں. 2. مختلف مصنوعی سیٹلائیٹ کی موشن کو واضح کرنے کے لیے ہم اس قانون کا استعمال کرتے ہیں
سوال نمبر 11 - گریوی ٹیشنل فیلڈ کی تعریف کریں؟
جواب نمبر 11 - گریوی ٹیشنل فیلڈ: زمین کے گرد وہ علاقہ جس میں دو یا دو سے زیادہ اجسام کے مابین گریوی ٹیشنل فورس پائی جائے ' گریوی ٹیشنل فیلڈ کہلاتا ہے
سوال نمبر 12 - کسی سیٹلائٹس کی زمین کے گرد گردش کن چیزوں پر منحصر ہوتی ہے؟
جواب نمبر 12 - ہر سیٹلائٹ کو سینٹری پیٹل فورس کی ضرورت ہوتی ہے. جو اسے زمین کے گرد موشن میں رکھتی ہے اور سیٹلائٹ کے درمیان موجود گریوی ٹیشنل فورس کی کشش یہ ضروری سینٹری پیٹل فورس مہیا کرتی ہے . کسی سیٹلائٹ کی زمین کے گرد گردش اس کے زمین سے فاصلہ اور اسکی سپیڈ پر منحصر ہے. اسکو درکار ضروری سینٹری پیٹل فورس درج ذیل ہے. Fe= (mv-2)/r
سوال نمبر 13 - جیو سٹیشنری آربٹ کی تعریف کریں
جواب نمبر 13 - جیو سٹیشنری آربٹ: کمیونیکشن سیٹلائٹس زمین کے گرد جن آربٹس میں زمین کے لحاظ سے صفر ولاسٹی سے حرکت کرتے ہیں وہ جیو سٹیشنری آربٹس کہلاتے ہیں
سوال نمبر 14 - ہم گریوی ٹیشل کونسٹنٹ کو کیسے ظاہر کرسکتے ہیں
جواب نمبر 14 - G ایک کونسٹنٹ ہے اس کو گریوی ٹیشنل کونسٹنٹ کہتے ہیں G کی قیمت ہر جگہ یکساں رہتی ہے
سوال نمبر 15 - فیلڈ فورس کیا ہوتی ہے؟
جواب نمبر 15 - فیلڈ فورس : گریوی ٹیشنل فیلڈ کے اندر کسی جسم پر عمل کرنے والی گریوی ٹیشنل فورس کو فیلڈ فورس کہتے ہیں
سوال نمبر 16 - مصنوعی اور قدرتی سیٹلائیٹ میں فرق لکھیں
جواب نمبر 16 - مصنوعی سیٹلائیٹ: سائنسدانوں نے بے شمار اجسام خلا میں بھیجے ہیں ان میں سے کچھ زمین کے گردش کرتے ہیں.یہ مصنوعی سیٹلائٹس کہلاتے ہیں. ان مصنوعی سیٹلائیٹس پر جاکر سائنسدان خلا میں تجربات کرتے ہیں
سوال نمبر 17 - آربٹل ولاسٹی کی تعریف کریں
جواب نمبر 17 - آربیٹل ولاسٹی: کسی جسم کی وہ ولاسٹی جس سے وہ کسی دوسرے جسم کے گرد گھومتا ہے. یا وہ کم ازکم ولاسٹی جس سے کوئی سٹیلائٹ اپنے آربٹ میں گردش کرتا ہے
سوال نمبر 18 - گریوی ٹیشنل فیلڈ کی سمت کس طرف ہوتی ہے؟
جواب نمبر 18 - گریوی ٹیشنل فیلڈ کی سمت ہمیشہ زمین کے مرکز کی طرف ہوتی ہے
سوال نمبر 19 - گلوبل پوزیشننگ سسٹم کا کیا مطلب ہے؟
جواب نمبر 19 - سیٹلائٹس کا ایک نیوی گیشن سسٹم ہے یہ سسٹم کسی جسم کی زمین پر کسی بھی جگہ پر سطح پر یا ہوا میں درست پوزیشن معلوم کرنے کے لیے ہماری مدد کرتا ہے. G.P.S کل 24 سیٹلائٹس پر مشتمل ہے. یہ سیٹلائٹس دن میں دو مرتبہ زمین کے گرد 3.87kmh-1 کی سپیڈ سے گردش کرتے ہیں
سوال نمبر 20 - مصنوعی سیٹلائٹس کیا ہیں؟
جواب نمبر 20 - سائنسدانوں نے بے شمار اجسام خلا میں بھیجے ہیں. ان میں سے کچھ زمین کے گردش کرتے ہیں. یہ مصنوعی سیٹلائٹس کہلاتے ہیں
سوال نمبر 21 - فورس آف گریوی ٹیشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 21 - فورس آف گریوٹیشن : دو اجسام کے درمیان باہمی کشش کی فورس ، فورس آف گریوی ٹیشن کہلاتی ہے. مساوات: F=G m 1 m 2/d 2
سوال نمبر 22 - جیو سٹیشنری سیٹلائٹس کی سطح زمین سے بلندی اور سپیڈ کیا ہے؟
جواب نمبر 22 - جیو سٹیشنری سیٹلائٹس کی سطح زمین سے قریباً بلندی 42300 کلومیٹر ہے اور زمین کے لحاظ سے اس کی سپیڈ صفر ہے
سوال نمبر 23 - کمیونیکیشن سیٹلائٹس ، جیو سٹیشنری آربٹ میں کیوں بھیجے جاتے ہیں؟
جواب نمبر 23 - کمیونیکیشن سیٹلائٹس ، جیو سٹیشنری آربٹ میں اس لیے بھیجے جاتے ہیں تاکہ یہ زمین کے لحاظ سے ساکن نظر آئیں اور ان سیٹلائٹس سے سگنلز وصول کرنے والے نیزان کی جانب سگنلز بھیجنے والے ڈش الٹینا کا رخ کسی ایک جگہ پر ہی رہے
سوال نمبر 24 - گریوی ٹیشنل فیلڈ کی طاقت سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 24 - گریوی ٹیشنل فیلڈ کی طاقت : زمین کے گریوی ٹیشنل فیلڈ میں کسی جگہ یونٹ ماس پر عمل کرنے والی گریوی ٹیشنل فورس اس جگہ زمین کی گریوی ٹیشنل فیلڈ کی طاقت کہلاتی ہے
سوال نمبر 25 - زمین کے ماس کی تعریف کریں
جواب نمبر 25 - زمین میں موجود مادہ کی مقدار زمین کا ماس کہلاتا ہے
Previous Question
1-25
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US