View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 10 Congruent Triangles Math 9th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 -
جواب نمبر 1 -
سوال نمبر 2 - مساوی الساقین مثلث سے کیامراد ہے؟
جواب نمبر 2 - ایسی مثلث جس کے کوئی سے دو اضلاع برابر ہوں اور تیسرا ضلع لمبائی میں ان دونوں سے مختلف ہو اسے مساوی الساقین مثلث کہتے ہیں.
سوال نمبر 3 - ض-ض-ض سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 3 - اگر دو مثلثوں کی دی ہوئی مطابقت میں ایک کے تینوں اضلاع دوسری کے تینوں متقابلہ اضلاع کے متماثل ہوں تو دونوں مثلثیں متماثل ہونگی.
سوال نمبر 4 - مساوی الاضلاع مثلث کا ہر زاویہ کتنا ہوتا ہے؟
جواب نمبر 4 - مساوی الاضلاع مثلث کے تینوں اضلاع برابر ہوتے ہیں.مساوی الاضلاع مثلث کا ہر زاویہ 60 ڈگری کا ہوتا ہے.
سوال نمبر 5 -
جواب نمبر 5 -
سوال نمبر 6 - مثلثوں کی مماثلت سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 6 - مثلثوں کی مماثلت :دو مثلثیں متماثل کہلاتی ہے.اگر ان کے درمیان کم از کم ایک (1-1) مطابقت ایسی قائم کی جا سکے جس میں باہم مطابقت رکھنے والے اضلاع اور زاویے متماثل ہوں.
سوال نمبر 7 - ایک خط اور ایک شعاع میں کتنے اختتامی نقطے ہوتے ہیں؟
جواب نمبر 7 - ایک خط کا کوئی اختتامی نقطہ نہیں ہوتا جبکہ ایک شعاع کا ایک اختتامی نقطہ ہوتا ہے.
سوال نمبر 8 - ض-ز-ز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 8 - دو مثلثوں کی کسی مطابقت میں اگر ایک مثلث کا ایک ضلع اور کوئی دو زاویے دوسرے مثلث کے متناظرہ ضلع اور زاویوں کے متما ثل ہوں تو وہ مثلثیں متماثل ہوتی ہیں.
سوال نمبر 9 -
جواب نمبر 9 -
سوال نمبر 10 -
جواب نمبر 10 -
سوال نمبر 11 - قائمہ الزویہ مثلثیں کب متماثل ہوتی ہیں؟
جواب نمبر 11 - اگر دو قائمہ الزویہ مثلثوں کی کسی مطابقت میں ایک مثلث کا وتر اور ایک ضلع دوسری مثلث کے وتر اور متناظرہ ضلع کے متما ثل ہوں تو مثلثیں متماثل ہوں گی.
سوال نمبر 12 - مسئلے میں کتنے حصے ہوتے ہیں نام لکھیں.
جواب نمبر 12 - ایک مسئلے کے درج زیل چھ حصے ہوتے ہیں- 1.بیان 2.معلوم 3.عمل 4.شکل 5.مطلوب 6.ثبوت
سوال نمبر 13 -
جواب نمبر 13 -
سوال نمبر 14 - ض-ر-ض کا موضوعہ سے کیا مرادہے؟
جواب نمبر 14 - دو مثلثوں کی دی ہوئی کسی مطابقت میں اگر ایک مثلث کے دو اضلاع اور ان کا درمیانی زاویہ دوسری مثلث کے متناظرہ دواضلاع اور ان کے درمیانی زاویہ کے متماثل ہوں تو دو مثلثیں ہوں گی.
سوال نمبر 15 - مساوی الاضلاع مثلث اور مساوی الزاویہ مثلث میں کیا تعلق ہے؟
جواب نمبر 15 - مساوی الاضلاع مثلث مساوی الزاویہ مثلث بھی ہوتی ہے.
سوال نمبر 16 - اگر قائمہ الزویہ مثلث کا زاویہ 30 ڈگری ہو تو اس کا وتر کیا ہوگا؟
جواب نمبر 16 - ایسی صورت میں وتر 30 ڈگری کے سامنے والے ضلع سے لمبائی میں دو گناہ ہوگا.
سوال نمبر 17 - وتر- ضلع سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 17 - وتر:اگر دو قائمہ الزویہ مثلثوں کے کسی مطابقت میں لیکن مثلث کا وتر اور ایک ضلع دوسری مثلث کے وتر اور متنا ظرہ ضلع کے متماثل ہوں تو وہ مثلثیں متماثل ہوں گی .اس نتیجے کو وتر-ضلع کہتےہیں.
Previous Question
1-17
Next Question

9th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US